Baaghi TV

Tag: شیخ حسینہ

  • شیخ حسینہ کو دو کیسز میں 10 سال قید کی سزا

    شیخ حسینہ کو دو کیسز میں 10 سال قید کی سزا

    بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے کرپشن کے دو مقدمات میں شیخ حسینہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے اور جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کی خصوصی عدالت نے پیر کو پُرباچل نیو ٹاؤن منصوبے میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت شیخ حسینہ اور ان کے اہلِ خانہ کے علاوہ مزید 11 ملزمان کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

    عدالت میں پلاٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے دو الگ الگ مقدمات زیرِ سماعت تھے شیخ حسینہ کو پہلے مقدمے میں 5 سال، ان کی بھانجی اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال اور ان کی بہن عظمیٰ صدیق کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    دوسرے مقدمے میں شیخ حسینہ کو مزید 5 سال، ٹیولپ صدیق کو 2 سال اور ان کے بھائی رضوان مجیب صدیق کو 7 سال قید کی سزا دی گئی، جس کے بعد شیخ حسینہ کی دونوں کیسز میں مجموعی سزا 10 سال جبکہ ٹیولپ صدیق کی مجموعی سزا 4 سال ہوگئی ہے۔

    انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے مطابق شیخ حسینہ نے اپنے دورِ اقتدار میں اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت کے قریب پُرباچل کے علاقے میں اپنے خاندان کے لیے ’10 کٹھا‘ کے قیمتی پلاٹ غیر قانونی طور پر حاصل کیے۔

    چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے اپنی خالہ شیخ حسینہ کے ذریعے اپنے بھائی اور بہن کے لیے سرکاری پلا ٹ الاٹ کروانے میں سہولت فراہم کی، شیخ حسینہ واجد نے مبینہ طور پر سینئر افسران کے ساتھ مل کر ڈپلومیٹک زون کے سیکٹر 27 میں پُرباچل نیو ٹاؤن پر وجیکٹ کے چھ پلاٹس حاصل کیے، ہر پلاٹ دس کٹھا (7 ہزار 200 مربع فٹ) کا تھا۔

    دسمبر 2024 کے آخر میں اے سی سی نے شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے خلاف پُرباچل پلاٹ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کیں، گزشتہ سال جنوری میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر 6 مقدمات درج کیے گئے شیخ حسینہ کو تمام کیسز میں مرکزی ملزم اور ٹیولپ صدیق سمیت دیگر افراد کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل پہلے ہی شیخ حسینہ کو 2024 کے احتجاجی مظاہروں کے دوران انسانیت سوز جرائم اور طالب علموں کے قتل عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا چکی ہے-

  • طلبہ کے قتل عام کا حکم، شیخ حسینہ کی آڈیو  لیک

    طلبہ کے قتل عام کا حکم، شیخ حسینہ کی آڈیو لیک

    گزشتہ سال بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرین کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کا حکم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے خود دیا تھا۔

    یہ انکشاف برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے اور لیک شدہ آڈیو کے ذریعے ہوا ہے، جس کی بی بی سی نے تصدیق کی ہےرپورٹ کے مطابق، شیخ حسینہ نے 18 جولائی 2024 کو ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ گنابھون سے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کو فون پر ہدایت دی کہ مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے، آڈیو میں حسینہ کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جہاں بھی نظر آئیں، وہیں مارو، مہلک ہتھیار استعمال کرو، اس کے چند گھنٹوں بعد، دارالحکومت ڈھاکہ میں سیکیورٹی فورسز نے فوجی طرز کے رائفلز کا استعمال طلبہ کے خؒاف کیا، جس کی تصدیق پولیس دستاویزات سے بھی ہوئی ہے۔

    اقوامِ متحدہ کے مطابق، جولائی تا اگست 2024 کے درمیان، متنازعہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلبہ تحریک پر ریاستی تشدد میں کم از کم 1,400 افراد جاں بحق ہوئے یہ قتل عام بنگلہ دیش کی تاریخ کے بدترین انسانی حقوق کے سانحات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے،اسی تحریک کے نتیجے میں عوامی لیگ حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، اور شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو بھارت فرار ہو گئیں بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت سے ان کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دے دی ہے، مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

    شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    شیخ حسینہ نے بھارت میں پناہ لینے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے ان ہلاکتوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور خود پر الزامات کو مسترد کیا تاہم، بی بی سی کے مطابق، یہ آڈیو پہلی واضح شہادت ہے کہ ’فائر کا حکم براہِ راست انہوں نے ہی دیا،برطانیہ میں مقیم انسانی حقوق کے ماہر اور بنگلہ دیشی ٹربیونل کے مشیر، ٹوبی کیڈمین کے مطابق یہ ریکارڈنگ نہایت اہم ہے اس میں حسینہ کی آواز واضح ہے، مواد مستند ہے، اور دیگر شواہد سے بھی ہم آہنگ ہے-

    مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

  • شیخ حسینہ  کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    ڈھاکا: سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال شیخ حسینہ واجد کے طویل اقتدار کا خاتمہ کرنے والی بنگلادیشی طلبہ تحریک جسے ’اسٹوڈ نٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن‘ (ایس اے ڈی) کا نام دیا گیا تھا اب ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہے طلبا تحریک کے رہنما ممکنہ طور پر بدھ کے دن اپنی نئی جماعت کا اعلان کرسکتے ہیں جب کہ ایس اے ڈی کے رہنما اور عبوری حکومت میں مشیر ناہید اسلام کو نئی جماعت کا کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد مستعفیٰ ہوکر بھارت جانا پڑا تھا جس کے بعد سے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیشی حکومت کی سربراہی کررہے ہیں گزشتہ سال اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا کہ اگر انتخابی اصلاحات مکمل کرلی جائیں تو ملک میں 2025 کے آخر تک انتخابات ہوسکتے ہیں۔

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

  • حسینہ واجد کی حکومت نےے انسانیت کے خلاف جرائم کیے

    حسینہ واجد کی حکومت نےے انسانیت کے خلاف جرائم کیے

    جنیوا: اقوام متحدہ نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اقتدار میں رہنے کے لیے انسانیت کے خلاف جرائم کیے-

    یو این رپورٹ میں گزشتہ سال یکم جولائی سے 15 اگست تک بنگلادیش میں پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس بنیاد پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہےکہ ان کے پاس یہ بات کہنے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ شیخ حسینہ حکومت انسانیت کے خلاف جرائم، قتل، تشدد، قید و بند اور بہت سے انسانیت سوز اقدامات میں ملوث رہی ہے۔

    کراچی میں حادثات،شرجیل میمن کا ایکشن،سڑکوں پر گاڑیوں کیلئے پالیسی آ گئی

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے یہ جرائم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے پرتشدد عناصر کے ساتھ مل کر کیے جب کہ بنگلادیش کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز بھی ان سب اقدامات میں شامل رہی ہیں جن میں ملک میں ہونے والے ایک بڑے احتجاج پر منصوبہ بندی کے تحت کریک ڈاؤن کیا گیا اور دیگر عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، یہ تمام اقدامات شیخ حسینہ نے اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے،بنگلادیش میں گزشتہ سال 45 دنوں تک ہونے والے احتجاج میں حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1400 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 12 سے 13 فیصد کم عمرشامل ہیں۔

    امریکا کےریویرامنصوبے پر اعتراض نہیں مگرفلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے،سعودی سفیر

    واضح رہےکہ بنگلادیش میں شدید احتجاج کے بعد 77 سالہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں جب کہ انہیں پہلے ہی انسانیت کے خلاف جرائم پر بنگلادیش کی عدالتوں سے گرفتاری کے وارنٹس کا سامنا ہے۔

  • بنگلہ دیش سے فرار شیخ حسینہ کا جذباتی آڈیو پیغام جاری

    بنگلہ دیش سے فرار شیخ حسینہ کا جذباتی آڈیو پیغام جاری

    بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ واجد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو اپنی بہن کے ساتھ ڈھاکہ سے نکلنے سے عین قبل کسی نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ نے حال ہی میں اپنی پارٹی کے فیس بک پیج پر ایک آڈیو پیغام شیئر کیا وہ جذباتی بھی ہوگئیں، آڈیو پیغام میں حسینہ واجد نے دعویٰ کیا کہ میں اور میری بہن شیخ ریحانہ خوش قسمتی سے زندہ بچ نکلے، ہم موت کے بہت قریب تھے، تقریباً 20 سے 25 منٹ تک ہم نے موت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا مجھے یقین ہے کہ خدا چاہتا تھا کہ میں زندہ رہوں، یہی وجہ ہے کہ میں 21 اگست 2004 کو کوٹلی پاڑہ میں پارٹی ریلی کے دوران گرنیڈ دھماکے اور 5 اگست 2024 کو ملنے والی دھمکیوں کے نتیجے میں بچ گئی ورنہ آج میں زندہ نہ ہوتی۔

    ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    77 سالہ شیخ حسینہ نے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی کیرئیر کے مختلف مراحل میں کئی بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کوششوں کے پیچھے کون ملوث رہا شیخ حسینہ نے کسی ایسے فرد یا گروہ کا نام لینے سے گریز کیا جو ان کے خیال میں مبینہ سازشوں کے پیچھے ملوث تھا۔

    آڈیو پیغام میں شیخ حسینہ واجد نے آخر میں کہا کہ میں تکلیف میں ہوں، اور اپنے ملک کے بغیر ہوں اور سب کچھ جل چکا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کا تقرر کردیا

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش سے فرار ہونے کے بعد سے اب تک نہیں دیکھا گیا –

  • بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے

    بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے

    حسینہ واجد کے بنگلہ دیش میں اقتدار کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی۔

    بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری آج شام آٹھ بجے ہو گی،بنگلہ دیش کے صدر حمد شہاب الدین نئی عبوری حکومت سے حلف لیں گے، عبوری حکومت ابتدائی طور پر تقریباً 15 ارکان پر مشتمل ہو گی،عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری ڈھاکا کے دربار ہال میں ہو گی جس میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیںَ تقریب حلف برداری میں تقریبا چارسو افراد شریک ہوں گے،عبوری حکومت میں 15 نام کونسے ہیں ابھی تک واضح نہیں ہو سکا البتہ یہ کہا جا رہا ہے کہ عبوری حکومت میں طلبا تحریک کے رہنما بھی شامل ہوں گے،بنگلہ دیش کے صدر بھی اپنے دو نمائند ے عبوری حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں،

