Baaghi TV

Tag: شین واٹسن

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

    آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز آل راوںڈر شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل 10 میں کوچنگ کرنے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخیں تبدیل ہونے کے باعث شین واٹسن نے ہیڈکوچ بننے سے معذرت کی، شین واٹسن کی پی ایس ایل کی موجودہ ونڈو مختلف لمبی مدت کے طے شدہ معاہدہ ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی کے مالک ندیم عمر نے شین واٹسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن کی ٹیم کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔ندیم عمر کا کہنا ہے کہ شین واٹسن نے بطور کھلاڑی ہمیں پی ایس ایل ٹائٹل جتوایا، جب وہ کوچ بنے تب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار سال بعد پلے آف تک پہنچی۔

    بیورو کریٹس وائس چانسلر ،سندھ کی سرکاری جامعات میں ہڑتال کا اعلان

    2024 میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں نمایاں کمی

  • چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانابھارت کی بدقسمتی ہے،شین واٹسن

    چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانابھارت کی بدقسمتی ہے،شین واٹسن

    سڈنی: آسٹریلوی سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانے پر بھارت کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کر رہا۔

    با غی ٹی وی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سڈنی ٹور کے دوران شین واٹسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بھارت میچ دیکھنا ہر کوئی پسند کرتا ہے، ان دونوں ٹیموں کا جب بھی مقابلہ ہوتا ہے تو یہ ایک خاص وقت ہوتا ہے،بطور آسٹریلوی میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہے، پاکستان اور بھارت بھی اسی طرح بڑے حریف ہیں، کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس کرنا نہیں چاہتا۔

    شین واٹسن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ان کی پوری قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے کرکٹ فینز کو اپنے ملک میں ورلڈ اسٹارز دیکھنے کا موقع ملے گا، مجھے 2005 کے بعد 2019ء میں پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان جانا اور پھر وہاں کھیلنا یہ میرے لیے ایک خاص بات تھی۔

    شین واٹسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی کرکٹ سے محبت اور اس کو انجوئے کرتے دیکھنا میرے لیے اچھی بات تھی، پاکستان کے فینز براہ راست ورلڈ کلاس کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے ہیں آئی سی سی ایونٹ کا اس ملک میں ہونا اس کے لیے بہت اچھا ہے، فینز اپنی آنکھوں کے سامنے دنیا کے بڑے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھیں گے، یقینی طور پر یہ ان کے لیے اسپیشل لمحہ ہو گا۔

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    رحم کی اپیلوں کی منظوری، آرمی چیف کی ہمدردی، انصاف کیلیے فوج کے عزم کا ثبوت

    جشن منا کر واپس جا رہے تھے کہ حملہ ہوگیا،سڑک پر مردہ ،زخمی دیکھے،عینی شاہدین

  • پی ایس ایل 9: شین واٹسن  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کرچکے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانا چاہتا ہے اور اس کیلئے تیاری جاری ہیں، سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان سپر لیگ9( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے-

    باغی ٹی وی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا،شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل 3 اور 5 میں بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
    https://x.com/TeamQuetta/status/1732380353753419860?s=20
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیم کو بے حد فائدہ ہو گا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی باقاعدہ طور پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے اس خبر کی تصدیق کی گئی تھی، ٹویٹ میں کہا گیاتھا کہ تبریز شمسی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سائن کرلیا ہے،پروٹیز اسپنر نے پچھلا پی ایس ایل کراچی کنگز کی فرنچائز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
    https://x.com/thePSLt20/status/1731976712920141855?s=20

    علاوہ ازیں انگلینڈ کے ٹوم کیڈمور،جیسن رائے ، الیکس ہیلز، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، جنوبی افریقہ کے رائلی روسو،،انگلش کرکٹر ٹام کوہلر،انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی، ریسی وین ڈر ڈیوسن سمیت ٹی ٹوئنٹی کے بڑے نام ڈرافٹ کا حصہ بن چکے ہیں، پاکستان سُپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں 254 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔

  • ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

    ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابراعظم نے زیادہ ٹی 20 رنز میں آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: ملتان سلطانز کے خلاف بابر اعظم نے جمعے کے روز 73 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں-

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    مجموعی طور پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں وہ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے دوران 343 ٹی 20 میچز میں 8821 رنز بنائے تھے، اس فہرست میں ٹاپ پر کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ موجود ہیں، ان کے بعد شعیب ملک 12 ہزار 528 رنز کے ساتھ کا نام آتا ہے۔

    واضح رہے کہ بابراعظم نے بدھ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پی ایس ایل کی اولین سنچری بنائی، پشاور زلمی کے کپتان نے 60 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 15 چوکے اور 3 چھکے لگاکر یہ کارنامہ سرانجام دیا، انھوں نے 65 بالز پر 115 رنز بناکرپویلین کی راہ لی۔

    رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    اس عمدہ کاوش کی بدولت ٹیم نے 2 وکٹ پر 240 کا ریکارڈ مجموعہ ترتیب دے دیا، بابر نے ٹی 20 کرکٹ میں 36 ویں بار سنچری شراکت قائم کی، یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

    رضوان 26 سنچری پارٹنر شپس میں شریک رہے ہیں، عالمی سطح پر اس معاملے میں کرس گیل(46)، ڈیوڈ وارنر(42) اور ویراٹ کوہلی(38) نمایاں ہیں۔ بابر 2019 کے بعد سے دنیا میں سب سے زیادہ 8 ٹی 20 سنچریاں بناکر نمایاں ترین ہوگئے۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا