Baaghi TV

Tag: شہریوں

  • پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی مبینہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا انکشاف

    پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی مبینہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا انکشاف

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ ’شیڈوز آف کنٹرول، پاکستان میں سنسرشپ اور بڑے پیمانے پر نگرانی‘ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے مبینہ طور پر 40 لاکھ سے زائد شہریوں کی خفیہ نگرانی کی، جس کے لیے غیر ملکی نجی کمپنیوں سے حاصل کردہ نگرانی کے آلات استعمال کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام مسلسل غیر قانونی طور پر عام شہریوں، صحافیوں اور سیاستدانوں کی ٹیلی کمیونیکیشن سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ اس کام کے لیے لافل انٹرسپٹ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) استعمال کیا جاتا ہے، جو موبائل اور انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کنندگان کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔LIMS جرمن کمپنی یوٹیماکو کا تیار کردہ نظام ہے، جو فون کالز، ایس ایم ایس، وائس میسجز، ویب سائٹ وزٹس، واٹس ایپ اور وی پی این کے استعمال کی نگرانی کرتا ہے۔

    اس سسٹم کے ذریعے حکام یہ جان سکتے ہیں کہ کون کس سے کب بات کر رہا تھا اور صارف کہاں موجود تھا۔ڈبلیو ایم ایس 2.0 فائر وال کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، جو ایک وقت میں 20 لاکھ فعال سیشنز کو بلاک کر سکتا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کنندگان پر لازم ہے کہ وہ اپنے کم از کم 2 فیصد صارفین کی نگرانی کریں۔یہ نگرانی 2007 سے پاکستان میں استعمال ہو رہی ہے اور نیکسٹ جنریشن مانیٹرنگ سینٹر (MCNG) کے ذریعے قابل رسائی بنائی جاتی ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا یہ عمل تکنیکی اور قانونی تحفظات کی کمی کا نتیجہ ہے۔ LIMS کے کام کرنے کا انکشاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی بنام فیڈریشن آف پاکستان کیس کے دوران ہوا، جب 2022 اور 2023 میں سیاستدانوں اور عوامی شخصیات کی کالز لیک ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے۔

    دوحہ حملہ: قطر کا اسرائیل اور حماس ثالثی سے علیحدگی کا اعلان

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول

    صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیابی کی خبریں، پی ٹی اے کا ردعمل

    محکمۂ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی

  • قصور:شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا

    قصور:شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصورکے شہریوں کے لیے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا شہری سارا دن قطاروں میں کھڑے بے حال ہونے لگے پانچ چھ گھنٹےبعدیہ بول کر عوام کو گھر بھیج دیا جاتا ہے کہ آٹا ختم ہو گیا ہے کل دوبارہ آ جانا جبکہ انتظامیہ آٹا بلیک میں فروخت کروانے لگی شہریوں نے حکومت کے ظالم اور سنگدل افسران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے، عوام کاکہناہے کہ عوام کے ساتھ اس قدر ظلم کہ سندھ کی مثالیں دینے والے پنجاب کے حکمرانوں نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

  • فائر ٹینڈرز کی شکل میں کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی ضرورت پوری ہورہی ہے

    فائر ٹینڈرز کی شکل میں کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی ضرورت پوری ہورہی ہے

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا تقریب سے خطاب جس میں کہا کہ فائر ٹینڈرز کی شکل میں کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی ضرورت پوری ہورہی ہے اور ٹریڈ ایسوسی ایشن کی مدد حاصل کرنے کا ماڈل اچھا ہے، یہ بدقسمتی کی بات بھی ہے کہ کے ایم سی کے پاس ڈیزل کے پیسے نہیں ہیں، عباسی شہید اسپتال کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کچھ سامان دیا، میں وہاں گیا تو پتہ چلا کہ ڈاکٹرز کو چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، سندھ حکومت سے جب وفاقی حکومت کی بات چیت شروع ہوئی تو ان سے کراچی کے ادارے کراچی والوں کو دینے کی بات کی۔ گرین لائن کے لئے مارچ میں پورو ٹو ٹائپ بس مل جائے گی
    امید ہے کہ جون یا جولائی تک بسیں مل جائیں گی۔
    چیئر مین این ڈی ایم اے نے محمود آباد نالے کی وڈیو بھیجی ہے۔وہاں کام جاری ہے اور اگلے ماہ وہاں تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔

  • شہریوں کی مشکلات کا  ازالہ فوری ممکن بنائاجائے,وزیر اوقاف کا نارووال دورہ

    شہریوں کی مشکلات کا ازالہ فوری ممکن بنائاجائے,وزیر اوقاف کا نارووال دورہ

    وزیر اوقاف نے نارووال کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن اور ڈی پی او سید علی اکبرشاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
    وزیرا علی پنجاب کے گڈگورننس کے ویزن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنائاجائے۔ مفاد عامہ کی تمام سیکموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے۔ افسران اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔ کروناوائرس سے بچاو کے کیے ویکسی نیشن فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سٹاف کو لگائی جائے۔ وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ افسران دلجمعی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔
    ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی طرف سے تجاوزات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین قرار دئیے گئے۔

  • جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی

    جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی

    پولیس موبائل خدمت مرکز،رواں ہفتے کا شیڈول
    بروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال،
    جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔
    لاہور،07 فروری 2021: ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز شہر کے مخصوص پوائنٹس پر مقررہ اوقات میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکزبروز پیرچائنہ سکیم گجر پورہ، منگل مین بازار حنیف پارک بادامی باغ،بدھ80 فِٹ روڈ ہنجروال، جمعرا ت اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن،جمعہ نواب ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ سندر فرائض سرانجام دے گا۔شہری اپنے علاقہ میں موبائل پولیس خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔

  • اوکاڑہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی لیکن کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی لیکن کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے تاحال کم نہ ہوسکے۔ باغی ٹی وی کے سروے کے دوران مختلف شہریوں نے بتایا ہے کہ پہلے پیٹرول 130 روپے فی لیٹر تھا جو کم ہوکر 80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ 50 روپے کی کمی کے باوجود بسوں، ویگنوں، رکشوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے کرائے کم نہیں کیے جارہے بلکہ ناجائز منافع خوری کا بازار گرم ہے۔ شہریوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی رمضان سے پہلے کی گئی لہذا رمضان میں پبلک کو ریلیف ملنا چاہیے تھا جو نہیں مل سکا۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے میں کمی کرائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