Baaghi TV

Tag: شیخ مجیب

  • ڈھاکہ یونیورسٹی میں   شیخ مجیب کی تصویر بناکر اسے نفرت کا مینار قرار دیدیا گیا

    ڈھاکہ یونیورسٹی میں شیخ مجیب کی تصویر بناکر اسے نفرت کا مینار قرار دیدیا گیا

    ڈھاکہ: شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر پر جوتا برسائی مہم ، ڈھاکہ یونیورسٹی میٹرو ریل کی نیچے شیخ مجیب کی تصویر بناکر اسے نفرت کا مینار قرار دیدیا گیا ۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کے سب سے بڑے آمر، ظالم حکمران تھے جنہوں نے سب طاقت اپنی مٹھی میں بند کر کےاپنی ذاتی پیرا ملٹری فورس رکھی اور مکتی باہنی بناکر اپنے مخالفین کو چن چن کر قتل کیا شیخ مجیب الرحمٰن نے ا پنے مظالم چھپانے کے لیے میڈیا و اخبارات کی آزادی کو دبوچا ان کی نااہلیت اور کرپشن کی وجہ سے 1974 ء میں قحط میں لاکھوں لوگ بھوک سے مرے مگر ان کے خوشامدیوں نے ملک کے سارے وسائل کو اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔

    گزشتہ 15 برسوں میں شیخ مجیب الرحمٰن کے برے اعمال کے خلاف بولنا ایک گستاخی سمجھا جاتا تھا اور گستاخی کا مقدمہ بناکر انہیں جیل میں بند کر کے تشدد کیا جاتا عوامی لیگ شیخ مجیب کو خدا کا درجہ دے کر بنگلہ دیشی عوام کو ان کی پرستش کرنے پر مجبور کرتی تھی۔

    ریکھا کا ایک مرتبہ پھر امیتابھ بچن سے اعترافِ محبت

    عوام کا اربوں روپے کا بجٹ شیخ مجیب الرحمٰن کی مورتیوں، مجسموں اور فلمیں بنانے پر خرچ کیا جاتا تھا قلم سے لے کر کتاب تک، کھانے پینے اٹھنے بیٹھنے ہر جگہ مجیب مجیب مجیب کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جاتا، اور ایک علیٰحدہ مذہب مجیب ازم قائم کیا تھا اس مذہب کے نام پر عوامی لیگ کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کو جیلوں میں بند کر تشدد کیا جاتا تھا۔

    موجودہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کے دلوں میں شیخ مجیب الرحمٰن کی کوئی جگہ و احترام نہیں نوجوانوں میں ایسے جھوٹے مجیب ازم کے خلاف نفرت ہے اور رہے گی اور نوجوان ان کے خلاف نفرت کے مینار و مجسمے پر جوتے پھینکتے رہیں گے۔

    ٹرمپ کے بعد ملانیا ڈالر کرنسی بھی لانچ

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے نوجوانوں نے کہا ہے کہ ہم ہر بار شیخ مجیب کی تصویر پرجوتا برسانے کا مقابلہ منعقد کیا کریں گے ہم ان کے ظالم اعمال کو جتنا بھی چھپانے کی کوشش کی جائے ہم اسے آگےبڑھ کر افشاں کریں گے تا کہ مجیب ازم کی بنیاد پر کوئی سیاسی مفاد دوبارہ نہ حاصل کرے اور شیخ مجیب الرحمٰن کے کالے کرتوت کوئی بھول نہ جائے ہم یہ کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

    نیرج چوپڑا کی دلہن کون؟تفصیلات سامنے آ گئیں

  • عمران خان کا ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کو جواب دینےسے انکار

    عمران خان کا ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کو جواب دینےسے انکار

    عمران خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

    جیل ذرائع کے مطابق ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کو جواباً کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔ ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔

    عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کر لیا, 26 مئی کو عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی،بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ اُنکا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا،ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا، ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اُنکی اجازت سے کیا گیا، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا، اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے تحریری درخواست دینی پڑے گی،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہےکہ عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے 1971 سے متعلق پوسٹ ہونے والی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر دیے گے ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فوج کے موازنے سے متعلق عمران خان کا اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ اس پوسٹ کا مواد دیکھا، نہ باقی چیزیں دیکھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو موازنہ کرنا تھا وہ سیاسی تناظر میں تھا، یہ فوج کے بارے میں نہيں تھا۔

    خیال رہے کہ عمران خان کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان‘

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • یہ لوگ ملک دشمن ، کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں،عطا تارڑ

    یہ لوگ ملک دشمن ، کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دنیا کے امن کو غزہ میں امن سے مشروط قرار دیا، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین پر عالمی فورمز پر بات کی ، مظلوم فلسطینیوں تک پیغام پہنچے گا کہ دنیا کے ممالک ان کی صورتحال پر تشویش میں ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے .ایس آئی ایف سی کے تحت چائنہ، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودیہ، یورپین یونین، امریکہ اورمشرق وسطی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملےگا۔ اس کی مثال یو اے ای کی سرکاری ایجنسی کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے مختص کرنے کی رپورٹ ہے۔

    کیا شیخ مجیب پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس تھا ؟ کیا انہوں نے بھی تحائف بیچے؟ عطا تارڑ
    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں اس وقت سرگرم ہیں، 2024 کی صورتحال کو 1971 سے کس طرح ملایا جارہا ہے، کون ملا رہا ہے، ان کا ایجنڈہ کیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں، یہ اپنے آپ کو شیخ مجیب سے ملا رہے ہیں، آپ نے 1971 کی تاریخ کبھی پڑھی ہے؟ شیخ مجیب کی تصویریں لگا کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا شروع کردیئے ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میں نہ رہا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا ،سیاسی مفادات اور اپنی بقاء کو پاکستان کی بقاء سے جوڑا جاتا ہے ، بانی چیئرمین نے اپنی خواہش پر وزرائے خزانہ سے آئی ایم ایف کو خط لکھوایا،آپ کی خواہش پر پاکستان تباہ نہیں ہو گا ، بار بار نظام کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کی گئیں، کیا قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کھیلنے کے لئے ہوتی ہے؟ آپ نے اپنے دور میں دوست ممالک سے کیا رویہ اپنایا ؟کیا شیخ مجیب پر 190 ملین پاؤنڈ کا کیس تھا ؟ کیا انہوں نے بھی تحائف بیچے؟ مظلوم وہ ہے جس نے بلیک مارکیٹ میں تحائف نہ بیچے ہوں، مظلوم وہ ہوتا ہے جس نے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا نہ مارا ہو ، عدت والا کیس ہم نے نہیں کیا، خاور مانیکا نے کیا،سائفر کیس میں آپ نے سیاسی فائدہ اٹھایا اور ملک دشمن بیانیہ بنایا،یہ لوگ ملک دشمن ہیں، کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان بھی نہیں،یہ ملک 27 رمضان کو وجود میں آیا، یہ تا قیامت رہے گا مگر آپ کی ملک دشمنی عیاں ہے،

    ملک ریاض کو چاہئے تھا شامل تفتیش تو ہوتے، عطا تارڑ
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملک ریاض کو چاہئے تھا کہ باہر بیٹھ کے تو بات نہیں ہوتی، شامل تفتیش تو ہوتے، پلیز میری یہ بات میوٹ نہ کیجیے گا میری ٹی وی چینلز سے درخواست ہے اور مجھے پتہ ہے بعد میں مجھے اسکا بہت نقصان ہونا ہے جتنے وہ طاقت ور ہیں، اللہ کو جانی دینی ہے اسکے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے.

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست