قصور
پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مذید چار اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے
لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں اب رجسٹرڈ مینوفیکچررز پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے لیکن صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز کے ذریعے فروخت کی اجازت ہوگی
یہ فیصلہ پنجاب کابینہ نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے محفوظ انتظامات کے لئے کیا ہے
اس فیصلے پر عوام میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا
کچھ شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں میں مصروفیت بڑھے گی تاہم اکثر لوگوں نے اس اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ پتنگ بازی کے دوران حادثات اور بچوں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے لہٰذا اس فعل کو محدود اور سخت نگرانی کے ساتھ ہونا چاہیے
کابینہ کی جانب سے پابندیاں واضح کی گئی ہیں کہ سامان صرف رجسٹرڈ افراد ہی تیار اور فروخت کر سکیں گے اور بسنت کے مقررہ دنوں تک ہی استعمال کی اجازت ہوگی
واضع رہے کہ لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں بسنت منانے کی اجازت نہیں ہے بلکہ اُن اضلاع میں صرف پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے جو بعد میں لاہور میں بسنت کے لیے استعمال ہو گا لہذہ ان شہروں کی عوام محتاط رہے

Tag: شیخوپورہ

قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

پی پی 139 : لیگی امیدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری پر رانا طاہر کو مبارکباد دی ہے-
باغی ٹی وی :شیخوپورہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 کے 123 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا طاہر 44264 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 19 ہزار 964 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار علامہ فاروق 7170 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا جبکہ خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری پر رانا طاہر کو مبارکباد دی ہے-
انہوں نے کہا کہ پی پی-139 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 4.9 پر آنا، عام آدمی کی زندگی میں آسانی، ملکی معاشی اعشاریوں میں بہتری کی بدولت پی پی 139 کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا.
وزیراعظم نے کہا کہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے انتشار کی بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا،پی پی 139 کے ضمنی انتخاب نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیئے کو مسترد کر دیا،عوام سے اپنے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں.
شہباز شریف نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ سوچ اور پارٹی ورکرز کی محنت کی بدولت فتح نصیب ہوئی،پنجاب کی وزیرِ اعلی مریم نواز بھی دن رات عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے مصروف عمل ہیں،عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور حقیقی خوشحالی لانے والوں کو منتخب کر چکی،انشاء اللہ وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے شبانہ روز محنت جاری رکھیں گے.
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری رہی،ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا –
حکام کے مطابق حلقے میں کل 359 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں 1 لاکھ 86 ہزار 247 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
حلقہ پی پی 139 میں مسلم لیگ ن اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ ہواپاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا طاہراقبال، پاکستان سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اعجاز حسین بھٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن اور 7 آزاد امیدوار وں نے حصہ لیا-
واضح رہے کہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

نماز جنازہ کے دوران چور گھس آئے، احسن اقبال کا موبائل جیب سے نکال لیا
جنازے میں بھی چور گھس آئے، احسن اقبال کا موبائل چوری کر لیا گیا
وفاقی وزیر احسن اقبال پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے نماز جنازہ میں شیخوپورہ آئے، نماز جنازہ ادا کی، اس دوران نامعلوم چور نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے جیب سے موبائل فون نکال لیا اور فرار ہو گیا،موبائل فون چوری ہونے کی اطلاع احسن اقبال نے پولیس کو دی جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جلد موبائل فون چور کو گرفتار کر لیا جائے گا
احسن اقبال کا موبائل فون چوری ہونے پر اہم ڈیٹا لیک ہونے کا بھی امکان ہے، پولیس حکام کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز جنازہ کے موقع پر موبائل فون چوری ہونے پر شہریوں نے حیر ت کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا چوروں کو موت کا کوئی غم نہیں، نماز جنازہ پڑھنے آنے والوں کو بھی نہیں بخشتے،

13 سالہ لڑکے کی 5 سالہ لڑکی سے شادی،ایک شخص گرفتار
نابالغ لڑکے اور لڑکی کی شادی، پولیس کو اطلاع ملنے پر کاروائی، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا، جی ٹی روڈ کی آبادی کوٹ نذیر میں 13 سالہ لڑکے کی پانچ سالہ بچی سے شادی کر دی گئی،شادی کی تقریب انتہائی مختصر ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے والدین سمیت آٹھ افراد شامل تھے،پولیس کو اطلاع ملی تو فوری چھاپہ مارا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا،مرید کے پولیس نے کاروائی کی، دیگر ملزمان فرار ہو گئے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،مریدکے پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کے خواہشمند نے پہلی بیوی کو قتل کروا دیا
بغیر اجازت دوسری شادی ، نوجوان کو عدالت نے سنائی سزا
دوسری شادی کیلئے خاتون نے شوہر،اور شوہرنے پہلی بیوی کو کیا قتل
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929 کے 95 برس پرانےقانون میں ترمیم کا حکم دے دیا،چائلڈ میرج ایکٹ 1929کے تحت لڑکےکی شادی کی عمر 18 اورلڑکی کی16سال ہے جس میں عدالت نے لڑکی اور لڑکےکی عمر میں فرق کی شق کوکالعدم قراردے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے 5 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ چائلڈ میرج کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، شادی کے قانون کا مقصد سماجی اقتصادی اور تعلیمی عوامل کے ساتھ جڑنا ہے، آئین کے تحت تمام شہری قانون کی نظرمیں برابر ہیں، کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا جب کہ چائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں لڑکے لڑکی کی عمر میں فرق امتیازی سلوک ہے، عمرکے اس فرق کوغیرآئینی اور کالعدم قراردیاجاتا ہے، حکومت عدالتی فیصلےکی روشنی میں چائلڈ میرج ایکٹ میں 15 روز میں ترمیم کرے۔

11 سالہ غیر مسلم لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
شیخو پورہ: 11 سالہ غیر مسلم لڑکی کا جبری مذہب تبدیل کرکے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا کے رہائشی سلیم مسیح نے بتایا کہ 27 مارچ کو تھانہ فیروز والا کے اہلکار ان کے گھر آئے اور بتایا کہ وہ 28 مارچ کو اپنی بیٹی یروشہ کو لے کر فیروز والا عدالت میں پیش ہوں جب وہ اپنی بیٹی اور چند دیگررشتہ داروں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے سابق ہمسائے عمران سرفراز نے ان کے خلاف درخواست دائر کی ہے، عمران سرفراز ان کے بیٹی یروشہ کا شوہر ہے اور میں نے اسے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔
سلیم مسیح کے مطابق انہوں نے معززعدالت کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا سرٹیفیکٹ دکھایا جس کے مطابق ان کی بیٹی کی عمر صرف 11 برس ہے جبکہ ملزمان نے اپنی درخواست کے ساتھ جو نکاح نامہ لف کیا تھااس میں نکاح کی تاریخ 10 اکتوبر 2023 درج تھی، شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے عدالت نے حبس بے جا کی درخواست خارج کردی اور پولیس کو ملزمان عمران سرفراز، اس کی والدہ، نکاح خواں اور گواہوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اوور بلنگ :ایف آئی اے تحقیقات میں لیسکو کے 7 افسران پیش نہ ہوئے
سلیم مسیح نے بتایا کہ ملزمان نے دھوکے سے ان کی بیٹی کا جبری مذہب تبدیل اور نکاح کیا ہے،صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے واقعہ کا علم ہونے کے بعد سلیم مسیح سے رابطہ کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔
وزیراعظم کامختلف ممالک کےسربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عیدالفطر کی مبارکباد
بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں …

اسلام آباد،سکول بس کھائی میں گر گئی، ایک شخص کی موت،20 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش ٰآیا ہے
شاہدرہ کے مقام پر سکول بس کھائی میں جا گری، بس میں طلبا سوار تھے جو سیر کے لئے گئے تھے، بس کھائی میں گرنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ 20 طلبا زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بدقسمت بس پنجاب کے علاقے شیخوپورہ سے بچوں کا ٹرپ لے کر گئی تھی،حادثے کے بعد مقامی شہری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی،اسلام آباد پولیس کے حکام کے مطابق پنجاب سے سکول کے بچے سیروتفریح کے لئے اسلام آباد آئے ہوئے تھے،
اسلام آباد شاہدرہ میں سکول کے بچوں کی بس کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جانبحق 20 سے زائد زخمی#baaghitv #pakistan #islamabad pic.twitter.com/lv91iKQoSz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 25, 2023
پولیس حکام کے مطابق شیخوپورہ سے بچے سیر کے لئے آئے تھے، بس میں سوار بچوں کی تعداد 39 ہے، تاہم حادثے میں 20 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز منتقل کر دیا گیا ہے، بس کا ڈرائیور پہاڑی کے پاس گاڑی سٹارٹ کر کے کھڑا تھا کہ گاڑی خود بخود آگے چل پڑی اور حادثہ ہو گیا، حادثے کے وقت ڈرائیور بس میں نہیں تھا
قبل ازیں کالام سوات میں بھی آج صبح سیاحوں کی ایک بس گر گئی تھی،جس میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی،کالام میں مرنیوالے کا تعلق لاہور سے تھا.

شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی
شیخوپورہ میں موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پرخانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے نزدیک زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 زائرین جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئےمسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا،حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہےحادثےکا شکارمسافرمسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے۔
کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع
ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کر کے زخمی ہونیوالے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد اسپتال شفٹ کر دیا، زخمی زائرین کو فوری آر ایچ سی خانقاہ ڈوگراں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صفدر آباد منتقل کر دیا گیا جب کہ تشویش ناک حالت والے زخمی زائرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اوراسسٹنٹ کمشنرصفدر آباد ایوشہ ظفرحادثےکی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئےڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ایوشہ ظفر نے موقع پر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔
سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

شیخوپورہ:فائربریگیڈ کےملازمین تین ماہ سےتنخواہ نہ ملی،گھروں میں فاقے، بجلی کےمیٹرکٹ گئی
لاہور کے علاقے شیخوپورہ میں فائر بریگیڈ کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہ ملی۔ گھروں میں فاقے، بجلی کے میٹر کٹ گئے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فائر بریگیڈ کے ملازم سید وسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ شیخوپورہ میں فائر بریگیڈ کے ملازم ہیں انہوں نے حالات سے تنگ آ کر یہ ویڈیو اپلوڈ کی 3 ماہ ہونے والے ہیں انہیں تنخواہ نہیں دی گئی وہ فائر بریگیڈ کے 28 ملازمین ہیں جن کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں-
فائر بریگیڈ کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہ ملی۔ گھروں میں فاقے، بجلی کے میٹر کٹ گئے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں pic.twitter.com/CxqSgjGNky
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 22, 2023
وسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ہم پریشانی کی زندگی بسر کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکمران اعلیٰ یہ درخواست ہے کہ مہربانی کر کے اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ ہمیں تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں آج کچھ ملازمین کے میٹر تک کٹ چکے ہیں بھکاری بنا دیا ہے ایم سی نے فائر بریگیڈ ملزم نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں لوگوں سے ادھار مانگتے ہاتھ پھیلاتے شرم آتی ہے-روس کا لیونا 25 مشن آخری لمحات میں چاند کی سطح سے ٹکرا کر …
انہوں نے ڈی سی او شیخوپورہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روز قیامت آپ کا گریبان ہوگا اور ہمارا ہاتھ ہو گا جو آپ نے ہمارا حال کر دی اہے وزیراعلیٰ صاحب سے درخواست ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے ہم میں اتنی سکت نہیں کہ ہم آٹا لے سکیں-
آفیشل سیکریٹ ایکٹ،آرمی ایکٹ ترمیمی بل،معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

ن لیگی سابق ایم پی اے پر فائرنگ،تشدد بھی کیا گیا، مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ن لیگی سابق ایم پی اے پر مبینہ طور پر گولیاں چل گئیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
مقدمہ شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سابق ایم پی اے میاں عبدالروف کی مدعیت میں درج کیا گیا، 12 نامزد سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ عبدالرؤف سکندر بھٹی کے گھر سے نکلے تو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی، ملزمان نے کہا کہ ہم آپکو الیکشن مہم نہیں چلانے دیں گے، ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کی تو سابق ایم پی اے عبدالروف نے بھاگ کر جان بچائی،
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سابق ایم پی اے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ
شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صدر میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،متاثرہ لڑکی نے نگران وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
خاتون کو سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت 4 افراد گرفتار
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعے کےبعد کارر و ائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ کچھ افراد کے ڈی این اے نمونے بھی لیے گئے ہیں دریں اثنا ملیر کھو کھرا پار میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
ٹھٹھہ : گھاروپولیس کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کرنے والی وین پکڑی گئی ، ایک ملزم …









