Baaghi TV

Tag: صبا قمر

  • صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات  پر صحافی نے  معافی مانگ لی

    صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نے معافی مانگ لی

    اداکارہ صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نعیم حنیف نے عوامی طور پر معذرت کرلی ۔

    صبا قمر کی جانب سے صحافی نعیم حنیف پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا، جس میں ان کے کردار سے متعلق توہین آمیز اور ہتک آمیز الزامات عائد کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا،قانونی نوٹس کے مطابق نعیم حنیف نے صبا قمر کے بارے میں ایسے بیانات دیے اور پھیلائے جو نہ صرف تضحیک آمیز اور صنفی تعصب پر مبنی تھے بلکہ اس سوچ کو بھی فروغ دیتے تھے کہ ایک عورت کی کامیابی اس کی محنت یا پیشہ ورانہ صلاحیت کے بجائے مردوں سے وابستگی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

    یہ معاملہ نومبر 2025 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر یہ دعویٰ کیا کہ صبا قمر کبھی لاہور کے علاقے والٹن میں ایک ایسے گھر میں رہائش پذیر رہی تھیں جو مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص نے فراہم کیا تھا ان بیانات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور شوبز انڈسٹری میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

    
نیو مری میں آتشزدگی، شعلے دو گھروں تک پہنچ گئے

    صبا قمر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی والٹن میں نہیں رہیں اور ان کے خلاف دیے گئے بیانات بے بنیاد اور جھو ٹ پر مبنی ہیں انہوں نے اسے اپنی ساکھ پر حملہ اور کردار کشی قرار دیاتنازع کے دوران کئی شوبز شخصیات صبا قمر کے حق میں سامنے آئیں اداکارہ سحر خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انٹرنیٹ پر کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دینا ناقابلِ قبول ہے اور اس طرح کی زہریلی سوچ پر سوال اٹھایا جانا چاہیے۔

    صبا قمر نے خود بھی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں نعیم حنیف کے سابقہ رویے کی نشاندہی کی، جن میں اداکارہ فضا علی، شعیب ملک اور ثنا جاوید سے متعلق بیانات اور مرحوم اداکار یوسف کے بارے میں گفتگو کے کلپس شامل تھےایک پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ نعیم حنیف ماضی میں بھی محض توجہ، ویوز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلانے، سستی باتیں کرنے اور محنت سے مقام بنانے والے افراد کی تضحیک کرتے رہے ہیں،بعد ازاں صبا قمر کی جانب سے صحافی نعیم حنیف پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا تاہم اب صحافی نعیم حنیف نے عوامی طور پر معذرت کرلی ہے-

    ‎
قومی زبان اردو ہے، آئندہ انگریزی تقریر برداشت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    اس تنازع پر بات کرتے ہوئے نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ ان کے دعوے غلط تھے انہوں نے کہا کہ صبا قمر کے بارے میں کیے گئے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں تھے اور وہ ان پر دل سے معذرت کرتے ہیں-

    صبا قمر نے اس معذرت پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے پوڈکاسٹ کا کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور صرف ایک لفظ لکھا، ’’Speechless‘‘، جو اس پورے معاملے پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

  • ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، صبا قمر کی سلمان خان سے متعتلق تبصرہ، ویڈیو

    ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، صبا قمر کی سلمان خان سے متعتلق تبصرہ، ویڈیو

    پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بالی ووڈ اسٹارسلمان خان سے متعلق کیے گئے تبصرے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : صبا قمر نے 2015 میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے بالی ووڈ اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کی رائے مانگی تھی اداکارہ صبا قمر کی بھارتی اداکاروں سے متعلق تبصرے کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    شو میں سلمان خان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمرکا کہنا تھاکہ ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، بہت چھچھورے ہیں آپ، کوریوگرافر کا کوئی بھی اسٹائل نہیں ہے ان میں اور کچھ اپنا ہی نکال لیتے ہیں‘۔

    ریتھک روشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دو بچوں کا باپ نہیں چاہیے مجھے، اگر شادی نہ بھی ہوئی ہوتی ان کی تو بھی یہ میرے ٹائپ کا نہیں ہے۔

    شو میں میزبان نے عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم کرنی ہے جس پر صبا قمر کہتی ہیں کہ میں نہیں چاہتی مجھے منہ کا کینسر ہو۔

    سلمان خان کی نئی فلم کا گیت بلی بلی ریلیز

    رنبہر کپور کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا یہ میرے ٹائپ کے ہیں اور یہ مجھے واقعے چاہیئے تاہم بعد میں کہا کہ ان کا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ریلیشن ہے تو یہ بھی نہیں-

    رتیش دیش مکھ کی تصویر پر اداکارہ نے کہاکہ وہ پاکستان میں اچھا کام کر رہی ہیں اور اے کلاس کی ایکٹریس ہیں تو انہیں بالی ووڈ میں بھی اے کلاس کے ایکٹریس ہی چاہیئں-

    ارشد وارثی اور ماریہ پر ہیرا پھیری کا الزام ، پیسے ضبط کر لئے گئے

  • ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام  کی شوٹنگ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام کی شوٹنگ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں‌ کی گئی آج اس ڈرامے کے آخری سین لاہور میں شوٹ ہوئے اور انہی سینز کے ساتھ ہی ڈرامہ کی شوٹنگ پیک کر دی گئی . سیٹ پر صبا قمر ، عمران عباس موجود تھے ، لاہور کے ایک مقامی باغ میں چند سینز شوٹ کئے گئے. ڈرامے ک ڈائریکٹر ثاقب خان ہیں جبکہ عمیرہ احمد نے ڈرامے کی کہانی اور اسکرین پلے لکھا جبکہ سارہ قیوم نے ڈرامے کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔ عمران عباس اور صبا قمر کے علاوہ کاسٹ میں سدرہ نیازی، اسد صدیقی، ماہا حسن ، طلعت شاہ اور نیر اعجاز شامل و دیگر ہیں۔ ڈرامے

    کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں کی گئی. گزشتہ روز ڈرامے کی شوٹنگ باری سٹوڈیو میں‌ کی گئی. شائقین کو اس ڈرامے کے آن ائیر ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے. یاد رہے کہ حال ہی میں‌ثاقب خان کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والا ڈرامہ فراڈ ختم ہوا ہے ، ثاقب خان نے اس میں صبا قمر کے ساتھ کام کیا اور اس کے بعد یہ دونوں تیرے حسن کے نام میں بھی کام کررہے ہیں جبکہ گزشتہ سال ان دونوں نے فلم گھبرانا نہیں ہے بھی کی تھی ، ثاقب خان اور صبا قمر کی اس فلم کو کافی پسند کیا گیا.

  • کملی اب ٹی وی پر

    کملی اب ٹی وی پر

    سرمد سلطان کھوسٹ‌کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم کملی اب ٹی وی پر بھی دیکھی جا سکے گی، فلم 7 جنوری کو ہم ٹی وی پر دکھائی جائیگی، یوں کملی جنہوں نے پہلے نہیں دیکھی تھی وہ اب اس فلم کو اپنے گھر بیٹھ کر ٹی وی پر دیکھ سکیں گے. یہ خبر یقینا مجموعی طور پر شائقین کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے. فلم کملی میں‌مرکزی کردار صبا قمر اور ثانیہ سعید نے ادا کئے تھے. صبا قمر نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جس کا شوہر مر چکا ہے لیکن وہ نہیں‌جانتی اور سال ہا سال اسکے انتظار میں گزار دیتی ہے ، ثانیہ سعید نے صبا قمر کی بھابھی کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار ایک اندھی خاتون کا ہے جو سخت مزاج کی ہے. فلم میں حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کروایا گیا. سرمد سلطان کھوسٹ

    نے اس فلم میں موجود تمام فنکاروں سے کمال انداز میں‌کام لیا. اداکارہ صبا قمر نے ثابت کیا کہ واقعتا وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور اداکاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں‌ہے. فلم کی موسیقی بہت خوبصورت ہے اس میں ریشماں کا ایک گیت شامل کیا گیا ہے جبکہ عاطف اسلم کا گیت بھی اس میں موجود ہے. کملی صبا قمر کے کیرئیر کی بہترین فلم ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے.

  • فراڈ ڈرامہ اختتام پذیر

    فراڈ ڈرامہ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل فراڈ‌ کی آج آخری قسط نشر کی گئی، اس میں احسن خان جو کہ ایک فراڈیہ کا کردار نبھا رہے تھے ان کو انجام تک پہنچایا گیا اور انہیں گرفتار کروا کر برائی کا خاتمہ کیا گیا. اس ڈرامے کی کہانی ایک سماجی ایشو ہے جو بچیوں کی شادیوں اور ان کے ساتھ ہونے والے فراڈ‌ پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح‌سے لوگ جھوٹ بول کر شادی کر لیتے ہیں لیکن بعد میں ویسا کچھ نہیں ہوتا جیسا بتایا جاتا ہے. صبا قمر نے اس ڈرامے میں‌ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جس کے ساتھ زندگی ایک بڑا دھوکہ کر دیتی ہے وہ وقتی طور پر ٹوٹ جاتی ہے لیکن بہت جلد خود کو سنبھال لیتی ہے. اسی طرح‌سے یہ کہانی ان بچوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے جو بن ماں کے پلتے ہیں اور جن کے والد دوسری شادی کر لیتے ہیں.

    اسماء عباس نے اس میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے سوتیلے بیٹے (میکال ذوالفقار) کو کبھی دل سے نہیں‌اپناتی جب موقع ملتا ہے اسکو یہ کہہ کر زندگی سے نکال باہر کرتی ہے کہ تمہاری وجہ سے تمہارے باپ نے میرے نام کچھ نہیں‌ کیا. اس کہانی میں‌والدین کے ایک مضبوط میسج ہے لڑکیوں‌کی شادی سوچ سمجھ کر کریں صرف اس پریشر سے نہ کریں‌کہ لوگ کیا کہیں‌گے کہ اتنی عمر ہو گئی دوسرا یہ ہے کہ لڑکیاں بھی اگر کسی دھوکے کا شکار ہو جائیں تو ٹوٹ کر بکھرنے کی بجائے خود سنبھالیں زندگی کو بھرپور انداز سے جئیں .

  • منیب بٹ خواجہ سرا بن گئے

    منیب بٹ خواجہ سرا بن گئے

    چھوٹی سکرین کے بہترین اداکار منیب بٹ جو کہ اداکارہ ایمن خان کے شوہر ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی ہے کہ وہ ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں. منیب بٹ کا کہنا ہےکہ یہ کردار ان کی زندگی کا بہترین کردار ہو گا اور ایسا کردار یقینا انہوں نے پہلے کبھی نہیں ادا کیا. منیب بٹ نے کہا کہ میرے ساتھ اس ڈرامے میں منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر بھی ہوں گی وہ بھی اپنی زندگی کے بہترین کردار میں‌نظر آئیں گی.دوسری طرف اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کا ٹیزر شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی نوعیت کے

    منفرد ڈرامے اور کہانی میں ایک اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہیں.منیب بٹ اس ڈرامے میں پیدائشی خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی کہانی اور فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کے حوالے سے پاکستان میں کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ منیب بٹ کے اس ڈرامے کی کہانی کو ہضم کیا جاتا ہے یا نہیں . منیب بٹ اور صبا قمر پہلی بار ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں.

  • صبا قمر کی 2023 کے لئے ایک خواہش

    صبا قمر کی 2023 کے لئے ایک خواہش

    اداکارہ صبا قمر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے 2023 کے لئے ایک خواہش کی ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اے خدایا 2023 کم تکلیفوں اور بہت ساری محبتوں کے ساتھ ہماری زندگیوں میں آئے. جیسا کہ اب سال کا اختتام ہو رہا ہے اور ہر کوئی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کررہا ہے وہیں صبا قمر نے بھی ایک خوبصورت دعا کے ساتھ 2023 کی آمد کی خواہش کی ہے .صبا قمر نے ایسی خواہش کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا ان کے مداح بھی ان کی اس خواہش میں ان کے ساتھ ہو لئے ہیں. یاد رہے کہ صبا قمر کے لئے یہ سال بہت زیادہ کامیاب

    رہا ہے . اس سال انکی صلاحیتں مزید نکھر کر سامنے آئیں. فلم کملی میں ان کی اداکاری دیکھ کر شائقین کی آںکھیں نم ہو گئیں تھیں . آج کل ان کا ڈرامہ فراڈ چل رہا ہے جس کی کہانی ایک سوشل ایشو کے گرد گھومتی ہے. صبا قمر کہتی ہیں کہ وہ کام کو عبادت سمجھ کر کرتی ہیں اور جب کسی پراجیکٹ کو شروع کرتی ہیں تو اس میں اپنی جان لگا دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اسکا رزلٹ بھی اچھا آتا ہے اور شائقین ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں.

  • کملی کا ایک اور اعزاز

    کملی کا ایک اور اعزاز

    صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں‌نے اپنے ہر نئے پراجیکٹ سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا اور ناقدین کو بھی اپنے کام کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا. سرمد کھوسٹ اور صبا قمر نے جب جب ایکساتھ کام کیا ایک نئی چیز بن کر سامنے آئی. ان دونوں نے رواں برس فلم کملی کے لئے ایک ساتھ کام کیا. صبا قمر نے سرمد کھوسٹ کی ڈائریکشن میں کام کیا اور سرمد نے صبا سے ایسا کام لیا کہ جس کودیکھ کر شائقین کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے. اس قسم کی فلمیں پاکستان میں کم بنتی ہیں، اس فلم کا اعزاز یہ ہے کہ یہ اب نیدرلینڈ کے فلم فیسٹیول میں جارہی ہے،یہ فیسٹول اگلے برس نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد ہوگا اور یہ 25 جنوری سے 5 فروری تک

    جاری رہے گا۔ اس سے قبل یہ فلم بھارتی فلمی میلے میں بھی پیش کی جا چکی ہے. نیدر لینڈ کے فلمی میلے میں اس فلم کا جانا پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے. صبا قمر اور سرمد کھوسٹ کے ساتھ فلم کی پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے. ان کے ساتھ ساتھ ان کے مداح بھی کافی پرجوش اور خوش ہیں. صبا قمر نے کملی فلم کی ریلیز کے وقت ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ میری زندگی کا یادگار ترین کردار ہے جو میں نے کیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فلم شوٹ کرواتے ہوئے کئی بار میں اصل میں‌رو پڑی تھی.

  • ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری ہے. آج لاہور میں‌ اس ویب سیریز کی شوٹنگ مین‌ شہر میں‌ ہوئی . سیٹ پر عثمان پیرزادہ ، میکال ذاولفقار ،وہاج علی اور عینی جعفری تھیں . عثمان پیرزادہ اس ویب سیریز میں ایک سیاستدان کا کردار کررہے ہیں.آج جو سین شوٹ ہوئے اس میں عثمان پیرزادہ کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ہتھکڑی پہنے ہوئے نیب عدالت سے باہر نکل رہے ہوتے ہیں. عینی جفعری نے بھی اپنے سینز ریکارڈ‌کروائے . اس موقع پر وہاج علی اور میکال ذاولفقار نے بھی اپنے سینز ریکارڈ‌کروائے .صبا قمر کا سیٹ پر کام نہیں‌تھا.ویب سیریز کا پینسٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. ڈرامہ اب تک قصور ،لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں

    شوٹ ہو رہا ہے. یہ اپنی نوعیت کی پاکستان میں‌بننے والی پہلی ویب سیریز ہے جس پر کافی پیسہ لگایا گیا ہے. یہ بڑے بجٹ کی ویب سیریز ہے .آج سے پہلے کبھی بھی اس بجٹ کی ویب سیریز کم از کم پاکستان میں تیار نہیں‌ہوئی. اس میں‌جس قسم کے ڈائیلاگز بھی بولے گئے ہیں وہ پہلے کبھی ہمارے ڈرامہ آرٹسٹوں کے منہ سے نہیں سنیں گئے ہوں گے. منڈی میں‌صبا قمر ، میکال ذاولفقار ، وہاج علی ، عثمان پیرزادہ و دیگر شامل ہیں. شائقین اس ویب سیریز کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں .

  • صبا قمر کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے دکھ میں دکھی

    صبا قمر کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے دکھ میں دکھی

    اداکارہ صبا قمر جنہوں نے حال ہی میں ویب سیریز منڈی کی شوٹنگ کا سپیل ختم کیا ہے ان کے بھائی آج صبح انتقال کر گئے ہیں . صبا قمر نے یہ خبر ااپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کی انہوں نے

    انا اللہ وانا الیہ راجعون سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا.ان کے مداح یہ خبر سن کر اداس ہو گئے۔ صبا قمر نے اپنے بھائی کے لئے لکھا منا ۔ صبا قمر کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دکھی دیکھ کر کافی پریشان اور اداس ہیں۔ اداکارہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں ۔ صبا کے جواں سالہ بھائی کی موت کی خبر پر ان کے شوبز کے ساتھی بھی دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔ اسی طرح سے ان کے مداح بھی ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کےلئے سوشل میڈیا پر پوسٹیں لکھ رہے ہیں۔ ابھی تک کی اطلاعات یہ ہیں کہ آج بعد نماز مغرب جنازہ اٹھایا جائیگا۔ صبا قمر لاہور میں رہتی ہیں اور آج کل ویب سیریز منڈی کی شوٹنگ کی غرض سے لاہور میں ہی موجود تھیں۔