Baaghi TV

Tag: صبور علی

  • سشمیتا سین ہوئیں سجل اور صبور علی کی دیوانی

    سشمیتا سین ہوئیں سجل اور صبور علی کی دیوانی

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین جنہوں نے بالی وڈ میں کافی کام کیا ہے لیکن ان کے مزاج اور کام کی رفتار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنے کیرئیر کو لیکر کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہیں، سشمیتا سین اداکاری کی وجہ سے کم اور اپنے معاشقوں کی وجہ سے زیادہ چرچا میں رہی ہیں. سشمیتا سین کی پچھلے دنوں قومی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی ہے اب ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کی دو بہنوں کی جو کہ اداکارائیں بھی ہیں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی ہوئی نظر آرہی ہیں. اطلاعات کے مطابق صبور

    اور سجل علی کا بھائی محمد علی کی ملاقات دوران سفر سشمیتا سین سے ہوئی ، اس ملاقات میں انہوں نے محمد علی کی ڈیمانڈ‌ پر ان کی بہنوں سجل اور صبور کے لئے ایک پیغام ریکارڈ کروایا اس میں انہوں نے کہا کہ سجل اور صبور آپ دونوں‌ بہترین‌ اداکارائیں ہو ، میری دعا ہے کہ آپ دونوں اسی طرح‌سے آگے بڑھتی رہو کامیابیاں حاصل کرتی رہو. سشمیتا سین کی یہ وڈیو انسٹاگرام پر کافی وائرل ہو رہی ہے. سجل اور سشمیتا سین کی پہلے سے ہی ملاقاتیں تو ہیں لیکن صبور علی کے ساتھ شاید ہی صبور علی کی ملاقات ہوئی ہو.

  • گوری رنگت کی اہمیت پر کی صبور علی نے بات

    گوری رنگت کی اہمیت پر کی صبور علی نے بات

    گوری رنگت ہمارے ملک میں خوبصورتی کا معیار سمجھی جاتی ہے ، اگر کسی کی رنگت گوری ہے اور اسکے نین نقشن خوبصورت نہیں ہیں تو بھی اسے خوبصورت ہی کہا جائے گا اگر کسی رنگ سانولا ہے تو چاہے اس کی نین نقش کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں اسے خوبصورت نہیں‌مانا جائیگا . گوری رنگت پر صبور علی نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کھل کر کی ہے بات .انہوں نے کہا کہ میں‌نے کبھی بھی گوری رنگت کےلئے انجیکشنز نہیں‌لگوائے . ہم چونکہ بہت کام کرتے ہیں لہذا ہمیں انرجی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے میں وٹامن کے انجیکشزلگواتی ہوں. میں نے کبھی بھی رنگت گوری کرنے کے لئے انجیکشنز نہیں لگوائے. انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہماری انڈسٹری میں فنکار رنگت گوری کرنے کےلئے

    انجیکشنز لگواتے ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں‌کیا میں سمجھتی ہوں کہ میں جیسی بھی ٹھیک ہوں اگر ایسے ہی کسی کو مجھے ڈرامے میں‌لینا ہے تو لے ورنہ رہنے دے . انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوا کہ اگر کسی سین میں‌میرا رنگ زیادہ گورا نہیں لگ رہا تو وائٹ بیس لگا کر میرا رنگ گورا کرکے دوبارہ شوٹ کیا گیا لیکن یہ سب پہلی کی باتیں ہیں اب ایسا اگر کوئی مجھے کہے گا تو میں انکار کردوں گی کیونکہ میرا جیسا بھی رنگ ہے یہ کسی کو شوٹنگ کےلئے قبول ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جائے اپنا کام کرے .

  • صبور علی کی مزاحیہ وڈیو سے ہوئے ان کے مداح محظوظ

    صبور علی کی مزاحیہ وڈیو سے ہوئے ان کے مداح محظوظ

    صبورعلی کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں‌ ہوتا ہے. صبور علی سجل علی کی چھوٹی بہن ہیں. صبور علی آج کیرئیر کی ان اونچائیوں پر ہیں جہاں پر ان کے پاس ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ بھی ہے سجل بھارت میں بھی کام کر چکی ہیں جبکہ صبور علی ابھی پاکستانی ٹی وی تک ہی محدود ہیں. صبور علی ٹی وی ڈراموں میں روتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں لیکن ذاتی زندگی میں‌ وہ کافی ہنس مکھ ہیں. صبور جیسا کہ سب جانتے ہیں‌سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں انہوں‌نے حال ہی میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ خود کافی خوبصورت

    لگ رہی ہیں ، انہوں نےٹک ٹاک طرز کی ایک وڈیو بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لڑکیاں تو چلو میک اپ کر کے خوبصورت دکھائی دیتی ہیں یہ لڑکے کیسے خوبصورت بن جاتے ہیں.اور کہاں سے آتے ہیں یہ اتنے حیسن لڑکے.صبور علی کی اس قسم کی مزاحیہ وڈیو اور سوالات پر ان کے مداح کافی محظوظ ہوئے اور ان کی وڈیو کے کمنٹس باکس میں کمنٹس کئے. آئزہ خان نے لکھا کہ یہ تب ایسا ہوتا ہے جب آپ کے گھر میں کوئی خوبصورت لڑکا موجود ہو. آئزہ کے کمنٹ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کے لئے ایک نئی بحث چھیڑ دی .

  • صبور علی بھی فیروز خان کی درندگی پر بول پڑیں

    صبور علی بھی فیروز خان کی درندگی پر بول پڑیں

    سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی بھی نامور اداکارہیں ان کے کریڈٹ پر بھی خاصا کام ہے اور انہوں نے جتنے بھی ڈرامے کئے ہیں سب میں انکا لیڈ رول ہے. صبور علی حساس دل کی لڑکی ہیں، وہ بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہیں فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے حق میں‌. انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رشتہ اتنا خراب چل رہا ہو کہ ایک دوسرے کے ساتھ ایک چھت کے نیچے نہ رہا جا سکتا ہوں تو پھر اس رشتے کو چلانے کا بالکل بھی فائدہ نہیں ہوتا اس رشتے سے جتنی جلدہو سکے جان چھڑا لینی چاہیے. صبور علی نے کہا کہ ہم سب کو فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ فیروز خان نے ان پر ظلم کیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ جن لڑکیوں کے ساتھ بد

    سلوکی ہوتی ہے گھریلو تشدد ہوتا ہے ان کو چاہیے کہ وہ اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اور آواز اٹھائیں اور ہم سب کو ان کی آواز بننا چاہیے ،انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ زہر گھولتے تعلق سے بہتر ہے کہ ہماری بیٹیاں یا بہنیں مردہ رہنے کے بجائے طلاق یافتہ کہلائی جائیں۔صبور علی کی اس انسٹاگرام سٹوری کو بہت سراہا جا رہا ہے ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ صبور نے بالکل ٹھیک بات کی ہے جو رشتے تکلیف دیتے ہوں ان سے جان چھڑا لینا ہی بہتر ہوتا ہے.

  • صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    سجل علی کی بہن صبور علی جو کہ ٹی وی کی معروف ادکارہ ہیں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار علی انصاری کے ساتھ شادی کی. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں.صبور علی اپنے شوہر کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں . ان سے کوئی معمولی سا بھی علی انصاری کے حوالے سے سوال کر لے وہ اپنے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیتی ہیں. حال ہی میں ان سے جب انٹرویو ہوا تو انہوں نے کہا کہ علی انصاری بہت اچھے انسان ہیں انہوں نے میری زندگی جینے کے مطلب ہی بدل دئیے ہیں . علی انصاری مجھے بہت پیار دیتے ہیں اور میرا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں. انہوں نے

    کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ علی انصاری نے میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے تو بے جا نہ ہو گا. صبور علی نے مزید کہا کہ میں اور علی ساتھی اداکار تھے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے تھے ، شوبز کی تقریبات میں ایک دوسرے کا سامنا بھی ہوجاتا تھا یہاں تک کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس بھی کر لیا کرتے تھے. علی نے مجھ سے جب بات چیت شروع کی تو میں‌نے کہا کہ میں محبت کے چکر میں نہیں‌پڑتی ،شادی ہی کروں گی علی رشتہ لے آئے ہماری شادی ہو گئی اور میں سمجھتی ہوں کہ علی کے ساتھ شادی کا میرا فیصلہ بہت اچھا رہا ہے کہ کیونکہ علی انصاری نے میری زندگی کے معنی ہی بدل دئیے ہیں مجھے بے حد خوشیاں دی ہیں.

  • جھگڑے کے سین میں میرے ہنسنے کی وڈیو مجھے لگا وائرل نہیں ہوگی لیکن ہو گئی صبور علی

    جھگڑے کے سین میں میرے ہنسنے کی وڈیو مجھے لگا وائرل نہیں ہوگی لیکن ہو گئی صبور علی

    اداکارہ صبور علی جن کا ڈرامہ سیرل ”مشکل ” آج کل شائقین بہت پسند کررہے ہیں اس کے ایک سین میں ہمایوں اشرف اور خوشحال خان کے درمیان شدید جھگڑا ہو رہا ہوتا ہے، خوشحال خان کے ساتھ صبور علی کھڑی ہوتی ہیں اس موقع پر جب کیمرے کا رُخ صبورعلی کی جانب ہوتا ہے تو وہ ہنستی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں۔جھگڑے کے موقع پر صبور علی کا ہنسنا لوگوں نے نوٹس کر لیا اور بعد میں اس پر بنایا خوب مذاق. اس حوالے سے صبور علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سین جب آن ائیر گیا تو اس وقت میں نے دیکھا کہ میں تو ہنس رہی ہوں، اس کے بعد کسی نے مجھے یہ سین ٹیگ کیا اور نشاندہی کی کہ میں‌جھگڑے کے سین میں ہنس رہی ہوں، میں نے جلدی سے سوشل میڈیا چیک کیا

    کسی نے پوسٹ نہیں‌کی تھی مجھے لگا کہ صرف اسی نے پوسٹ کی ہے ، باقی تو کسی کو پتہ ہی نہیں لگا لہذا میں‌ نے خود کو کیا ہوا ٹیگ
    ہٹا دیا کہ لوگوں کو پتہ نہ لگے لیکن دو دن کے بعد سین وائرل ہو گیا اور ہر طرف اسی کی باتیں ہونے لگیں شروع میں مجھے ہوا کہ لوگ کیا کہیں گے کیونکہ ان کو تو نہیں پتا کہ ٹیکنکلی یہ میرا فالٹ نہیں ہے. خیر میں‌نے کہا اب جو ہو گا دیکھا جائیگا، لیکن میں نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں‌ نے اس سین کو نیگیٹو نہیں لیا بلکہ اس پر میمز بناتے رہے اور مزے مزے کے میمز دیکھ کر میں انجوائے کرتی رہی اور زیادہ پریشان نہیں ہوئی. ہاں اگر بہت زیادہ تنقید ہوتی تو یقینا پریشان ہوجاتی.

  • علی انصاری کو کس ہیرو جیسا کام نہیں کرنا ؟

    علی انصاری کو کس ہیرو جیسا کام نہیں کرنا ؟

    چھوٹی سکرین کے اداکار علی انصاری اور صبور علی کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی ہے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں۔ علی انصاری کی شکل بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی سے ملائی جاتی ہے اور کہا جا تا ہے کہ علی انصاری عمرا ن ہاشمی کی طرح نظر آتے ہیں۔ تاہم علی انصاری نے کبھی یہ خود نہیں کہا کہ ان کی شکل عمران ہاشمی سے ملتی ہے۔ حال ہی میں صبور علی اور علی انصاری نے تاہش ہاشمی کے شو میں شرکت کی دونوں سے وہاں دلچسپ سوالات ہوئے ، علی انصاری سے جب تابش نے پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ کی شکل لوگ عمران ہاشمی سے کیوں ملاتے ہیں؟ کام کی وجہ سے شکل کی وجہ سے انہوں نے کہا کہ میرا چہرہ ہی ان کے ساتھ

    ملاتے ہیں ان جیسے کام نہ مجھے آفر ہوئے ہیں نہ میں آفر ہونے پر ویسے کام کروں گا۔ صبور علی نے بھی اس شو میں کہا کہ وہ کرداروں کے انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہیں ان کی پہلی ترجیح سکرپٹ ہوتا ہے اور سکرپٹ اچھا لکھا ہو تو وہ فورا حامی بھر لیتی ہیں۔ یاد رہے کہ ہنسنا منع ہے ایسا کامیڈی شو ہے جو بھارتی کامیڈی شو کپل شرما شو کی کاپی ہے اس شو کو جہاں بہت پسند کیا جا رہا ہے وہیں تنقید بھی ہورہی ہے ناقدین کا کہنا ہےکہ تابش ہاشمی کپل شرما کی بھونڈی نقل اتار رہے ہیں.

  • کنرہ ہاشمی اور صبور علی کی  میک اپ وڈیو وائرل

    کنرہ ہاشمی اور صبور علی کی میک اپ وڈیو وائرل

    چھوٹی سکرین کی دو خوبصورت اداکارائیں جو کہ بہت ہی قریبی دوست بھی ہیں ایک ساتھ انہوں نے ڈراموں میں کام بھی کیا ہے۔دونوں کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں ہے۔دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی ہیں اور اکثر و بیش تر انسٹاگرام پر اپنی وڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں دونوں کی دوستی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے ان کی ایکساتھ لی گئی تصاویر اور وڈیوز کے سوشل میڈپا چرچے ہی رہتے ہیں۔حال ہی میں کنزہ ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں

    اور کنزہ ہاشمی ان کو میک کررہی ہیں۔کنزہ ہاشمی نے اس وڈیو کا کیپشن یہ دیا ہے کہ صبور علی کو اس کرسی پر بیٹھنے کےلئے مجبور کیا گیا اور کہا گیا کہ مجھے جادو کرنے دو.اس وڈیو کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں اور ہر کوئی اس وڈیو کو بہت پسند کررہا ہے دونوں اداکارائوں کے ویسے ہی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز ہیں جو ان کی تصاویر اور وڈیوز کو سراہتے ہیں۔ یاد رہے کہ صبور علی اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں صبور نے بہت سارے ڈراموں میں مرکزی کردار کئے ساتھ ہی ساتھ سپورٹنگ کردار بھی نبھائے ۔ کنزہ ہاشمی اور صبور علی ڈرامہ سیریل گل و گلزار میں ایکساتھ دکھائی دیں تھیں۔اس ڈرامے میں دونوں سہیلیاں بنی ہوتی ہیں ان میں سے ایک پیسے کی پجارن ہوتی ہے یہ ڈرامہ شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

  • صبور علی کو آیا کس کا رشتہ ؟

    صبور علی کو آیا کس کا رشتہ ؟

    اداکارہ صبور علی بھی مہنگائی سے کافی پریشان ہیں لیکن انہوں نے اس کا اظہار نہایت ہی الگ انداز میں کیا ۔انہو ں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں دو تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں ان کی ایک تصویر پر لکھا ہوا ہے کہ لڑکے کا رشتہ آیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں صبور علی دلہن بنی ہوئی ہیں اس پر لکھا ہوا ہے کہ لڑکے کا پیٹرول پمپ ہے ۔صبور علی کی مہنگائی پر اس طنزیہ پوسٹ کو بہت زیاد ہ پسند کیا جا رہا ہے ۔صبور علی ہی نہیں مہنگائی سے ہر دوسرا فنکار بھی متاثر ہوا ہے ہر کسی کے دل کی آواز ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے خصوصی طور پر پیٹرول کی قیمتوں نے تو جیسے سب کی ہی کمر توڑ کر رکھ دی ہو ۔

    یاد رہے کہ صبور علیپچھلے برس علی انصاری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیںان کی شادی کو بھی محدود پیمانے پر ہی کیا گیا تھا شادی میں ان کے قریبی دوست اور اہلخانہ کے لوگ شامل تھے۔ شادی کے بعد وہ اب تک کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں ۔ صبور علی سجل کی چھوٹی بہن ہیں دونوں ایک ہی وقت میں ڈرامہ انڈسٹری میں آئیں لیکن سجل صبور سے کافی آگے نکل گئیں یہاں تک کہ انہوں نے بھارت میں سری دیوی کے ساتھ بھی کام کیا ۔صبور علی نے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہمیں اور سجل کام کے حوالے سے آپس میں اتنی ہی بات کرتی ہیں کہ وہ آج کل کیا کام کر رہی ہیں اور کہاں جا رہی ہیں اور میں کیا کر رہی ہوں،ہم ایک دوسرے کے پراجیکٹس کو ڈسکس نہیں کرتیں۔

  • احد رضا اور ان کے اہلخانہ کی صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر مداح تشویش میں مبتلا

    احد رضا اور ان کے اہلخانہ کی صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر مداح تشویش میں مبتلا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے شوہر اداکار احد رضا میر نے اپنی سالی صبور علی کی شادی میں شرکت نہ کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سجل علی اور اُن کے شوہر احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مختلف ڈیجیٹل خبر رساں اداروں کی جانب سے یہ خبریں شائع کی جارہی ہیں کہ جوڑے کی علیحدگی ہوگئی ہے۔

    سجل علی کی مینجر نے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لیے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں۔

    تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل اور احد کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے جارہے ہیں۔

    گزشتہ روز سجل علی کی بہن و اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب ہوئی جس میں جہاں اُن کے رشتہ داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی تو وہیں ان کے شوہر اور صبور کے بہنوئی احد رضا میر شادی کی تقریب میں نظر نہیں آئے۔

    احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ صبور کی شادی کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل اور احد کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے جارہے ہیں۔

    "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ کی ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لی گئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا احد کے لیے صبور علی کی شادی سے زیادہ یہ شادی اہم تھی؟-

    دوسری جانب سجل علی بھی اپنی بہن کی شادی میں کچھ کھوئی کھوئی سی نظر آئیں، صارفین کا کہنا ہے کہ احد کی غیر موجودگی نے سجل کو اُداس کیا۔

    لالی ووڈ ہیرو معمررانا کی بیٹی کی منگنی