Baaghi TV

Tag: شہزادی کیٹ

  • پاکستانیوں نے بہت محبت دی ،برطانوی شہزادی کیٹ

    پاکستانیوں نے بہت محبت دی ،برطانوی شہزادی کیٹ

    اسلام آباد: پاکستانیوں نے بہت زیادہ محبت دی ، کبھی بھی بھول نہیں پاوں گی ، اطلاعات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے واپس برطانیہ پہنچ کر پاکستان میں گزارے ہوئے لمحات بیان کیے ،برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کہا ہے کہ ان کا اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی شاندار اور یادگار رہا۔

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    برطانیہ واپس پہنچ کر شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور جغرافیہ نے برطانوی شاہی جوڑے کو بہت زیادہ متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، ہم نے بہت سارا پاکستان دیکھا، بڑی قسم کی چیزیں دیکھیں اور اس کی جغرافیہ دیکھ کر حیرت ہوئی۔

    وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا لاہور میں ایس او ایس ویلیج کا دورہ بہت زیادہ خاص رہا۔ کیٹ میڈلٹن کا کہنا تھا کہ وہ اور شہزادہ ولیم کو اسطرح کے ایس او ایس ویلیج دیکھنے کی بڑی خواہش تھی۔لاہور میں ایس او ایس ویلیج میں برطانوی شاہی جوڑے نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تین بچوں کی سالگرہ بھی منائی۔

    ایس او ایس ویلیج میں کیٹ میڈلٹن نے اپنی پہلی تقریر بھی کی اور اردو میں اپنی تقریر کے ابتدائی کلمات سے مجمع کو متاثر کیا۔ذرائع کے مطابق ایس او ایس ویلیج نے برطانوی جوڑے کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اس کا دوبار دورہ کیا۔

    سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

  • پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

    پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

    لاہور: پاکستان آکر پتہ چلا کہ خاندانی نظام کیا ہوتا ہے، یہاں ایک خاندان کے افراد ایک لڑی میں پروئے ہوتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستانی خاندانی نظام کی پرستار ہوگئیں۔

    ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

    ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کیا ہوتا ہے آپ نے یاد دلادیا شہزادی کیٹ نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ خاندان آپ کے کلچر میں دل کی حیثیت رکھتا ہے، والدین، بچے، خالہ، چاچا، دادا، دادی سب اہمیت رکھتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا فیصلہ کرلیا

    کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ آپ نے ہمیں سکھایا یہ صرف خونی رشتوں کا معاملہ نہیں ہے، یہ وہ خاص رشتے ہیں جو ہمیں محفوظ اور مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ان رشتوں کا معیار ہے جو اہمیت رکھتے ہیں۔شہزادی کیٹ نے 3 یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور اردو زبان میں کہا کہ ’آپ سب کا بہت بہت شکریہ، سالگرہ مبارک ہو۔‘

    پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

  • برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کب پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کب پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    لندن: کسی برطانوی شاہی خاندان کے فرد کا 13 سال بعد پاکستان کا دورہ ، اطلاعات کےمطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورے سے پہلےانسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہوں گے جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لیں گے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق اس سلسلے میں سیکورٹی ماہرین پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ اور ردوبدل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی ماہرین کی اپروول کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔واضع رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سال 2006 کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