Baaghi TV

Tag: شے گل

  • گلوکارہ شے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر

    گلوکارہ شے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر

    اس سال جس گانےنے سے سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی بلکہ مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے وہ ہے پسوڑی. اس گانے کو علی سیٹھی اور شے گل نے گایا ہے. اس گانے کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ دنیا بھر کے معروف آرٹسٹ اس گانے پر تھرکے. پسوڑی کا نشہ اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور شے گل کا سحر برقرار ہے . شے گل نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں ، ان کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ شے گل کی تصویر ٹائمز سکوائر پر آویزاں کی گئی. شے گل نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 سے مقبولیت حاصل کی اسی سیزن میں انہوں نے پسوڑی گایا. گلوکارہ شے گل کی تصویر کو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا ہے۔ شے گل سے قبل اسپاٹی فائے 8

    پاکستانی خواتین گلوکاراﺅں کی تصاویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر چکی ہے۔اسپاٹی فائے نے رواں برس مارچ سے ’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے۔’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کے تحت شے گل کی تصویر کو دسمبر کے مہینے میں ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے حدیقہ کیانی کی بھی ٹائم اسکوائر پر تصاویر آویزاں کی جا چکی ہے.

  • گلوکارہ شے گل نے لٹھے کی چادر کو منفرد انداز میں گا کر دل جیت لئے

    گلوکارہ شے گل نے لٹھے کی چادر کو منفرد انداز میں گا کر دل جیت لئے

    گلوکارہ شے گل جنہوں نے علی سیٹھی کے ساتھ گانا پسوڑی گایا . اس گانے نے عالمی شہرت حاصل کی. ہر کوئی اس گانے کا دیوانہ نظر آتا ہے چاہے وہ اردو سمجھتا ہے یا نہیں لیکن اس گانے کا میوزک بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. گلوکارہ شے گل اس وقت پاکستان کی ٹاپ کی گلوکاروں میں شمار کی جاتی ہیں . انہوں نے حال ہی میں‌ معروف پنجابی گیت لٹھے دی چارد کو منفرد انداز میں گا کر دھوم مچا دی ہے. اس گانے کو بہت زیادہ پسند اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ شے گل نے اس گانے کے نئے ورژن کو اپنے انداز سے گایا ہے. شے گل کے نئے گیت لٹھے

    دی چادر اس وقت نیشن کا نیا کریز بنا ہوا ہے. یاد رہے کہ شے گل کا گانا پسوڑی رواں برس ہی ریلیز ہوا ہے اور دیکھتے ہی دیکھے علی سیٹھی اور شے گل کو عالمی سطح پر وہ کامیابی ملی ہے جس کا خواب ہی دیکھا جس سکتا ہے. شے گل مزید کونسے پراجیکٹ‌کررہی ہیں اسکی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ آج شے گل ایک بڑی شخصیت اور گلوکارہ بن چکی ہیں‌. شے گل نے ایک اور گانا بھی ریلیز کیا ہے جسے حسن اینڈ روشن نے گایا ہے.