Baaghi TV

Tag: شگفتہ اعجاز

  • اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہشگفتہ اعجاز نانی بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر سنائی ،اداکارہ کی نئی پوسٹ کے مطابق ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ نانی بن گئی ہیں۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے کیپشن میں ادا کارہ نے لکھا ہے کہ اب دل کو سکون ملا ہے، علاوہ ازیں نومولود نواسے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اس ننھے مہمان کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے۔

    بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    جعفر ایکسپریس حملہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

  • شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے،وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔

    باغی ٹی وی:شوہر کے انتقال کی خبراداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر دی،پوسٹ میں شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر بروز جمعرات خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃالفاتحہ پڑھنے کی درخواست کی۔

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی گذشتہ پانچ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے وہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں ان کی حالت تشوشناک بتائی جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ یحیی صدیقی اور شگفتہ اعجاز دونوں کی دوسری شادی تھی اور دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں دونوں کی مشترکہ دو بچیاں بھی ہیں،یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • شگفتہ اعجازنے بتائی اپنی  زندگی کے نشیب و فراز کی کہانی

    شگفتہ اعجازنے بتائی اپنی زندگی کے نشیب و فراز کی کہانی

    سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں ان کی اداکاری نئے آنے والوں کے مشعل راہ ہے. شگفتہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں، ٹک ٹاک پر ہنستی کھیلتی نظر آنے والی یہ اداکارہ ذاتی زندگی میں کن مشکلات سے گزریں اس کا خلاصہ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیا. انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کے والدین کے ساتھ ان کے بہت زیادہ اختلافات رہے اسلئے جب ان پر مشکل وقت آیا تب بھی وہ ان کے پاس نہیں گئیں اور اپنی مشکلات کو چیلنج سمجھ کر ان سے نبرد آزما ہوئیں. شگفتہ اعجاز کہتی ہیں کہ جب میری میرے شوہر کے

    ساتھ علیحدگی ہوئی تو اس وقت میری دو بیٹیاں تھیں یہ میرے لئے بہت مشکل وقت تھا میری بیٹیوں کی مجھ پر ذمہ داری تھی آنے والا وقت کیسا ہو گا کچھ نہیں پتہ تھا لیکن اس کے باوجود میں کسی کے دروازے پرنہیں گئی اور اپنی بیٹیوں کی ذمہ داری کو تن تنہا نبھایا. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز نے زندگی کے کئی سال بغیر جیون ساتھی کے گزارے لیکن ان کی زندگی نے کچھ سال پہلے ایک نیا موڑ لیا اور انہیں شادی کے لئے ایک پرپوزل آیا جس کو یہ قبول نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن جنہوں نے پرپوز کیا شاید انہوں نے ٹھان لیا تھا کہ وہ ان سے شادی کرکے رہیں گے شادی ہو گئی اور اب شگفتہ ایک ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں.

  • بری شادی ہونے سے بہتر ہے بندہ سنگل ہی رہے شگفتہ اعجاز

    بری شادی ہونے سے بہتر ہے بندہ سنگل ہی رہے شگفتہ اعجاز

    سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز جو آج کل ٹک ٹاک پر چھائی ہوئی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری سوسائٹی میں آج بھی ایسے رویے پائے جاتے ہیں کہ عورت ہے تو اسکو جوتی کی نوک پر رکھو ، عورت ہے تو اسکو دبا کر رکھو. میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنگل مدرز سے کیا کہنا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ میں سنگل مدرز کیا سب عورتوں سے کہنا چاہوں گی کہ بری شادی ہونے سے بہتر ہے کہ بندہ سنگل ہی رہے . اور عورت کو یقینا شادی کرنی چاہیے اور اس معاملے میں بالکل بھی جلدی نہیں کرنی چاہیے، لیکن انتظار کرنا چاہیے خدا کی طرف سے اشارہ ملنے کا اور آپ کے دل میں گھنٹی بجے کا . جب خدا کی طرف سے ایسا ہوتا ہے تو سمجھ آجاتی ہے کہ اگلہ انسان

    ہمارے لئے کتنا اچھا ہے یا بہتر ہے. شگفتہ اعجاز نے زور دیکر کہا کہ ہر لڑکی کو انڈیپینڈینٹ ہونا چاہیے اگر لڑکی انڈیپینڈینٹ ہو گی تو سسرال والوں کے رویے بھی مختلف ہوں گے اور شوہر بھی سوچ سمجھ کر سلوک کرے گا کیونکہ وہ بھی جانتا ہوگا کہ یہ بھی فیلڈ میں ہے اور شعور رکھتی ہے کہ اپنے حقوق کس طرح سے لینے ہیں. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک کا نہایت ہی مثبت استعمال کرتی ہیں عموما وہ سبق آموز وڈیوز بناتی ہیں.

