Baaghi TV

Tag: شیڈول

  • کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کراچی :کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے کیلیے 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

    دوسرے مرحلے کیلیے کاغذات نامزدگی 8 سے11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے، جب کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کو چلینج کر رکھا ہے۔

    درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

  • ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی میدان سجانے کا فیصلہ کر لیا،

    مریم نواز جلسوں سے خطاب کریں گی، مریم نواز کے جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ن لیگی رہنما نواز شریف کی ہدایت پر ملک گیر جلسے کریں گی، مریم نواز جلسوں میں پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی، ن لیگی نائب صدر مریم نواز 22 مارچ کو سوات میں جلسے سے خطا ب کریں گی مریم نواز پی ڈی ایم لانگ مارچ پر نکلنے سے پہلے لاہور سے ریلی کی قیادت کریں گی.لاہور شہر میں ن لیگ کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی جس کے لیے اراکین اسمبلی کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، بعد ازاں ن لیگی کارکنان لانگ مارچ میں بھی شریک ہوں گے، مسلم لیگ ننے لانگ مارچ 24 مارچ کو لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن نے ملک کےچاروں صوبوں میں رابطہ عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کراچی اور کوئٹہ میں بھی جلسے کیے جانے کا قوی امکان ہے ، پشاور میں بھی ن لیگ کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا، مریم نواز تمام جلسوں میں خطاب کریں گی

    24 مارچ 2022 ءکو میاں حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں لانگ مارچ کے لئے کاروان لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا اور رات کو گجرانوالہ میں قیام کرے گا ۔ 25 مارچ 2022ء کی صبح یہ کاروان گجرانوالہ سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا اور رات کوجہلم میں قیام کرے گا 26 مارچ کو کارواں چلے گا اور پنڈی میں قیام کرے گا،27 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا اور مین لانگ مارچ میں شریک ہو گا، کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دو دن یا اس سے زیادہ بھی لگ سکتے ہیں اسلئے تمام اضلاع تیاری کر کے آئیں

    ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈویژنل صدر، جنرل سیکریٹریز 20 مارچ کو ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں صوبائی حلقوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز 21 مارچ تک صوبے اور یونین کونسلز کی تنظیموں کے ساتھ مارچ کی تیاریوں کے اجلاس کریں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری کے دستخطوں سے جاری شدہ سرکلر میں کاروان میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن26 مارچ کو راولپنڈی میں قائدین کے کاروان میں شامل ہوجائیں گے

    واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے باغی اراکین سامنے آ چکے ہیں اور انہوں نے سندھ ہاؤس میں رہائش اختیار کر رکھی ہے، سندھ ہاؤس میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے کسی کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی پیسے لئے ہیں، تحریک انصاف کے باغی اراکین سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی سر جوڑ لیا ہے اور فوری اجلاس بلایا جس میں شیخ رشید نے انہیں گورنر راج سندھ میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا، تا ہم ابھی تک اجلاس جاری ہے اور کوئی بھی فیصلہ متوقع ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس میں تعداد 12 نہیں بلکہ 24 ہے اس بات کا انکشاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین ہیں جن کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے، مزید اراکین بھی آنے کو تیار ہیں،اراکین ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ان پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،خان صاحب سے اختلاف ہے اس لیے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی ہمیں گھوڑے اور خچر کہا جارہا ہے ان سے اچھائی کی کیا امید ہے،

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

    پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

    سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

    چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

    ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

    کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

    گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

    سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

    وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

    اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

    سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

    سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

    کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

    حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

    وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

  • تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

    تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

    تھائی ایئرویز نے پاکستان سے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق ویراچارٹ تیامٹیکمپورن ٹیم لیڈ فارپاکستان نے بتایا کہ ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے لیے دوبارہ شروع ہوں گی، جن میں 2 پروازیں کراچی سے، 2 پروازیں لاہور سے اور 2 پروازیں اسلام آباد سے بنکاک آپریٹ کرےگی اس تناظر میں تھائی ایئرویز نے اپنے ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹر اور آن لائن کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔

    ریاست مدینہ میں کرکٹ، وزیراعظم عمران خان کے نام کھلا خط

    تھائی ایئرویز لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے ہفتہ میں دو بار سروس چلائے گی (ہر ہوائی اڈے پر ہفتہ میں دو بار پروازیں)۔ تھائی ایئرویز کی طرف سے مشترکہ پرواز کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے

    بنکاک سے لاہور اور لاہور سے بنکاک کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی تھائی لینڈ کے دارالحکومت سے لاہور کے لیے منگل اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ تھائی ایئرویز نے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔

    آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

    واضح رہے کہ پاکستان تھائی لینڈ اور دنیا کے لیے ایک بہت بڑی اور ممکنہ مارکیٹ ہے اور تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل ہونے کے ناطے پاکستانی مسافروں کو بہتر اور آسان سفری سہولیات فراہم کرتا ہے تھائی لینڈ اور اس کے نیٹ ورک کا سفر کرنے والے مسافروں کے علاوہ یہ پاکستان کارگو کے کاروبار کو فروغ دینے میں بھی اہم کردارادا کرتا ہے۔

    دوسری جانب عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔

    شہبازشریف بھی باہرجانے کی اجازت کی شرط پر استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں،شہباز گل کا…

  • لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل۔۔ رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ہونے کے باعث گزشتہ 11 گھنٹوں سے لاہور ایئرپورٹ بند ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ جونہی دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

    ادھر اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ‏لاہور جہاں دھند میں اضافے کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے اوراسی وجہ سے ‏ائیر بلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 412صبح 9بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دوپہر بارہ بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانےو الی پرواز 621دوپہر 1:30تک تاخیر کا شکار‏ہے اور ایسے ہی پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز 789صبح 9:30تک تاخیر کا شکارہے

  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز 4 مارچ کو ہو گا جس میں میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا پاکستان اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا اور پاکستان کا دوسرا میچ 8 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔


    ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان 24 مارچ کو اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان میدان میں اترے گا۔

    آئی سی سی کے مطابق 31 دنوں میں 31 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے جس میں آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ ٹرافی کے لئے ٹکرائیں گی آکلینڈ، کرائسٹ چرچ، ڈونیڈن، ہیملٹن، تورنگا اور ویلنگٹن چھ شہر ہوں گے جو ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔


    آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2017-20 میں اپنی پوزیشن کی بنیاد پر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے میزبان ہونے کے ناطے خود بخود کوالیفائی کیا۔

    ون ڈے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر، بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز 2021 کے بعد ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ بنانے والی آخری تین ٹیمیں تھیں کووڈ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    فوٹو بشکریہ آئی سی سی
    آئی سی سی کے مطابق رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جہاں تمام آٹھ ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے ہوں گی جس کے اختتام پر ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو ویلنگٹن کے دی بیسن ریزرو میں کھیلا جائے گا جبکہ کرائسٹ چرچ میں ہیگلے اوول دوسرے سیمی فائنل (31 مارچ) اور فائنل (3 اپریل) کی میزبانی کرے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل دونوں جگہوں پر ریزرو ڈے ہوگا۔

    اس ٹورنامنٹ کوویڈ 19 وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے خواتین کے عالمی ایونٹ کی میدان میں واپسی ہوگی خواتین کا آخری عالمی ایونٹ مارچ 2020 میں آسٹریلیا میں ہونے والا آئی سی سی خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ تھا، جسے میزبان ٹیم نے فائنل میں بھارت کو ہرا کر جیتا تھا۔

  • اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپویشن کے تحت کرنے کے معاملے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

    فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فضل مولی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیئرمین منصور علی شاہ نے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی اجلاس میں عہدے داروں کی جانب سے 100 فیصد اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ لوکل گورنمنٹ ‏آرڈیننس سےشق 166 کی منسوخی تک ہڑتال جاری رہےگی –

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اداروں میں مڈٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ‏اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہےگی۔ ‏

    رواں سال مکمل سلیبس پر امتحانات ہوں گے وزیر تعلیم

    ایکشن کمیٹی نے دوٹوک کہا کہ اب مذاکرات با اختیار حکومتی سطح پر ہی کئےجائیں گے، پیر سے شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ جب اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے گا تو دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا، بچے پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق گھروں پر تیاری جاری رکھیں گے۔

    پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والا 85 سالہ پاکستانی

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں آگاہی مہم جبکہ مرکزی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر 6 سیکٹروں کا دورہ جاری رکھے گی، جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    ساہیوال: کنٹرولر امتحانات کا امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر جواب نہ دینے اورمسائل…

  • پیپلز پارٹی نے بھی احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی نے بھی احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی نے بھی احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا
    پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام دس دسمبر کو ہرگاؤں اور شہر میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج ہوگا ،پیپلزپارٹی کی احتجاج اور مظاہروں کے دوران سڑکیں بند کی جائیں گی 17 دسمبر کوگیس کی قلت پر ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں مظاہرے ہوں گے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائیگا پیپلز پارٹی کے احتجاجی پروگرام کی قیادت مرکزی رہنما کریں گے ،

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے حالیہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور عوا م میں حکومت کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے اس وقت ملک کو بلاول بھٹو ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی کئے گئے لوگوں کو بے روز گار کرکے 16ہزار خاندانوں کا معاشی قتل کیا گیا عدالتوں کو چاہیئے کہ وہ ان 16ہزار خاندانوں پر رحم کریں، بلاول بھٹو نے موثر آواز بلند کی ہے اور ہم ا ن متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی عمران خان کو عقل سلیم عطا فرمائے اس کی وجہ سے پاکستان کو داخلی اور خارجی محاذ پر نقصانات ہو رہے ہیں اور ان نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار متاثر ہوا ہے اس وقت امریکہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای سمیت کئی ممالک پاکستان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں جہاں تک تحریک طالبان کو عام معافی دینے کا اعلان ہے اس اقدام سے بھی ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،

    دوسری جانب سابق وزیراعظم، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آصف رضا بیگ کو ن لیگ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں پچھلے 21 ماہ کے دوران مہنگائی تواتر سے بڑھتی رہی ،لوگ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں ہی آئیں گے ،حکومت وقت مکمل طور ناکام ہے کسی معاملے پر ان کا کنٹرول نہیں ہے ن لیگ نے دہائیوں ملک پر حکومت کی عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ،پھر کہتے ہیں پیپلز پارٹی کہاں سے نکل آئی ہے پیپلز پارٹی اب ملک کے کونے کونے سے نکلے گی

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی، بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے، آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،یہ ملک کو بوکھ اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ‏1 سال کے اندر آٹا 10.26 فیصد، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ہے،1 سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے،اس کے باوجود یہ منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر رہے، ملک کو منی بجٹ کی نہیں اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کی ضرورت ہے،

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

    بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

    عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

    قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

    قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

    آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

  • کون کس وقت کیا کرے گا؟ ٹی ٹونٹی سیریز: شیڈیول جاری

    کون کس وقت کیا کرے گا؟ ٹی ٹونٹی سیریز: شیڈیول جاری

    پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹؤنٹی سیریز: ٹریننگ سیشنز کا شیڈیول

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 11 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز تین فروری بروز بدھ کو لاہور پہنچیں گے- جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی کرکٹرز بھی تین فروری کی صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے- اس سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشنز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ اس دوران کوئی ورچوئل میڈیا سیشنز نہیں ہوگا.

    بدھ، تین فروری کودونوں اسکواڈز میں شامل ٹی ٹونٹی کرکٹرز کی لاہور آمد. جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستان کرکٹ بورڈ فراہم کرے گا.

    جمعرات، 4 فروری کوآرام کے دن کے لیے مقرر کردیا گیا-

    جمعہ، 5 فروری کو صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- سہ پہر 4 سے شام 7 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

    ہفتہ، 6 فروری کو دوپہر 12:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- شام 5 سے رات 8 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری، فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

    اتوار، 7 فروری کوصبح 11 سے دو پہر 2 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- سہ پہر 4 سے رات 7 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہووگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

    پیر، 8 فروری کودوپہر 12:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک: جنوبی افریقہ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- شام 5 سے رات 8 بجے تک: پاکستان کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن ہوگا- فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو صرف میڈیا گیلری فار اینڈ بلڈنگ سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی.

  • میچز کے تحت جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کا نیا شیڈول جاری!

    میچز کے تحت جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کا نیا شیڈول جاری!

    ساؤتھ افریکہ اور پاکستان کے مابین میچز کا معاملہ

    ساؤتھ افریکہ اور پاکستان کے مابین میچز کی بنا پر جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا- میٹرو بس سروس صبح 6 سے 8 بجے تک مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی- صبح 8 سے لیکر 10 بجے تک میٹرو بس سروس بند رکھی جائے گی- 10 سے 12 بجے تک دوبارہ میڑو بس سروس مسافروں کیلئے دستیاب ہوگی- دوپہر 12 سے 2 بجے تک میٹرو بس سروس بند رکھی جائے گی- 2 بجے سے لیکر رات 10 بجے تک میٹروبس سروس بحال رہے گی- 4 فروری تک اس شیڈول کے مطابق جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس چلے گئ-

    4 فروری سے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا-