Baaghi TV

Tag: شہید اہلکار

  • راولاکوٹ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    راولاکوٹ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، شہدا کی نماز جنازہ سول لائنز راولا کوٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی ۔

    اس موقع پر آئی جی آزاد کشمیر پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مسترد کردیا ہے،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے سیکیورٹی فورسز آزاد کشمیر میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، پرتشدد حملوں میں 3 اہلکار شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں پرتشدد عناصر نے معصوم لوگوں کو ورغلاکرامن وامان خراب کرنے کی مذموم کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ طرزعمل سے امن وامان کو برقرار رکھا۔