Baaghi TV

Tag: صبا فیصل

  • صبا فیصل نے گھر میں  لڑائی  جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر میں لڑائی اور جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کی باتیں سن کر ہم انہیں بڑھاوا دے رہے ہوتے ہیں، گھروں کی تباہی کے ذمہ دار ہی یہ لوگ ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زند گی میں کوئی نہیں ہے۔

    صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں جنم لیتی ہیں، میں نے اپنے گھر میں اصول بنایا ہے کہ کام والی کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرے گی اور دو ملازمائیں بیٹھ کر آپس میں بات چیت نہیں کریں گی-

    ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی ملازمہ مجھ سے ہمدردی میں آکر کچھ کہتی بھی ہے یا دوسرے کی برائی کرتی ہے تو میں فوراً ڈانٹ پلا دیتی ہوں کہ خاموش ہوجاؤ بالکل اور اپنا کام کرو ،میرے لیے میرے سارے بچے اور بہوئیں برابر ہیں، خبردار اگر کسی کے بارے میں کوئی بھی با ت کی تو،ان لوگوں کی باتیں سن کر ہم انہیں بڑھاوا دے رہے ہوتے ہیں، گھروں کی تباہی کے ذمہ دار ہی یہ لوگ ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں صبا فیصل کے اپنی بہو اور بیٹے سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق ان کی بہو سمیت انہوں نے خود بھی کی تھی تاہم بعدازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

  • صبا فیصل کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا

    صبا فیصل کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے چند دن قبل اپنی بہو نیہا اور بیٹے سلمان کے حوالے سے ایک وڈیو شئیر کی اور اس میں‌کہا کہ میری بہو نیہا اور بیٹے سلمان سے کوئی تعلق نہیں‌ہے . نیہا جیسی لڑکیاں‌جس گھر میں جاتی ہیں وہ تباہ ہو جاتا ہے. میرا میری فیملی کا ان دونوں سے اب کوئی تعلق نہیں‌ہے. اس کے بعد ان کے بیٹے اور بہو نے بھی ایک ویک وڈیو بنائی اور ان ڈائریکٹ صبا فیصل کو حد میں رہنے کی تلقین کی . جب ہر طرف سے صبا فیصل پر شدید تنقید کی گئی تو ایسے میں صبا فیصل نے اپنی غلطی کا اعترف کر لیا ہے. انہوں نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ مجھ سے غلطی

    ہوگئی ہے مجھے اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف وڈیو نہیں‌بنانی چاہیے تھی. بچے تو غلطیاں کرتے ہی ہیں لیکن بڑوں کا کام ہے ان پر پردہ ڈالنا مجھے وڈیو نہیں‌بنانی چاہیے تھی. نیہا کو میں بہت شوق سے بیاہ کر لائی تھی میں بہت خوش تھی. مسئلے مسائل ہر گھر میں ہوجاتے ہیں . بڑے ہی اس کو سلجھاتے ہیں . میں‌لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ہماری فیملی کے بارے میں‌بات کرنا چھوڑ دیں ہمیں اپنے مسائل حل کرنے ہیں ہماری مدد کیجیے میں آپ سب ک یبہت زیادہ شکر گزار ہوں گی.

  • صبا فیصل کا یوٹرن ، بیٹے اور بہو کے خلاف پوسٹ کی وڈیو ڈیلیٹ‌ کر دی

    صبا فیصل کا یوٹرن ، بیٹے اور بہو کے خلاف پوسٹ کی وڈیو ڈیلیٹ‌ کر دی

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی بہو نیہا اور بیٹے سلمان کے بارے میں کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ میری بیٹی نہ بیٹوں اور شوہر کا ان کے ساتھ تعلق واسطہ ہے. بہو نیہا کے بارے میں کہا کہ جن گھروں میٰں نیہا جیسی لڑکیاں آجاتی ہیں وہ گھر تباہ ہوجاتے ہیں. اس کے جواب میں ان کے بیٹے اور بہو نے بھی انہیں سنا دیں. لیکن اب صبا فیصل نے لے لیا ہے یوٹرن اور اپنی اس وڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بہو اور بیٹے کو ڈس اون کیا. اور اب ان کہنا ہے کہ انہوں‌ نے جو وڈیو اپلوڈ کی تھی اسکا مقصد صرف یہ تھا کہ میں ان کو سمجھا رہی تھی . انہوں نے حالیہ پوسٹ‌ میں اپنے بیٹے

    سلمان ، بہو نیہا اور بیٹی سعدیہ فیصل کو بھی ٹیگ کیا. اور لکھا کہ سمجھانے اور کردار پر انگلی اٹھانے کے فرق کو سمجھیں، اور اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ آپ سب ہمارے خاندان والوں کے لئے دعا کریں. یاد رہے کہ صبا فیصل اور ان کے بیٹے سلمان اور بہو نیہا کے درمیان معاملات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا پر وڈیو اپلوڈ‌کی ، اس سے قبل جب بھی ایسی باتیں سامنے آئیں صبا فیصل نے انکار کیا لیکن ایکدم سے نہ صرف ان کی خبروں کی تصدیق کر دی بلکہ اپنے ہی بہو اور بیٹے کو ڈس اون بھی کر دیا.

