Baaghi TV

Tag: شیخ محمد بن زاید النہیان

  • یو اے ای کے صدر کا  امارات میں تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس

    یو اے ای کے صدر کا امارات میں تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امارات میں رہنے والے تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس کیے۔

    اماراتی صدر کی جانب سے پیغام عرب امارات میں بسے تمام افراد کے سیل فون پر بھیجا گیا جس میں عید کی مبارکباد دی گئی، پیغام میں اماراتی صدر نے کہاکہ ” عرب امارات ایک خاندان کی طرح متحد ہے،اماراتی صدر نے عرب امارات، عوام کی سلامتی اور سکون کیلئے دعا بھی کی۔

    شیخ محمد بن زاید نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی طاقت، استقامت اور عوام کی وفاداری و اتحاد کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے 21 مارچ کو ایران کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں اور آٹھ بغیر پائلٹ طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

    وزارتِ دفاع کے مطابق ایرانی جارحیت کے آغاز سے اب تک یو اے ای کے دفاعی نظام 341 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 748 ڈرونز کو ناکارہ بنا چکے ہیں ان حملوں کے نتیجے میں قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران مسلح افواج کے دو اہلکار شہید ہوئے، جبکہ پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے چھ افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    حکام کےمطابق مجموعی طور پر 160 افراد زخمی ہوئےجن میں معمولی، درمیانےاور شدید نوعیت کی چوٹیں شامل ہیں زخمیوں میں متحدہ عرب امارات سمیت مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکیہ، عراق، نیپال، نائیجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزارتِ دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ریاست کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، جبکہ قومی مفادات اور صلاحیتوں کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

  • وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    رحیم یار خان:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران محمد بن زاید سے ملاقات کی جہاں دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں شیخ زاید پیلس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات میں طے پانے والے امور پر گفتگو آگے بڑھایایہ ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے تسلسل کا حصہ تھی۔

    سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کیجانب سے دھمکی موصول

    وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط، اسٹریٹجک اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، اس ضمن میں غیرمعمولی پیشرفت دونوں ممالک کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، توانائی، کان کنی اور معدنیات، دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    سال 2026 کا پہلا سپر مون کب نطر آئے گا؟

    بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات کی شان دار ترقی کو سرا ہتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیاانہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر بھی اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے علاوہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ ملاقات دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

    حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2منصوبوں پر دستخط

  • وزیراعظم  رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان پہنچے تھے اور اس کے بعد شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔</strong>یو اے ای کی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا تھا۔

    27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یو اے ای کے صدر شکار کے لیے رحیم یار خان گئے ہیں۔

    یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا، سینیٹر کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا

    ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی ،ایران کاسخت ردعمل سامنے آگیا

  • امارات کا شام کی تعمیرِ نو کیلیے  امداد کا اعلان

    امارات کا شام کی تعمیرِ نو کیلیے امداد کا اعلان

    متحدہ عرب امارات شام کی تعمیر نو کے چیلنجز سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ابو ظہبی میں ملاقات کے دوران یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ یو اے ای شام کے استحکام، سلامتی اور ترقی کو پورے خطے کے مفاد میں سمجھتا ہے اور ہم شامی عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے گزشتہ سال بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے خلیجی ممالک سے مالی امداد کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔تاہم یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے پہلے واضح کیا تھا کہ شام کے نئے حکمرانوں کی اسلام پسند شناخت ان کے لیے باعث تشویش ہے۔

    رواں سال جنوری میں بھی شراع نے یو اے ای صدر سے فون پر بات کی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔ اب شراع اپنے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہمراہ ابو ظہبی کا دورہ کر رہے ہیں۔شام 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد اب بین الاقوامی مدد، معاشی بحالی اور تعمیری منصوبوں کے لیے نئی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔

    سندھ حکومت کا نوجوانوں کےلیے انٹرپرینیورشپ سیشنز کا فیصلہ

    گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ، الیکٹرک وہیکلز پر بھی لاگو

    کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل

    ماموں سمیت قریبی عزیز کی زیادتی، 16 سالہ لڑکی کی خودکشی

    وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری