Baaghi TV

Tag: صاحبہ

  • ابھی فلموں میں‌ کام کرنے کی عمر نہیں  ریمبو کے صاحبزادے احسن کی گفتگو

    ابھی فلموں میں‌ کام کرنے کی عمر نہیں ریمبو کے صاحبزادے احسن کی گفتگو

    گزشتہ شب لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈ کاانعقاد ہوا اس میں جہاں بہت ساری شوبز شخصیات نے شرکت کی وہیں ریمبو اور صاحبہ نے بھی شرکت کی . ان کے ساتھ ان کا بیٹا احسن بھی تھا جس نے حال ہی میں‌لمز یونیورسٹی سے ڈگری مکمل کی ہے. احسن افضل خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا شوق ہے. ڈانس کرنے کا بھی شوق ہے. انہوں نے کہا کہ اپنے والد کو دیکھ کر اداکاری کا شوق پیدا ہوا ہے ،میری ماں اور میرے والد دونوں‌کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوں. ایک سوال کے جواب میں احسن نے کہا کہ میری ابھی

    عمر بہت چھوٹی ہے جس کی وجہ سے فلموں میں دکھائی نہیں دے رہا ہوں. اس پر صاحبہ نے بھی کہا کہ لڑکیاں تو کم عمر کی فلموں میں اچھی لگتی ہیں لیکن لڑکے بہت زیادہ کم عمر کے فلموں‌میں کام کرتے اچھے نہیں لگتے . میرا خواب ہے کہ اپنے بیٹے کو بڑی سکرین پر اچھے کردار اور فلم میں دیکھوں.ریمبو نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی ہے بلکہ میں نے تو اجازت دے رکھی ہے کہ بچے اپنی مرضی کا کیرئیر چنیں. لہذا جب بھی احسن فلموں میں آنا چاہے آجائے میری طرف سے بالکل بھی روک ٹوک نہیں ہے.

  • ذاتی طور مجھے سنجیدہ کردار پسند ہے صاحبہ

    ذاتی طور مجھے سنجیدہ کردار پسند ہے صاحبہ

    نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر سیریس کردار پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ مجھے آج تک زیادہ تر سیریس کرداروں میں ہی میرے پرستاروں نے دیکھا ہے. صاحبہ نے کہا کہ ہم جس دور میں کام کررہے تھے وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا بہت خوبصورت دور تھا پھر اس پر زوال آگیا اور میں ایک بار پھر پاکستان فلم انڈسٹری کو اوپر جاتا دیکھ رہی ہوں . مجھے بہت امید ہے کہ فلم انڈسٹری ایک بار پھر پھلے پھولے گی . آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں ان پر بہت محنت

    کی جا رہی ہے شائقین شوق سے دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ بھی کررہے ہیں. سرمایہ کار سرمایہ کاری بھی کررہا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی.صاحبہ نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ میں آج جو بھی ہوں صرف اپنے شوہر کی بدولت ہوں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا. اگر شوہر ساتھ دے تو عورت کے لئے منزلیں طے کرنا آسان ہو جاتی ہیں. انہوں نے اپنے پرستاروں‌کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ میں نے آج تک جو بھی کام کیا اسکو بے حد سراہا گیا جس کے لئے میں مداحوں کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی.

  • بچوں کا انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال مناسب نہیں  صاھبہ

    بچوں کا انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال مناسب نہیں صاھبہ

    نوے کی دہائی کی خو بصورت اور باصلاحیت اداکارہ صاحبہ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ کا استعمال بری چیز نہیں‌ ہے لیکن ہر چیز کا حد سے زیادہ استعمال ٹھیک نہیں ہوتااور بچے تو آج کل بہت زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو کہ نہیں‌ ہونا چاہیے. صاحبہ نے کہا کہ آج بچہ تین سال کا ہوتا نہیں اور اسے سکول میں ڈال دیا جاتا ہے اور اسکی تربیت کی ذمہ داری بھی اساتذہ اور سکولوں پر ڈال دی جاتی ہے جوکہ ٹھیک نہیں ہے. بچوں‌کی تربیت ماں باپ کی ذمہ داری ہے جس

