Baaghi TV

Tag: صبور علی

  • علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

    علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اور علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں صبور علی اپنی رخصتی کے وقت جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں-
    https://twitter.com/Lollywoodnow1/status/1479424096698052611?s=20
    صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔

    "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز


    ساتھی اداکاروں نے شادی میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے عروہ حسین، زارا نور عباس سمیت دیگر شخصیات رخصتی کی تقریب میں بھی شریک تھیں۔
    https://twitter.com/Lollywoodnow1/status/1479451687207190529?s=20
    صبور علی کو رخصتی کے وقت روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر ہوئی ایک ویڈیو میں علی انصاری کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے حوصلہ دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہصبور نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کردیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود صبور علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرکے ’صبور علی انصاری‘ کردیا ہے۔

    لالی ووڈ ہیرو معمررانا کی بیٹی کی منگنی


    صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنے پر اُن کے مداح بہت خوش ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں۔

    ادھر صبور علی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اداکار علی انصاری کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے علی انصاری گزشتہ کئی روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، پہلے اداکار کی بہن کی شادی توجہ کا مرکز بنی تو اب اُن کی اپنی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

    بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے بیٹی کی منگنی کر دی


    علی انصاری کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اداکار کے انسٹاگرام فالوورز، اضافے کے بعد ایک ملین یعنی 10 لاکھ ہوگئے ہیں۔

    علی انصاری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک 453 پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 374 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

    سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

  • "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسم کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں’ڈھولکی‘ کی رسم عام طور پر پاکستانی شادیوں میں کم از کم شادی کی مرکزی تقریب سے ایک ہفتہ قبل شروع ہوجاتی ہے-

    اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسم کی تصاویر سب سے پہلے سارا سیلون کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں، جنہیں بعد ازاں اداکارہ امر خان اور کنزہ ہاشمی نے بھی شیئر کیا ’ڈھولکی‘ کی تصاویر میں صبور علی کو امر خان اور کنزیٰ ہاشمی سمیت میک اپ آرٹسٹ سارا خان کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں

    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر صبور علی کی بعض ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اداکارہ کی ڈھولکی کی ویڈیوز ہیں-

    دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا اُن کی شادی کا آغاز ہو چکا ہے یا نہیں حتیٰ کہ صبورعلی کی بہن سجل علی، بہنوئی احد رضا میر، اداکار علی انصاری، اُن کی بہن اداکارہ مریم انصاری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کہ حال ہی میں ان کی قریبی سہیلی اداکارہ منال خان نے ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں بتایا تھا کہ صبور علی جلد شادی کرنے والی ہیں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے صبور علی کو ان کی جلد ہونے والی شادی پر مبارک باد پیش کی تھی، جس پر احسن خان نے کہا تھا کہ اداکارہ اور علی انصاری کی شادی جنوری میں ہوگی، جس کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

    میزبان احسن خان اور شوہر احسن محسن اکرام کے جواب میں منال خان نے تصدیق کی تھی کہ صبور علی کی شادی جنوری میں ہونے جا رہی ہے اور اس بات کا علم ہر کسی کو ہوچکا ہے مذکورہ شو کے ایک ہفتے بعد صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    خبریں ہیں کہ صبور علی اور علی انصاری جنوری کے وسط تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ان کی ‘ڈھولکی‘ اور ‘ابٹن‘ کی رسومات 10 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ہی صبور علی کی قریبی سہیلی اور ان کے منگیتر علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی ہوئی تھی مریم انصاری نے سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے دسمبر 2021 کے آخر میں شادی کی تھی، دونوں نے فروری 2021 میں نکاح کیا تھا۔

    سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

  • ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں

    ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں

    اداکارہ صبور علی نے منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو کو بغیر اجازت عکس بند کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات ہوئیں جہاں مریم انصاری کی شادی کی خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی تھیں وہیں ان کی بھابی، صبور علی کی ایک ویڈیو نے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی-

    اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی اپنے منگیتر علی انصاری کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اچانک غصے میں آ گئیں اور انہوں نے ڈانس کرنا بھی چھوڑ دیا، ویڈیو کے وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین اپنا تبصرہ پیش کرنے لگے کہ اِس جوڑی میں لڑائی ہو گئی ہے جس میں اداکارہ علی انصاری سے کچھ خفا دکھائی دے رہی ہیں۔

    ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں جس پر صبور علی نے برہمی ظاہر کی۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

    صبور علی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہماری سنجیدہ بات چیت اس موضوع پر ہورہی تھی کہ کس طرح بغیر اجازت لوگوں کی جانب سے ہماری ویڈیو شوٹ کرنے سے ہم پریشان ہوئے پھر بھی ہم نے تقریب کو کافی انجوائے کیا، آپ سب کی فکرمندی اور محبت کا شکریہ۔

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

  • صبورعلی نے فلموں میں کام کر نے کے لیے شرط رکھ دی

    صبورعلی نے فلموں میں کام کر نے کے لیے شرط رکھ دی

    پاکستانی ڈرامہ اداکارہ صبورعلی نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور فلموں میں کام کروں گا-
    ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صبور علی نے کہا کہ میں ایک ایرونا ٹیکل انجینئربننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی اداکاری کی بہت شوقین تھی ،میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اب میں اس شعبے میں ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت بھی کرتی ہوں-
    ان کا مزید کہنا تھا کہ سلوراسکرین نے مجھے بہت کچھ سکھایاہے لیکن بڑی اسکرین پر کام کرنا ہراداکارہ کا خواب ہوتا ہے اگر مستقبل میں اچھا اسکرپٹ ملا تو فلموں میں ضرور کام کروں گی-