Baaghi TV

Tag: شیخ رشید احمد

  • شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی: 9مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے یہ درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں،9مئی کے بعد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے،عدالت نے درخواست پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کیا تھا ، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس میں شیخ رشید کی ضمانت کنفرم ہو گئی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا9 مئی کو شیخ رشید اور راشد شفیق کی مورگاہ اور تھانہ سٹی کیسوں میں بھی ضمانتیں کنفرم ہوگئیں تھیں شیخ رشید کی مجموعی طور پر 13 مقدمات میں ضمانتیں ہوئی تاہم تاہم انہیں اور راشد شفیق کو ایک مقدمے میں ضمانت نہ ملنے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

    راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کو جی ایچ کیو پر حملے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا، شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں میٹروبس اسٹیشن سکتھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں جن میں پولیس نے گرفتاری مانگ رکھی ہے۔

    عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    پاکستان اور دبئی کے درمیان ریلوے، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

  • نومئی مقدمہ،شیخ رشید کی ضمانت منظور

    نومئی مقدمہ،شیخ رشید کی ضمانت منظور

    انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی

    شیخ رشید احمد کی تھانہ وارث کے 9 مئی مقدمہ میں 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی،شیخ رشید احمد کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمہ میں 5 اکتوبر کو بیان کے ذریعے شیخ رشید کا نام شامل کیا گیا ،شیخ رشید کا نو مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں،شیخ رشید کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں محض سیاسی انتقام اور بد نیتی سے نام شامل کیا گیا، سپیشل جج اعجاز آصف نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہئے،

    عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی 8 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ،راشد شفیق کی طرف سے بھی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے پیروی کی.

    واضح رہے کہ شیخ رشید رہائی کے بعد واپس آئے تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، شیخ رشید کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تا ہم ایک روز ہسپتال رہنے کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے،لال حویلی بھی شیخ رشید کی رہائی کے بعد ڈی سیل کر دی گئی ہے

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا

    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا 11 سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی اور اُکھاڑ پچھاڑ ہوگی، جبکہ انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کی ورکنگ کیمٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرے گی۔

    شیخ رشید کے مطابق پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہوجانا ہے اور 30 دسمبرتک حقیقی فیصلے آجائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

    خیال رہے کہ شیخ رشید اس سے قبل بھی کئی پیشن گوئیاں اور دعوے کرچکے ہیں جن میں شائد ہی کوئی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی ہو لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ان کی یہ پیشن گوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا ماضی کی طرح خالی ہوا میں تیر مارا گیا ہے۔

  • قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

    قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں لیکن ووٹ دینے والے ابھی بھی نہیں بدلے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کےدلوں میں ہوتی ہےآج جون لیگ فصل بورہی ہےکل اُسےکاٹے گی قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یوم تکبیرکےایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق گوہرایوب اور خود شیخ رشیدکوکریڈیٹ دیتاہوں باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی-


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی اورانسانی خقوق کی پامالی پر بین الاقوامی حلقوں ادروں میں تشویش ،بہت سے اقوام متحدہ کے ذیلی اور اعلی ادارے جیلوں اور حالات کا جاہزہ لینے کےلے اعلی سطح پر دورہ کر سکتے ہے-

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کے کے نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں، اور جن کی جائیدائیں اور اولاد پاکستان سے باہر ہے ان سزا یافتہ مفرور مجرموں کو سفارتی پاسپورٹ جاری کئے جارہے ہیں، ایسے لوگ جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو تو پرائیوٹ جہازوں کے ذریعے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں، ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، آج ن لیگ جو فصل بو رہی ہے کل اُسے کاٹنا پڑے گا، 13جماعتی ٹولاعوام میں نفرت کا نشان بن چکا ہے، ان جماعتوں کے لیڈر نیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں، کوئی پی ڈی ایم کے چوروں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا، سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے، ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اداروں سےدرخواست ہےکہ9مئی کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہےاُسےسخت سزادی جائےلیکن کس کےکہنےپرپولیس خواب خرگوش سوئی رہی یہ سب سےاہم ترین سوالیہ نشان ہےاس کی بھی تحقیقات ہو کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا-

  • کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائے گا آرہوگا یا پارہوگا،شیخ رشید

    کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائے گا آرہوگا یا پارہوگا،شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کا وقت بدلنا بھی ایک مزید دن ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کواحساس ہےاب سیاست کانہیں ریاست کامسئلہ پیدا ہوگیا ہے موجودہ حکومت کی ہرشعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی خاقان عباسی کا آ ٹے میں 20 ارب روپے غبن کے الزام کا وزیراعظم تحقیقات کا حکم دے، آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑا رہے فیصلہ ہونا چاہیے بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر گھروں کے دروازےتوڑتیں ہیں-

    نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہےحکومت منظم سازش کےتحت عدلیہ کونشانہ بنارہی ہےعدلیہ جیتےگی آئین اورقانون جیتےگا الیکشن ہو کررہیں گےبلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں ن لیگ مذاکرات پربھی انتشار کا شکار ہے آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے-

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا


    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کاوقت بدلنابھی ایک مزیددن ضائع کرنےکےمترادف ہےجب نیت خراب ہوتوبدنیتی کےفیصلےکیےجاتےہیں بھائی وزیراعظم ہوتونوازشریف کوآنےسےکون روک رہاہے ہنگامی بنیادوں پرمحکمہ اوقاف نے 4 تاریخ کولاہور میں لال حویلی کا کیس لگایا ہے پہلےہی کہہ چکاہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائےگا آرہوگا یا پارہوگا-

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  • عوامی مسلم  لیگ کے رہنما شیخ رشید عوامی زمین ہی ہڑپ کر گئے

    عوامی مسلم  لیگ کے رہنما شیخ رشید عوامی زمین ہی ہڑپ کر گئے

    راولپنڈی :عوامی مسلم  لیگ کے رہنما شیخ رشید عوامی زمین ہی ہڑپ کر گئے ، حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو یہ جگہ خالی کرنے کا ایک بارپھرپیغام بھیجا گیا ہے لیکن شیخ رشید اپنے دعوے پرپکے ہیں اور وہ یہ جگہ خالی کرنےکےلیے تیار نہیں

    ذرائع کے مطابق شیخ رشید کواس سلسلے میں کئی بار طلب کیا گیا ہے لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور کسی بھی سرکاری پیغآم کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں‌

     

    اس سلسلے میں اسسٹنٹ ایڈمنستریٹر متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی طرف سے چیئرمین متروکہ وقف املاک کے نام ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک سے درخواست کی گئی ہےکہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے اور وہ یہ قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ،

    چیئرمین متروکہ وقف املاک کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ شیخ رشید کواس معاملے میں وضاحت اور جواب طلبی کےلیے کئی بار طلب کیا گیا ہے لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور وہ لال حویلی سے ملحقہ سرکاری زمین کونہ تو واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اور نہ ہی اس زمین کے اس دوران بننے والے واجبات ادا کررہےہیں ،

    اسسٹنٹ ایڈمنسٹریڑ کی طرف سے خط میں یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ شیخ رشید نے یہ زمین جعل سازی سے ہتھیائی ہے ، شیخ رشید کی طرف سے معاملے کی چھان بین کےلیے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا، اس لیےچیئرمین متروکہ وقف املاک اس سارے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شیخ رشید کے خلاف ایکشن لیں‌

     

     

    یہ بھی یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ،

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں

     

    یہ بھی یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل  2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

     

     

    متروکہ وقف املاک کی جائیداد پر قبضوں کے خلاف  2020 میں حکومتی اقتدار کے حلیف ہوتے ہوئی لیکن  دوبارہ نئے سرے سے انکوائری شروع کروا دی، لیکن حقیقت یہ ہےکہ شیخ رشید احمد اس وقت سے غیر حاضر ہیں اور وہ کسی چیز کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں

     

    پہلے کی طرح  آج 15 ستمبر کو ایک بار پھر پیشی پر سوالیہ نشان ہے شیخ رشید طلب کرنےکے باوجود نہیں آئے ، ان حالات میں متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ کیا انہیں اس ملک میں انصاف مل پائے گا ،کیوں کہ ایک شخص اس قدر طاقتور ہے کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے کسی کو خاطر میں نہیں لارہا ہے ،اب وہ کس طرح کسی کی بات سننے کے لیے تیار ہوگا یہ بہت مشکل نظرآرہاہے

     

     

    اس سلسلے میں چیئرمین متروکہ وقف املاک کے نام جو خط لکھا گیا ہے اس مین کہا گیا ہے کہ :

     

    جائیداد نمبر 58 ڈی ملکیتی متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان راولپنڈی کی ملکیت ہے ،اور جائیداد ھذا بوہڑبازارراولپنڈی واقع ہے ،بمطابق ریکارڈ جائیداد ھذا 18 سب یونٹ پر مشتمل ہے ،جائیداد مذکورہ بالا کے ایک سب یونٹ ڈیمانڈنمبری 1-1711-1-0191-0 کی کرایہ داری محمد اسمٰعیل ولد حیات بخش کے نام ہے ، سب یونٹ ھذا کے ذمہ دسمبر 2014 تک مبلغ -31093 روپے بقایا جات واجب الادا ہیں ، اس سب یونٹ پر مسمی شیخ رشید ولد شیخ احمد کا ناجائز قبضہ ہے، یعنی کہ مسمی شیخ رشید احمد مذکور سب یونٹ پر ناجائز قابض ہے ، نیز بیان شیخ رشید احمد جو کہ روزنامہ نوائے وقت میں مورخہ 29 -11-2014 کو شائع ہوا ، کہ جائیداد ھذا کے اورپندرہ سب یونٹ رہائشی بھی ہے ، جو کہ سراسرغلط ہے ، بمطابق ریکارڈ جائیداد مذکورہ بالا کے 18 سب یونٹس ہیں ، جن میں سے ایک سب یونٹ پر شیخ رشید احمد نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، اور لال حویلی میں شامل کرکے کچن استعمال کررہا ہے، علاوہ ازیں شیخ رشید احمد اپنے بیان روزنامہ نوائے وقت مورخہ 29-11-2-14 میں جائیدادی نمبر C-29 مندر کا ذکر کیا ہے ، جو کہ سراسرغلط ہے ، یہ جائیداد دراصل جائیداد نمبر D- 329 ہے ، اور بمطابق ریکارڈ رقبہ ھذا کے 09 سب یونٹس ہیں اور جائیداد مذکورہ بالا کا ایک رہائشی سب یونٹ و ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0218-0 رقبہ تعدادی 234 مربع فٹ واقع بوہڑ بازار راولپنڈی ہے ، جوکہ گراونڈ فلور پر واقع ہے ، جس کی کرایہ داری مسمی نزیراحمد ولد بشیر احمد کے نام پر ہے ، بمطابق رپورٹ عملہ فیلڈ سب یونٹ ھذا کے ذمہ دسمبر 2014 تک مبلع 22 ہزار 620 روپے بقایا جات واجب الادا ہیں اور اس سب یونٹ پر مسمی شیخ رشید کا ناجائز قبضہ ہے ، یعنی کی مسمی شیخ رشید احمد مذکورہ نے سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ،

     

    جائیداد نمبری D-329 واقع بوہڑ بازار راولپنڈی بروئے ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0227-0 ملکیتی متروکہ وقف املاک بورڈ ہے ، اور بمطابق ریکارڈ سب یونٹ کی کرایہ داری مشترکہ طور پر مسماۃ جان پرور دختر فقیر محمد اور مسمی عبد الرحمن ولد حسن کے ناموں پر ہے ، سب یونٹ ھذا کا رقبہ 248 مربع فٹ ہے ، جو کہ فسٹ فلور پر واقع ہے ، اس سب یونٹ کا ایک کمرہ مسمی عبد الرحمن ولد حسن کے قانونی وارثان کے پاس ہے ، جبکہ دوسرا کمرہ جو کہ جان پرور دختر فقیر محمد کے زیرقبضہ وکرایہ میں تھا اس سب یونٹ کے آدھے رقبے یعنی ایک کمرے پر جو کہ تقریبا رقبہ تعدادی 124 مربع فٹ ہے ، سب یونٹ ھذا کے ذمے دسمبر 2014 تک مبلغ 10905 روپے واجب الادا ہیں ، اور سب یونٹ پر شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ،یعنی کہ ناجائز قابض ہے ، ، جائیداد نمبر D-329 کا ایک سب یونٹ بروئے ڈیمانڈ نمبر1-1711-1-0221-0 واقع بوہڑ بازار راولپنڈی ملکیتی متروکہ وفف املاک ہے ، بمطابق ریکارڈ رقبہ 01 مرلہ 24 مربع فٹ ہے ،جس کی کرایہ داری مسمی غلام محمد ولد محمد اشرف کے نام پر ہے ،سب یونٹ سیکنڈ فلور پر واقع ہے اور سب یونٹ کے ذم مبلغ 2248 روپے دسمبر 2014 تک واجب الادا ہیں ، اور موقع پر مسمی شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد ناجائز قابض ہے ،یعنی اس سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے،جائیداد نمبری D-329 کا ایک سب یونٹ بروئے ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0222-0 واقع بوہڑ بازارراولپنڈی ملکیتی متروکہ وقف املاک ہے ، بمطابق ریکارڈ رقبہ 144 مربع فٹ ہے ، جس کی کرایہ داری مسماۃ ولایت جان بیوہ ایوب شاہ کے نام پر ہے ، سب یونٹ سکینڈ فلور پر واقع ہے ، سب یونٹ کے ذمہ مبلغ 18967 روپے دسمبر2014 تک واجب الادا ہیں ،اور موقع پر مسمی شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد ناجائز قابض ہے، یعنی کہ سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، جائیداد نمبری D-329 کا ایک سب یونٹ بروئے ڈیمانڈ نمبر 1-1711-1-0226-0 واقع بوہڑ بازار راولپنڈی ملکیتی متروکہ وقف املاک ہے ، بمطابق ریکارڈ رقبہ 05 مرلہ 20 مربع فٹ ہے ،جس کی کرایہ داری مسمی محمد اعظم ولد محمد شفیع کے نام پر ہے ،جوکہ ایک بڑے ہال پر مشتمل ہے،سب یونٹ سیکنڈ فلور پر واقع ہے ،سب یونٹ کے ذمہ مبلغ 36228 روپے دسمبر 2014 تک واجب الادا ہیں ،اور موقع پر مسمی شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد ناجائز قابض ہے،یعنی کہ سب یونٹ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے،

     

     

    یہ کہ بیان شیخ رشید احمد ولد شیخ احمد کے میں مندر پرقابض ہوں جو کہ روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی اسلام آباد میں مورخہ 29-11-2014 کو شائع ہوا ہے ، اس ضمن میں عرض ہے کہ مندر پر قبضہ کرنا سنگین جرم ہے،چونکہ مندر ہندووں کی مذہبی جگہ ہے ، لٰہذا شیخ رشید احمد ایم این اے اپنے بیان کو مد نظررکھتے ہوئے فورا مندر کا قبضہ متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے حوالے کریں

     

  • کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں،شیخ رشید

    کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں،شیخ رشید

    کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں،شیخ رشید
    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی یے کل مریم نے جنرل فیض کا بار بار نام لیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے لندن مین بیٹھ کر 14بار فوج کے خلاف بات کی ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ، سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ. آکر بھی ان کو معاف کریں گے اٹھارہ قتل میں ملوث، منشیات فروش کا آج بھی کیس تھا کہتا ہے معاف کردو وزیر داخلہ بن گیا ہوں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک تشویشناک حالات میں جانے لگا یے 31مئی تک اہم تاریک ہے ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئیے ملک کو بچانے کے لیے فوج کی عظمت نیک نامی میں اضافے کیلیے الیکشن چاہئیے عمران خان کو ہٹانے کے انٹرنیشنل ایجنڈے سے عمران خان لیڈر بن گیا یے ہماری حلقوں میں پوزیشن مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئی ہے 20تاریخ کے بعد عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے تحریک انصاف سے تعلق نہیں عمران خان کو سپورٹ کرتا ہون

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال

    قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ایک طرف کہتا ہے جیل سسرال ہے دوسری طرف ضمانتیں کرواتا پھرتا ہے وہ کہتا ہے کہ یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہوگی حکومت کو یقین دہانی کرائیں کہ لانگ مارچ پر امن ہوگا شیخ رشید نے بیان واپس نہ لیا تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دوں گا شیخ رشید کو چرپ زبانی کی عادت ہے لوگوں کو آگ لگانے کے اکسا رہے ہیں،یہ لوگ پہلے بھی 126روز دھرنے پر بیٹھے تھے اب بھی دھرنا دے کر اپنا ریکارڈ توڑ دیں

    @MumtaazAwan

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • شیخ رشید احمد کے بھتیجے کا ایک  روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور

    شیخ رشید احمد کے بھتیجے کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    تحریک انصاف کے ایم این اے اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایم این اے شیخ راشد شفیق کوپولیس نے سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، سول جج مشتاق حسین جنجوعہ نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا،راشد شفیق کو مسجد نبوی کے معاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پرگرفتارکیا گیا شیخ راشد شفیق کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا، وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا –

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    بعد ازاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے شیخ راشد شفیق کو اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا شیخ راشد شفیق کو لیکر پولیس ٹیم اٹک پہنچ گئی تھی –

    واضح رہے کہ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

    قبل ازیں شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا حکومت انتقام پر اتر آئی ہے اب حالات بہتر نہیں ہوں گے یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور فواد چودھری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا اور صورت حال سے متعلق آج دن میں پریس کانفرنس کروں گا-

    قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا سے بدتمیزی پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ یہ عمران خان کی فتح ہے کہ کل یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں پر بھی ان کیخلاف نعرے لگیں گے لوگوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان کو واپس لایاجائے، لوگ ان کو پسند نہیں کرتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    ویڈیو پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت والے یہاں آئے تھے، پاکستانیوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا، پورے مدینے میں چور، چور اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگے، ان کو اپنی اصلیت پتا چل گئی ہوگی۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ مدینہ میں موجود ہیں، عشاء کے وقت کوئی چور نماز یا تراویح پڑھنے نہیں آیا، چھپ چھپا کر ہوٹلوں میں بیٹھے ہیں، پورے پاکستان میں دعائیں ہورہی ہوں گی لیکن لوگ ان کو ناپسند کرتے ہیں۔

    بحریہ سول سینٹر میں دو خواتین سے موبائل اور پرس چھیننے والا جوڑا گرفتار

  • اپوزیشن کی بجائے شیخ رشید نے عدم اعتماد کی تاریخ دے دی

    اپوزیشن کی بجائے شیخ رشید نے عدم اعتماد کی تاریخ دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا مہینہ خبروں کی گہما گہمی ہوگی

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پشاور دھما کے کے 6 ملزمان تک پہنچ گئے ہیں،ہم نے بڑا نیٹ ورک کاپتہ چلا ہے جیلوں سے بچنے والے جلدقانون کے دائرے میں ہوں گے،ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ، مناسب جگہ کا انتخاب کریں،میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں پی ٹی آئی، اور ن لیگ کا پنجاب کے الیکشن میں مقابلہ ہو گا، عمران خان کے لیے یہ تحریک اطمینان ہوگی عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے ،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی ہے،اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائرآ گیا، 22 ،23 اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی 23مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی 23مارچ کو فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ،سارے بندے تو اللہ کے ہیں ، اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے پہلی بار ملک میں ملکی خارجہ پالیسی بنی،عمران خان نے ملک میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 25 یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی ،172لوگوں کو آپ نے لانا ہے ،عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی ،عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی توعمران خان مزید سرگرم ہوں گے طالبان نے کہا کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے عمران خان تمام مشکلات کو باہر نکلیں گے ، ملک زلزلے سیلاب سے نہیں انتشار سے تباہ ہوتے ہیں،پنجاب میں جئے بھٹو کا نعرہ لگنا چاہیے پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے راستہ بدلا ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ،

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

    حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

    پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

  • شیخ رشید نے مولانا کو غصہ اور بے چینی کم کرنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    شیخ رشید نے مولانا کو غصہ اور بے چینی کم کرنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    شیخ رشید احمد کی وقار النساء کالج میں میڈیا ٹاک

    پی ڈی ایم نے سیاسی فیصلے کرنے ہیں لیکن قانون سازی بھی اہم ہیں – سینٹ ووٹ کو اوپر کرنے کے لئے 2006 میں دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے لیکن یہ اپنے دستخطوں کی نفی کر رہے ہین،عمران خان یہ خریدو فروخت روکنا چاہتا ہے- مجھے امید ہے اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی -سینٹ الیکشن مارچ کے پہلے دوسرے ہفتہ میں ہوں گے،مولانا کے پی یا بلوچستان سے خود سینٹ الیکشن میں حصہ لیں،ایسے کرنے سے انکا غصہ بے چینی میں کمی ہو گی 126 دن دھرنا دینے سے حکومت نہیں گئی،اپوزیشن سے توقع ہے کہ وہ عقل کا دامن نہیں چھوڑیں گے- ایک سال بعد انتخابی مہم شروع ہو جانی ہے، استعفے کا کہنے والوں کو اپنے فیصلوں پر غور کرنا چاہیئے،ایسا کرنے سے جمہوری بے چینی پھیلے گی- دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے،اپوزیشن کو اوپن بیکٹ میں حصہ لینے چاہیئے- ایک دیوار کے فاصلے پر سینٹ میں گیارہ ووٹ کم ہو گئے تھے – اپوزیشن میثاق جمہوریت کا احترام کرے،کوشش ہے کہ ایسا رویہ رکھیں کہ جیسا الیکشن کمیشن کے باہر جلسہ پر رکھا- امید ہے اپوزیشن بھی ایسا ہی خلوص کا مظاہرہ کرے گی- سیاسی ڈائیلاگ کرنا پڑتے ہین،جمہوریت کو طاقت ڈائیلاگ سے ملتی ہے،جو تشدد کی راہ پر چلتے ہیں وہ جمہوریت کے راستہ میں ڈائنا مائٹ بچھاتے ہیں

    عمران خان نے ہر جگہ کشمیر کا مثالی کیس لڑا،دیکھ لیں۔ لال چوک سری نگر میں شیخ رشید کی تصویر لگی ہے- میں مولانا کو مفت مشور مشورہ دے سکتا یوں،میرا مشورہ ہے وہ سینٹ کا الیکشن لڑیں- بھارتی کسانوں پر الزام ہے کہ انکے پیچھے پاکستان کھڑا ہے – ہم اپوزیشن کو کوئی ٹیف ٹائم نہیں دے رہے،وہ جیسا کریں گے ہم ویسا کریں گے- پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے،بختاور کی شادی پر نیک خواہشات ہیں، بلاول سے ابھی دوستی نہیں ہوئی-