Baaghi TV

Tag: شیڈول

  • رمضان المبارک میں  گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

    رمضان المبارک میں گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے ماہِ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے-

    ترجمان کے مطابق نئے شیڈول کے تحت لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں روزانہ صبح 3 بجے سے رات 10 بج کر 30 منٹ تک گیس دستیاب ہوگی، رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے پیش نظر سپلائی کے نظام کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے، نئے شیڈول کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں صارفین کو درپیش مشکلات کو کم کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے، اگر کسی علاقے میں کم گیس پریشر یا سپلائی میں تعطل کی شکایت سامنے آئے تو صارفین فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1199 پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کریں گی گیس کے متوازن استعمال اور ضیاع سے بچاؤ کے لیے صارفین کا تعاون بھی ناگزیر ہے تاکہ رمضان کے دوران سب کو بلا رکاوٹ سہولت فراہم کی جا سکے۔

    غزہ پر قبضہ برقرار رہا تو اسلحہ ترک نہیں کریں گے، حماس کا دوٹوک موقف

    سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت کا خراجِ تحسین

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا

    انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی
    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پاکستان کے 3 مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی،اس ضمن میں پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کے 3 میچوں کی سیریز کا مکمل شیڈول جاری کیا ہے،شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی روانہ ہوجائے گی اور 15 سے 19 اکتوبر تک دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی سیریز کا آخری میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 3 میچوں کا شیڈول
    پہلا ٹیسٹ: ملتان 7 تا 11 اکتوبر
    دوسراٹیسٹ: کراچی 15 تا 19 اکتوبر
    تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی 24 تا 28 اکتوبر

  • نئے تعلیمی سال اور امتحانی نظام کا شیڈول جاری

    نئے تعلیمی سال اور امتحانی نظام کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو گا جو 28 فروری 2025 کو ختم ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی: سرکاری سکولوں میں پہلی کلاس سے ہشتم تک سالانہ امتحانات 7 مارچ سے شروع ہوں گے اور 20 مارچ تک تمام امتحان ختم ہوں گے 31 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور اپر یل پہلے ہفتہ سے نیا تعلیمی سال نئی کلاسیں شروع ہو جائیں گی۔

    نئے سال میٹرک کے سالانہ بورڈ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات پانچ مئی سے ہوں گے سرکاری سکولوں میں نئے داخلے 2 فیز میں ہوں گے پہلاداخلوں کا فیز یکم مارچ سے 31 مئی تک ہوگا ،دوسرا داخلوں کا فیز 15 اگست سے 31 اکتوبر تک ہو گا جبکہ موسم گرما کی چھٹیاں 2 جون سے اگست تک ہوں گی۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

    اس بار نئے داخلوں کا ٹارگٹ موجودہ داخل ڈیٹا کا دس فیصد رکھا گیا ہے اس وقت ساڑھے 48 ہزار سکولوں میں 1 کروڑ 19 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں نئے سال 2024 میں صرف 12 سے 13 لاکھ نئے طلبہ کے داخلوں کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جبکہ اس وقت پنجاب میں 1 کروڑ 30لاکھ بچے سٹریٹ چلڈرن سکول سے باہر ہیں محکمہ تعلیم 15 اپریل سے سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات میں مفت در سی کتب کی تقسیم شروع کر دے گا۔

    ہماری بربادی کے اسباب

  • پی آئی اے پروازں کا شیڈول پانچ دن تک متاثر رہا

    پی آئی اے پروازں کا شیڈول پانچ دن تک متاثر رہا

    ملتان ایئر پورٹ پر پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پنکچر ہو گیا جس کے بعد پروازں کا شیڈول پانچ دن تک متاثر رہا،

    پی آئی اے کا طیارہ 6 اکتوبر کو مدینہ سے ملتان پہنچا تو بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر پنکچر تھا، طیارے سے اگلی پرواز پی کے 715 اسی شب رات سات چالیس پر ملتان سے مدینہ کے لئے روانہ ہونی تھی،لاہور سے براستہ سڑک طیارے کا نیا ٹائر ملتان پہنچا ،جس کی وجہ سے طیارہ اگلی صبح 9 گھنٹے 16 منٹ کی تاخیر سے منزل کیلئے روانہ ہوسکا،اس تاخیر کی وجہ سے طیارے کی مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 744کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، اسی بوئنگ کی کراچی سے جدہ کے لئے پرواز پی کے 37 شیڈول تھی، تاخیر سے پہنچنے پر اگلی پرواز بھی 9 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی.

    سات اکتوبر کو جدہ سے اسلام آباد کے لئے پی کے 760 بھی اسی طیارے کے ذریعے شیڈول تھی جس کی روانگی میں 9 گھنٹے 11 منٹ تاخیر ہوئی، 8 اکتوبر کو دمام سے اسلام آباد واپسی کی پرواز پی کے 246 شیڈول سے 8 گھنٹے 33 منٹ لیٹ ہوئی،6 اکتوبر کو ٹائر پنکچر سے شروع ہوئی تاخیر کے سبب اسی بوئنگ نے اسلام آباد سے 8 اکتوبر کو ریاض کی پرواز پی کے 753 کے ٹیک آف میں 8 گھنٹے 14 منٹ تاخیر کی اسی روز ریاض سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 754 مقررہ وقت 11 بج کر 30 منٹ کی بجائے 8 گھنٹے 17 منٹ سے روانہ ہوئی ،

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی انتظامیہ اگر چاہتی تو پہلے روز ہی متبادل طیارہ فراہم کرکے اس بوئنگ سے منسلک پروازوں کا شیڈول بہتر کر سکتی تھی مگر طیاروں کی قلت کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا.

  • ایشیا کپ : شیڈول کےاعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی،ذکا اشرف

    ایشیا کپ : شیڈول کےاعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی،ذکا اشرف

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کی جانب سے پہلے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس پر ہم نے ایشو نہیں بنایا،پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، چاہتے تو بہت کچھ کہہ سکتے تھے تاہم تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا،ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی، بہرحال ہم نے اس کو مسئلہ نہیں بنایا ہمیں کوئی فرق بھی نہیں پڑا البتہ ٹرافی کی رونمائی کی اچھی تقریب ہوئی، جس میں سابق کرکٹرز بھی شریک ہوئے اور قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ری شیڈول،نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان جے شاہ نے تقریب کے آغاز سے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کردیا تھا جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب باضابطہ نہیں دیا تھا ایشیاکپ کا آغاز رواں ماہ 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

    تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ سیریز؛ سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی …

    ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا،ایشیا کپ کے 13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

    سری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گےسری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

    ورلڈ کپ 2023،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو گی؟

    ایشیا کپ 2023ء کا شیڈول

    گروپ اے ۔ پاکستان ( اے ون ) انڈیا ( اے ٹو ) اور نیپال۔

    نیپال اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائے گی۔

    گروپ بی ۔ سری لنکا ( بی ون ) بنگلہ دیش ( بی ٹو ) اور افغانستان۔

    افغانستان اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے میں جگہ نہیں بناسکے گی۔

    30 اگست۔ پاکستان بمقابلہ نیپال ۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ۔ملتان

    31 اگست۔ بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی

    2 ستمبر ۔ پاکستان بمقابلہ انڈیا۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔کینڈی۔

    3 ستمبر۔بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

    4 ستمبر۔انڈیا بمقابلہ نیپال ۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔ کینڈی ۔

    5 ستمبر۔ افغانستان بمقابلہ سری لنکا ۔ قذافی اسٹیڈیم ۔ لاہور۔

    6 ستمبر۔ اے ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) قذافی اسٹیڈیم لاہور

    9 ستمبر۔ بی ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو ۔

    10 ستمبر۔ اے ون بمقابلہ اے ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

    12 ستمبر۔ اے ٹو بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو ۔

    14 ستمبر ۔اے ون بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

    15 ستمبر۔اے ٹو بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو۔

    17ستمبر۔ ون بمقابلہ ٹو ( فائنل) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

    18 ستمبر ۔ فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

  • راجن پور : خالی نشست این اے193 کا انتخابی شیڈول جاری

    راجن پور : خالی نشست این اے193 کا انتخابی شیڈول جاری

    راجن پور (باغی ٹی وی)خالی نشست این اے193 کا انتخابی شیڈول جاری
    تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی نشست 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری کردیا،این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی،یادرہے یہ نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفرخان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی
    سردار جعفر خان لغاری 31 دسمبر کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے،اس سیٹ پر قوی امید تھی کہ محترمہ مینا لغاری الیکشن میں حصہ لیں گی لیکن ذرائع کاکہناہے کہ محترمہ مینا لغاری امریکی شہریت رکھتی ہیں اس لئے وہ الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں دوسری طرف شاید سردار یوسف خان لغاری بھی الیکشن سے دستبردار ہوجائیں ،یہ بھی ہوسکتا ہے اس سیٹ پر ممکنہ طور عمران خان خود الیکشن لڑیں،

  • عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری

    عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عمران خان ملک کے 17 شہروں میں عظیم الشان جلسوں سے مخاطب ہونگے، 21 اگست بروز اتوار راولپنڈی میں سابق وزیراعظم بڑے جلسہ عام سے مخاطب ہونگے، 24 اگست بروز بدھ ہری پور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا، عمران خان خطاب کریں گے، 26 اگست بروز جمعہ کراچی میں پی ٹی آئی چیئرمین جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 27 اگست ہفتے کے دن سکھر میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا، 28 اگست بروز اتوار عمران خان پشاور میں پاور شو سے مخاطب ہونگے، 29 اگست پیر کے روز جہلم میں تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہو گا، 31 اگست بروز بدھ عمران خان اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    شیڈول کے مطابق یکم ستمبر بروز جمعرات سرگودھا میں تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا، عمران خان خطاب کریں گے، 2 ستمبر بروز جمعہ عمران خان گجرات میں جلسے سے مخاطب ہونگے، 3 ستمبر ہفتے کے دن چیئرمین تحریک انصاف بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 4 ستمبر بروز اتوار عمران خان فیصل آباد میں جلسے میں عوام سے مخاطب ہونگے، 6 ستمبر بروز منگل تحریک انصاف مردان میں پاور شو کرے گی، عمران خان عوام سے مخاطب ہونگے، 7 ستمبر بروز بدھ عمران خان بہاولنگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 8 ستمبر جمعرات کے دن عمران خان ملتان میں عوامی اجتماع سے مخاطب ہونگے، 9 ستمبر بروز جمعہ عمران خان شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین 10 ستمبر بروز ہفتہ کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 11 ستمبر بروز اتوار عمران خان کوئٹہ میں عوامی جلسے سے مخاطب ہونگے۔

