Baaghi TV

Tag: شہزادہ چارلس

  • للی بٹ کا جادو!!! — عارف انیس

    للی بٹ کا جادو!!! — عارف انیس

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد کئی زاویوں سے بات چیت چل رہی ہے. للی بٹ (Lilibet) ، ان کا نک نیم تھا. بہت سے دوستوں نے برطانوی سامراج پر تبرا کیا، جو بنتا بھی ہے کہ سارے سامراج انسانی خون اور ہڈیوں پر استوار ہوتے ہیں. ان کی ذاتی زندگی پر بھی پھبتیاں کسی جارہی ہیں کچھ دوست لیڈی ڈیانا کو ان پر ترجیح دے رہے ہیں. کچھ کو کوہ نور ہیرا یاد آرہا ہے. کچھ اس امر پر پشیماں ہیں کہ وہ کلمہ پڑھے بغیر دنیا سے چلی گئیں. میں چونکہ لیڈرشپ کی سائنس کا طالب علم ہوں تو اسی حوالے سے ان کی زندگی کا جائزہ لوں گا.کہا جاتا ہے کہ طاقت کی سب سے اونچی سیڑھی پر شور موجود نہیں ہوتا. ملکہ اس کا جیتا، جاگتا ثبوت تھیں.

    بہت کم دوستوں نے ملکہ کے اثر اور لیڈرشپ پر بات کی ہے، حالانکہ یہ سب سے زیادہ متعلق بات ہے. بی بی سی نے جب سرخی چھاپی کہ "ملکہ کی موت پر تاریخ رک گئی” تو شاید کسی کو مبالغہ لگے مگر برطانیہ اور فرسٹ ورلڈ کی حد تک ایسا ہی ہے. اس امر پر کم غور کیا گیا کہ جب الزبتھ ملکہ بنیں تو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سلطنت پر سورج ڈھل چکا تھا اور دوسری جنگ عظیم میں اس کی ہڈیاں چورا بن چکی تھیں. یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ کی شادی کا لباس بھی کچھ عوامی عطیات جمع کر کے بنایا گیا تھا. للی بٹ نے جو تاج پہنا تھا وہ بہت بھاری اور کئی جگہوں سے چبھنے والا تھا.

    انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایک کانسپٹ "سافٹ پاور” ہے کہ جنگی سازوسامان اور فوج کی ہیبت کے علاوہ کس طرح اقوام اپنی زبان، ثقافت اور موسیقی سے دنیا میں اپنا مصالحہ بیچتی ہیں. یاد رہے کہ برطانیہ تقریباً سو سال سے عالمی طاقت کے سٹیج پر اپنی جگہ کھو چکا ہے، تاہم گزشتہ دس برس میں کئی مرتبہ دنیا میں سب سے بڑی سافٹ پاور رہنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے. سچی بات تو یہ ہے کہ اس اعزاز کا ٪80 کریڈٹ ملکہ برطانیہ کو جاتا ہے. کچھ محققین کا خیال ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی موجودگی، ہر برس دس ارب پاؤنڈز کے برابر رقم، سیاحوں، طالب علموں اور دیگر اثر و رسوخ سے برطانوی خزانے میں جانے کا باعث بنتی ہے. یعنی اگر ہاتھی ہے بھی سہی تو سفید ہاتھی نہیں ہے.

    سوشل میڈیا پر مرتب کی گئی ایک فہرست کے حساب سے، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے 96 سالہ زندگی میں، مندرجہ ذیل تاریخی ساعتوں سے گزریں.

    طاعون سے
    چیچک سے
    دوسری جنگ عظیم کے دوران
    کوریا کے جنگ کے دوران
    ویتنام کی جنگ کے دوران
    لینڈ رورو اور رینج روور کے بننے والے عرصے کے دوران
    کنکورڈ جہاز کے شروع ہونے کے وقت
    کنکورڈ کے خاتمے کے بعد
    جرمنی میں نازی حکومت کے دوران
    برلن کی تباہی کے دوران
    برلن کی تقسیم کے وقت
    برلن کی یکجائی کے وقت
    اسرائیل کی تخلیق کے وقت
    فلسطینیوں کی اُن کے علاقوں سے بے دخلی کے وقت
    1956 میں تین مغربی قوتوں کے مصر پر حملہ کے وقت
    1973 میں ہونے والی جنگ کے دوران
    سرد جنگ کےعرصے میں
    ایران اور عراق کی جنگ کے دوران
    پہلی خلیجی جنگ کے دوران
    صدام حسین کے زوال کےوقت
    سوویٹ یونین کے خاتمے اور ریاستوں کا شیرازہ بکھرنے کےوقت
    برطانیہ کے یورپی یونین شمولیت کے وقت
    برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کےوقت
    اپالو 1 سے 17 کے درمیانی عرصہ کے دوران
    ایشیا اور افریقہ کے ممالک کی آزادی کے وقت
    15 برطانوی وزرائے اعظم کی حکومتوں کے دوران
    چارلس اور ڈیانا کی ازدواجی زندگی
    چارلس اور کامیلا پارکر
    اینڈریو اور فیرگی
    ہیری اور میگن
    اور انہوں نے اپنے اس وقت میں بھگتا دیے
    15 امریکی صدر
    7 سعودی بادشاہ
    48 اطالوی وزرائے اعظم
    اقوام متحدہ کے 10 سیکریٹری جنرل
    22 عدد پاکستانی وزرائے اعظم
    13 عدد پاکستانی صدور
    تیسری، چوتھی اور پانچویں فرانسیسی ریپبلک
    انٹرنیٹ
    ایپل ٹی وی
    نیٹ فلیکس
    کووڈ 19 ( کورونا وائرس)

    میں سب سے زیادہ متاثر اس امر سے ہوں کہ ملکہ برطانیہ نے انسانی ترقی اور تبدیلی کے سب سے تیز اور تند سالوں میں اپنے آپ کو تبدیل کیے رکھا اور شاہی خاندان جیسے فرسودہ ادارے کو مرنے نہیں دیا. آج بھی برطانیہ میں 65-70 فیصد افراد شاہی خاندان سے محبت کرتے ہیں اور گوروں کی مشہور زمانہ جمہوریت سے محبت اور اختیار سے نفرت کے باوجود اس وقت تاش کے پتوں کے علاوہ برطانوی بادشاہ بھی باقی ہے.

    حال ہی میں نیٹ فیکس پر ڈرامہ "THE CROWN” نے باہر کی دنیا کو شاہی خاندان کے اندر کے مناظر دکھائے اور لوگوں کو نظر آیا کہ شاہی تاج بھی پہننے والے کو کہاں کہاں چبھتا ہے. میں ٹاپ کمپنیوں کے سی ای اوز کو کوچ کرتا ہوں تو انہیں یہ ڈرامہ سیریز دیکھنے کی ترغیب دیتا ہوں، انفلوئنس اور ایگزیکٹو پریزینس کے حوالے سے شاید اس سے بہتر چیز نہیں بنی.

    لیڈرشپ کے طالب علموں کو ایک اور شاندار چیز ضرور دیکھنی چاہیے. برطانوی ملکہ یا بادشاہ ہر منگل کو بکنگھم پیلس میں 6:30 کے آس پاس برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہیں. 2013 میں ویسٹ اینڈ پر "THE AUDIENCE” نام کا ڈرامہ بنا جس میں ہیلن مرن نے ملکہ الزبتھ کا شاندار کردار ادا کیا. انہوں نے اپنے ستر برس کے دوران 14 برطانوی وزراء اعظم سے ملاقاتیں کیں جن میں چرچل سے لے کر بورس جانسن تک شامل تھے. سیاست اور لیڈرشپ کے طالب علموں کے لیے یہ ملاقاتیں اور کاروبار حکومت میں مداخلت کیے بغیر ملکہ کی وزراء اعظم کو ایڈوائس، بیش قیمت اور خاصے کی چیز ہیں.