  • صبا فیصل کا بیٹا سلمان بھی خاموش نہ رہا

    صبا فیصل کا بیٹا سلمان بھی خاموش نہ رہا

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے جی بھر کے غصہ نکالا اپنی بہو اور بیٹے پر . انہوں نے دو روز قبل ایک وڈیو بنا کر جاری کی اور اس میں اپنی بہو کو گھر توڑنے والی لڑکی کہا اور ساتھ ہی ان دونوں کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کر دیا. اس کے جواب میں ان کی بہو نیہا نے بھی ایک وڈیو بنا کر جاری کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل کی طرح ان پر الزامات نہیں لگائے ، بلکہ صرف اتنا کہا کہ حرام کا کھانے والوں سے ساتھ اپنا موازنہ نہ کریں . اب اس کے بعد نیہا کے شوہر اور صبا فیصل کے بیٹے سلمان بھی آگئے ہیں میدان میں انہو ں نے کہا کہ میری بیوی میرے بچے کی ماں‌ہے اس کی عزت کرنا سب پر فرض ہے. اور میری ماں جس طرح سے میری ہے میری اہلیہ بھی میرے بچے کی ماں ہے اور ان دونوں

    کے حوالے سے طرح طرح‌کی غلیظ باتیں کی جا رہی ہیں جو میں برداشت نہیں کر سکتا یہ باتیں اب بند ہونی چاہیں. صبا فیصل کے بیٹے سلمان نے اپنی ماں‌کی طرح بالکل بھی الزامات نہیں لگائے اور یہ نہیں‌کہا کہ میری ماں کا سلوک میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں یا میرے بہن بھائیوں کا سلوک بھی میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں‌. بلکہ ان کی پوسٹ‌سے تو یہ ظاہر ہواکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی باتیں باہر کرنا پسند نہیں‌کرتے اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس سے کافی ڈسٹربڈ ہیں.

  • صبا فیصل کی بہو نیہا بھی بول پڑیں

    صبا فیصل کی بہو نیہا بھی بول پڑیں

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے گزشتہ روز ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں انہوں نے منہ بھر کر اپنی بہو کی برائیاں کرتے ہوئے کہا کہ بہو کے ساتھ ساتھ بیٹے سلمان فیصل سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں ہے. میں‌کیا میری پوری فیملی کا ان دونوں سے تعلق نہیں‌. نیہا گھر توڑنے والی عورت ہے میں تو پریشان ہوں کہ میرا بیٹا ایسی لڑکی کے ساتھ ساری زندگی گزارے گا. صبا فیصل کی اس وڈیو کے بعد ان کی بہو نیہا نے بھی کیا ہے پلٹ کر وار اور انہوں نے صبا فیصل اور اپنی نند کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ جو غلط ہو اس کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے. انہوں نے مزید

    یہ بھی کہا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ نیہا کا یقینا اشارہ اپنی ساس اور نند کی طرف ہی تھا انہوں نے ایک سمجھداری کی کہ ان کا نام نہیں لیا لیکن سننے والوں کو اندازہ ہے کہ انہوں نے اپنے سسرال والون کی ہی بات کی ہے.

  • صبا فیصل نے بہو اور بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا

    صبا فیصل نے بہو اور بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا

    ٹی وی ڈراموں‌ کی معروف اداکارہ صبا فیصل جن کی حال ہی میں دل سے پکارے آجا پر ڈانس وڈیو وائرل ہو رہی ہے انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرا اپنے بیٹےسلمان اور بہو نیہا سے بالکل بھی تعلق واسطہ نہیں ہے. میرا بیٹا گزشتہ چار برس سے نہایت ہی مشکل زندگی گزار رہا ہے.میں تو اب یہ سوچتی ہوں کہ میرا بیٹا نیہا جیسی لڑکی کے ساتھ زندگی گزارے گا.نیہا بہت زیادہ منفی ہے یہ گھر توڑنے والی لڑکی ہے. میں آج سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا اب اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے نہ ہی

    میرے بچوں اور شوہر کا ان کے ساتھ تعلق ہے ہم سب کو ان دونوں سے بالکل الگ سمجھا جائے. یاد رہے کہ صبا فیصل کے بیٹے اور ان کی اہلیہ نیہا کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں لیکن صبا فیصل اور ان کے گھر والوں نے ایسی خبروں کی تردید کر دی تھی . تاہم اب ایسی کوئی بات تو سامنے نہیں آئی لیکن ماں‌بیٹے کی علیحدگی کی خبریں ضرور سامنے آگئی ہیں بلکہ اپنے بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان خود صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر کر دیا ہے.

  • صبا فیصل ، سعدیہ فیصل پہنچیں صدف کنول کے گھر ان کی بیٹی سے ملنے

    صبا فیصل ، سعدیہ فیصل پہنچیں صدف کنول کے گھر ان کی بیٹی سے ملنے

    اس سال جو فنکار جوڑے بہت زیادہ خبروں میں رہے صدف کنول اور شہروز سبزواری ان میں سے ایک ہیں. صدف کنول کے گھر بیٹی کی ولادت کے بعد صدف اور بھی زیادہ رہیں خبروں میں. صدف کنول کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی تو اس موقع پر ان کے شوہر کی پہلی بیٹی بھی موجود تھی ان کی پہلی بیٹی اداکارہ سائرہ یوسف سے ہے. صدف کنول اور شہروز کی خوشی کو منانے کےلئے ان کے ساتھ فنکار ان کے گھر آرہے ہیں. حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی ماڈل و اداکارہ بیٹی سعدیہ فیصل کے ساتھ صدف اور شہروز کے گھر کا رخ کیا وہ دونوں صدف کی بیٹی ذھری کو دیکھنے کےلئے گئیں تھیں . اس دوران ان

    سب نے تصاویر بھی لیں اور ان تصاویر میں صدف کنول کی ساس بھی دیکھی جا سکتی ہے سب کے چہروں کی خوشی دیدنی ہے.سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں یاد رہے کہ سعدیہ فیصل ایک ماڈل رہی ہیں صدف بھی ماڈل ہیں لہذا ایک پروفیشن کی وجہ سے بھی ان کی دوستی خاصی زیادہ ہے. سعدیہ اور صبا فیصل سے پہلے زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی ، مہرین سید و دیگر فنکار صدف کنول سے ملنے پہنچے ان گھر پر اور ان کے ساتھ ان کی اس خوشی کو شئیر کیا.

  • صبا فیصل نے کِیا ایسا اعتراف جو دوسری اداکارائیں نہیں‌ کرتیں

    صبا فیصل نے کِیا ایسا اعتراف جو دوسری اداکارائیں نہیں‌ کرتیں

    پاکستان ٹیلی ویژن پر خبریں‌ پڑھتے پڑھتے اداکارہ بننے والی صبا فیصل نے حال ہی میں اداکار ساجد حسن کے شو میں شرکت کی ہے.اس میں انہوں نے کیا ہے ایک ایسا اعتراف جو دوسری ہیروینز کسی صورت نہیں‌کرتیں. اس شو میں میزبان ساجد حسن کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں اپنے چہرے کو خوبصورت رکھنے کےلئے بوٹوکس سمیت جو بھی ٹریمٹنٹ لینے پڑیں لیتی ہوں اور یہ چھپانے والی بات نہیں‌ہے کیونکہ خوبصورت نظر آنا ہر کسی کا حق ہے اور اگر آپ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے ٹریٹمنٹ لیتی ہیں تو چھپانا نہیں چاہیے. ہمیں‌یہ زندگی ایک بار ملی ہے اور ہمیں‌اسے بھرپور انداز میں جیناچاہیے. صبا فیصل نے کہا کہ میں

    نے ایک ہی ڈاکٹر رکھا ہوا ہے جو لاہور میں‌ہوتا ہے مین‌چھ سات ماہ کے بعد اسکے پاس چلی جاتی ہوں اور کہتی ہوں‌ کہ جو بھی چہرے پر کرنا ہے کردیں. انہوں‌نے سننے والوں‌کو یہ بھی کہا کہ خدا کے لئے اچھے ڈاکٹرز کے پاس جائیں ورنہ معاملات خراب ہو سکتے ہیں. اداکاہ صبا فیصل نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ کوئی شادی ایسی نہیں ہے جس میں‌ مسائل نہ ہوں، میری شادی بھی بہت اچھی جا رہی ہے لیکن یقینا مسائل ہو ہی جاتے ہیں کبھی شوہر کو چپ کرنا پڑتا ہے اور کبھی مجھے. انہوں‌نے کہا کہ سخت ماں کا کردار کرکے میرا امیج ایسا بن گیا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں‌کہ میں کوئی گھر توڑنے والی ماں ہوں لیکن خیر ہے کوئی نہیں. یاد رہے کہ صبا فیصل کا بیٹا اور انکی بیٹی سعدیہ فیصل بھی شوبز میں ہیں.