پشاور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے شروع ہی اے اے جی بیرسٹر یاسین رضا نے بتایا کہ محرم الحرام سیکیورٹی کی وجہ سےڈپٹی کمشنر کوہاٹ آج پیش نہیں ہوئے۔لہذا اے ڈی سی کوہاٹ پیش ہوئے ہیں,کیس کی تفصیلات فراہم کئے ہیں۔ اے اے جی بیرسٹر یاسین رضا نے مزید کہا کہ
شہریار آفریدی کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہے،اسکے بعد وکیل درخواست گزار ارشد علی ایڈوکیٹ نے اپنے اپنے موکل کی طرف سے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کے خلاف ایف آئی آر نہیں ہے لیکن ان کے خلاف انٹی کرپشن کے کیس بنائے ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ میرے موکل ایک کیس میں رہا ہوجاتے ہیں تو یہ اسی دن نئے کیسز بناتے ہیں۔ جس پر جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم انٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہیں ان سے جواب طلب کرتے ہیں۔اگر شہریار آفریدی کے خلاف انٹی کرپشن کی کوئی انکوائری ہے تو تفصیل فراہم کریں۔ عدالت نے انٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اگست تک جواب طلب کرلیا،
Tag: شہریار افریدی
-

پشاور ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کے کیس کی سماعت
-

شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سابق وفاقی وزیر، پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماء شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں… pic.twitter.com/UzL1XowUIN— Kamran Khan Bangash 🇵🇰 (@kamrankbangash) July 13, 2023
انہوں نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تاہم خیال رہے کہ اس وقت شہریار آفرید جیل میں ہیں اور آج سے ایک ماہ قبل 13 جون کو ہی شہریار آفریدی کے بھائی کا بھی انتقال ہوا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جیل میں ہونے کی وجہ سے اپنے بھائی کا جنازہ نہیں پڑھ سکے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئیواضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا ذرائع کے مطابق شہریارآفریدی نے جیل میں اہلیہ کے ہمراہ بیرک میں رہنے پر اصرار کیا تاہم جیل حکام نے انہیں اور ان کی اہلیہ کوالگ الگ بیرکس میں منتقل کردیا تھا۔