Baaghi TV

Tag: شہروز کاشف

  • پاکستانی کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی پذیرائی نہ ملنے پر مایوس

    پاکستانی کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی پذیرائی نہ ملنے پر مایوس

    پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف، جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کر کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے، حکومتی پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کارناموں کے باوجود حکومت کی طرف سے کسی قسم کی حوصلہ افزائی یا پزیرائی کی توقع رکھتے ہیں۔

    شہروز کاشف نے اپنی مایوسی کا اظہار ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے، جو انہوں نے پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ یہ ویڈیو حکومتی شخصیات تک پہنچے گی اور ان کے کام کو تسلیم کیا جائے گا۔ویڈیو پیغام میں شہروز کاشف نے بتایا کہ وہ 11 برس سے کوہ پیمائی کے شعبے میں سرگرم ہیں اور یہ ان کا ذاتی شوق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت کئی خطرناک اور بلند پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں، اور ان کے نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔شہروز کاشف نے اپنی ویڈیو میں حکومت کی جانب سے تمام ایتھلیٹس کی پزیرائی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے، تاہم وہ اب بھی اُمید کرتے ہیں کہ ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے ان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا جائے گا، تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

    نوجوان کوہ پیما نے یہ بھی کہا کہ وہ صدر، وزیرِ اعظم، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ اپنا پورا سفر اور تجربات بیان کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ان کے لیے بہت اہم ہے اور اگر حکومتی شخصیات ان کے کارناموں کو تسلیم کرتی ہیں تو یہ ان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔شہروز کاشف نے اپنی اس ویڈیو کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان جیسے نوجوان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا پیغام حکومت تک پہنچے گا اور ان کے کارناموں کو سراہا جائے گا۔

    سول انجینئر راہول کمار کا قتل، سی سی ٹی وی کی مدد سے قاتل گرفتار

    پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئیں

  • شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

    شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

    لاہور: ’براڈ بوائے‘ کے نام سے مشہور پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں،شہروز کاشف آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : شہروزکاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہیں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ماؤنٹینئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    شہروز کاشف نے اپنی کامیابی پر کہا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھامجھے معلوم تھا کہ یہ انتہائی مشکل ہوگا اور میری جان جانے کا خطرہ حقیقی تھا لیکن میں ہدف پر توجہ مرکوز رکھتا رہا، اب جب کہ میں یہاں کھڑا ہوں، مجھے احساس ہوا کہ یہ کامیابی صرف پہاڑوں کو سر کرنے کی نہیں بلکہ یہ خوف، شک اور حدود پر قابو پانے کے بارے میں ہے، میرے لیے، یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

    پی ٹی آئی اراکین کو کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع میں شرکت …

    واضح رہے کہ شہروز کاشف کا 8000سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کی،سال 2021 میں شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سرکیا جب کہ 2022 میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو چوٹیاں سر کیں ،گزشتہ سال شہروز نے اناپورنا، داولاگیری اور چو ایو کی چوٹیوں کو سر کیا تاہم شہروز کاشف گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے-

  • شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین کو سر کرلیا

    شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین کو سر کرلیا

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بارماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا رئیل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے منگما جی کے انکشاف کے بعد شہروز کاشف نے مناسلو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم شہروز کاشف اس بار 8163 میٹر بلند چوٹی کی "ریئل سمٹ” پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔

    اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والےکم عمر ترین کوہ پیما ہیں،وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنھوں نے صرف 23 دنوں میں 8000 میٹر کی تین چوٹیوں پانچ مئی 2022 کو دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا (8586 میٹر)، 16 مئی 2022 کو چوتھی بلند ترین لوتسے (8516) اور آج پانچویں بلند ترین مکالو (8463) کو سر کیا ہے۔

    سینیٹ کے وفد کا جنیوا کا کامیاب دورہ

    اس سے قبل شہروز نے دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر)، ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کر رکھا ہے۔

    کشمور: این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین …

  • سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ  ریکارڈ قائم کردیا

    سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    لاہور:شہروز کاشف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا:پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    29 سالہ شہروز جسے براڈ بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کیا، شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہروز کاشف نے لکھا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شائع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر ہونے کا میرا کارنامہ تسلیم کیا گیا ہے جس پر میں اپنے گھر والوں، چاہنے والوں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    خیال رہے کہ شہروز اس سال اگست میں دنیا کی 11 ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم 1 کو سر کرنے کے بعد 8000 میٹر سے زیادہ کی 10 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

  • شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما

    شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے-

    باغی ٹی وی : لاہور سے تعلق رکھنے والے20 سالہ کوہ پیما نے 8 ہزار 80 میٹر بلند گیشربرم ون چوٹی سر کرلی جس کے بعد وہ 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔شہروز کے والد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما 4 بج کر 9 منٹ پر سمٹ پر پہنچے۔

    شہروز نے برطانوی کو ہ پیما ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12روز میں توڑ دیا،ایڈریانا نے 30 جولائی کو 10 بلند ترین چوٹیاں 21 سال کی عمر میں سر کی تھیں۔

    کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

    شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالے صرف دوسرے پاکستانی ہیں۔

    واضح رہے کہ شہروز کاشف کی نظریں تمام 14 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کے ریکارڈ پر ہیں شہروز کاشف پہلے ہی 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں شہروز کاشف 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے۔

    پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 11 سال کی عمر سے کوہ پیمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ مکڑہ کی چوٹی سر کی، 12 سال کی عمر میں انہوں نے موسیٰ کا مصلیٰ اور چھمبرا کی چوٹیاں سر کیں تھیں۔ 13 برس کی عمر میں انہوں نے شملہ میں واقع منگلک کی چوٹی اور 14 برس کی عمر میں گونڈو گورو لا کے ٹو بیس کیمپ سر کیا۔ 15، 17 اور 18 سال کی عمر میں انہوں نے خردو پِن پاس، براڈ پیک اور خُسر گنگ: الپائن سٹائل کو بالترتیب سر کیا۔

    19ویں سال میں شہروز کاشف نے دنیا کی دو بلند ترین چوٹیاں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے جبکہ اگلے سال مارچ میں اناپورنا سر کر کے ریکارڈ مکمل کر لیں گے۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی

    یاد رہے کہ شہروز نے 2019 میں براڈ پیک کو سر کیا تھا جبکہ 2021 میں انہوں نے ایوریسٹ ،کے ٹو اور مناسلو کی چوٹیاں سر کی تھیں اس سال شہروز،کنچنجونگا ، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھ امتیاز سدپارا اور ساجد علی سدپارا نے بھی جی ون سر کی۔

    اس حوالے سے برطانوی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے انتہائی فخر کی گھڑی ہے کہ شہروز پاکستان کا جھنڈا دنیا کے بلند ترین پہاڑوں پر جا کر لہراتا ہے۔ بہت چھوٹی سی عمر میں اس نے دو ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ جب وہ جاتا ہے تو ظاہر ہے ڈر تو لگتا ہے مگر اب شہروز کو کوہ پیمائی کرتے آٹھ سال ہو گئے ہیں تو اب ہم اس چیز کے عادی بھی ہو گئے ہیں۔

    شہروز کی والدہ کے متعلق انہوں نے بتایا تھا کہ وہ مضبوط دل کی خاتون ہیں اور انہیں شہروز کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا بیٹا جس بھی گروپ کے ساتھ مہم جوئی کرنے جائے گا تو چوٹی سر کرنے والے پہلے دو یا تین کوہ پیماؤں میں شامل ہوگا، زیادہ تر ہوتا بھی ایسا ہی ہے۔

    خیرسگالی کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز ہے،کوہ پیما شہروز کاشف

  • کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

    کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

    پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔

    باغی ٹی وی : لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند گیشر برم ٹو آج سر کی، شہروز کاشف کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی

    شہروز کاشف چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، شہروز کاشف کی جی ون دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔

    واضح رہے کہ شہروز کاشف پہلے ہی 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں شہروز کاشف 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں کوہ پیما شہروز کاشف نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےکے موقع پر صدر نے آنر شپ لینے کا کہا لیکن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد کسی نے میری کال نہیں اٹھائی جب کہ صدر پاکستان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کمائی کا ذریعہ پوچھا۔

    پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    انہوں نے کہا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر 50 لاکھ روپے ملتے تھے لیکن 10 لاکھ بھی نہیں ملے، میں ادھارکے پیسوں سے ملک کے لیے کوہ پیمائی میں ورلڈ ریکارڈ بنا رہا ہوں، میرے والد نے گھر اور پلاٹ بیچ دیے ہیں، اب والد نے بھی مالی تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر دروازےپر دستک دے چکا ہوں، جواب نہ ملنے پر مایوس ہوں اور اب اپنے لیے لوگوں سے فنڈز مانگنے پر مجبور ہوں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں میرے لیے اعلان کردہ رقم کاکیس پھنساہواہے جب کہ مجھے زبانی کہاگیا میں ایتھلیٹس کے ایلیٹ پول میں شامل ہوں۔

    خیرسگالی کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز ہے،کوہ پیما شہروز کاشف

  • شہروز کاشف اور فضل علی ایک اور چوٹی سر کرنے نکل پڑے

    شہروز کاشف اور فضل علی ایک اور چوٹی سر کرنے نکل پڑے

    گلگت بلتستان: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف پھر مہم پر نکل پڑے-

    باغی ٹی وی : شہروز کاشف نے گلگت بلتستان روانگی سے پہلے سماجی رابطے کی سائٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اگلی منزل پاک چین بارڈر کے قریب گاشر برم کی چوٹی ہے جو 8 ہزار 35 میٹر یعنی (26 ہزار 360) فٹ بلند ہے۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی


    قبل ازیں گزشتہ دنوں نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی خراب موسم کی وجہ سے پھنس گئے تھے، رات برف میں گزارنے کے بعد صبح ہونے پر وہ تھوڑا مزید نیچے پہنچے جہاں سے آرمی ریسکیو ٹیم نے انہیں بحفاظت گلگت پہنچایا تھا۔

    پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    عید گھروالوں کے ساتھ منانے کے بعد شہروز اب دنیا کی ایک اور 8 ہزار میٹر بلند چوٹی پر قومی پرچم لہرانے جارہے ہیں، وہ اب تک 8 بلند ترین چوٹیاں فتح کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گاشر برم دنیا کا 13 واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے جو قراقرم سلسلے میں واقع ہے۔ اس چوٹی کو 1956میں ایک آسٹریائی ٹیم کے موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ نے سر کیا تھا۔

     

    کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

  • کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے

    کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے

    کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچنے پرشہروز کاشف کا بھر پور استقبال کیا گیا، شہروزکاشف جی ون اور جی ٹو کی مہم جوئی پر جانا چاہتے تھے شہروزکاشف عید کے بعد دوبارہ جی ون اور جی ٹو کی مہم جوئی پر روانہ ہوں گے شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بنے تھے نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر موسم خرابی کے باعث بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوا شہروزکاشف اور فضل علی اپنی مدد آپ کے تحت خود کو ریسیکیو کرتے کیمپ ون تک پہنچ گئے تھے کیمپ ون سے آرمی کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر نے ریسیکیو کرکے گلگت پہنچایا تھا

    نانگا پربت پر پھنسے ہوئے کوہ پیماوں کو ریسکیو کیا گیا تھا تو اسوقت شہروز کاشف کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں
    شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ ایک وقت پر سوچ لیا تھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں 7500 میٹر بلندی پرمنفی 45 میں برف کھود کر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری برف کے اندر منہ کرکے یہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی نہیں ہے تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیا ہے

    پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

    یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

  • نانگا پربت پر پھنسے ہوئے کوہ پیماوں کو ریسکیو کرلیا گیا

    نانگا پربت پر پھنسے ہوئے کوہ پیماوں کو ریسکیو کرلیا گیا

    شہروزکاشف، فضل علی کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں بیس کیمپ سے گلگت پہنچا دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نانگا پربت میں خراب موسم کے باعث پھنس جانے والے کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور فضل علی کو پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر میں بیس کیمپ سے گلگت پہنچا دیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے ہوئے کوہ پیماوں کو ریسکیو کرلیا گیا، دونوں کوہ پیماوں کو پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گلگت کے قریب جگلوٹ لینڈ کرگیا،

    ڈپٹی کمشنر دیامر کا کہنا ہے کہ نانگا پربت میں پھنسے 2 پاکستانی کوہ پیماوں کو آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا کوہ پیما شیروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر پھنسے تھے،دونوں کوہ پیماوں کو کیمپ 1 سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پر گلگت پہنچا دیاگیا ہے،

    پاک فوج بدھ کے روز سے نانگا پربت میں پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کو مربوط کر رہی تھی۔کوہ پیماوں کوریسکیوکرنے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹر اور ایک گراونڈ سرچ ٹیم کام کررہی تھی ،آرمی ایوی ایشن پائلٹ نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود گزشتہ روز ہیلی کاپٹر اڑائے گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیماوں کو نکالا نہیں جاسکا تھا تاہم اب انکو نکال لیا گیا ہے

    قبل ازیں گزشتہ روزنانگا پربت سے لاپتہ کوہ پیما شہروز کاشف کے والد نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی، شہروز کاشف کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے گزشتہ روز نانگا پرپت سر کی تھی اب اس کو ریسکیو آپریشن کرکے تلاش کیا جائے بیٹے سے ٹریکر کے ذریعے 7350 فٹ کی بلندی تک رابطہ تھا شہروز 20 سال کی عمر میں بڑے بڑے کارنامے انجام دے کر پاکستان کا نام روشن کرچکا ہے اس نے کنچن جنگا چوٹی سر کرکے فوجی شہداء کے نام کی تھی آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جلد آپرشن کرکے میرے بیٹے کو تلاش کیا جائے

    کوہ پیما شہروز کاشف نے منگل کی صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جبکہ موسم کی خرابی کے دوران وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ واپس آرہے تھے دوسری جانب براؤٹ پیک سر کرنیوالے شریف سدپارہ بھی انتہائی بلندی سے گر کر لاپتہ ہوگئے ہیں، ان کے اہل خانہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

    یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

  • شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ

    شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ

    پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیماء شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں سے کیمپ کا رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان عبدالخالد نے ریسکیو آپریشن کا حکم دے دیا ہے، دونوں کوہ پیماؤں نے صبح 8 بجکر 15 منٹ پر نانگا پربت کو سر کیا تھا۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی

    شہروز کاشف کے والد نے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی، شہروز کاشف کا نانگا پربت سے واپسی پر رابطہ منقطع ہوا کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کےمطابق نانگا پربت سے واپسی پر بیٹے سے ٹریکر کے ذریعے 7350 فٹ بلندی تک رابطہ تھا،اس کے بعد شہروز نے ایس او ایس کال بھی کی اس کال کے بعد شہروز اور ان کے ساتھی کوہ پیما سے کوئی رابطہ نہیں ہوا-

    شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر

    ان کے والد کے مطابق واپسی کے سفر کے دوران وہ کیمپ فور سے ذرا آگے راستہ بھول جانے کے سبب پھنس گئے ہیں، شہروز کاشف کے والد نے اپنے بیٹے کو ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    ویڈیو پیغام میں ان کے والد نے مزید کہا کہ شہروز نے کنچن جنگا دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد یہ کامیابی فوج کے شہدا کے نام کی تھی۔ وہ صرف 20 سال کی عمر میں اتنے بڑے بڑے کارنامے سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکا ہے، آپ لوگ پلیز اسے ریسکیو کرنے کا آپریشن کریں۔

    واضح رہے کہ شہروز کاشف نے منگل کی صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ اور ان کا ساتھی کوہ پیما واپس آرہے تھے شہروز کاشف نے کم عمری میں نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا شہروز 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے آٹھ کو سر کر چکے ہیں اور ان کے والد کے مطابق اب شہروز کا مشن باقی چوٹیوں کو ڈیڑھ سال کے اندر اندر سر کرنا ہے۔

    وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنھوں نے صرف 23 دنوں میں 8000 میٹر کی تین چوٹیوں پانچ مئی 2022 کو دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا (8586 میٹر)، 16 مئی 2022 کو چوتھی بلند ترین لوتسے (8516) اور پانچویں بلند ترین مکالو (8463) کو سر کیا ہے۔

    اس سے قبل شہروز نے دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر)، ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کر رکھا ہے۔

    اسی سال مئی میں شہروز دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو 23 دنوں کے اندر سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے تھے دنیا کی پہلی اور دوسری بلند ترین چوٹیوں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے کے بعد شہروز نے تیسری، چوتھی اور پانچویں بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے اس مشن کو ’پروجیکٹ 345‘ کا نام دیا تھا۔