    طرح سے آپ اپنے بچے کو اچھے برے کے بارے میں بتا سکتے ہیں کوئی نہیں بتا سکتا. صاحبہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں ہمارے والدین ہم پر بہت توجہ دیتےتھے ہماری مائیں ہماری تربیت کرتی تھیں اور بہت فکر مند رہتی تھیں. صاحبہ نے کہا کہ آج کل جس طرح کے صورتحال ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے آنے جانے اور ان کی فون کے ساتھ ساتھ گھر باہر کی مصروفیات پر نظر رکھنی چاہیے. یاد رہے کہ صاحبہ کے بڑے صاحبزادے نے حال ہی میں لمز یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی ہے. صاحبہ نے کیرئیر کے عروج پر اداکار ریمبو سے شادی کی اور پھر فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا.انہوں نے اپنی تمام تر توجہ اپنے گھر اور بچوں پر دی.

  • صاحبہ اور ریمبو بھی مہنگائی سے ہوئے پریشان

    صاحبہ اور ریمبو بھی مہنگائی سے ہوئے پریشان

    اداکار ہ صاحبہ اور ریمبو بھی ہوئے مہنگائی سے پریشان ،وہ اتنا پریشان ہوئے کہ انہوں نے مہنگائی اور خصوصی طور پر پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے ایک ہلکے پھلکے انداز میں بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔اس وڈیو میں خود ریمبو اور صاحبہ نظر آ رہے ہیں دونوں کی یہ وڈیو کافی وائرل بھی ہو رہی ہے ۔وڈیو میں صاحبہ ریمبو سے کہتی ہیں کہ جلدی کریں مجھے بہت دیر ہورہی ہے آپ نے پیٹرول بھروا لیا ہے تو ریمبو کہتے ہیں کہ جی جی میں نے پیٹرول بھروالیا ہے ، ٹنکی فل کروا لی ہے صاحبہ بیٹھنے کے لئے گاڑی کا دروازہ کھولتی ہیں تو ریمبو آواز لگاتے ہیں کہ ادھر آﺅ بھئی اِدھر صاحبہ جب ریمبو کی طرف بڑھتی ہیں تو ریمبو بائیک پر بیٹھے ہوتے ہیں اور صاحبہ سے کہتے ہیں کہ

    آج کل ٹنکی صرف اس کی فل ہوسکتی ہے (یعنی موٹر بائیک )۔ صاحبہ ریمبو اس وڈیو کے زریعے بنے لوگوں کی آواز ہر دل کی اس وقت یہی آواز ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے اتنی زیادہ کہ نہ بل افورڈ کئے جا سکتے ہیں اور نہ ہی گاڑی کا پیٹرول ۔دونوں کی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ اس وڈیو پر طرح طرح کے تبصرے بھی کررہے ہیں اور اس وڈیو کو خود کے حالات کے کافی قریب تر محسوس کررہے ہیں۔یاد رہے کہ ریمبو کی حال ہی میں گھبرانا نہیں ہے فلم ریلیز ہوئی جبکہ صاحبہ آج کل اپنا بیوٹی پارلر اور یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں کہا جا سکتا ہے کہ دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ۔

  • بیٹی سے متعلق بیان، جویریہ سعود صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    بیٹی سے متعلق بیان، جویریہ سعود صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ صاحبہ کچھ دنوں پہلے اہلخانہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی سے نہیں نوازا گیا،مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی، بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

    بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے وضاحت پیش کی تھی صاحبہ نے کہا تھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

    بعد ازاں معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آئیں جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر صاحبہ کے ہمراہ کی ایک تصویر شیئر کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

    شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    جویریہ نے لکھا کہ میں صاحبہ کو ایک بہن کی طرح سے جانتی ہوں، وہ دل کی صاف اور ایک حساس انسان ہیں میں نے اسے اللہ سے بیٹیوں کے لیے دعائیں مانگتے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر ادا اور صبر کرتے بھی دیکھا ہے، جو کچھ صاحبہ نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ۔

    اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے مزید لکھا کہ میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے، دلوں کے بھید اللہ جانتا ہے اور کسی کو دوسرے کو پرکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    جویریہ سعود کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبہ نے ساتھ دینے پر اداکارہ کا شکریہ اداکیا کہا کہ آپ کی سپورٹ کا شکریہ ورنہ نہیں تو میں تنقید اور صدمے سے مر ہی جاتی-

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  • بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    کراچی: پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ اور مقبول ترین اداکار جان ریمبو کی اہلیہ صاحبہ کے بیٹی سے متعلق دئیے گئے بیان پر فنکاروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صاحبہ حال ہی میں اپنے شوہر افضل خان المعروف جان ریمبو کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں ان کا بیٹی سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

    شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    بیٹی سے متعلق سوال پرریمبو نے کہا تھا کہ ‘بالکل، مجھے بیٹی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، جب رات کو دونوں بیٹے صاحبہ سے مل کر چلے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیٹا میں بھی باپ ہوں تمہارا ۔

    اداکار نے مزید کہا تھا کہ جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

    جبکہ اداکارہ صاحبہ نے ندا یاسر کے شو میں کہا تھا کہ انہیں شوق تھا کہ ان کے صرف بیٹے ہوں، بیٹی نا ہو۔ اللہ نے مجھے اس زمانے میں بیٹی نہیں دی تو میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔

    اداکارہ صاحبہ نے بیٹی کی خواہش نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹیوں پر دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، بیٹیاں زندگی بھر کبھی اپنی من منانی کرہی نہیں سکتیں، پہلے والدین کا اور پھر شوہر کا پریشر۔ لڑکیوں کی اپنی کوئی مرضی اور اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ صاحبہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور جہاں صارفین نے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا وہیں اداکاروں نے بھی شدید ردعمل دیا-

    اداکارہ کرن تعبیر نے صاحبہ کے بیٹیوں سے متعلق بیان پر کہا کہ اللہ بیٹی بھی ان کو دیتا جو اس قابل ہوتا، افسوس ہوا ہماری آج کی عورت کی ایسی سوچ دیکھ کر۔

    اداکار معمر رانا نے صاحبہ کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر بیٹیوں کے ہمراہ اپنی تصویریں پوسٹ کیں۔ اداکار معمر رانا کی بیوی نے بھی اس بات کا شکر ادا کیا کہ وہ 2 بیٹیوں کی ماں ہیں اس کے علاوہ انہوں نے حضورﷺ کی ایک حدیث بھی شیئر کی وہ عورت خوش قسمت ہے جس کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے-

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  • شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ شکر ہے اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی-

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو حال ہی میں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ نجی ٹی وی پر میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شریک ہوئے۔

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    دوران انٹرویو میزبان ندا یاسر نے اداکار جوڑے سے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے جن میں سے ایک سوال یہ تھا کہ ‘آپ کے دو بیٹے ہیں کیا کبھی آپ کو بیٹی کی کمی محسوس ہوئی؟’ جواب میں ریمبو نے کہا کہ ‘بالکل، مجھے بیٹی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، جب رات کو دونوں بیٹے صاحبہ سے مل کر چلے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیٹا میں بھی باپ ہوں تمہارا’۔

    اداکار نے مزید کہا کہ جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

    کترینہ کیف کے” امید” سے ہونے کی خبریں زیرگردش

    اس موقع پر صاحبہ نے کہا لیکن مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے بیٹے ہوں، اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی جس کی میں شکر گزار ہوں ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ بیٹی پر معاشرے کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، زندگی بھر وہ اپنی من مانی کر ہی نہیں سکتی، پہلے والدین اور پھر شوہر کی مرضی، مجھے لگتا ہے کہ لڑکیوں کی اپنی زندگی نہیں ہوتی-

    صاحبہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے لڑکے اپنی مرضی باآسانی کرسکتے ہیں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی ایک لڑکا ہوتی اور اپنی مرضی کرتی۔

    واضح رہے کہ ریمبو اور صاحبہ کے دو بیٹے ہیں جن کے نام احسن خان اور زین خان ہیں۔

    ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