    گزشتہ دس برس میں ملکہ برطانیہ سے دو مرتبہ شاہی تقریبات میں ملاقاتیں ہوئیں، شہزادہ چارلس، سارہ فرگوسن، شاہزادہ ولیم اور شہزادیوں سے کئی مرتبہ ملاقاتیں رہیں. 2 برس قبل جب میں نے سلیمان رضا کے ساتھ مل کر کووڈ کے دوران پورے برطانیہ میں طبی عملے اور دیگر افراد کو کھانے فراہم کرنے کی مہم "ون ملین میلز” چلائی تو اس کے بعد ملکہ برطانیہ کی طرف سے تعریفی خط موصول ہوا، جسے پا کر میں بہت حیران ہوا تھا کہ میرے خیال میں شاہی خاندان کو اس رضاکارانہ مہم سے کیا دلچسپی ہو سکتی تھی. پچھلے دس سالوں میں، میں یہی دیکھ پایا کہ شاہی خاندان کے اس ادارے کی گوند ملکہ برطانیہ ہی تھیں. شاہ برطانیہ کے طور چارلس یقیناً مؤثر رہیں گے، تاہم اس امر کا خطرہ موجود ہے کہ یونائٹد کنگڈم متحد نہ رہ پائے اور سکاٹ لینڈ اگلے کچھ برسوں میں علیحدہ ملک بن جائے.

    خیر اس وقت برطانیہ میں شدید سوگ کا عالم ہے. بکنگھم پیلس کا چکر لگا ہے تو وہاں کئی گوروں اور گوریوں کو دھاڑیں مار کر روتے دیکھا ہے جو گوروں کے ٹھنڈے پن کو جانتے ہوئے، ایک اجنبی سی ساعت ہے. سب سے خاص بات یہ تھی جب کچھ بزرگ گورے، گوریوں سے بات ہوئی تو اس کا مفہوم یہ بنا کہ، برطانیہ ویسے تو دوسری عالمی جنگ میں ختم ہوگیا تھا، تاہم یہ ملکہ کی برکت تھی کہ وہ اپنے پاؤں پر جم کر کھڑا ہوا، اور پاؤنڈ میں طاقت بھی برقرار رہی. اب یہ بزرگ لوگ آنسوؤں سے پریشان تھے کہ اب ملکہ نہیں رہی تو اس "برکت” کا کیا بنے گا؟ بابت ہوتا ہے کہ پیر صرف دیس میں نہیں ہوتے، یا شاید خدمت کرنے والے کسی بھی دیس میں ہوں، انہیں پیر مان لیا جاتا ہے.

    انسانی نفسیات صدیوں سے شاہوں، بادشاہوں اور شہزادیوں کو پسند کرتی ہے کیونکہ وہ ان کی کہانیوں کے مرکزی کردار ہوتے ہیں، جنہیں شاید جان بوجھ کو ابھارا جاتا ہے. تاہم ایسے غبارے دس بیس برس میں پھٹ جاتے ہیں، اگر کوئین الزبتھ ستر برس کی فرماں روائی میں دنیا کے سب سے بے رحم پریس اور تنقید کا سامنا کرتی ہوئی عزت سے رخصت ہوئی ہے تو اس میں لیڈرشپ کے طالب علموں کے لیے کافی کچھ سیکھنے کو موجود ہے.

  • شہزادہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار

    شہزادہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار

    ملکہ الزبتھ کے بعد ان کے بیٹے شہزادہ چارلس نے پیر کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہےبرطانوی شہزادہ چارلس کا کہنا ہے کہ میں اور میری اہلیہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بہت افسردہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : شہزادہ چارلس نے صدر علوی کے نام پیغام میں کہا کہ آپ کا ملک برطانیہ کے ساتھ گہرے اور پائیدار رشتوں کے ساتھ ہمارے لیے بہت خاص ہے ہماری دعائیں پاکستان میں اپنے تمام دوستوں کے ساتھ ہیں-


    انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ان تمام متاثرین اور ان کے پیاروں اور ان لاکھوں لوگوں کے لیے ہیں جنہوں نے املاک اور اپنی روزی روٹی کھو دی ہے-


    شہزادہ چارلس نے حکومت پاکستان، فوج اور ایمرجنسی سروسز، ان لاتعداد رضاکاروں اور امدادی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کام کر رہے ہیں۔


    شہزادہ چارلس نے کہا کہ اس طرح کے اوقات ہمیں اپنے سیارے کی نزاکت اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے انسانیت کی فوری ضرورت کی یاد دلاتے ہیں ہماری دعائیں پاکستان میں اپنے تمام دوستوں کے ساتھ ہیں-

    ملک ریاض نے سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کر دی


    دریں اثنا ملکہ الزبتھ نے بھی پیغام بھیجا۔ صدر پاکستان عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی و مالی نقصان کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو متاثر ہوئے ہیں، نیز ان لوگوں کے ساتھ جو مشکل حالات میں بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جب آپ ان خوفناک واقعات سے صحت یاب ہو رہے ہیں تو برطانیہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایک دہائی کے بدترین مون سون سیلاب سے نبرد آزما ہے، جس میں لاتعداد گھر بہہ گئے، فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں جون سے اب تک 1,136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن حتمی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ سیلابی ندیوں کی وجہ سے سڑکیں اور پل بہہ جانے کے بعد پہاڑی شمال میں سینکڑوں دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا ہےایک بہت بڑا امدادی آپریشن جاری ہے اور بین الاقوامی امداد کی آمد شروع ہو گئی ہے-

    پاکستان میں سیلاب ، چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کا اظہار افسوس

  • ملکہ برطانیہ کی بعض اہم ذمہ داریوں میں کمی کردی گئی

    ملکہ برطانیہ کی بعض اہم ذمہ داریوں میں کمی کردی گئی

    بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ریویو میں ملکہ برطانیہ کواہم ذمہ داریوں سبکدوش کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جون کے مہینے میں برطانوی ملکہ کی تخت نشینی کے 70 سال مکمل ہونے پر پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ریویو میں 96 سالہ ملکہ برطانیہ کی اہم منصبی ذمہ داریوں کی 13 نکاتی فہرست میں سے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کی سربراہی سمیت 6 ذمہ داریوں کو خارج کر دیا گیا ہےجن میں سے 5 اہم ذمہ داریاں اب پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کے حوالے کی جائیں گی۔

    سنکیانگ: قومیتوں کے حقوقِ معاش کا تحفظ اور بہتر زندگی کے موضوع پر سیمینار

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اب بھی ریاست کے سربراہ اور قوم کے سربراہ جیسے دو اہم منصب ملکہ برطانیہ کے کردار کا حصہ ہیں اور ملکہ برطانیہ اب بھی رسمی قانونی تقاضوں کے مطابق بطور سربراہِ ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی –

    بطور سربراہ مملکت ان کے سرکاری دورے کرنے اور دیگر سربراہان مملکت کے سرکاری دوروں کی میزبانی اور وزیر اعظم کی تقرری سمیت دیگر اہم ذمہ داریاں اب بھی ان کے پاس ہی رہیں گے قوم کی سربراہ کی حیثیت میں ملکہ برطانیہ مناسب مواقع اور ضرورت کے وقت اپنا کردار ادا کر یں گی۔

    ایسےآثارمل رہےہیں کہ چین پہلےچاند پرقبضہ کرے گاپھردنیا پرحکمرانی:ناسا سربراہ

    خیال رہے کہ گزشتہ دہائی میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملکہ کی ذمہ اہم ریاستی ذمہ داریوں کی فہرست میں کسی قسم کی تبدیلی یا کمی کی گئی ہے بکنگھم پیلس ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ کی منصبی ذمہ داریوں کی فہرست میں تبدیلی ان کے کردار کو ‘قومی تشخص و اتحاد’، ‘تسلسل و استحکام’ اور ‘سپورٹ اور سروس’ کے تناظر میں مزید واضح اور متاثر کن بنانے کے لیے کی گئی ہے، یہ کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں بلکہ ‘پوسٹ جوبلی’ چھوٹی سی اپڈیٹ ہے۔

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

  • شہزادہ چارلس کو کس نے ایک ملین یورو سے بھرا سوٹ کیس تحفے میں دیا؟حیران کُن تفصیلات آگئیں

    شہزادہ چارلس کو کس نے ایک ملین یورو سے بھرا سوٹ کیس تحفے میں دیا؟حیران کُن تفصیلات آگئیں

    لندن :شہزادہ چارلس کو کس نے ایک ملین یورو سے بھرا سوٹ کیس تحفے میں دیا؟حیران کُن تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق بی بی سی سنڈے ٹائمز کے حوالے سے کچھ اہم انکشافات کیے ہیں ، رپورٹ کے مطابق پرنس آف ویلز یعنی شہزادہ چارلس نے ایک سابق قطری وزیراعظم سے ایک ملین یورو کیش سے بھرا سوٹ کیس بطور تحفہ وصول کیا تھا۔ خبر کے مطابق یہ کیش رقم شیخ حمد بن جاسم کی طرف سے تین ملین یورو کے تین نقد عطیات میں سے تھی، جو شہزادے نے مختلف اوقات میں وصول کی ہے۔

    کلیرنس ہاؤس نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ سابق قطری وزیراعظم کی طرف سے وصول ہونے والے عطیات فوری طور پر شہزادے کے ایک خیراتی ادارے کو بھیج دیے گئے تھے اور یہ تمام عمل درست انداز میں سرانجام پایا۔خبر کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ معلوم ہو سکے کہ یہ رقم غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی تھی۔

    سنڈے ٹائمز کے مطابق شہزادہ چارلس نے سنہ 2011 اور سنہ 2015 کے درمیان سابق وزیر اعظم سے ذاتی طور پر تین نقد عطیات وصول کیے تھے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ایک موقع پر کلیرنس ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں رقم ایک بیگ میں دی گئی تھی۔

    ایک اور اخبار کے دعوے کے مطابق یہ نقد رقم ڈیپارٹمنٹ اسٹور فورٹنم اور میسن کے کیریئر بیگز میں دی گئی تھی۔ سنڈے ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ پرنس آف ویلز نے سابق قطری وزیر اعظم سے ایک ملین یورو نقدی پر مشتمل سوٹ کیس قبول کیا۔

    کلیرنس ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’شیخ حمد بن جاسم کی طرف سے موصول ہونے والے خیراتی عطیات فوری طور پر شہزادے کے خیراتی اداروں میں سے ایک کو بھیجے گئے، جس نے مناسب طرز حکمرانی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں یقین دلایا کہ تمام عمل کی نگرانی کی گئی جو درست انداز میں طے پایا‘۔

    یہ فنڈز پرنس آف ویلز کے خیراتی فنڈ کے ذریعے موصول ہوئے جس کے بتائے گئے مقاصد میں تحفظ، تعلیم، صحت اور سماجی شمولیت جیسے شعبوں میں پیسے دے کر ’زندگیوں کو بدلنا اور پائیدار کمیونٹیز کی تعمیر‘ کرنا شامل ہے۔

    اس سلسلے میں خیرانی ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ادارے نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دیا گیا عطیہ جائز تھا اور اس کے آڈیٹرز نے عطیہ پر دستخط کر دیے تھے۔

    شہزادہ چارلس کے خیراتی اداروں کو دیے گئے عطیات حالیہ مہینوں میں اس الزام کے بعد زیرِبحث آئے ہیں کہ برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے فلاحی ادارے نے عطیات کے بدلے ایک سعودی شہری کو برطانوی اعزازات حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔یاد رہے کہ اس کے باوجود میٹروپولیٹن پولیس نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ وہ آنرز (پریویونشن آف ابیوزز) ایکٹ 1925 کے تحت اس الزام کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • زلفی بخاری نے وزیراعظم کا پیغام خاص شہزادہ چارلس کو پہنچا دیا

    زلفی بخاری نے وزیراعظم کا پیغام خاص شہزادہ چارلس کو پہنچا دیا

    زلفی بخاری نے وزیراعظم کا پیغام خاص شہزادہ چارلس کو پہنچا دیا

    پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات ہوئی ہے

    زلفی بخاری نے وزیراعظم کا تہنیتی پیغا م برطانوی شہزادہ چارلس تک پہنچایا زلفی بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستاناور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں،پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو اچھے طریقے سے منانا چاہتے ہیں وزیراعظم شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،امید کرتے ہیں رواں سال آپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے دورہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں کے لیے کارگر ثابت ہوگا

    شہزادہ چارلس نے وزیراعظم اور زلفی بخاری کا دورہ پاکستان کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں شہزادہ چارلس نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی شہزادہ چارلس نے وزیراعظم کی موحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عالمی امور پرپاکستان کے مثبت کردار کو پزیرائی ملی ہے،شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر شکریہ ادا کیا شہزادہ چارلس نے افغانستان سے محفوظ انخلا پر حکومت کا شکریہ ادا کیا

    زلفی بخاری کی شہزادہ چارلس سے ملاقات ان کے کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل ہوئی، گزشتہ روز برطانوی شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا برطانوی شہزادہ چارلس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا وائرس کی تصدیق کے بعد پرنس چارلز نے جمعرات کے لیے اپنی مخصوص مصروفیات منسوخ کر دیں

    73 سالہ چارلز مارچ 2020 میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور بعد میں کہا کہ ان میں صرف ہلکی علامات ہیں۔ انہوں نے اپنے فرائض دوبارہ شروع کرنے کے لیے واپس آنے سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے شہر برکھل میں اپنی رہائش گاہ پر 7 دن قرنطینہ میں گذارے تھے۔

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا

    اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

    ریحام خان نے زلفی بخاری پر الزامات لگانے پر معافی مانگ لی

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    ریحام خان ہار گئیں، زلفی بخاری جیت گئے، ریحام خان نے معافی نامہ کیوں ٹویٹ کیا؟

  • شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی،ملکہ الزبتھ نے اعلان کر دیا

    شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی،ملکہ الزبتھ نے اعلان کر دیا

    پلاٹینم جوبلی کے موقع پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : "دی گارجئین” کےمطابق اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہےکہ میرا بیٹا پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔

    عالمی تپش اور کلائمٹ چینج:برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عزت مآب الزبتھ دوم کے ملکہ بننے کے 70 مکمل ہوگئے یہ برطانیہ میں کسی بھی بادشاہ یا ملکہ رہنے کے عہد کا سب سے طویل عرصہ ہے۔ اس تاریخی موقع کو ملکہ برطانیہ نے اہم اعلان کرکے ہمیشہ کے لیے ایک یادگار دن بنا دیا۔

    رپورٹس کے مطابق ملکہ کےاعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کردی ہے کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے تاہم اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی تکمیل میں، میرا بیٹا چارلس بادشاہ بن جائے گا، میں جانتی ہوں کہ آپ اسے اور اس کی بیوی، کیملا کو وہی سپورٹ دیں گے جو آپ نے مجھے دیا ہے اور یہ میری مخلصانہ خواہش ہے کہ، جب وہ وقت آئے گا، کیملا کو کوئین کنسورٹ کے نام سے جانا جائے گا کیونکہ وہ اپنی وفاداری کی خدمت جاری رکھے گی کوئین کنسورٹ کا خطاب بادشاہ کی شریک حیات کے لیے ہوتا ہے۔

    بین الاقوامی خلائی اسٹیشن 2031 میں سمندر برد کر دیا جائے گا ،ناسا

    شاہی خاندان کے سینئر افراد واضح طور پر محسوس کرتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں کیملا کے بارے میں عوامی رائے بدل گئی ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اور یہ کہ ملکہ کے دور حکومت میں یہ تاریخی لمحہ جب وہ اپنی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر کیملا کے مستقبل کے عنوان کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا ایک مناسب وقت ہے۔

    چارلس سے اس کی شادی کے وقت، بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ اسے شہزادی کنسورٹ کا اسٹائل نہیں بنایا جا سکتا ہے اور اس پروٹوکول نے حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں ملکہ کیملا ہوں گی، اسی طرح جب اس نے جارج ششم سے شادی کی تو ملکہ کی والدہ ملکہ الزبتھ بن گئیں۔

    ہالینڈ: ایڈز کی نئی اور تیزی سے پھیلنے والی تغیرشدہ قسم دریافت

    ملکہ، جو اتوار کو سینڈرنگھم میں نجی طور پر اپنے الحاق کی 70 ویں سالگرہ منائیں گی، نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ابھی بھی ایک دن ہے "70 سال گزرنے کے بعد بھی، مجھے اپنے والد، جارج ششم کی موت کو اب بھی اتنا ہی یاد ہے، جہاں تک میرے دورِ حکومت کے آغاز کا تعلق ہے۔

    انہوں نے اس عہد کی تجدید کی جو اس نے پہلی بار 1947 میں دیا تھا "کہ میری زندگی ہمیشہ آپ کی خدمت کے لیے وقف رہے گی انہوں نے ڈیوک آف ایڈنبرا کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جو 73 سال کی شادی کے دوران اس کے ساتھ رہنے کے بعد اپریل میں 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے انہون نے کہا میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے خاندان کی ثابت قدمی اور محبت بھری مدد ملی۔

    بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ دور میں ایران پر عائد پابندیوں سےاستثنیٰ کو بحال کر دیا