Baaghi TV

Tag: شہلا رضا

  • فیض حمید نے آرمی چیف کی تقرری کیلئے آصف زرداری سے رابطہ کیا تھا، شہلا رضا کا دعویٰ

    فیض حمید نے آرمی چیف کی تقرری کیلئے آصف زرداری سے رابطہ کیا تھا، شہلا رضا کا دعویٰ

    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے آرمی چیف بننے کے لئے صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ فیض حمید اور زرداری نے مبینہ طور پر طویل المدتی سیاسی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں آرمی چیف کی تقرری بھی شامل ہےیہ کہا گیا تھا کہ فیض حمید نے دوسروں کے ساتھ مل کر طویل حکمرانی کا منصوبہ بنایا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید نے آرمی چیف کی تقرری پر بات کرنے کے لیے زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا۔

    انہوں نے موجودہ سیاسی ماحول پربات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے بارے میں اپنے خدشات کی پشت پناہی کی ،انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) پر کارروائی نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا،ہم نے نوٹ کیا کہ تین اجلاس ہونے چاہیے تھے، ایک بھی نہیں بلایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ”ہمیں کلیدی مسائل پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جیسے کہ دریائے سندھ سے پانی نکالنا،انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ متاثرہ افراد کے نام فراہم کرے۔

  • سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف چا ر سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کی پاکستان آمد پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ، حسن رضا کا ردعمل آیا ہے

    جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے نواز شریف کی آمد پر ویڈیو بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی نواز شریف کی پاکستان آمد پر انہیں ویلکم کرتی ہے۔نواز شریف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مینار پاکستان سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ۔دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف الیکشن کی تاریخ کے مطالبے سے بیزار نظر آئے۔میاں نواز شریف ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں انہیں الیکشن کمیشن کا ترجمان نہیں بننا چاہیئے تھا۔نواز شریف جب جب اقتدار چھن جانے کے بعد ڈیل کرکے باھر گئے انکی واپسی کی راہ پیپلزپارٹی نے ہموار کی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نواز شریف کو الیکشن میں راہ فرار سے روکا اور سمجھایا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔نواز شریف کو الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کرکے عوامی مطالبے کو پزیرائی دینی چاہیئے ۔

    پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ ٹی وی نہیں دیکھ رہے! تمام ماہر آئین و قانون یہی کہہ رہیں ہیں کہ میاں صاحب کی ڈیل ہو گئی ہے، اس بار تو میاں صاحب کی وجہ سے پاکستان کی عدالتیں دنیا میں تیسرے نمبر پر آگئیں ہیں سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا اور ریلیف بھی ملزم کو ملتا ہے میاں صاحب convicted ہیں، پیپلز پارٹی والے آپ سے کیوں لڑیں گے؟ پیپلز پارٹی والے تو الیکشن لڑنا چاہ رہے ہیں،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

  • ویڈیو: آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،شہلا رضا کا علی زیدی سے مکالمہ

    ویڈیو: آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،شہلا رضا کا علی زیدی سے مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہو رہے ہیں، کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا الیکشن کمیشن دفتر پہنچے تو ملاقات ہو گئی،

    علی زیدی اور شہلا رضا کی ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، شہلا رضا اورعلی زیدی کے درمیان الیکشن دفتر میں مکالمہ ہوا شہلا رضا نے علی زیدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،علی زیدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے، وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر علی زیدی اور شہلا رضا نے اپنے ساتھ آنے والے افراد کا ایک دوسرے سے تعارف کروایا شہلا رضا نے تعارف کے دوران کہا کہ علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے بڑا ہوگیا ہے اب اس کے بال سفید ہو گئے ہیں

    بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اب تک تو تحریک انصاف جیب بھرو تحریک کر رہی تھی،میں نہیں سمجھتی پی ٹی آئی والے ایڈوانس ضمانتیں کروانے جیل بھی بھریں گے، اب تک تو پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت جیل سے روتی ہوئی آئی ہے ،میں بھی جیل گئی تھی لیکن مجھے روتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا،سیاسی کارکن اور جماعت ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتے ہیں،اب صرف عوام کا آپشن ہی رہنا چاہیے، طاقت کا سرچشمہ عوام کو ہی سمجھتے ہیں،

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • کراچی:اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے، شہلا رضا

    کراچی:اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے، شہلا رضا

    کراچی ::شہلا رضا کا کہنا ہے کہ اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انھوں نےگزشتہ روز کلفٹن کے علاقے سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نو عمر لڑکی کی ع

    ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    یادت کی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر نے نوعمر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز کو بچی کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے متاثرہ بچی کی والدہ کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے اور مجرموں کوجلد ازجلد کیفرکردارتک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

    ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:

    صوبائی وزیرشہلا رضا نے واضح کیا کہ بچی کے والد انتقال کرچکے ہیں اور اسکی والدہ غربت سے تنگ آکر پانچ بچوں کے ہمراہ کراچی آئی ہے۔ موجودہ دور میں بچے اور بچیوں کے ساتھ ذیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات مجرموں کو سخت ترین سزائے دینے کا تقاضا کررہے ہیں۔

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    انھوں نے مذید کہا کہ پولیس کو چاہیے کہ ذیادتی کے واقعات کے مقدمات کے اندراج میں سخت قانونی دفعات شامل کرے اورعدالتوں کو بھی چاہئے کہ جرم ثابت ہوجانے پرمجرمان کو سخت سزائیں دیں۔شہلا رضا نے والدین کو پیغام دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو ایسے درندوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں ان کا خیال رکھیں۔

  • جماعت اسلامی کو شرم آنی چاہیے:پی پی خاتون رہنما شہلا رضا نے یہ الفاظ کیوں کہے؟

    جماعت اسلامی کو شرم آنی چاہیے:پی پی خاتون رہنما شہلا رضا نے یہ الفاظ کیوں کہے؟

    کراچی : جماعت اسلامی کو شرم آنی چاہیے:پی پی خاتون رہنما شہلا رضا نے یہ الفاظ کیوں کہے؟،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی ایکٹ کے ‏خلاف احتجاج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا ‏رہا ہے۔

    اپنے ردعمل میں شہلارضا نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کوشرم آنی ‏چاہیے جماعت اسلامی پٹرولیم ، بجلی، گیس کی قیمتوں پر آواز بلند کرے۔

    شہلارضا نے کہا کہ عوام پر 350 ارب روپےکے ٹیکس لاد دئیے گئے لیکن جماعت اسلامی کو عام ‏آدمی کےمسائل سےکوئی واسطہ نہیں اگر جماعت اسلامی کو بلدیاتی قانون سےکوئی مسئلہ ہوتا ‏تو ترمیم دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ان کے نمائندے اپنی ترمیم پیش کرتے جماعت اسلامی کی ‏دھرنا سیاست کو باشعور شہریوں نے مسترد کر دیا ہے مہنگائی کے خلاف بیدار عوام کو گمراہ ‏کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کا شور ڈالا گیا کراچی پر غیرمقامیوں کے قبضےکی بات جماعت کی ‏منافقت کا اظہار ہے۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب ‏میں کہا ہے کہ میٹروپول سے وزیر اعلیٰ ہاؤس قریب ہے ان شاء اللہ وہاں بھی دھرنا دیں گے سندھ ‏اسمبلی کو خالی نہیں کریں گے یہ ہمارا احتجاجی مرکز ہے اہل کراچی کو حق نہ دیا گیا تو شہر ‏کی تمام شاہراؤں اور سڑکوں پر دھرنے اور مارچ ہوں گے ایک ہفتے میں پورے شہر میں دوہزار ‏کارنر میٹنگز کریں گے۔