    طلبا نے بنگلہ دیش بچایا،اب آزادی کی حفاظت کرنی ہے،ڈاکٹر یونس آبدیدہ
    بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی مدت تین برس ہو گی، تین برس کی حکومت پر گزشتہ روز ایک اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا،ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش واپس پہنچ گئے ہیں،ڈاکٹر محمد یونس کی واپسی پر انکا شاندار استقبال کیا گیا،ڈاکٹر یونس علاج کے لئے فرانس گئے ہوئے تھے، طلبا تحریک کے مطالبے پر انہوں نے حکومت کا حصہ بننے پر حامی بھری ہے.بنگلہ دیش پہنچنے پر ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ ہمیں اب آزادی کی حفاظت کرنی ہے، طلبا نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے، وطن واپس آکر خوشی محسوس ہورہی ہے،اس دوران ڈاکٹر محمد یونس گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ اب ہم نے مل کر ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے، سازش کے تحت بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، بنگلہ دیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ہم سب ملکر بنگلہ دیش کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔

    حسینہ واجد کی حکومت کے‌خاتمے کے بعد طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی، طلبا کے مطالبے پر صدر نے پارلیمنٹ بھی تحلیل کر دی تھی،

    حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

    در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

    حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

    بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

    ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

    خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

    بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • بنگلہ دیشی وزیراعظم کا چپڑاسی چار سو کروڑ کا مالک نکلا

    بنگلہ دیشی وزیراعظم کا چپڑاسی چار سو کروڑ کا مالک نکلا

    بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کا سابق چپڑاسی کروڑ پتی نکلا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

    بنگلہ دیشی وزیراعظم کے سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چار سو کروڑ روپے برآمد ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، اس کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے،اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے،لہٰذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیراعظم کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جہانگیر عالم انکے گھر میں کام کرتا تھا، وہ چپڑاسی تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے،

    پریس کانفرنس کے بعد بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جہانگیر عالم اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے، اس ضمن میں جہانگیر عالم کا مؤقف بھی سامنے آیا وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی ’میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے

    بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سابق چپڑاسی جہانگیر عالم نواکھلی کے چٹخیل کا رہائشی ہے، جہانگیر عالم نے جنوری 2009 سے دسمبر 2018 تک پہلے دو ادوار میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے ذاتی معاون کے طور پر کام کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے حالیہ دورہ چین کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے کا انکشاف کیا کہ ان کے گھر کا چپراسی 400 کروڑ روپے کا مالک بن گیا ہے۔ تب سے ان کہی چپراسی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

    شیخ حسینہ نے کہا تھا کہ میرے گھر میں ایک چپراسی کام کرتا تھا، اب وہ 400 کروڑ کا مالک ہے۔ وہ ہیلی کاپٹر کے بغیر سفر نہیں کرتا! جب حقیقت سامنے آئی تو میں نے اس کا کارڈ چھین لیا اور اسے نوکری سے نکال دیا۔ میں نے اس کے خلاف یہی اقدامات کیے ہیں۔’

    اگرچہ جہانگیر عالم وزیراعظم کے چپراسی تھے لیکن انہوں نے اپنا تعارف وزیراعظم کے ذاتی معاون کے طور پر کرایا۔ اس شناخت کو استعمال کرتے ہوئے اس نے باقاعدہ سیکرٹریٹ میں لابنگ کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے عوامی لیگ کے رہنماؤں سے مختلف سطحوں پر پیسے بٹورے ہیں۔ اسی شناخت کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے نواکھلی ضلع عوامی لیگ کے نائب صدر کا عہدہ بھی حاصل کیا۔ انہوں نے نواکھلی 1 پارلیمانی حلقہ میں اپنا سیاسی بلاک بھی بنایا۔جہانگیر عالم 12ویں قومی انتخابات میں حلقہ نواکھلی 1 سے عوامی لیگ کے امیدوار تھے۔ انہیں پارٹی کی نامزدگی نہیں ملی اور وہ آزاد امیدوار بن گئے۔ جہانگیر عالم پر الزام تھا کہ انہوں نے وزیراعظم آفس کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے انتظامیہ کے ذریعے عوامی لیگ کے امیدوار ایچ ایم ابراہیم کے پیروکاروں پر دباؤ ڈالا۔ بعد ازاں وزیراعظم کے پریس ونگ سے 23 دسمبر کو خصوصی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    وزیر اعظم شیخ حسینہ کے پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جہانگیر عالم خود کو وزیر اعظم کا پرسنل اسسٹنٹ بتا کر غیر اخلاقی کام کر رہے ہیں۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں احتیاط کریں۔ اگر ضروری ہو تو ان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لینے کو کہا جاتا ہے۔

    بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

    ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید