Baaghi TV

Tag: صادق آباد

  • پی پی 266 صادق آباد،امیدوار کی موت، انتخابات ملتوی

    پی پی 266 صادق آباد،امیدوار کی موت، انتخابات ملتوی

    حلقہ پی پی 266 صادق آباد میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردئیے گئے

    ریٹرننگ افسر نے حلقہ پی پی 266 کے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پاکستان تحریک جوانان چوہدری اسرار گوندل کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے،حلقہ پی پی 266 کے الیکشن کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، اسرار گوندل کے مقابل امیدوار وں پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ , مسلم لیگ نواز کے وحید خان ڈاہر اور تحریک انصاف سے سمیع جٹ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ،

    امیدوار صوبائی اسمبلی 266 چوہدری اسرار گوندل کو ہارٹ اٹیک کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھاحالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کیا گیاچوہدری اسرار گوندل تحریک جواناں پاکستان کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے،تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے بھی امیدوار کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    الیکشن سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 89 امیدواروں کی موت ہو چکی
    عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 89 امیدوار وفات پا گئے،وفات پانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں،قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کاشکار ہوئے، این اے 8 باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91 کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30جنوری کو انتقال ہوا،

    قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کے اجراءسے قبل وفات پاگئے، قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک کے انتقال سے رحلت کرجانے والے امیدواروں کی تعداد 89 ہوگئی،حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے،

    رپورٹ ،محمد اویس، اسلام آباد

    تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے

    چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

    آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ چیف الیکشن کمشنر

    آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • منفرد اور حیرت انگیز آپریشن،10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ ہونے کا انکشاف

    منفرد اور حیرت انگیز آپریشن،10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ ہونے کا انکشاف

    صادق آباد میں بختاور میموریل اسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا، منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 10 ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا، الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی۔

    بچی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر چائلڈ سرجن مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا، دو گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز انکشاف ہوا، کیونکہ بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی دراصل بچہ تھا، جسے دیکھ کر ڈاکٹر بھی سکتے میں آگئے دس ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ پرورش پا رہا تھا بچی کے والد کا کہنا تھا کہ پیدائش کے ایک ماہ بعد بچی کو اکثر پیٹ میں درد رہتا تھا، بہت علاج کروائے، پھر الٹراساونڈ کروایا تو رسوالی بتائی گئی۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر …

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقعہ دس لاکھ افراد میں سے ایک میں ہوتا ہے، دراصل یہ عمل جڑواں بچوں کا ہوتا ہے جس میں ماں کے پیٹ میں ایک بچہ دوسرے بچے کے پیٹ میں پرورش پاتا ہے،اس کا پہلا کیس 1945 میں سامنے آیا تھا، پوری دنیا میں اب تک 100 کیسز مختلف ممالک میں ہوچکے ہیں کامیاب آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، آپریشن کے بعد مزید ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیبارٹری بھیجا گیا ہے تاکہ مزید تشخص ہوسکے آپریشن بہت پیچیدہ تھا، پہلی ترجیہ بچی کی زندگی بچانا تھا، اللہ نے کامیابی عطا کی۔

    جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اورگلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار …

  • 10 سالہ معذوربچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سگا تایا گرفتار

    10 سالہ معذوربچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سگا تایا گرفتار

    راولپنڈی: قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر صادق آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہےملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    اوکاڑہ : بیوی نے اپنے 3 بچوں کے باپ کو بےدردی سے قتل کردیا

    قبل ازیں گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا،اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کےساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہےکہ اسی دوران عقب سےآنےوالا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔

    کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

    سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

    سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

  • صادق آباد میں ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

    صادق آباد میں ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3 اہلکار زخمی

    صادق آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تھانہ بھونگ کی حدود میں پولیس وین پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تینوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل الطاف، لطیف اور کانسٹیبل عدیل شامل ہیں۔

    دوسری جانب گھوٹکی میں انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ. نوٹیفیکشن جاری

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہو گئے واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے-

    گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

  • گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

    گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے دو افراد کواغوا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گڈو لنک روڈ پر کشمور کی جانب دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے چار افراد کو اغوا کرلیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا جب کہ دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یارخان منتقل کردیا گیا ہے۔

    کوئٹہ : سبزل روڈ نزد کلی بنگزئی مین روڈ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر …

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو دو افراد کو اپنے ہمراہ اغوا کر کے کچے کی جانب فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد ایک مغوی شہباز شاہ کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ مغوی امداد بنگوار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

    دوسری جانب صادق آباد میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز بھی جاری ہے جہاں پولیس نے 3 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچالیا ہے۔

    کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ، بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک کے جانب سے …

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے جن شہریوں کو اغوا ہونے سے بچایا ہے ان کا تعلق بنوں سے ہے۔ تینوں شہری ہنی ٹریپ کے ذریعے سستا ٹریکٹر خریدنے آئے تھے شہریوں کی شناخت نیاز، اکبر، گل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ پولیس نے شہریوں تحویل میں لے کرمحفوظ مقام پر منتقل کردیا ہےآپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک اور 28 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    گوجرہ : پتنگ بازی 8 سالہ بچے کی جان لے گئی

  • صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

    صادق آباد کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روزبھی جاری، پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے،کچے کا ہزاروں ایکڑرقبہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا، بنگلی، فریدا کوکانی، شمشیر مزاری میں پولیس کیمپ قائم کیے ہیں۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    ترجمان کے مطابق نوزبنداور بستی حسن ملک میں بھی پولیس کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرلیا جہاں پولیس اورڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب روجھان میں گیارہویں روز بھی پولیس کی جانب سےعسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف کارروائی کی جاری ہے، دولانی اورلنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ، خفیہ ٹھکانوں کو مسمارکردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3 مزید پکٹس قائم کیے ہیں۔

    بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء …

    ترجمان پولیس کے مطابق سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دریائے سندھ کے اندر کشتیوں پر پولیس ٹیموں کی گشت جاری ہے ڈاکوؤں کے فرارکے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا ڈی پی او مہر ناصرسیال کے مطابق آپریشن میں ابتک 4 ڈاکو ہلاک اور 18مجرمان گرفتار ہوچکے پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشہ روز انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا تھاکہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد تھے سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن 10 ویں روزکوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا-

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے۔

    ڈی جی خان : تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے

  • قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

    پاکستان خاص طور پر پنجاب اب جرائم پیشہ افراد کیلئے جنت بن رہا ھے، جُرم بڑھتے جارہے ہیں لیکن قانون اور نافذ کرنے والے ادارے دونوں خواب غفلت میں سو رہے ہیں رواں ماہ جون میں صادق آباد کے رہائشی نوجوان احسان خالق کو بھی اثرورسوخ رکھنے والے ملزمان نے قتل کیا تھا جس کے قاتلوں کو سزا دینے کے لئے ٹوئٹر پاکستان پینل پر ہیش ٹیگ احسان کو انصاف دو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    باغی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ٹرینڈ میں نوجوان قاتل احسان خالق کے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے علاوی ازیں احسان خالق کی والدہ شاہینہ بی بی کی بھی ایک ویڈٰو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے-
    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467557930459303936?s=20
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقتول کی والدہ کا کہنا ہے رواں سال 4 اور 5 جون کی درمیانی شب کو اللہ یار ولانہ اور احمد یار ولانا اور ان کے ساتھیوںنے میرے بیٹے نے اٹھایا اور اس کو قتل کر کے لاش باندھ کر نہر میں پھینک دی اور صبح کو اعلان کیا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو مار کر نہر میں پھینک دیا ہے آپ لاش جا کر نہر سے نکال لیں –

    مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ایک سرکاری آفیسر کی بھی سر پرستی حاصل ہے جو ان کا بھائی ہے اور اس واقعے میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل ہے-

    احاسن خالق فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

    احسان خالق کی والدہ کا کہنا تھا کہ بڑی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹ لی بعد میں کیس چلا کیس میں یہ لوگ نامزد بھی ہوئے انہوں نے اپنی انویسٹی گیشن بھی تبدیل کروائی اورکیس آرآئی بی برانچ میں لے کر گئے وہاں انہوں نے 6لوگوں کو بے گناہ ثابت کروالیا ایک ان کا بھائی اللہ یار جو ابھی جیل میں تھا اب اس کی ضمانت بھی کروا لی ہے-

    خاتون نے مزید کہا کہ وہ 302، 311 ،148 اور 149 جیسی دفعات میں شامل تھا وہ بھی باہر آگیا ہے میں عمران خان سے اوراعلی حکام سے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سب سے درخواست کرتی ہوں خدارا میری آواز سنیں مجھے انصاف دیں میرے بیٹے کے لیے مجھے انصاف چاہیئے میں ہر جگہ جاتی ہوں میں نے درخواستیں دی ہیں میں نے سٹیزن پورٹل میں بھی درخواست دی ہے میں نے وزیر اعلی کمپلین سیل میں بھی درخواست دی میں گئی بھی ہوں خود بار بار میڈیا پر بھی آ رہی ہوں میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری آواز بنیں میرا ساتھ دیں اور مجھے انصاف چاہیے 6 ماہ ہو گئے ہبہت تکلیف میں ہوں اب برداشت نہیں ہوتی-


    دوسری جانب رحیم یار خان پولیس کا اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 233/21 تھانہ احمد پور لمہ میں درج ہے جس میں دو مرکزی ملزمان چالان عدالت ایک بر ریمانڈ جسمانی پولیس کسٹڈی میں ہے ایک ملزم بر ضمانت عبوری ہے اور چھ ملزمان RIB بہاولپور سے بے گناہ ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں میرٹ پر تفتیش جاری ہے-


    https://twitter.com/Qalopatra/status/1467749020965773312?s=20
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ احسان خالق کو انصاف دو بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مقتول کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا جا رہے-
    https://twitter.com/ImranAshraf_01/status/1467864173132627975?s=20


    https://twitter.com/Asifpti0007/status/1467711365494321153?s=20