Baaghi TV

Tag: شیزان خان

  • علی بابا داستان کابل میں‌ تنیشا کی جگہ کونسی اداکارہ لے رہی ہیں؟

    علی بابا داستان کابل میں‌ تنیشا کی جگہ کونسی اداکارہ لے رہی ہیں؟

    علی بابا داستان کابل جو کہ بھارتی ٹی وی کا مشہور ڈرامہ ہے یہ بچوں میں کافی مقبولیت رکھتا ہے اس میں مرکزی کردار تنیشا شرما اور شیزان خان ادا کررہے تھے ، تنیشا شرما چونکہ اب اس دنیا میں نہیں‌رہیں ہیں لیکن ڈرامے نے تو آگے بڑھنا ہے لہذا اسکی جگہ ایک اور اداکارہ کا انتخاب کئے جانے کی خبریں آرہی ہیں. اطلاعات یہ ہیں‌کہ تنیشا کی جگہ انہی کی دوست اونیت کور لے رہی ہیں. اونیت کور کا تنیشا کے ساتھ ایک خوبصورت دوستی کا رشتہ تھا وہ ان کی میت جب شمشان گھاٹ لیجائی جا رہی تھی ساتھ تھیں . ڈرامے کے میکرز کا کہنا ہے کہ اونیت کور فائنل ہو چکی ہیں. خبریں‌ یہ بھی ہیں شیزان خان جو کہ اس وقت تنیشا کی موت کے کیس کے سلسلے میں پولیس اور عدالتیں بھگت رہے ہیں، ان کی جگہ

    اداکارسدھارتھ نگھم کے بھائی ابھیشیک نگھم لیں گے . دوسری طرف تنیشا شرما کے مداح اپنی فیورٹ اداکارہ کے جانے پر کافی رنجیدہ ہیں. یاد رہے کہ تنیشا شرما نے دسمبر کے آخری ہفتے میں علی بابا داستان کابل کے سیٹ‌ پر خود کشی کرلی تھی اور جب ان کو ہسپتال لیجایا گیا وہ دنیا سے رخصت ہو چکیں تھیں ان کی اچانک موت نے انکے مداحوں‌ کو پریشان اور افسردہ کر دیا ہے.

  • تنیشا شرما کی ماں کا شیزان خان کی فیملی کو جواب

    تنیشا شرما کی ماں کا شیزان خان کی فیملی کو جواب

    بھارتی ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما کی خود کشی کے بعد جاری ہے تنیشا کی ماں اور اسکے بوائے فرینڈ شیزان خان کی فیملی کے درمیان الفاظی جنگ.گزشتہ دنوں شیزان خان کی فیملی نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ تنیشا کی ماں کو صرف پیسے سے پیار تھا اسکو بیٹی سے پیار نہیں تھا، تنیشا کی ماں کا کہنا ہےکہ میری بینک سٹیٹمںٹ چیک کر لی جائے میں نے کبھی بھی اسکو کسی چیز کی کمی نہیں‌رکھی تھی. ہم ماں بیٹی کے رشتے میں تنائو شیزان خان اور اسکی فیملی کی وجہ سے آیا تھا، وہ کافی بدل گئی تھی وہ اردو بولنے لگی تھی. انہوں نے تنیشا کو بہت زیادہ انوالو کر لیا تھا، جو شیزان کی ماں‌اور بہن بولتی تھی وہ وہی کرتی تھی ، وہ شیزان کی فیملی پر بہت زیادہ خرچہ کرتی تھی ، مجھ سے جھوٹ بولنے لگ گئی تھی .

    میری بیٹی کو پیسے سے پیار نہیں تھا ، یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے کہ وہ ایکٹنگ نہیں کرنا چاہتی تھی ، وہ تو بلکہ شوق سے اداکاری کررہی تھی. میں‌ نےاسکی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی رکھی ہوئی تھی ،میں اس بار اسکے دوستوں کو بھی بلانے والی تھی. یوں دونوں‌ فیملیز کے درمیان لفظوں‌کی جنگ جاری ہے. اب کون سچا ہے کون جھوٹا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے.

  • شیزان خان کو ہسپتال میں روتے چلاتے دیکھا شیزان کے دوست شان کا بیان

    شیزان خان کو ہسپتال میں روتے چلاتے دیکھا شیزان کے دوست شان کا بیان

    دو ہفتے پہلے ٹی وی اداکارہ تنینشا شرما نے آن سیٹ خود کشی کر لی ، اس خود کشی کی اصل وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں لیکن تنیشا کی والدہ کی جانب سے تنیشا کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جا ری ہے. شیزان خان کی بہنوں اور ماں نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ہمارا تنیشا کے ساتھ اچھا تعلق تھا لیکن اسکی والدہ شیزان کے ساتھ شادی پر خوش نہیں تھیں. تاہم اب شیزان خان کے ایک دوست نے انٹرویو دیا ہے اس میں اس نے بتایا ہے کہ جس روز تنیشا نے خود کشی کی ، مجھے جب علم ہوا کہ تنیشا کو ہسپتال لیجایا گیا ہے تو میں وہاں پہنچا اور دیکھا کہ شیزان خان کی رو رو کر آنکھیں سوجی ہوئی تھیں ، اور وہ ڈاکٹروں سے رو رو کر اور چلا چلا کر کہہ رہا تھا کہ تنیشا کوٕ

    بچا لیں. میں نے اس سے پوچھا تھا کہ ہوا کیا ہے تو اس نے بتایا کہ ہم سیٹ پر موجود تھے ہم نے آپس میں بات کی اس نے کچھ وڈیوز بھی بنائیں جو کہ اس نے انسٹاگرام پر کچھ دیر میں پوسٹ کرنی تھیں. شیزان خان کے دوست شان نے کہا کہ شیزان کی جس سے بھی دوستی ہوتی ہے وہ اس کی بہت کئیر کرتا ہے اور اگر وہ تنیشا کو ڈیٹ کررہا تھا تو یقینا اس کا بھی خیال رکھتا ہو گا . لو جہاد کا اینگل دیا جانا غلط ہے اور ایسا اینگل زبردستی دے بھی دیا جائے تو تنیشا واپس نہیں‌آنے والی.

  • تنیشا کام نہیں‌ کرنا چاہتی تھی شیزان خان کا بہنوں کا انکشاف

    تنیشا کام نہیں‌ کرنا چاہتی تھی شیزان خان کا بہنوں کا انکشاف

    خود کشی کرنے والی اداکارہ تنیشا کام نہیں‌کرنا چاہتی تھیں وہ دنیا گھومنا چاہتی تھیں وہ زندگی کو انجوائے کرنا چاہتی تھیں وہ چاہتی تھی شوٹنگ پر نہ جائے بلکہ گھر پر ریسٹ کرلے لیکن اس کی ماں ایسا نہیں چاہتی تھی. ایسا کہنا ہے اداکار شیزان خان کی بہنوں کا. انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا ہے کہ وہ بچی بہت اچھی تھی اسکی ماں اسکے ساتھ زبردستی کرتی تھی ، اس پریس کانفرنس میں شیزان خان کی والدہ نے کہا کہ ہم نے تنیشا کی والدہ سے کہا تھا کہ اسکو اکیلا نہ چھوڑیں یہاں‌ تک کہ شوٹنگ پر بھی اکیلا نہ جانے دیں لیکن انہوں نے ہماری ایک نہیں سنی. تنیشا کو

    سو روپیہ بھی چاہیے ہوتا تھا وہ ترلے منتیں کرکے اپنی ماں سے منگواتی تھی ، وہ تنیشا کے ساتھ ایک لمبی بحث کرکے ساری انکوائری کرکے پھر کہیں جا کر اسکو سو یا پانچ سو روپیہ بھیجتی تھی. شیزان خان کی بہن نے کہا کہ ہماری تنیشا سے چھ مہینے کی ملاقات ہے ہم نے اسکو بہت خوش رکھا، اسکی زندگی ہوتی تو ہم اسکو مزید خوش رکھتے. شیزان خان کی بہنوں نے انکشاف کیا کہ تنیشا کی والدہ نے اسکا موبائل توڑ دیا تھا . ہماری ماں اسکو بہت پیار کرتی تھی ہر وقت اسکو پوچھتی تھی کہ کھانا کھایا یا نہیں‌لیکن تنیشا کی ماں اسکو زچ کرکے رکھتی تھی. تنیشا کی ماں چاہتی تھی کہ اسکی بیٹی کی شادی شیزان خان سے نہ ہو.

  • اداکارہ تنیشا کی آڈیو کال لیک

    اداکارہ تنیشا کی آڈیو کال لیک

    چند روز قبل ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا کی والدہ مسلسل ان کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزامات لگا رہی ہیں، دوسری طرف تنیشا اور شیزان خان کی والدہ کی کال لیک ہوئی ہے جس میں تنیشا شیزان کی والدہ سے کہہ رہی ہیں کہ اماں آپ جانتی ہٰیں کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں آپ سے ہر بات شئیر کرتی ہوں، لیکن مجھے پتہ نہیں‌کیا ہو رہا ہے، بس میرا دل کرتا ہے کہ میں آپ کے ساتھ اپنے دل کی ہر بات شئیر کروں آپ کو ہر وہ بات بتائوں جو میں محسوس کرتی ہوں. اس کال سے پتہ چلتا ہے کہ تنیشا شیزان کی والدہ کو اماں اور ان کی بہنوں کو

    آپی کہا کرتی تھیں ، دوسری طرف شیزان خان کی دونوں‌بہنوں اور وکیل نے پریس کانفرنس کرکے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا تنیشا سے بہت اچھا تعلق تھا ہم سب کی آپس میں بہت زیادہ دوستی تھی ہماری آپس میں تقریبا ہر روز بات ہوتی تھی. ہمیں‌اس کے جانے کا بہت دکھ ہے ، لیکن جو الزامات ہمارے بھائی پر لگائے جا رہے ہیں وہ نہایت غلط اور بے بنیاد ہیں، میرے بھائی نے کسی دوسری لڑکی کے لئے تنیشا کو دھوکہ نہیں‌دیا. یاد رہے کہ تنیشا کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی موت کا ذمہ دار شیزان ہے لہذا اسکو سزا دی جائے.

  • تنیشا شرما کی والدہ کا یوٹرن

    تنیشا شرما کی والدہ کا یوٹرن

    بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ تنیشا شرما کی خود کشی کے بعد ایک ہلچل سی مچی ہوئی ہے ، تنیشا شرما کی والدہ کے ہر روز بدلتے بیانات نے کیس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی الجھا کر رکھ دیا ہے پہلے تنیشا کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی حاملہ تھی اور شیزان خان اس کا ذمہ دار ہے لیکن اب تنیشا کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بیٹی حاملہ نہیں‌ تھی . ساتھ ہی انہوں نے شیزان خان سے یہ بھی سوال کیا ہے کہ شیزان جب کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق میں تھا تو اس نے میری بیٹی کے ساتھ کیوں دوستی کی کیوں اس سے تعلقات بنائے. تنیشا کی والدہ نے کہا کہ شیزان خان کی والدہ میری بیٹی سے اکثر شیزان کی گرل فرینڈ کی باتیں کیا کرتی تھیں ، میری بیٹی پریشان رہنے لگی تھی اس نے مجھے کہا کہ شیزان کی

    امی مجھ سے شیزان کی گرل فرینڈ کے بارے میں بات کرتی ہے مجھے اچھا نہیں لگتا ،تو میں‌نے کہا کہ میں شیزان کی والدہ سے بات کروں گی فکر نہ کرو میں نے اسکی والدہ سے کہا کہ کیوں کرتی ہیں آپ ایسا؟ میری بیٹی ایسی باتوں کی وجہ سے اپنے کام پر دھیان نہیں دے پاتی. تنیشا کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی نے شیزان کو مہنگے سے مہنگے گفٹس دئیے ، اسکی بہن سالگرہ تک منائی . اگر شیزان نے ساتھ نہیں چلنا تھا تو کیوں میری بیٹی کے ساتھ دوستی کی .

  • شیزان خان نے تنیشا کو آن سیٹ تھپٹر مارا والدہ

    شیزان خان نے تنیشا کو آن سیٹ تھپٹر مارا والدہ

    ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنیشا کی خودکشی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، اس کی خود کشی کے بعد اسکی والدہ کی طرف سے مسلسل بیانات آرہے ہیں ، انہوں نے یہ کہہ کر کہ شیزان نے میری بیٹی کو دھوکہ دیا اسلئے اس نے خودکشی کی ، شیزان کو گرفتار کر وا دیا ،پولیس شیزان خان سے پوچھ گچھ کررہی ہے. تاہم تنیشا کی والدہ ہر روز ایک نیا بیان دیتی ہیں. اب انہوں نے کہا کہ شیزان خان نے ڈرامہ علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر تنیشا کو تھپڑ مارا کیونکہ تنیشا جان چکی تھی کہ شیزان اسکو دھوکہ دے رہا تھا. اور شیزان کو یہ بات پسند نہیں آرہی تھی کہ تنیشا کو یہ

    سب معلوم پڑ گیا ہے. دوسری طرف شیزان خان پولیس کی حراست میں بیان دے چکا ہے کہ اسکا کسی لڑکی سے کوئی تعلق نہیں تھا بس مذہب ایک نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہیں کر سکتا اسلئے میں نے تنیشا سے علیحدگی اختیار کر لی . اب دیکھنا یہ ہے کہ تنیشا کی والدہ کے الزامات کس حد تک سچ ثابت ہوتے ہیںٰ اور شیزان خان والا معاملہ کس طرح‌ سے انجام کو پہنچتا ہے . یاد رہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں تنیشا نے ڈرامے کے سیٹ پر خود کشی کر لی تھی.

  • تنیشا شرما کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل ہے کنگنا رناوت سوشل میڈیا مہم میں کود پڑیں

    تنیشا شرما کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل ہے کنگنا رناوت سوشل میڈیا مہم میں کود پڑیں

    اداکارہ کنگنا رناوت ڈرامہ کوئین ہیں وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں کہ جس میں‌ وہ کنٹرورسی کاحصہ نہ بنیں . حال ہی میں ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما نے آن سیٹ خودکشی کی ہے. اس خود کشی کی ٹھوس وجوہات سامنے تو نہیں آ سکیں تاہم ان کی والدہ کا الزام ہے میری بیٹی کے کو سٹار شیزان خان نے میری بیٹی کو محبت کے جال میں پھنسا کر اسکو دھوکہ دیا اسے چھوڑ‌دیا جس کی وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی. شیزان خان فی الحال پولیس کی حراست میں ہے. لیکن اس سارے معاملےمیٕں بالی وڈ‌اداکارہ کنگنا رناوت کود پڑی ہیں اور انہوں نے

    اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سٹوری شئیر کی ہے جس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ تنیشا کی موت بالکل بھی خود کشی نہیں ہے بلکہ یہ قتل ہے اور اس کے قتل کے پیچھے جو محرکات ہیں ان کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے . کنگنا نے مطالبہ کیا کہ تنیشا کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے. دوسری طرف انتہا پسند ہندئوں کا بھی یہ کہنا ہےکہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو پیار کے جال میں‌پھنسا کر ان کو مسلمان کر کے شادیاں کررہے ہیں .

  • تنیشا شرما کے بوائے فرینڈ نے کسی اور کے ساتھ دوستی کے دعوے کو مسترد کر دیا

    تنیشا شرما کے بوائے فرینڈ نے کسی اور کے ساتھ دوستی کے دعوے کو مسترد کر دیا

    بھارتی ٹی وی ڈراموں کی آرٹسٹ تنیشا شرما کی خود کشی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے. اداکارہ کی عمر بیس برس تھی خودکشی کے بعد تنیشا کی والدہ نے ان کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزام لگایا ہے کہ ان کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے تنیشا نے خود کشی کی. تنیشا کی والدہ نے شیزان خان کے خلاف مقدمہ درج کروایا، ، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے شیزان خان کو گرفتار کیا. اور اس سے پوچھ گچھ کی ، پولیس کو اپنے بیان میں شیزان خان نے کہا ہے کہ میری دوستی تینشا کے ساتھ ضرور تھی لیکن میری کسی اور لڑکی کے ساتھ اس

    طرح‌کی دوستی نہیں تھی کہ کہا جائے کہ میں نے تنیشا کا دل توڑا اور دلبرداشتہ ہو کر اس نے موت کو گلے لگا لیا. پولیس کی حراست میں شیزان خان نے فی الحال یہ بیان دیا ہے تاہم پولیس شیزان خان کی کسی دوسری لڑکی کے ساتھ دوستی کی کھوج لگا رہی ہے اور کھوج لگا رہی ہے کہ آیا تنیشا کی والدہ نے شیزان خان پر جو الزامات لگائے ہیں وہ سچ ہیں یا نہیں. یاد رہے کہ تنیشا کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیزان نے ان کی بیٹی کو دھوکہ دیا جسے وہ برداشت نہ کر سکی اور اس نے آن سیٹ میک اپ روم کے واش روم میں خود کو لٹکا کر خودکشی کر لی .

  • تنیشا شرما کی والدہ کے شیزان خان پر سنگین الزامات

    تنیشا شرما کی والدہ کے شیزان خان پر سنگین الزامات

    پچھلے دنوں ایک اداکارہ کی آن سیٹ خودکشی نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچا دی. وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ تنیشا شرما ہیں .اس کیس میں اب ایک نیا موڑ آگیا ہے کیونکہ تنیشا کی والدہ نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزامات کی بوچھاڑ‌کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی کو شیزان خان نے دھوکہ دیا جس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو گئیں اور انہوں نے موت کو گلے لگا لیا.انہوں نے کہا کہ شیزان خان ایک وقت میں دوسری خاتون کے ساتھ بھی رشتے میں تھا اور میری بیٹی کو شادی کے نام پر استعمال کر رہا تھا۔ تین ماہ تک شیزان خان نے میری بیٹی سے اپنا دوسری خاتون کے ساتھ افیئر چھپائے رکھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل معروف اداکارہ تنیشا شرما نے شوٹنگ کے دوران پھندہ لے کر خودکشی کر

    لی تھی ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی کا اپنے ساتھی اداکار شیزان خان کے ساتھ افئیر چل رہا تھا اور شیزان خان نے ان کو شادی کا جھانسا دیکر دھوکہ کیا اور اسے خود کشی پر مجبور کر دیا. تازہ اطالاعات یہ ہیں کہ پولیس نے شیزان خان کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے. دیکھنا یہ ہے کہ تنیشا کی خود کشی کی اصل وجوہات سامنے آتی ہیں یا نہیں یا یہ کیس بھی دوسرے کیسز کی طرح فائلوں میں دب کر رہ جائیگا .