Baaghi TV

Tag: شہدا غازی

  • مولانا فضل الرحمان نے آج تک  مسلمانوں کے تمام شہدا کی تضحیک کی ہے،فیاض الحسن چوہان

    مولانا فضل الرحمان نے آج تک مسلمانوں کے تمام شہدا کی تضحیک کی ہے،فیاض الحسن چوہان

    استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاک فوج کے جوان تنخواہ یا پیسے کے لیے نہیں بلکہ وطن، قوم اور اپنے نظریے کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے –
    انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا،جنگ میں پوری قوم متحد ہوکرافوا ج پاکستان کےساتھ کھڑی ہوئی،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے سازشیں کی جا رہی ہیں، جبکہ سرحدوں پر تعینات سکیورٹی فورسز دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، مولانافضل الرحمان نے شہداسے متعلق افسوسناک بیان دیا-

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میجر عدنان شہید نے اپنے ساتھی کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی، جبکہ شہید تحسین کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا، جو وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے کی روشن مثال ہے،تنخواہ سیاست دان، ڈاکٹر اور دیگر تمام پیشہ ور افراد بھی لیتے ہیں، لیکن اس بنیاد پر کسی کی خدمت یا قربانی کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب! آپ نے نبی پاکﷺ اور خلفائے راشدین سے لے کر آج تک مسلمانوں کے تمام شہدا کی تضحیک کی ہے، میں اللہ کے کرم سے ایک لٹریری اور دیوبند خاندان سے ہوں، جس کا ناجائز تاج تم (فضل الرحمان) اپنے سر پر بٹھاکر اپنے پورے خاندان کو پالنے لگے ہو-