  • عاکف  الیاس کے نئے شوٹ میں بدلی ہوئی شگفتہ اعجاز

    عاکف الیاس کے نئے شوٹ میں بدلی ہوئی شگفتہ اعجاز

    آج کل ٹک ٹاک پر چھائی رہنے والی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا حال ہی میں عاکف الیاس نے ایک شوٹ کیا ہے، اس شوٹ میں شگفتہ اعجاز بہت زیادہ بدلی ہوئی لگ رہی ہیں. ان کا میک اپ اور لباس اس قسم کا ہے کہ وہ لگ ہی نہیں رہیں کہ ایک عمر رسیدہ خاتون ہیں. عاکف الیاس کے میک اپ کی یہی خوبی ہے کہ وہ چہرے بدل کر رکھ دیتے ہیں اور دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں . میک اپ میں تجربات کرتے رہنے والے عاکف الیاس کا میک اپ ہمیشہ سے ہی الگ اور منفرد رہا ہے. عاکف الیاس شگتفہ اعجاز سے قبل بھی بہت ساری اداکارائوں کے میک اپ کر چکے

    ہیں اور ان شوٹس کو دیکھا جائے تو دیکھنے والی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے. شگفتہ اعجاز کا میک اپ ،شوٹ اور لباس مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں، عاکف الیاس کی شوٹس کی یہ خوبی ہے کہ یہ عریانی پر یقین نہیں رکھتے نہ ہی بولڈ ڈریسز پر یقین رکھتے ہیں. شگفتہ اعجاز کے حالیہ شوٹس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں ہر کوئی ان کی تعریف کررہا ہے، مداحوں نے تو اداکارہ کی وائٹ شرٹ میں تصاویر کوبھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے ملا دیا ہے اور کہا ہے کہ سفید رنگ کی شرٹ کی تصاویر میں شگفتہ اعجاز بالکل ٹونکل کھنہ کی طرح لگ رہی ہیں.

  • شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیو وائرل

    شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیو وائرل

    کل سے سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک مزاحیہ وڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وڈیو کو بہت زیاد پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور اداکارہ کے چہرے کے تاثرات بہت سراہے جا رہے ہیں. وڈیو میں دراصل آج کل کے ایسے صحافیوں پر طنز کی گئی ہے جو کسی بھی سنجیدہ مسئلے پر غیر سنجیدہ یا بے تکا سا سوال کرتے ہیں. وڈیو میں شگفتہ اعجاز سے پوچھا جاتا ہے ” اچھا یہ بتائیں بم کیسے پھٹا” ؟ اس کے جواب میں
    شگفتہ اعجاز بولتی ہیں کہ بم ایکدم سے نہیں‌ پھٹا، پہلے بم ہمارے بازئوں میں آیا ” مجھے دیکھ کر شرمایا ، پھر لڑھکتے لڑھکتے میرے نزدیک آیا اور بولا میں بم ہوں برا نہ مانیں تو میں‌ پھٹ جائوں؟ تو میں‌نے کہا کہ جب آہی گئے تو پھٹ لو”.

    شگفتہ اعجاز کی اس وڈیو سے صارفین بہت زیادہ محظوظ ہورہے ہیں. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر آنے والی ایسی پاکستانی فنکارا ہیں جو ٹک ٹاک کے مزاج کے مطابق وڈیوز بنا رہی ہیں لیکن وہ وڈیو اصلاحی بناتی ہیں. شگفتہ اعجاز اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ٹک ٹاک وڈیوز بھی بناتی ہیں ان کو ٹک ٹاک پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے. شگفتہ ویسے تو بہت سنجیدہ کردار کرتی ہیں لیکن ان کا مزاحیہ اور الگ سا روپ دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں.

  • شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی ؟

    شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی ؟

    سیئنر اداکارہ جو آج کل ٹک ٹاک پر بہت زیادہ نظر آرہی ہیں کبھی وہ خود کی وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہیں اور کبھی وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہیں اور مداحوں سے تعریفیں سمیٹتی ہیں. اداکارہ شگفتہ اعجازآج کل بہت زیادہ خبروں میں بھی ہیں اور ٹی وی انٹرویوز میں بھی دکھائی دے رہی ہیں. ھال ہی میں جب ان سے انٹرویو ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنے بچوں‌کی ذمہ داریاں نبھانے میں‌مصروف تھی. میرے دوسرے شوہر نے مجھے شادی کی آفر کی

    لیکن میںٰ نے ان کی آفر پر زیادہ غور اسلئے نہ کیا کیونکہ مجھ پر میرے بچوں کی ذمہ داریاں تھیں لیکن میرے شوہر مجھ سے شادی کرنے کے لئے پر عزم تھے انہوں نے ارادہ بنا رکھا تھا لہذا وہ پیچھے نہ ہٹے اور مسلسل دو سال تک میرے پیچھے لگے رہے، میں ششس پنج میں تھی کہ کیا کروں ہاں کروں یا نہ کروں . لیکن جب میں نے دیکھا کہ اس آدمی نے دو سال تک مسلسل میرا انتظار کیا ہے اور وہ اپنی اس آفر سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں تو پھر میں نے ہاں کردی اور یوں‌ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے. آج میں بالکل یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور مجھے خوشی اس بات کی بہت زیادہ ہے کہ میں نے بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں‌ پر بھرپور توجہ دی.

  • آزادی رائے کا احترام کیا جائے ورنہ نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے شگفتہ اعجاز

    آزادی رائے کا احترام کیا جائے ورنہ نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے شگفتہ اعجاز

    اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ آج کل ٹک ٹاک پر کافی متحرک نظر آتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کافی سنجیدہ باتیں کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج کل جو کچھ ہو رہا ہے وہ کل کو ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا اور ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔جب ہم محنت کرتے ہیں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس کے پس منظر میں ہمارے بچے اور ہمارا خاندان ہوتا ہے کہ ہم ان کے تحفظ اور آسودگی کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں ،جب یہ اجتماعی طور پر ہوتا ہے تو اس سے آنے والی نسلیں جڑتی ہیں اس لئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔انہوں نے

    کہا کہ آزادی رائے سب کا حق ہے اور یہ حق کسی سے بھی نہیں چھینا جانا چاہیے اگر ایسا کرنا شروع کر دیا تو بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے اور ان مسائل پر پھر قابو پانا ہمارے بس میں نہیں ہو گا۔ کیوں ہم اپنے معاشرے کو اتنا گھٹن زدہ کررہے ہیں کہ یہاں بولنا تو درکنار سانس لینا بھی مشکل ہوجائے۔ شگفتہ اعجاز نے اپنی اس وڈیو کے زریعے بہت سارے سوال اٹھائے جن پر سوشل میڈیا پر لوگ دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں۔سب کا یہی ہنا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے.

  • شگفتہ اعجاز کی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں‌ پر مزاحیہ وڈیو

    شگفتہ اعجاز کی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں‌ پر مزاحیہ وڈیو

    شگفتہ اعجاز جو کہ آج کل ٹک ٹاک پر بھی آ چکی ہیں ان کی وڈیوز خاصی وائرل ہورہی ہیں. شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر سبق آموز وڈیوز کے ساتھ سامنے آرہی ہیں.ان کی ہر وڈیوز موجودہ حالاات کی عکاسی کرر ہی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی وڈیوز کو زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. آج کل جیسا کہ ہر کوئی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں‌ پر بے حد پریشان ہے یقینا شگفتہ اعجاز بھی ہیں. ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کررہی ہیں اور بات بھی وہ ایک بھینس سے کررہی ہیں. وڈیو

    میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بھینس سے مخاطب ہو کر کہتی ہیں کہ اگر تم دودھ کی جگہ پیٹرول دے رہی ہوتی تو ہمارے تو وارے نیارے ہوجاتے اور وہ بھینس شگفتہ سے کہتی ہے کہ اگر ہم چارے کی بجائے ڈیزل پی کر زندہ رہتیں تو پھر کیا ہوتا یہ بات سن کر اداکارہ شگفتہ اعجاز لاجواب ہوجاتی ہیں. سینئر اداکارہ کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے اور لوگوں‌ کی ایک بڑی تعداد جہاں اس وڈیو سے محظوظ ہورہی ہے وہیں اس میں‌جو سوال اٹھائے گئے ہیں اس کو بھی سراہ رہی ہے. یاد رہے کہ پیٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے ہر کسی کو پریشان کررکھا ہے ہر کوئی اپنی پریشانی کا اظہار مختلف انداز سے کررہا ہے.

  • شگفتہ اعجاز بھی ٹک ٹاک پر آ گئیں

    شگفتہ اعجاز بھی ٹک ٹاک پر آ گئیں

    پوری دنیا کی طرح ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے زیادہ تر تو یہاں نوجوان لڑکے لڑکیوں کی وڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن اب ہم سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بھی دیکھ رہے ہیں. سینئیر اداکارہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر مختلف وڈیوز بنا کر پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور ان کی وڈیوز ایسی نہیں‌ہیں کہ جس میں‌کوئی چھچھورا پن ہو بہت ہی صوبر انداز میں وہ ٹک ٹاک کا استعمال کررہی ہیں.اگر ان کی ہم عصر اداکارائوں کو دیکھیں تو مشکل سے ہی کوئی اداکارہ ٹک ٹاک پر نظر آئینگی. اگر ہم یہ کہیں ٹک ٹاک شفگتہ اعجاز پہلی سیئنر اداکارہ ہیں تو بے جا نہ ہو گا. شگفتہ اعجاز کہتی ہیں کہ ٹاک ہنسی مذاق کے ساتھ اصلاح کا بھی ایک پلیٹ فارم ہے.

    شگفتہ اعجاز کےبرعکس اگر ہم بشری انصاری کو دیکھیں تو وہ سوشل میڈیا اور مختلف قسم کی ایپس کے غلط استعمال پر کافی نالاں دکھائی دیتی ہیں. ان کی طرح بہت سارے ایسے سینئر فنکار ہیں جو مختلف قسم کی ایپس کا استعمال پسند نہیں کرتے.بشری انصاری نے تو ان ایپس اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمزکو گند کا ٹوکرا کہہ دیا تھا. شگفتہ اعجاز کافی مصروف اداکارہ ہیں وہ یقینا وقت نکال کر اس ایپ کےلئے وڈیوز بنا رہی ہیں ان کی وڈیوز کو بہت زیادہ سراہا بھی جا رہا ہے.اداکارہ عموما سیریس کونٹینٹ بناتی ہیں.