میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،پولیس کیخلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی کاروباری علاقے فریدآباد میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری روڈوں پرنکل آئے مہرعلی ڈیرو اور علی حیدر کھوسہ کی قیادت میں فریدآباد سے میہڑ جانے والے روڈ کو بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کہاکہ فریدآباد میں دن دہاڑے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے مگر پولیس انتظامیہ کہ کان پر جوں تک نہیں رنگتی ہے کوئی بھی کاروباری، شریف شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے بدامنی کہ باعث شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں ،مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو ڈی ایس پی میہڑ سے مطالبہ کیا ہےکہ بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراھم کیا جائےاور ڈکیتیوں، چوریوں اور لوٹ مار میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے.
Tag: شہری
-

میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،پولیس کیخلاف نعرے بازی
-

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا:انکشافات
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ملزم کی عمر 16 سال ہے۔ گرفتار ملزم تاجک افغان ہے۔
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا ہے، ملزم کا ساتھی بھی تاجک افغان ہے۔ ملزم کے قریبی دوست عزیز کو شامل تفتیش کرلیاگیاہے۔
جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ 15 دسمبر کو یونیورسٹی روڈپرنوجوان کوڈاکوؤں نےقتل کیا۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 15 دسمبر کو این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔
پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب مقتول بلال ناصر کی نماز جنازہ دستگیر میں ادا کردی گئی جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں، مقتول کے دوستوں، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واقعے کیخلاف این ای ڈی کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کو قرار دیا۔
احتجاج میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو یوم سیاہ اور پیر کو این ای ڈی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی تعزیت کیلئے مقتول بلال ناصر کے گھر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
-

صدرعارف علوی نے شہری سے ناانصافی پر ایف بی آر سے وضاحت طلب کرلی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہری سے ناانصافی اور بدانتظامی پر ایف بی آر سے وضاحت طلب کرلی،صدر مملکت نے وضاحت وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف غیر ضروری طور پر اور بغیر کسی مضبوط قانونی جواز کے مالی طور پر معمولی کیس کو طول دینے اور ملک کے اعلیٰ ترین دفتر کا وقت ضائع کرنے پر طلب کی
غلامی نامنظور اور سازش اپنی جگہ،عطیہ کیسے ٹھکراوں،یہ ہے عمران خان
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور مالی طور پر معمولی ٹیکس دہندگان کا معقول اور قانونی وجوہات کے بغیر تعاقب سے ایف بی آر کے تاثر پر منفی اثر پڑتا ہے اور عوامی ناراضگی بھی پیدا ہوتی ہے.
ایبٹ آباد کے ایک دکان مالک کو ایف بی آر نے "درجہ 1 ریٹیلر” کے طور پر رجسٹر کیا تھا حالانکہ دکان مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تھی. شہری نے اس ناانصافی پر وفاقی ٹیکس محتسب سے رجوع کیا جس نے شہری کے حق میں احکامات جاری کیےایف بی آر نے اس فیصلے کی تعمیل کی بجائے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی
صدر مملکت کی ایف بی آر کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے دکان کی غیر منصفانہ رجسٹریشن ختم کرنے کی ہدایت کی.
شیریں مزاری کاامریکی حکام کےپاکستان کےحساس علاقوں کےدورے پرشکوہ،سوشل میڈیاصارفین کی تنقید
صدر مملکت نے کہا کہ ایف بی آر 45 دن کے اندر تعمیل کی رپورٹ جمع کرائے، بتائے کہ ناجائز طور پر ایک کپڑے کی دکان کو "درجہ-1 ریٹیلر” کے طور پر کیوں رجسٹر کیا گیا.
صدر عارف علوی نے کہا کہ دکان صرف 594 مربع فٹ پر مشتمل تھی، سیلز ٹیکس رولز کے تحت لازمی رجسٹریشن قانون، قواعد کے خلاف، غیر منصفانہ اور غیر متعلقہ بنیادوں پر مبنی اور بدانتظامی کے مترادف ہے، ٹیکس محتسب کا حکم ٹھوس بنیادوں پر تھا، اصل حکم میں مداخلت کا کوئی معقول جواز نہیں، صدر مملکت نےاپیل مسترد کر دی اور حکم دیا کہ ایف بی آر حکم پر عمل درآمد کے 45 دن کے اندر رپورٹ بھیجے.
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر وجوہات بتائے کہ انصاف میں تاخیر کیوں ہوئی اور ملک کے اعلیٰ ترین فورم کی کوشش اور وقت کیوں ضائع کیا گیا.
-

کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا،
کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا:
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جرم کی ایک واردات سامنے آئی ہے۔
مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اس فائرنگ سے ایک شہری جس کا نام احمد ریاض تھا۔اس کے قتل کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کیا گیا۔ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ احمد ریاض ہوٹل پر چاۓ اور کولڈ ڈرنک فروخت کرتا تھا۔ اور اس کی عمر چالیس سال تھی۔
مزید برآں یہ کہ کراچی میں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ اور آجکل تو کراچی میں سمندر کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں بھی بند ہو چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ گرمی ہے۔ یہ چالیس سالہ احمد ریاض جب اپنی دکان پر کام کرتا تھا تو یہ قمیض اتار کر کام کر رہا تھا۔ یہ اپنے کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک سے دو ڈاکو آۓ اور انہوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔اب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کر لی تھی۔
لیکن جاتے ہوۓ ڈاکوؤں نے ایک انتہائی نا زیبا حرکت کی۔ ڈاکوؤں نے جاتے ہوۓ احمد ریاض نے جو قمیض اتاری ہوئی تھی۔ کام کرنے کے دوران ڈاکو اس کی قمیض لے کر جانے ہی لگے کہ احمد ریاض نے اس پر غصے کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں اور احمد ریاض کی آپس میں لڑائی ہو گئی۔ اسی لڑائی کی وجہ سے ڈاکوؤں نے طیش میں آ کر احمد ریاض کو گولی مار دی۔ جو کہ اس کے سینے میں جا لگی۔ اور اس کے بعد فوری طور پر ڈاکو فرار ہو گے۔
جب مقتول کے گھر والوں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چچا 6 بجے کے قریب دکان پر تھے۔ جب ہمیں اس حادثے کے بارے میں پتا چلا تھا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر موجود لوگوں نے لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید یہ کہ مقتول کے گھر والوں نے ان ڈاکوؤں کو فوری طور پر پکڑنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-

شہری کی لاٹری اس کی سوچ سے بھی زیادہ نکل گئی ۔
شہری کی لاٹری اس کی سوچ سے بھی زیادہ نکل گئی ۔
باغی ٹی وی : امریکا کے شہر واشنگٹن میں ایک آدمی پر قسمت بہت مہربان ہوئی ۔کیونکہ اس کی لاٹری میں سے 11 کروڑ کے قریب پاکستانی روپے نکل آئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے شہری جن کا نام جوشوا ہے ۔انہوں نے پہلے لاٹری خریدی لاٹری ہیڈ کوارٹر سے جس میں ان کا نام نکل آیا ۔ جب اس کا نام نکل آیا تو اس کے خیال میں صرف 600 ڈالر کا ہی انعام نکلا ۔
مزید تفصیلات کے مطابق جب یہ جوشوا اپنا انعامی رقم لینے ہیڈ کوارٹر گیا تو اس کو یہ جان کر بہت حیرانگی ہوئی اس کی لاٹری میں سے 5 لاکھ 85 ہزار 949 ڈالر تقریباً 11 کروڑ 74 لاکھ پاکستانی روپے نکلے ہیں۔ کیونکہ اس کے خیال میں صرف اس کا انعام 600 ڈالر کا نکلا تھا۔
جب جوشوا نے اتنا بڑا انعام حاصل کر لیا تو اس نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کے میرا انعام اتنا بڑا نکل آیا ہے ۔
پھر جب جوشوا سے پوچھا گیا کہ آپ اس رقم کا کیا کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس سے نیا گھر خریدوں گا اور ساتھ میں گاڑی بھی خریدوں گا ۔ -

شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالی خاتون گرفتار
شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزمان کے اشتہاری ہونے پرکوہسارپولیس نےکراچی میں کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان جعلی دستاویزت پرمختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے اور روحانی حساب کتاب بتا کرلوگوں کوجائیدادیں فروخت کرنےکا مشورہ دیتے تھے-
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان متعدد لوگوں سے فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان نے ایک شہری سے32 کروڑمختلف طریقوں سے لیےخاتون کی کراچی سے گرفتاری کے بعد ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
داؤد ابراہیم کے مزید 4 معاونین کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ
دوسری جانب شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کے پے در پے حملوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےآئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیا ہے، ڈاکٹر کامران فضل کو ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 17 جولائی تک قائم مقام آئی جی سندھ کے طور پر کام کرنے کا کہا گیا ہے-
شہر قائد میں دہشت گردی کے تین واقعات گزشتہ چند دنوں میں ہو چکے ہیں جبکہ چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر پولیس پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی، آج سندھ حکومت نے آئی جی کو عہدے سے ہٹایا ہے-
شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،ایک دہشتگرد ہلاک
-

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر صرف 46 فیصد شہریوں کا اظہار اطمینان
پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر صرف 46 فیصد شہریوں کا اظہار اطمینان
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ عداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں،پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ،پنجاب سے 22 لاکھ ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ اور سندھ سے 5 لاکھ شہریوں کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، بلوچستان سے 51 ہزار جبکہ وفاق سے 77ہزار شہری رجسٹرڈ ہو گئے ،شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کی گئی ہیں، پاکستان سے42 لاکھ اور اورسیز پاکستانیو کے جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں،پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئی ہیں، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں نے اظہار اطمینان کیا
وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی
آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم
سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟
کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم
پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم
پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل
واضح رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں آیا ہے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے. تا ہم کئی علاقوں میں افسران شکایت پر کاروائی نہیں کرتے اور حل کئے بغیر ہی اوکے کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے
تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے
یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل
سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے واقعات،انتظامیہ کا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ
خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم
-

اسلام آباد ائیر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغانی باشندے گرفتار۔اہم انکشافات
اسلام آباد:ائیر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغانی باشندے گرفتار۔،اطلاعات کے مطابق اسلام ائیر پورٹ پر دوران امیگریشن کلیئرنس جعلی سفری دستاویزات کی بنا پہ آف لوڈ کئے جانے والے افراد کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد کی جانب سے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
آف لوڈ کیے جانے والے تمام افغانی باشندوں (مشرف ولد عبدالستار، شاہ زیب ولد کلیم اللہ، عقیل احمد ولد احمد دین اور اشرف علی) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بناء پہ امیگریشن کروانے کی کوشش کی۔ ان میں سے ایک ملزم اشرف علی کو پہلے ہی سے جعلی کوائف کی بناء پہ پاکستانی پاسپورٹ کے لیےاپلائی کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیٹگری میں ڈالا گیا تھا۔
مذکورہ ملزمان سے دوران امیگریشن کلیئرنس ایف آئی اے کے شفٹ انچارج نے فیملی ٹری کے بارے میں معلومات حاصل کیں جو نادرا کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق غلط پائی گئیں اور اس بنا پر تمام مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
آف لوڈ کیے جانے والے تمام افراد پہ مقدمات درج کیے جانے کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئ ہے۔ جبکہ گرفتارملزمان کی طرف سے نامزد کئے گئے ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے ٹیم متحرک کر دی گئی ہے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی جانب سے اس موقع پر مذکورہ مقدموں میں ایجنٹ کی گرفتاری اور گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات جاری کیں۔
-

وارداتوں کا سلسلہ تیز ،شہری خوفزدہ
قصور و گردونواح میں ورادتوں کا سلسلہ تیز شہری نقدی و قیمتی چیزوں سے محروم،ڈی پی او سے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خان والا میں راحیل اصغر ایڈووکیٹ رہائشی راؤخانوالہ 12/11/21 کو بعد رات دو بجے اپنے دوست کے ہمراہ لاہور سے واپس آ رہے تھے کہ روہی نالہ راؤخانوالہ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے قیمتی موبائل فونز و نقدی 29000 چھین لی
اسی طرح گزشتہ رات کو رات ہوتے ہی قصور کے پر رونق چوک کشمیر چوک میں ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
جس کے باعث شہریوں نے احتجاج کیا
احتجاج کے باعث کشمیر چوک،فوڈ گیلری،شہباز خان روڈ و ملحقہ علاقوں میں نصف گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی
واضع رہے کہ جائے وارادت تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بلکل قریب ہوئے ہے
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے جو کہ پولیس کی ذمہ داری ہے -

سی سی پی او لاہور نے شہری کا مکان قبضہ مافیا سے واگذار کروایا۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر شہری کا گھر واگذار ہوا۔
شہری عمران نے ہربنس پورہ الفیصل ٹاﺅن 05 مرلہ ایک مکان خریدا جس پر 01 سال پہلے رانا افضل نامی شخص نے قبصہ کیا ہوا تھا۔ شہری نے سی سی پی او آفس میں قبضہ چھڑوانے کی درخواست دی جس پر سی سی پی او لاہور نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے مکان واگذار کروا دیا،
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے،
کسی بھی غنڈا عناصر اور سماج دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے،
گھر ملنے پر شہری نے وزیراعظم پاکستان اور سی سی پی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