Baaghi TV

Tag: شیر

  • کراچی، جنگل سے شیر آبادی میں آ گیا، خوف و ہراس، ویڈیو

    کراچی، جنگل سے شیر آبادی میں آ گیا، خوف و ہراس، ویڈیو

    شہر قائد کراچی میں ببر شیر کی آمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں شیر کی اچانک آمد پر شہری پریشان ہو گئے، تھدو ڈیم کے ساتھ جنگل سے شیر آبادی میں آ گیا ،شیر کے آبادی میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، شیر کو دیکھ کر لوگ جہاں خوف و ہراس کا شکار ہوئے وہیں شیر بھی دور بیٹھ کر آواز دیتا رہا، شیر کی آواز سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کسی تکلیف میں ہے اور مدد کے لئے آبادی میں آ گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر بیٹھا ہے اور اس نے کسی پر حملہ نہیں کیا،

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیر علاقے میں گھوم رہا ہے پولیس کو شیر کے آنے سے آگاہ کر دیا ہےعلاقہ مکینوں کے مطابق ہم اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں، شیر کے حوالہ سے انتظامیہ کو فوری کاروائی کرنی چاہئے، اگر کسی قسم کا نقصان ہوا تو انتظامیہ زمہ دار ہو گی، شیر کو علاقے سے نکالنا چاہئے، اگر محکمے والے اسے پکڑ سکتے ہیں تو اسے چڑیا گھر میں لے جائیں یا پھر یہاں سے بھگائیں

    سندھ وائلڈلائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی نسل کا شیر سندھ میں نہیں ،کسی فارم ہاؤس سے بھی شیر کے فرار کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،اگر کوئی شیر کسی فارم ہاؤس سے بھاگا ہوتا تو کتے اس کو بھانپ لیتے متعین کردہ ٹیموں نے رات کی تاریکی اور دن کے اجالے میں انتہائی باریک بینی سے تمام علاقوں کا جائزہ لیا اور مقامی افراد کے انٹرویو بھی ریکارڈ کیے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • جنگل کے بادشاہ شیر کی گھاس کھانے کی ویڈٰیو وائرل

    جنگل کے بادشاہ شیر کی گھاس کھانے کی ویڈٰیو وائرل

    سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مویشیوں کے ایک باڑے میں ایک شیر کی گھاس کھانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر مویشیوں کے ایک باڑے میں بیٹھا گھاس چررہا ہے لوگ ویڈیو دیکھ کر حیران ہیں کہ جنگل کا بادشاہ گوشت کے بجائے گھاس کیوں کھا رہا ہے؟-

    سوڈان وائلڈ لائف پارک نے اعتراف کیا کہ یہ منظر عجیب اور غیر فطری لگتا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ شیر وقتاً فوقتاً گھاس اور پتے کھاتے ہیں۔


    پارک انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر اس غیر معمولی رویے کی وضاحت کی کہا کہ جڑی بوٹیاں شیروں کی خوراک کا لازمی جزو نہیں ہیں، لیکن بعد میں انہیں کھانے کا سہارا لیا جاتا ہے کیونکہ یہ ان کے پیٹ کے امراض کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

    وضاحت میں کہا گیا کہ آج دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد وہ بیٹھ گیا اور کچھ گھاس پر چبانے لگا جی ہاں، شیر گھاس کھاتے ہیں، تاہم، گھاس کو خوراک کے قدرتی حصے کے طور پر نہیں کھایا جاتا ہےاس کے بجائے،شیر گھاس کھاتے ہیں کیونکہ یہ انہیں پیٹ کےکیڑےکو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ان کے گھاس کھانے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ گھاس معدنیات، وٹامنز اور فائبر کا قدرتی ذریعہ ہے، جو ان کی صحت کو سہارا دیتی ہے اور ہاضمے میں مدد دیتی ہے۔

    شیر گھاس کھاتے ہیں، اگرچہ یہ عجیب اور غیر فطری لگتا ہے، وہ وقتاً فوقتاً گھاس کھاتے رہتے ہیں درحقیقت، بلی کے تمام ارکان میں یہ ایک عام رویہ ہے۔ شیرچیتے اور گھریلو بلیا ں کبھی کبھار گھاس چباتے ہیں،پھر بھی، کوئی بھی جانور گھاس نہیں کھائے گا کیونکہ وہ گھاس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں یا اس لیے کہ گھاس ان کی عام خوراک کا حصہ ہے۔

    دوسرے لفظوں میں شیر مختلف حالتوں میں جڑی بوٹی کو پیٹ کی ایک قسم کی دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں

  • پاکستانی شیربرائےفروخت:اگلے ہفتے نیلامی کا اعلان ہوگیا

    پاکستانی شیربرائےفروخت:اگلے ہفتے نیلامی کا اعلان ہوگیا

    لاہور:چڑیا گھر کے حکام نے 12 شیر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے اگلے ہفتے نیلامی ہو گی اور عام لوگ ان کو خرید سکیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فروخت کا فیصلہ شیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جگہ کی گنجائش کم ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ ان کے گھومنے پھرنے کے لیے بنائے گئے مخصوص احاطے میں جانے کے لیے باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق ’فروخت سے نہ صرف جگہ کی گنجائش پیدا ہو گی بلکہ ان جانوروں کی خوراک پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہوں گے۔‘

    شیروں کے دن بُرے آگئے:لاہورکے شیربرائے فروخت

    اس وقت چڑیا گھر میں 29 شیر موجود ہیں اور حکام 11 اگست کو ان میں سے 12 کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح چڑیا گھر میں چھ ٹائیگرز اور دو چیتے بھی موجود ہیں۔

    قدرتی ماحول قائم رکھنے پر زور دینے والے اداروں کی جانب سے شیروں کی فروخت کی مخالفت کی گئی ہے جبکہ ورلڈ وائلڈ لائف (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کا کہنا ہے کہ جانوروں کو دوسرے چڑیا گھروں میں منتقل کیا جائے، مادہ جانوروں کو جراثیم سے پاک کیا جائے اور مانع حمل ادویات کا استعمال کیا جائے

    گروپ کی رکن عظمٰی خان کا کہنا ہے کہ ’چڑیا گھروں کے درمیان جانوروں کا تبادلہ یا پھر جانور عطیہ کرنا ایک عام سی بات ہے۔‘ ان کے مطابق ’جب ایک جانور پر قیمت کی تختی لگ جاتی ہے تو اس سے تجارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو کہ قدرتی طور پر چلنے والے تحفظ کے سلسلے کے لیے نقصان دہ ہے۔‘ شیروں، چیتوں جیسے دوسرے خطرناک جانوروں کو پالنا پاکستان میں عام بات نہیں ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کو ’سٹیٹس سمبل‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے

    ‏اپوزیشن کا کام مخالفت برائے مخالفت عمران خان ، ورنہ کل شام تک پیٹرول دبئی سے بھی…

    اکثر امیر افراد ایسے جانوروں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور فلموں وغیرہ کے لیے کرائے پر بھی دیتے ہیں۔ چڑیا گھر کے حکام کی جانب سے ایک شیر کی بولی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب مقرر کی گئی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایک شیر تقریباً 20 لاکھ روپے تک میں فروخت ہو گا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس، 50 لاکھ گھروں‌ کی تعمیر

    اسی طرح خریداروں کے لیے بھی ایک خاص معیار مقرر کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جانور خریدنے کا ارادہ رکھنے والوں کو پہلے خود کو صوبائی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ کرنا پڑے گا اور یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ ایسے جانوروں کو مناسب طور پر رکھ سکیں۔

     

     

    چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ پچھلے سال نیلامی کے وقت مکمل دستاویزی کارروائی اور لائسنس کے مسائل سامنے آئے تھے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے نعمان حسن نیلامی میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میری کوشش ہوگی کہ دو یا تین شیر خرید لوں، ان کے مطابق یہ اچھا موقع ہے ان لوگوں کے لیے جو پہلے سے ایسے جانور رکھتے بھی ہیں۔

  • مہنگائی کم  کرنے آئے ہیں ،عوام شیر کو ووٹ دیں، مریم نواز

    مہنگائی کم کرنے آئے ہیں ،عوام شیر کو ووٹ دیں، مریم نواز

    ر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سے پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔چنیوٹ موڑ پر ریلی سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آدھے لوگ عمران خان کو جھوٹا اور آدھے چور کہہ رہے ہیں،وہ چور اور جھوٹا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے، اب روز خوشخبریاں آئیں گے، شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں۔
    بڑی عید پر بڑی خوش خبری ،وزیراعظم کا پٹرول سستا کرنیکا فیصلہ

