Baaghi TV

Tag: صادق

  • کوئٹہ کراچی شاہراہ پرحادثہ، چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

    کوئٹہ کراچی شاہراہ پرحادثہ، چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

    کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں حادثے کے نتیجے میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    ڈی سی لسبیلہ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کےقریب کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھاکہ حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ سالار سنجرانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کیا اور ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
    یاد رہےکہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سوگ کا دن ہے جہاں ایک طرف مری میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد صادق آباد 6 بچے جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

  • صادق سنجرانی کا ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

    صادق سنجرانی کا ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

    اسلام آباد۔ : صادق سنجرانی کا ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔چیئرمین سینیٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے اسلام آباد میں تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوابی بھی کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے غمزدہ خاندان سے اظہا ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز محسن عزیز، حافظ عبد الکریم اور فیصل سلیم رحمان بھی موجود تھے۔