Baaghi TV

Tag: صائمہ نور

  • رخسانہ نور کے بعد صائمہ کے کندھوں‌ پر بہت ساری ذمہ داریاں آن پڑیں

    رخسانہ نور کے بعد صائمہ کے کندھوں‌ پر بہت ساری ذمہ داریاں آن پڑیں

    معروف ڈائریکٹر سید نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کہا ہے کہ رخسانہ نور جو کہ میری پہلی اہلیہ تھیں ان کے انتقال کے بعد میری دوسری اہلیہ صائمہ کے کندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داریاں آ گئیں . میرے سمیت میرے بچوں‌کا خیال رکھنا میرا گھر چلانا یہ سب صائمہ کو کرنا پڑا اور اس نے ایک بہت اچھی بیوی کا کردار نبھایا ہے اور بہت اچھے سے نبھایا ہے وہ شوٹنگ کررہی ہو یا واپس آرہی ہو اسکو میرے اور بچوں کا خیال رہتا ہے. میرے بچے اس سے بہت پیار کرتے ہیں ، میری بیٹیاں اب صائمہ کو اور صائمہ ان سے بہت پیار کرتی ہے . میرا بیٹا شازل اس سے ہہت پیار کرتا ہے اس نے اسکو بولا میں آپ کا ایک انسٹاگرام پیج بناوں گا وہ ڈیلی صائمہ کی تصاویر لیکر اس پیج پر لگاتا ہے صائمہ کبھی اسکو منع نہیں‌کرتی. ان سب کا آپسی پیار دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے. ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ

    صائمہ انٹرویو نہیں دیتی میں‌نے بہت منانے کی کوشش کی ، اس کو کہا کہ میں تمہارا انٹرویو ایسے کرتا ہوں جیسے کوئی فلم ہے لیکن وہ نہیں‌مانی ایک بار اسکو بولا میرے کسی دوست کو انٹرویو دیدو ، تو اس نے کہا کہ میں دے دیتی ہوںا انٹرویو لیکن اس کے بعد جو لوگ آئیں گے یہ کہہ کر کہ اسکو انٹرویو دیا مجھے بھی دو تو کیا روک پائیں گے ان سب کو ؟ سید نور نے کہا کہ انٹرویو دینے کے حوالے سے ہماری بہت لڑائیاں ہوئیں کئی کئی دن ایک دوسرے کو نہیں بلایا لیکن وہ نہیں‌مانتی میں کیا کر سکتا ہوں.

  • سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی پنجابی فلمیں مسلسل بنانے سے جڑی ہوئی ہے صائمہ نور

    سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی پنجابی فلمیں مسلسل بنانے سے جڑی ہوئی ہے صائمہ نور

    اداکارہ صائمہ نور جنہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں ہی کام کیا ہے ان کی وجہ شہرت بھی پنجابی فلمیں ہیں . ان کی رواں برس فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی . صائمہ نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا دور ایک بار پھر شروع ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ تسلسل سے پنجابی فلمیں بنیں اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے. انہوں نے مزید کہا دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی سے پنجابی فلموں کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے. لیکن ہم سب کو اس کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا . صائمہ نور نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے لڑکے لڑکیاں اچھا کام کررہے ہیں اور لوگ انہیں اچھا ریسپانس بھی دے رہے ہیں. صائمہ نور نے کہا کہ اس وقت بہت اچھا کام ہو

    رہا ہے اور سینما کے لئے اچھا وقت ہے لہذا ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے . لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ پنجابی فلمیں مسلسل بنتی رہیں. ہمیں اس سلسلے کو روکنا نہیں چاہیے. یاد رپے کہ صائمہ نور پنجابی فلموں کے فروغ کے لئے اپنے ہر انٹرویو میں بات کرتی ہیں .

  • بڑی تعداد میں میری فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں صائمہ نور

    بڑی تعداد میں میری فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں صائمہ نور

    پنجابی فلموں‌کی اداکارہ صائمہ نور جو نہ صرف کم کم بولتی ہیں بلکہ انٹرویوز بھی کم کم ہی دیتی ہیں. بہت مشکل سے ہی ان کا کہیں کوئی انٹرویو دیکھنے کو ملتا ہے. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میری فلمیں بار بار سینما گھروں کی زینت بنیں. اور شاید میں ہی واحد اداکارہ ہوں جس کی پرانی فلمیں بار بار سینما گھروں میں‌لگیں. صائمہ نور نے کہا کہ جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بہت اچھی ہیں. انڈسٹری کو نئے خون اور وژن کی ضرورت ہے. فلمیں تسلسل سے بنتی رہیں تو فلمی صنعت کی بحالی زیادہ دور نظر نہیں آتی. صائمہ نور نے کہا کہ ہمارے پاس نہ صرف باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ باصلاحیت ڈائریکٹر ،رائٹر ٹیکنینشنز ہیں بس مواقع اور وسائل کی کمی

    نظر آتی ہے. میں دیکھ رہی ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل فلمیں بن رہی ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے، اگر یہ سلسلہ اسی طرح سے چلتا رہا تو فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے جلد نکل آئیگی اور پاکستان فلم انڈسٹری کا ستارہ پھر سے چمکے گا. انہوں نے کہا کہ مجھے جب جب اچھے کردار ملیں گے میں لازمی کروں گی. ایسا نہیں ہے کہ میں اداکاری سے دور ہو گئی ہوں بس اچھے سکرپٹ کے انتظار میں زرا دیر ہوجائے تو الگ بات ہے ورنہ اداکاری تو میری اولین ترجیح ہے اور رہے گی.

  • سید نور کے بیٹے شاہ زل نور کے انکی سوتیلی ماں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟‌

    سید نور کے بیٹے شاہ زل نور کے انکی سوتیلی ماں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟‌

    سب جانتے ہیں کہ سید نور کی فلمسٹار صائمہ کے ساتھ دوسری شادی ہے اور ان کے جو بچے ہیں وہ معروف صحافی مرحومہ رخسانہ نور سے ہیں۔ حال ہی میں ایک تقریب میں سید نور اور ان کے بیٹے شاہ زل نور تشریف لائے وہاں ان سے خصوصی انٹرویو کیا گیا اور انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی سوتیلی ماں صائمہ کے ساتھ بہت زیادہ دوستی ہے ۔ پہلے ان کے ساتھ دوستی والا معاملہ نہیں تھا لیکن میری ماں کے انتقال کے بعد جس طرح سے انہوں نے مجھے بلکہ ہم سب کو سنبھالا وہ قابل ستائش ہے۔ میں کبھی کسی کے سامنے نہیں رویا لیکن ماں کی یاد

    آئے تو صائمہ جی کے سامنے رو لیتا ہوں۔ وہ میری بہترین دوست بن چکی ہیں وہ ہمارا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔ شاہ زل نور نے کہا کہ مجھے اداکاری کا نہیں ڈائریکشن کا شوق ہے اور وہ میں اپنے والد سے سیکھ رہا ہوں جیسے ہی مجھے کام کی رموزواوقاف سمجھ آگئے میں باقاعدہ اس فیلڈ میں آجاﺅں گا۔ میں ابھی سیکھنے کے عمل میں ہوں گو کہ میں فلم میکنگ امریکہ سے پڑھ کر آیا ہوں لیکن عملی طور پر کام کرکے سیکھنا چاہتا ہوں پھر ہی کوئی فلم بنانا چاہتا ہوں۔ اس حوالے سے سید نور کہتےہیں کہ شاہ زل جب تک مکمل طور پر کام نہ سیکھ لے تب تک یہ فلم نہیں بنائے گا.

  • سید نورکوکونسی تین ہیروئنز پسند ہیں سن کر رہ جائیں آپ حیران

    سید نورکوکونسی تین ہیروئنز پسند ہیں سن کر رہ جائیں آپ حیران

    سید نور جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو بے شمار اردو اور پنجابی سپر ہٹ فلمیں دیں ۔ انہوں نے نوے کی دہائی میں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا کئی ہیروئنز کو متعارف بھی کروایا ۔ پھر جب انہوں نے اپنی اردو فلم گھونگھٹ میں فلمسٹار صائمہ کو لیا تو پھر انکی ہر فلم میں صائمہ ہی نظر آئیں ۔ یہاں تک کہ سید نور نے صائمہ سے شادی کر لی کئی سال تک یہ شادی خفیہ رکھی لیکن آخر کار شادی کا اعلان کرنا پڑا۔ سید نور اور صائمہ ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں سید نور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری پسند کی جو تین ہیروئنز ہیں ان میں پہلے نمبر پر ہیں صائمہ جی دوسرے نمبر پر بھی صائمہ جی ہیں تیسرے نمبر پر بھی

    صائمہ جی ہیں۔ سید نور نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ہے کوئی صائمہ جیسی ہیروئین نہیں۔ سید نور نے کہا کہ صائمہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اچھی انسان بھی ہیں ، اب تو میرے بچے بھی اس سے بہت مانوس ہیں۔ سید نور نے مزیدکہا کہ ابھی جو فلمیں بن رہی ہیں اچھی کوشش ہے بس یہ جاری رہنی چاہیے۔ یاد رہے کہ سید نور نے صائمہ کے ساتھ بہت ساری فلموں میں کام کیا جس کی وجہ سے انڈسٹری میں ان پر اعتراضات بھی رہے کہ یہ صائمہ کے علاوہ کسی ہیروئین کے ساتھ کام نہیں‌ کرتے.

  • فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں اب ہورہی ہیں وہ 10 سال پہلے ہونی چاہیں تھیں صائمہ نور

    فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں اب ہورہی ہیں وہ 10 سال پہلے ہونی چاہیں تھیں صائمہ نور

    سینئر اداکارہ صائمہ نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے اس میں کہا ہے کہ پاکستان فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں ہو رہی ہیں وہ حوصلہ افزاء ضرور ہیں اور مجھے خوشی بہت زیادہ ہے اس چیز کی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوششیں آج سے دس سال پہلے شروع ہوجانی چاہیں تھیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور پاکستانی فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر جگہ ہر سطح پر منوایا ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے.صائمہ نور نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ یہ تاثر بالکل

    غلط ہے کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اخیتار کی ہے میری اسی سال فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی ہے اور اب بھی مجھے کوئی اچھا
    پراجیکٹ ملا تو میں ضرور کروں گی. میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کروں جو انہیں‌پسند بھی آئے. صائمہ نور نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام اداکار اچھا کام کررہے ہیں میں جب ان کا کام دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے. میں نے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اگر میرے پاس ڈرامے کا کوئی اچھا سکرپٹ آیا تو یقینا کروں گی.

  • پاکستان پر ہماری جان بھی قربان ہے صائمہ نور

    پاکستان پر ہماری جان بھی قربان ہے صائمہ نور

    جشن آزادی پوری قوم کی طرح فنکار برادری بھی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ اداکارہ میگھا نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہمارا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے ، کشمیر کو جلد سے جلد پاکستان کا حصہ بنایا جانا چاہیے ہمارے کشمیری بھائی بھی پاکستان کا جشن آزادی مناتے ہیں ۔ اسی طرح سے اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں پہچان دی ہے پاکستان کے وجود سے ہم ہیں۔ ہماری جان بھی اپنے ملک کے لئے قربان ہیں ہم اس کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ یہ دن ہمیں یکجہتی کا پیغام دیتا ہے ہمیں محبتیں بانٹنی چاہیں

    اور اپنے ملک کے جھنڈے کا احترام کرنا چاہیے۔ افتخار ٹھاکر نے کاکہا کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ ایسا نہیں تھا جس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھایا جائے ایک دوسرے کے لئے زندگی کا دائرہ تنگ کیا جائے۔ ہماری سیاسی لڑائی جھگڑے ہی ختم نہیں ہوتے ،سیاستدانوں کو عوام کا سوچنا چاہیے۔ اسی طرح سے حمیرا ارشد کا بھی کہنا ہے کہ ہمارا ملک ہماری دھرتی دنیا میں سب سے خوبصورت ہے یہاں ہر طرح کا موسم ہے ، ہر نعمت سے مالا مال ہیں ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔جشن آزادی کے موقع میں سب مداحوں سے کہنا چاہوں گی کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اپنے گھر کی مل جل کر حفاظت کیجیے۔

  • میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں صائمہ نور

    میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں صائمہ نور

    پاکستان فلم انڈسٹری کا جانا مانا چہرہ صائمہ نور جو انٹرویو بہت کم دیتی ہیں اور بہت کم بولتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی لیکن میری شخصیت شاید ایسی ہے کہ میرے مداح مجھے صرف پنجابی فلموں میں‌دیکھنا چاہتے ہیں. صائمہ نور نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اپنے چاہنے والوں کے لئے کام کرتا ہے اور میں نے بھی ایسا کیا وہ مجھے پنجابی فلموں میں زیادہ دیکھنا چاہتے تھے لہذا میں نے پنجابی فلموں‌ میںزیادہ کام

    کیا یہی وجہ ہے کہ مجموعی طور پر دیکھیں تو میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی کام حاصل کرنے یا کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کروانے کےلئے کسی کے پیچھے نہیں بھاگی، میرے پاس جو کام آیا میں نے صرف اس میں سے انتخاب کیا.میں نے ٹی وی پر بھی کام کیا اور فلموں میں بھی چاہے میڈیم کوئی بھی رہا ہو میں نے ہمیشہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. میں نے ہمیشہ ان پراجیکٹس کو ترجیح دی جن میں میرا کردار جاندار تھا آئندہ بھی ایسا ہی کروں گی.یاد رہے کہ صائمہ نور اپنے پورے کیرئیر میں مقابلے کی فضا سے دور رہیں بس اچھا کام کرنے پر کاربند رہیں.

  • نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکار ہ صائمہ نور کہتی ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہی نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سٹیج سے گزر کر ہی یہاں تک پہنچی ہیں۔ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میں بھی ایک وقت میں نئی تھی اور اپنے سینئرز کے ساتھ کام کیا کرتی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اگر اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنیں تو فلم انڈسٹری پھل پھول سکتی ہے۔ صائمہ نور نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو اس حوالے سے آگے آنا اچاہیے اور سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ پنجابی سینما کو بچایا جا سکے ۔ مزید کہا کہ فنکار کبھی بھی

    ریٹائرڈ نہیں ہوتا اور میں تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میری زندگی ہے،میں اس شعبے سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ نور کی کئی برسوں کے بعد عید الفطر پر فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے پنجاب میں بہتر بزنس کیا تھا لیکن مجموعی طور پر فلم کا بزنس بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں تھا۔ صائمہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں اور فلمی تقریبات میں تو نہ ہونے کے برابر نظر آتی ہیں ، یہاں تک کہ صائمہ اپنی ہی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی پرموشنز میں بھی کم ہی نظر آئیں تھیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی تھیں۔

  • اداکارہ صائمہ نور بھی انسٹاگرام پر آگئیں

    اداکارہ صائمہ نور بھی انسٹاگرام پر آگئیں

    پنجابی فلموں کی ہٹ‌اداکارہ صائمہ نور جو بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں بہت کم بات کرتی ہیں ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کیونکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے. اب اس کے زریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی. صائمہ نور نے اس اکائونٹ پر ایک وڈیو لگائی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ کیوں وہ انسٹاگرام اکائونٹ پر آئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح نے مجھے بہت کہا کہ مجھے انسٹاگرام پر آنا چاہیے اسلئے سوچا کہ مجھے بھی اب اکائونٹ بنا ہی لینا چاہیے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اپنا انسٹاگرام اکائونٹ خود ہی چلائوں گی اور خود ہی اسکو دیکھوں

    گی. صائمہ نور کی انسٹاگرام پر آمد سے ان کے مداح خاصے خوش ہیں. یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ماضی کی ہی پنجابی فلموں کی اداکارہ انجمن انسٹاگرام پر آئیں انہوں نے بھی کہا کہ میرے مداحوں کی بھرپور فرمائش پر میں نے یہ اکائونٹ بنایا ہے. دونوں پنجانی اداکارائیں ایک ہی وقت میں انسٹاگرام پر آئی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اکائونٹ کتنے متحرک ہوں گے. یاد رہے کہ ہماری بہت ساری سینئیر اداکارائیں اور اداکار سوشل میڈیا خصوصی طور پر انسٹاگرام پر نہیں ہیں. جبکہ پوری دنیا میں آج سلیبرٹیز انسٹاگرام پر موجود ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں.