Baaghi TV

Tag: صارفین

  • متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر

    متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر

    متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کر دی ہے،متحدہ عرب امارات (UAE) نے بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ تاریخی قدم اٹھایا ہے

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیصلے کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل سہولیات تک رسائی بھی حاصل نہیں ہوگی، جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات، نامناسب مواد، سائبر بُلنگ اور ڈیجیٹل لت سے محفوظ رکھنا ہے، جبکہ انٹرنیٹ کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا بھی اس پالیسی کا اہم حصہ ہے متحدہ عرب امارات اس اقدام کے ذریعے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے خطے میں ایک نئی مثال قائم کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے،جس کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

  • کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری

    کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری

    وفاقی حکومت نے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی جس کے تحت آئندہ صرف مخصوص مستحق افراد ہی رعایت کے اہل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلیوں پر کام کر رہی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دی جانے والی عمومی سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے گی یکم جنوری 2027 سے صرف وہی گھرانے رعایت حاصل کر سکیں گے جو حکومت کی مقرر کردہ مالی شرائط پر پورا اتریں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ اقدام عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ سبسڈی صرف کم آمدنی والے اور مستحق طبقے تک محدود رکھی جا سکےمجوزہ پالیسی کے تحت بجلی، گیس اور آٹے جیسی بنیادی سہولیات پر سبسڈی صرف ان افراد کو دی جائے گی جن کی ماہانہ آمدنی 20 سے 30 ہزار روپے کے درمیان ہو گی نئے نظام میں صارفین کے کوائف کو نادرا کے ریکارڈ سے منسلک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ مالی حیثیت کی تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کروانے پر بھی غور جاری ہے اصلاحات نافذ ہونے کے بعد 200 یونٹ تک بجلی پر رعایت صرف ان صارفین کو ملے گی جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں گے یا حکومت کے مقرر کردہ غربت کے معیار پر پورا اتریں گے۔

  • این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلئے الرٹ جاری کردیا

    این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلئے الرٹ جاری کردیا

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سالِ نو کے موقع پر موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی۔

    این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے سال کی آمد پر "مبارکباد کے لنکس” اور "جعلی تحائف” کے پیغاما ت گردش کر رہے ہیں، کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنا واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں-

    ین سی سی آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس پر کلک نہ کریں، نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس صارفین کے موبائل اور ڈیٹا کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں،این سی سی آئی اے کی جاری کردہ ہدایات حکومت کے شفافیت کے فروغ کے ایجنڈہ کا حصہ ہیں این سی سی آئی اے شفافیت اور احتساب کے فروغ کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

    پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسیوں‌ میں استحکام رہا،بلوم برگ

    آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

    پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،عارف حبیب

  • بجلی کے بلوں میں وہ ٹیکسز جو صارفین اضافی دینے پر مجبور

    بجلی کے بلوں میں وہ ٹیکسز جو صارفین اضافی دینے پر مجبور

    بجلی بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ وہ ٹیکسز ہیں جو صارفین اضافی دینے پر مجبور ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اس وقت بجلی کے بلوں میں 8 مختلف ٹیکسز اور 3 سرچارجز کے ساتھ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولیاں کی جاری ہیں تاہم کچھ ایسے ٹیکسز ہیں جو صارفین اپنے بجلی کے بلوں میں بچا سکتے ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریوییو (ایف بی آر) میں رجسٹر ڈ فائلرصارفین بجلی کےبلوں میں شامل کیے جانےوالا انکم ٹیکس بھی بل کےساتھ ادا کر رہے ہیں ایسے افراد فوری طور پر پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

    1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اس طرح پی آئی ٹی سی میں صارفین رجسٹرڈ ہونے کے بعد بجلی بلوں میں انکم ٹیکس شامل ہونے سے بچ جائیں گے انکم ٹیکس 25 ہزار روپے سے زائد بل پرعائد کیا جاتا ہے جو مجموعی بل کا ساڑھے سات فیصد ہوتا ہے-

    دوسری جانب بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف ملک بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا حکومت سے بلوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ہے نیپرا کی طرف سے حال ہی میں بجلی کی قیمت بڑھانے اور اضافی ٹیکسز وصول کرنے کے خلاف گوجرانوالہ کے شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرین نے حافظ آباد روڈ کو بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ

    گوجرانوالہ کے شہریوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے،دووسری طرف بہاولپور میں بھی بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے مظاہرین نے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سے کراچی موڑ ہائی وی پر گاڑیوں کی دور دور تک لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے بجلی کے بنیادی ٹیرف اورٹیکسزشامل ہونے سے یونٹ قیمت 59 روپے تک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کچھ روز قبل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔

    فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا،کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس کے علاوہ ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا ہے، جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر چارچز شامل کرنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہواہے،صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع ہو چکی ہے۔

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

    واضح رہے کہ حکومت نے بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ کے لئے نیپرا سے رجوع کر لیانیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔

    دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست دائر کردی گئی ہے سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کرکے فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا ہے۔

    پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

  • فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پہلی بار فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہےان اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرچہ نوجوانوں میں فیس بک کی مقبولیت میں کمی آئی ہے مگر اب بھی بیشتر افراد اسے استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،درحقیقت فیس بک کے اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

    میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کی ایپس بشمول واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اوراب تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب 88 کروڑ ہے، یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی میٹا کی ایپس کو استعمال کر رہی ہے فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اپریل سے جون 2023 کے دوران اضافہ ہوا۔

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    اس سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب 64 لاکھ تک پہنچ گئی، جو جنوری سے مارچ کے دوران 2 ارب 37 لاکھ تھی یہ بھی کمپنی کے لیے اہم پیشرفت ہے کیونکہ 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں پہلی بار کمی دیکھنے میں آئی تھی صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ ریلز ویڈیوز بنی ہیں اور کمپنی کے مطابق میٹا کی ایپس میں روزانہ 200 ارب بار ریلز ویڈیوز کو دیکھا جاتا ہے۔

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے رپورٹ جاری کرتےہوئے کہاکہ تھریڈز بھی بہترین کام کر رہی ہے ہم نے بہترین پیشرفت دیکھی ہے اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری توقع سے زیادہ افراد روزانہ ایپس پر واپس آرہے ہیں۔

  • بجلی  مزید مہنگی کرنے کی منظوری

    بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : سی پی پی اے نےنیپرا میں مارچ کیلئےبجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائرکی جس میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی جبکہ دوسری جانب پاور ڈویژن نے مارچ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ بجلی پر ریلیف کا اعلان کیا۔

    منی لانڈرنگ ریفرنس :حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

    نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیپرا حکام نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے سے اس سال 28 فیصد برآمدات کم ہوئی ہے پاورڈویژن حکام نےبتایا کہ اس سال مارچ میں ہماری کل طلب 19ہزارمیگاواٹ رہی سی پی پی اےحکام نےبتایا کہ رواں سال مارچ میں بجلی 23 فیصدکم رہی، طلب میں کمی کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہونی ہیں۔

    نیپرا نےسی پی پی اے حکام سے استفسار کیا کہ اگر طلب کم ہے تو لوڈشیڈنگ زیرو کیوں نہیں کی، جب آر ایل این جی کی طلب کم ہے تو لوڈ شیڈنگ زیرو کی جانی تھی، لوڈ شیڈنگ زیرو کرتے تو کیپسٹی پیمنٹ کم ہوجاتی، 2 ہفتے میں بجلی کی طلب بڑھائے جانے کیلئے کام کیا جائے۔

    موجودہ ملکی صورتحال،جماعت اسلامی کا اہم اجلاس طلب

    نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب کم ہونے سے ٹیرف بڑھنے کا خدشہ ہےنیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر ایک ماہ کیلئے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو مئی کے بلزمیں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی-

    دوسری جانب کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیلو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

    باپ نے ایک ماہ کا بچہ ایک لاکھ میں فروخت کر کے اغوا کا درج …

    نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔چئیرمین نیپرا کے مطابق گزشتہ 5،7 سال میں کے الیکڑک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی۔ درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہوچکی ہے۔

    کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ سوئی سدرن سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 14 فیصد ، سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد جبکہ پاکستان ایل این سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کے الیکڑک نے 1900 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کی۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 19 فیصد بہتری لائی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟

  • عوام کو بجلی کا جھٹکا،نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

    عوام کو بجلی کا جھٹکا،نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی: چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سرچارج میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    پیٹرول کے بعد ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا،ملک میں ڈالرز کی قلت

    حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ضرورت پوری نہیں ہوسکتی، سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا جائے۔

    ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور نےکہا کہ یہ معاملہ کہاں تک جائےگا،کل مزید سرچارج بڑھانےکے لیے درخواست لے آئیں گے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ عوام کو کوئی سکون کا سانس لینے دیں۔

    پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ گردشی قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، یہ سرچارج لگا کر بھی گردشی قرض میں کمی نہیں آئے گی، جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ پاور ڈویژن حکام پر برس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام کو کیوں ملے، عوام کوبوجھ تلے دبا دیا، بجلی کمپنیوں کی خرابیوں کو دور کریں، ہم صارفین کے حقوق کے بھی محافظ ہیں۔

    وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کی ملاقات

    صارفین پر 335 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کی سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرےگی، اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ تمام صارفین پرپڑے گا، نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

    پاور ڈویژن حکام کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا پلان وزارت خزانہ کو فراہم کردیا ہے،آئی پی پیز کو ادائیگیاں جلد شروع ہوجائیں گی۔

    اسمارٹ فون بند کر کے سونا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کے خطرات کو کم کر …

  • ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کیلئے فیچرز متعارف کرادیئے

    ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کیلئے فیچرز متعارف کرادیئے

    مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کمپنی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ان میں سے ایک نئے فیچر سے صارفین فیصلہ کرسکتے ہیں کہ ان کے ‘فار یو’ فیڈ میں کیسا مواد نظر آنا چاہیے۔

    واٹس ایپ نے اسٹیٹس سے متعلق دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

    اس فیچر سے وہ مخصوص الفاظ یا ہیش ٹیگ خودکار طور پر فلٹر ہوجائیں گے جن پر مبنی مواد وہ اپنی فیڈ میں دیکھنا نہیں چاہتے کمپنی کے مطابق اس فیچر کے مختلف ورژنز کی آزمائش گزشتہ سال سے کی جارہی ہے۔

    ایک نئی تبدیلی ‘thematic maturity’ ہے جس کو کمپنی کانٹینٹ لیول فلٹر قرار دیا ہے جس کا مقصد 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین تک بالغ مواد کی رسائی کو بلاک کرنا ہے ہم ہمیشہ ایپ میں سیفٹی سسٹمز کو بہتر کرتے رہتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین اپنے پسندیدہ مواد سے لطف اندوز ہوسکیں۔

    بائیڈن کا ایران کوجوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنےکاعندیہ

    بیان کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم پر موجود کچھ مواد دیکھنا ہر ایک کے لیے قابل اطمینان نہیں ہوتا اور کانٹینٹ لیول سے نوجوانوں تک ایسے مواد کی رسائی کو روکنا ممکن ہوسکے گا۔

    ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے مزید فلٹرنگ آپشنز کی تیاری کا سلسلہ آنے والے مہینوں میں بھی جاری رہے گا۔

    سری لنکا: یمرجنسی نفاذ کیخلاف مظاہرین کا پھر وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج

    کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کے تجربے کو منفرد بنانے کا ایک حصہ لوگوں کے لیے نئی دلچسپیاں، تخلیق کاروں اور خیالات کو دریافت کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہم اپنے تجویز کے نظام کو حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کرتے ہیں-

    کیونکہ کسی کی آپ کے لیے فیڈ میں مواد کسی ایسے تخلیق کار کی طرف سے آ سکتا ہے جس کی وہ پیروی نہیں کرنا پسند کرتے ہیں یا اس دلچسپی سے متعلق ہیں جس کا وہ اشتراک نہیں کر سکتے۔ مثال کے طور پر، مواد کے کچھ زمرے تجویز کے لیے نا اہل ہو سکتے ہیں، اور ناظرین ہماری "دلچسپی نہیں” خصوصیت کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ کسی تخلیق کار کی ویڈیوز کو خود بخود نظر انداز کر سکیں یا وہی آڈیو استعمال کریں۔

  • واٹس ایپ کا گروپس سے تنگ صارفین کی آسانی کیلئےنئی تبدیلی پر کام

    واٹس ایپ کا گروپس سے تنگ صارفین کی آسانی کیلئےنئی تبدیلی پر کام

    سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس سے منفرد اور علیحدہ رکھنے پر کام شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے اپنے دنیا بھر میں موجود 2 ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رہنا ہے واٹس ایپ نے اب گروپس سے تنگ صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئی تبدیلی پر کام شروع کیا ہے۔

    واٹس ایپ نےتین شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا

    ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس اور نمبروں سے علیحدہ رکھنے کے لیے ایپ میں ایک نیا ٹیب شامل کیا ہے، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔

    غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق صارف جب مستقبل میں واٹس ایپ کھولے گا تو بائیں جانب کمیونٹی گروپ کا نشان نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔

    واٹس ایپ نے گروپس ایڈمنز کے لئے نیا فیچرمتعارف کرانے کا فیصلہ

    قبل ازیں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک بہترین فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرا یا تھا نئے فیچر کا نام ‘کمیونیٹیز’ ہے جس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔

    صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کرسکیں گے۔

    صارفین کی فرمائش پر واٹس ایپ نے وائس میسجز کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا