Baaghi TV

Tag: شہیر آفریدی

  • شہیر آفریدی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال،فتح پاک فوج کے نام کر دی

    شہیر آفریدی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال،فتح پاک فوج کے نام کر دی

    بھارتی باکسر کو شکست دے کر کراچی پہنچنے پر سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں باکسر شہیر آفریدی کا کہنا تھا کہ الحمد للہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا، اور بھارت کو شکست دی،میں بھی گلی محلے کے کلب سے نکل کر یہاں تک پہنچا ہوں۔میں سندھ پولیس اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ میں نے جنوری میں سائن کیا تھا ابھی جاکر فائٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔یہ فائٹ جیتنے کے لئے بہت محنت کی ،دس راؤنڈ کی فائٹ کو چوتھے راؤنڈ میں اسے شکست دے کر ختم کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ہر وقت میرے اوپر محنت کی اور آج الحمدللہ یہاں تک پہنچا ہوں۔ پاکستان میں بہت سارے کلب موجود ہے اور ٹیلنٹ ہے ان کو آگےلانے کی ضرورت ہے۔بھارت کے ساتھ سیاسی معاملات اپنی جگہ اس کو وہی رکھنا ہے کھیل کو کھیل کی حد تک رکھنا چاہیے۔سپورٹرز کی وجہ سے ہی آج کامیابی ممکن ہوئی، تمام سپورٹر زکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اس موقع پر ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی، ڈی آئی جی آر آر ایف غلام اظفر مہیسر، ایس یس پی علی رضا نے ان کا استقبال کیا۔ساتھی پولیس اہلکاروں نےپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، اس موقع پر فلک شگاف نعروں سے ایئرپورٹ گونج اٹھا۔، ساتھی اہلکاروں نے آر آر ایف ملازم شہیر آفریدی کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

    شرجیل میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

    پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سنیٹر منتخب ہو گئے

  • انقرہ : رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسرنے فتح اپنے نام کر لی

    انقرہ : رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسرنے فتح اپنے نام کر لی

    کراچی:ترکیہ میں رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے اپنے حریف باکسر کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی-

    باغی ٹی وی :بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے ایشین چیمپئن سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی، ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونیوالی رینکنگ فائٹ میں شہیر آفریدی نے تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے باکسر کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

    شہیر آفریدی میں 8 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے چوتھے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف عجمی امانی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر ڈالا،حریف باکسر شہیر آفریدی کے تابڑ توڑ مکوں کا سامنا نہ کر سکا اور شکست پر مجبور ہو گیا، اس کامیابی کے بعد شہیر آفریدی مڈل ویٹ کی عالمی درجے بندی کے ٹاپ 60 باکسرز میں شامل ہو گئے، پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں 15 ویں کامیابی پانے والے شہیرآفریدی نے اپنی جیت کو پاک افواج کے شہدا کے نام کیا۔

    گرینڈ امن جرگہ ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ناکام

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں تھائی لینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل فائٹ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کرکے ایشین چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    جنوبی کوریا، لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد ہلاک

  • پروفیشنل باکسنگ،شہیرآفریدی نے بھارت کو دی شکست

    پروفیشنل باکسنگ،شہیرآفریدی نے بھارت کو دی شکست

    پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے
    پاکستان کے کھلاڑی شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو شکست دی ہے ، شہیر آفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپٸن بن گئے ہیں،شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔

    شہیر آفریدی اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیاء کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں،وہ پاکستان کیلئے بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں