Baaghi TV

Tag: شیفالی

  • بھارتی اداکارہ شیفالی  کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا 2 روز قبل شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا تھا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں-

    اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

    تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے مرحومہ کے گانے اور فلمیں چلانا شروع کر دیں، جو ان کے بقول بے سود عمل ہے فنکار اپنی ظاہری خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، لیکن موت کے بعد سب کچھ ختم ہوجاتا ہے، اور شہرت راکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے تب لوگ کیوں نہیں بنواتے اس میت کے ساتھ سیلفی اور کیوں اس کے ساتھ دفن ہونا نہیں چاہتے غیر مسلموں کے مرنے پر دعائے مغفرت کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق ہی ردِ عمل ظاہر کریں۔

  • آنجہانی اداکارہ شیفالی  کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    آنجہانی اداکارہ شیفالی کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

    بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئےاور اس کے بعد کی جانے والی چہ مگوئیوں پر بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا2 روز قبل شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا تھا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں-

    پوجا گھئی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔

    شیفالی کی دوست پوجا گھئی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن میں وٹامن سی آئی وی انجیکشن بھی لگوایا تھا اور رات کا کھانا کھانے کے بعد ان کی طبعیت بگڑی۔

    اداکارہ شیفالی کے اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کے مبینہ استعمال سے متعلق کی جانے والی چہ مگوئیوں کے دوران کرینہ کپور کا ردعمل سامنےآیا ہے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میں بوٹوکس کے خلاف ہوں، میں ایک اچھے انداز میں خود کو محفوظ رکھنے کی قائل ہوں، ایک ایسا انداز جو کہ صحت مند ہو جس سے میں اچھا محسوس کروں حتیٰ کہ قدرتی علاج ہو‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میرے نزدیک خود کو بچانے کا مطلب خود کو حتیٰ کہ اپنی صلاحیتوں کو محفوظ رکھنا ہے اور یہی میرا ہتھیار ہے‘’چھٹیاں منانا ، دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا، سیٹ پر رہنے کے ساتھ ساتھ دیگر مشاغل میں مصروف رہنا اپنے لیے بہتر سمجھتی ہوں اور یہی وہ تمام چیزیں ہیں جن کیلئے میں موجود ہوں‘۔

  • اداکار وشال کیساتھ شیفالی کے ساتھ  آخری گفتگو  کیا ہوئی؟اسکرین شاٹ  وائرل

    اداکار وشال کیساتھ شیفالی کے ساتھ آخری گفتگو کیا ہوئی؟اسکرین شاٹ وائرل

    بالی وڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت کے بعد ان کے دوست اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے آخری گفتگو کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

    شیفالی اور وشال دونوں ہی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 میں شامل تھے، وشال کی جانب سے انسٹاگرام پر دلخراش آخری گفتگو شیئر کی گئی، اداکار کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دونوں نے جمعہ کی رات ملاقات طے کی تھی لیکن بدقسمتی سے شیفالی کی موت بھی جمعہ 27 جون کی شب کو ہو ئی۔

    دونوں کی یہ چیٹ بدھ یعنی 25 جون کو رات 7 بج کر 43 منٹ پر ہوئی جب شیفالی نے وشال سے کہا کہ ہم جمعہ کو چلتے ہیں، آج کوئی بھی جگہ جانے کے قابل نہیں ہے،جواب میں وشال شیفالی سے جمعہ کی شب 10 بجے ملنے پر رضامند ہوتے ہیں۔

    ایرانی عالم نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کیخلاف سخت فتویٰ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ شیفالی جریوالا اچانک 42 برس کی عمر میں چل بسیں،شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا ‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

    تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    پولیس ذرائع کے مطابق، ممکنہ طور پر انہی ادویات کی وجہ سے ان کو دل کا دورہ پڑا۔ 27 جون کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ان کی حالت اچانک خراب ہوئی، جسم لرزنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئیں ان کے شوہر پراگ تیگی، والدہ اور چند دیگر افراد اس وقت گھر پر موجود تھے جنہوں نے انہیں فوراً اسپتال لے جایا، لیکن وہ اسپتال پہنچتے ہی انتقال کر گئیں-

    تحقیقات میں گھر سے مختلف ادویات ضبط کی گئی ہیں جن میں اینٹی ایجنگ وائلز، وٹامن سپلیمنٹس اور معدے کی دوائیں شامل ہیں، پولیس نے خاندان کے افراد، گھریلو ملازمین اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کیے ہیں، اور ابھی تک کسی قسم کی لڑائی یا تنازعہ کے آثار نہیں ملے،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی جوان دکھائی دینے کا جنون بعض اوقات مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

    عافیہ صدیقی کیس:حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت کرنے اور فریق بننے سے انکار

  • اداکارہ شیفالی کی اچانک موت،رہائشی سوسائٹی کے گارڈ کا بیان سامنے آ گیا

    اداکارہ شیفالی کی اچانک موت،رہائشی سوسائٹی کے گارڈ کا بیان سامنے آ گیا

    گزشتہ روز بھارتی اداکارہ رئیلیٹی ٹی وی اسٹار اور گانے ‘کانٹا لگا’ میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،اداکارہ شیفالی کی رہائشی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ شتروگھن نے اس رات سے متعلق کچھ تفصیلات شیئر کیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو گزشتہ شب اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ نہ جانبر نہ ہوسکیں، شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

    اداکارہ شیفالی کی رہائشی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ شتروگھن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’ اداکارہ شیفالی کو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا، اس سےقبل تقریباً 9 بجے ان کے شوہر پیراگ تیاگی موٹر سائیکل پر سوسائٹی میں آئے تھے اور میں نے ہی ان کے لیے سوسائٹی کاگیٹ کھولا تھا۔

    گارڈ کے مطابق اس سے قبل پرسوں شام کے وقت شیفالی اور پیراگ اپنے پالتو کتے کے ساتھ سوسائٹی کے احاطے میں چہل قدمی کررہے تھے،گزشتہ شب شیفالی کو اسپتال لے جانے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیمیں اور فارنزک یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، شیفالی کے گھر کے باہر کل رات سے ہی 2 موبائل فارنزک یونٹ کی گاڑیاں موجود ہیں۔

    گارڈ نے مزید بتایا کہ ’ شیفالی کو اسپتال لے جانے کے بعد ایک شخص سوسائٹی میں موٹر سائیکل پر آیا تھا جو بظاہر ان کا دوست لگ رہا تھا، اس شخص نے ہمیں بتایا کہ شیفالی اب نہیں رہی، جب ہم نے سنا تو ہمیں یقین نہیں آیا کیوں کہ ہم نے میڈم کو پرسوں ہی دیکھا تھا‘۔

    واضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا ‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی تھی، ایک انٹرویو میں شیفالی جریوالہ نے بتایا تھا کہ ’مجھے 15 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ مرگی کا دورہ پڑا تھا، اس وقت میں اپنی پڑھائی میں اچھی کارکردگی کیلئے بہت زیادہ دباؤ میں تھی۔