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کی محبت میں پورا جھنگ باہر نکلا ہے ،17جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کو پنجاب سے اٹھاکر باہر پھینکنا ہے۔ یہ فرح گوگی کو پھر پنجاب پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے،17جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا، سب نکلیں گے ۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم گلیاں ، سڑکیں بنوانے اور آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے آئے ہیں، وعدہ ہے جب تک یہاں ترقی نہیں آئے گی آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب ترقی کرے تو شیر کو ووٹ دیں۔ مریم نواز جھنگ پہنچ گئیں جہاں چراغ آباد انٹر چینج پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں گوجرہ موڑ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل دور گزر گیا ہے اچھا دور آنے والا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب ترقی کرے تو شیر کو ووٹ دینا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے، ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں نااہلی، مہنگائی اور پنجاب دشمنی سے ہے، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھیں گے اور 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ اسلم بھروانہ وہ شیر ہے جو عمران خان کو ٹھوکر مارکر واپس آیا، شیر پر مہر لگائیں، وعدہ کرتی ہوں عوام کی قسمت بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

  • شیروں کے دن بُرے آگئے:لاہورکے شیربرائے فروخت

    شیروں کے دن بُرے آگئے:لاہورکے شیربرائے فروخت

    لاہور: شیروں کے دن بُرے آگئے:لاہورکے شیربرائے فروخت ،اطلاعات کے مطابق سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے شیروں میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت میں لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے افریقی شیروں کی عمریں ایک سے 2سال کے درمیان ہیں، جس میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے شیروں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں تاہم ابھی تک شیروں کی قیمتوں کا تعین نہ کیا جا سکا۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیروں کو فروخت کے لیے رکھنے کا فیصلہ ان کی تعداد میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے وائلڈ لائف پنجاب نے نے ناکافی وسائل کی وجہ سے افریقی شیروں کے سات جوڑے سستے داموں فروخت کر دیے تھے۔انتظامیہ نے بتایا تھا کہ لاہور کے سفاری زو میں 14شیر21لاکھ میں فروخت کردئیے گئے، ایک شیرکی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سفاری پارک میں4شیروں کو ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک شیر کی قیمت35سے40لاکھ روپے ہے۔اس سے قبل لاہور سفاری زو میں شیروں کا جوڑا تین لاکھ میں فروخت کیا گیا تھا۔

  • شیرآیا شیرآیا مگرشیراپنی خصلت سے باز نہ آیا:گجرات میں پالتو شیر نے11سالہ بچے کوکاٹ لیا

    شیرآیا شیرآیا مگرشیراپنی خصلت سے باز نہ آیا:گجرات میں پالتو شیر نے11سالہ بچے کوکاٹ لیا

    گجرات :شیراپنی خصلت سے باز نہ آیا:گجرات میں پالتو شیر نے 11سالہ بچے کو کاٹ لیا ،اطلاعات ہیں‌ کہ شہر گجرات کے علاقے عدووال میں پالتو شیر نے 11سالہ بچے کو کاٹ لیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر نے بچے کے بازوپرکاٹا جس کے باعث بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ بچے کا بیان میں کہنا تھاکہ کزن کے ساتھ ڈیرے پرشیردیکھنے گیاتھا، پنجرے کے قریب گیا تو شیر نے کاٹ لیا۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ زمیندار اور 2 ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ گرفتار شخص فیاض زمیندارکا ملازم ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یمن میں ایک چڑیا گھر کے اندر ایک شیر نے دو سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ملک کے وسطی صوبے اِب میں پیش آیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق دنیا ادریس نامی بچی نے شیر کے پنجرے کے اندر اپنا ہاتھ داخل کر دیا۔ اس پر شیر نے بچی کے بائیں ہاتھ پر کاٹ لیا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو بچی کا باپ اپنی بیٹی کی تصویر لینے میں مصروف تھا۔

     

     

    مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ننھی بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی۔

    انسانی حقوق کے حلقوں نے واقعے کا ذمے دار بچی کے باپ اور (حوثیوں کے زیر انتظام) چڑیا گھر کی انتظامیہ کو قرار دیا ہے۔ حلقوں کے مطابق اس نوعیت کے درندوں کے واسطے پنجرے کا انتظام نامناسب تھا۔ بچوں کو جانوروں کے پنجروں سے مزید فاصلے پر رکھا جانا چاہیے۔

  • نوازشریف کےوفادار پیروکار”شیرپُتر”نے پھربڑھک ماردی

    نوازشریف کےوفادار پیروکار”شیرپُتر”نے پھربڑھک ماردی

    لندن:نوازشریف کےوفادار،پیروکار”شیرپُتر”نے پھربڑھک ماردی،اطلاعات کے مطابق لندن میں‌ موجود پاکستانی عدالتوں کو مطلوب سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیاسی لخت جگراور تربیت یافتہ بھانجے ، فیصل آباد کے شیر عابد شیر علی نے آج پھر اپنے مخصوص اندازتکلم استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خاصی چوٹ لگائی ہے

     

     

     

    عابد شیر علی نے چند دن پہلے کے پی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کوشکست پرغیرت مند پختونوں کے بارے میں‌ توہین آمیز،انتہائی شرمناک اورلعن طعن پرمشتمل ایسے طعنے دیئے تھے کہ جس کے بعد پختونوں نے سیاست کو پیچھے چھوڑ کرپختونوں کی اجتماعئی عزت ، حمیت اور غیرت کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا تھا

     

    عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی

    https://login.baaghitv.com/abid-sher-ali-puts-an-end-to-humiliation-of-pakhtuns/

     

    اسی عابد شیر علی جو کہ نوازشریف کے تربیت یافتہ بھی ہیں اور ریاست مخالف بیانیے کے ایک روح رواں رہنما بھی ہیں ، آج اپنے تازہ بیان میں‌ کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے علاج کی تیاری کریں، اس میں صحت کارڈ بھی کام نہیں آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں لاحق بیماری میں سرجری ہوتی ہے اور یہ لوگ جلد ہی آپریشن تھیٹر میں ہوں گے۔

     

     

    عابد شیر علی نے کہا کہ ثاقب نثار اور فائز عیسیٰ دو نمائندہ کردار ہیں۔ پہلا سازش کا، دوسرا آئین کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنےسے انکار کا۔ اور اسی پاداش میں اس کی اہلیہ کو ہراساں کرنے جیسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں۔

    نواز لیگ کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی ناکامی صرف اتنی سی بات نہیں بلکہ قوم کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اسے کس بری طرح سے بے وقوف بنایا گیا ہے۔ اس کا ووٹ چرا کر ، مینڈیٹ کو تبدیل کرکے ایک ناجائز حکومت اس پر مسلط کی گئی۔ ووٹ کو عزت دو اسی استحصال کا راستہ روکنے کا لائحہ عمل ہے۔

     

     

    یاد رہے کہ چنددن پہلے

    اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے قریبی عزیزاور سابق رکن اسمبلی عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات پرپی ٹی آئی کوشکست کو پختونوں کی شکست قرار دیتے ہوئے ایسے گھٹیا الفاظ کہے ہیں کہ تین دن گزرنے کے بعد بھی ان الفاظ کی زہرکم ہونے کا نام نہیں لے رہی

    ادھر سوشل میڈیا پر پختون طلبا ، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے عابد شیر علی کی طرف سے پختونوں کی تذلیل کوایک طئے شدہ پراکسی کا حصہ قراردیتے ہوئے اسے پختونوں کی غیرت و حمیت پرایک خطرناک حملہ قرار دیا ہے

     

    یاد رہے عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کو پختونوں کی شکست قراردیتے ہوئے بہت ہی گھٹیا اورزہریلاطنز کیا تھا اور کہا کہ "لگتا ہے کہ پختون بھائیوں‌ میں سے تبدیلی والا کیڑا نکل گیا ہے،جو آٹھ سال سے ان کو تنگ کررہا تھا ”

    اس بیان کے بعد پختونوں کی طرف سے سخت ردعمل کے تدارک کے لیے نوازشریف،مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے عابد شیر علی کی مذمت میں ایک لفظ تک بھی نہیں بولا گیا اور نہ ہی کسی دوسرے لیگی رہنما نے عابد شیر علی کے ان گھٹیا ، زہریلے اور پختونوں کی توہین آمیز رویے اور ان الفاظ کی اور عابد شیر علی کے اس رویے کی مذمت کی

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان انتہائی توہین آمیز الفاظ کے سامنے آنے پرپختون بھی پریشان ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ باتیں سننے کو عام مل رہی ہیں کہ پختونوں نے آج تک اتنے گھٹیا اور توہین آمیز طنز اور جملے نہیں سنے جو آج پنجاب لاہور کی ایک سیاسی جماعت کے کارندوں کی طرف سے کیے جارہے ہیں ، احسن اقبال نے یہ کہا ہے کہ وہ عابد شیر علی کے موقف کے ساتھ نہیں لیکن انہوں نے عابد شیر علی اور ان کے اس گھٹیا رویے کی مذمت نہیں کی

     

     

    ادھر اطلاعات ہیں کہ پختوںوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر نوازشریف عابد شیر علی کو ان توہین آمیز الفاظ پرپارٹی سے نہیں نکالتے تب تک ان کا یہ احتجاج جاری رہے گا

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عابد شیر علی نے پختونوں سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور نوازشریف نے بھی پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ، اس حوالے سے پختونوں کے غُصے کوٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ رسمی الفاظ ادا کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ اس جرم کا اقرار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں‌ اس ٹویٹ کو پختونوں کی تذلیل کے بعد ڈلیٹ کررہا ہوں

    جس میں‌عابد شیر علی لکھتے ہیں‌کہ میں کسی بھائی کی دل آزاری نہیں چاہتا خاص طور پر اپنے پختون بھائیوں کی اسلئے ٹویٹ ڈیلیٹ کررہا ہوں ۔ میرا مطمع نظر عمران خان انتظامیہ پر تنقید ہے کسی بھی طبقے کی دل آزاری نہیں ۔

  • "شیرآیا شیرآیا”ن لیگ کے کارکنوں کا شور:اورپھرواقعی شیر لایا جارہا ہے:10ڈاون سٹریٹ سےاہم خبرآگئی

    "شیرآیا شیرآیا”ن لیگ کے کارکنوں کا شور:اورپھرواقعی شیر لایا جارہا ہے:10ڈاون سٹریٹ سےاہم خبرآگئی

    اسلام آباد :”شیر آیا شیرآیا”ن لیگ کے چرواہوں کا شور:اورپھرواقعی شیر لایا جارہا ہے:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کےکارکنان اور دوسرے درجے کی قیادت کئی ماہ سے اس چرواہے کی طرح شور کررہے تھے کہ "شیر آیا شیر آیا”اورپھرواقعی شیر کو لانے کی کنفرم اطلاعات مل رہی ہیں اس شیر کی طرح جوایک دن آگیا اور چرواہے کی ساری بکریاں چیر پھاڑ کرگیا ، کچھ گیا اور ایک صحت مند بکری ساتھ لے گیا

    بالکل ایسے ہی ن لیگ کے سیاسی چرواہوں کی طرف سے وہی شورشرابہ جاری ہے جو اُس چرواہے نے کیا تھا ، اورآج کچھ ایسی خبریں‌ ملی ہیں‌ کہ یہ شیر خود تو نہیں آنا چاہتا مگرلندن میں‌ غریب ملکوں کو لوٹ کرلندن میں سیاسی بسیرا کرنے والے شیروں کو لندن والوں نے واپس بھیجنے کا معاہدہ کرلیا ہے ،

    اطلاعات ہیں‌ کہ انہیں‌حلالات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو ہوگا، جس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کااجلاس 4جنوری کووزیر اعظم آفس میں ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

    اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سمیت ای وی ایم پربریفنگ ہوگی جبکہ اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پربات ہونے کا امکان ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم عبدالقادراحسان کی پاکستان سے یو کے حوالگی کی سمری پیش کی جائے گی۔اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈسیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیرمین کی 2سال کے لئے تقرری ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور پاکستان ادارہ شماریات میں 3ممبران کی تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