  • ضمنی الیکشن:پنجاب تعلیمی بورڈ نے11 ویں جماعت کے3 پیپرزکا نیا شیڈول جاری کر دیا

    ضمنی الیکشن:پنجاب تعلیمی بورڈ نے11 ویں جماعت کے3 پیپرزکا نیا شیڈول جاری کر دیا

    لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11 ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 8 ،16 اور 18 جولائی کو ہونے والے پیپرز کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

    محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات اور 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے باعث شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد 8 جولائی کو ہونے والا امتحان اب 29 جولائی ،16 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 27 جولائی کو ہوگا جبکہ 18 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 28 جولائی کو ہوگا۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹر جامعات میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں کا نوٹس لے لیا گورنر پنجاب نے یونیورسٹیز کے انتظامی محکموں کو 6 ماہ قبل تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی علاوہ ازیں گورنر پنجاب کی وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل تیز کرنے کی ہداہت کی-

    انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی حکومت کی ترجیحات میں ہے، یونیورسٹیوں کے امور میں بہتری کے لیے وائس چانسلرز کانفرنس جلد کیا جائے گا-

    شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ

  • اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کرنے کا اعلان

    اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کرنے کا اعلان

    اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی :” الجزیرہ” کے مطابق اسکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمان میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔

    ایک چارج پر 1200 کلو میٹر طے کرنے والی مرسیڈیز نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ سن 2023 کے موسم خزاں میں ایک ریفرنڈم کروانے کا منصوبہ رکھتی ہیں ریفرنڈم میں ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

    سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے اگلےسال اکتوبرمیں سکاٹ لینڈ کی آزادی پر دوسرے ریفرنڈم کےانعقاد کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جس میں برطانوی حکومت نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ووٹ کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    اسٹرجن نے منگل کے روز کہا کہ اسکاٹش حکومت، جس کی قیادت اس کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کر رہی ہے، بعد میں ایک ریفرنڈم بل شائع کرے گی، جس میں 19 اکتوبر 2023 کو ہونے والے علیحدگی کے ووٹ کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

    ترک ڈاکٹرز کا کارنامہ، 9 گھنٹے میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ایک مشاورتی ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت کے لیے خط لکھیں گی، لیکن اگر وہ ان منصوبوں کو روکتے ہیں تو قانونی اختیار حاصل کرنے کے لیے پہلے سے ہی حرکت میں آ چکے ہیں۔

    اسٹرجن نے منحرف سکاٹش پارلیمنٹ میں قانون سازوں کو بتایا کہ "میں جو کرنے کو تیار نہیں ہوں، جو میں کبھی نہیں کروں گا، سکاٹش جمہوریت کو بورس جانسن یا کسی بھی وزیر اعظم کا قیدی بننے کی اجازت نہیں دے گا-

    تقریباً 5.5 ملین کی آبادی والے سکاٹ لینڈ کے ووٹروں نے 2014 میں آزادی کو مسترد کر دیا تھا۔ لیکن سکاٹ لینڈ کی نیم خودمختار حکومت نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا مطلب ہے کہ اسکاٹ کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم اسٹرجن بریگزٹ کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں واپس لانے کی خواہاں ہیں-

    امریکا نے چین اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں…

  • مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    مسلم لیگ ن نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز 6 مئی کو اٹک میں جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ 8 تاریخ کو اوکاڑہ فٹ بال گراونڈ میں کارکنان سے خطاب کریں گی اسی طرح 15 مئی کو کوٹلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی-

    عوامی رابطہ مہم کے تحت مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں جلسے اور مریم نواز عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے لیے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان کیا ہے پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ پنجاب کے 6 شہروں میں جلسے کرے گی جن میں میانوالی، جہلم ،اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور چکوال میں جلسے کیے جائیں گے-

    عید کے بعد عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں 35 سال سے چل رہی ہیں، ان سے جب کوئی سوال کرتا ہے تو اس کی ذاتیات کو نشانہ بناتے ہیں حقیقی جمہوریت میں تو ایسے لوگوں کو کوئی عہدہ نہیں مل سکتا،انہیں جواب دینا پڑتا ہےیہ لوگ اب پوری طرح میرےکردار پر اٹیک کریں گے مئی کے آخر میں لانگ مارچ سےمتعلق اعلان کروں گا لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئے گا اگلے انتخابات میں واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کروں گا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے’غلامی نا منظور‘ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں