ننکانہ صاحب میں عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس (RUJ) کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں ممتاز صحافی احسان اللہ ایاز کو “بیسٹ رپورٹر آف دی ایئر” ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب میں شہر کے سینئر صحافیوں اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب افضل حق، جنرل سیکرٹری آصف بھٹی، سینئر صحافی سمیع اللہ عثمانی، عرفان رشید بھٹی اور شیخ آصف اقبال سمیت دیگر مقررین نے احسان اللہ ایاز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، جس کی بنیاد سچائی، دیانتداری اور امانت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچ لکھنے والے صحافیوں کو اکثر دھمکیوں، مقدمات اور مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر ایک حقیقی صحافی ہر حال میں حق اور سچ کا ساتھ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے، جو اپنے قلم کے ذریعے سچ اور جھوٹ میں فرق واضح کرتا ہے اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔ ایک ایماندار صحافی قوم کا سرمایہ اور معاشرے کی حقیقی آواز ہوتا ہے، تاہم جب قلم بک جائے تو نہ صرف صحافت بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں کی قدر کریں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنے مسائل اجاگر کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔تقریب کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ پریس کلب ننکانہ صاحب، بابائے صحافت شیخ منظور احمد شاد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن علی ناصر قادری ایڈووکیٹ، سینئر صحافی شاہین اقبال غیور، حبیب احمد، راؤ توقیر الاسلام اور ڈاکٹر شاہنواز قادری نے احسان اللہ ایاز کو “بیسٹ رپورٹر آف دی ایئر” ایوارڈ پیش کیا، جس پر شرکاء نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Tag: صحافت
-

عالمی یومِ آزادی صحافت: احسان اللہ ایاز کو “بیسٹ رپورٹر آف دی ایئر” ایوارڈ سے نواز دیا گیا

آزاد اور محفوظ صحافت کسی بھی جمہوریت کا بنیادی ستون ہے،بلاول بھٹو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان اور دنیا بھر میں صحافت کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
باغی ٹی وی : صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے دنیا بھر بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں صحافیوں کے خلاف ہراسانی، تشدد اور ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کے لیے فوری انصاف کو یقینی بنا کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں سچائی اور دیانتداری کی قدر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد اور محفوظ صحافت کسی بھی جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ معاشرے اور جمہوریت کی خدمت ہے، صحافیوں کے خلاف دھونس دھمکی اور تشدد بلاشبہ آزادیِ اظہار اور عوام کے حقِ معلومات پر براہ راست حملہ ہیں، آزاد صحافت ہماری اقدار کا مرکز ہے اور صحافیوں کا تحفظ غیر متنازع ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے صحافت کی آزادی کی حامی رہی ہے اور ہر قسم کی سینسر شپ اور جبر کے خلاف کھڑی رہے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک آزاد اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد رکھی اور آزاد صحافت کو جمہوریت کے لیے ضروری قرار دیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث مشعلِ راہ ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی صحافت کا دفاع کیا جائے، صدر مملکت آصف علی زرداری بدترین میڈیا ٹرائل کا شکارہونے کے باوجود ہمیشہ صحافت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم رہتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیےمقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا نہایت ضروری ہےصحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے ذمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
-

صحافیوں کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو واضح کرنا چاہیے،وزیر داخلہ
وزیرداخلہ محسن نقوی نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول کلیدی اہمیت رکھتا ہے،
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مستند اطلاعات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، صحافیوں کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو واضح کرنا چاہیے ، صحافیوں کو پاکستان کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلنا چاہیے، بدقسمتی سے سچ جھوٹ کی تمیز تقریبا ختم ہو چکی ہے، فیلڈ کے اندراور باہر ایک مافیا سرگرم عمل ہے،معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،جرائم کا نشانہ بننے والے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ صحافی برادری کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی ِصحافت ممکن نہیں.وزیراعظم
بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں،مریم نواز
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے
-

صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی ِصحافت ممکن نہیں.وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافی دنیا کو باخبر رکھنے کیلئے دن رات مصروفِ عمل رہتے ہیں.
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے صحافیوں کو سچ بولنے کی پاداش میں مختلف خطرات، مصیبتوں اور صعوبتوں کو جھیلنا پڑتا ہے. امن کے علاوہ، تنازعات و جنگوں میں بھی صحافی اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر رپورٹنگ کے فرائض سر انجام دیتے رہتے ہیں.سچ کے داعی ان صحافیوں کو پابندیوں ، تشدد ، دھمکیوں، اغواء اور قتل جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.غزہ میں بین الاقوامی کنوینشنز کے باوجود درجنوں صحافیوں کو دانستہ قتل کر کے سچ کا راستہ روکا گیا. صحافیوں کے قتلِ عام پر اقوامِ عالم اور بین الاقوامی تنظیموں کو اسرائیل کو انصاف کے کٹھہرے میں کھڑا کرنا چاہئیے. صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی ِصحافت ممکن نہیں.ہماری حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی پاسداری کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھائے ہیں. پاکستانی صحافیوں نے جمہوریت، آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کیلئے عظیم قربانیاں دیں. صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے صحافی و میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ایکٹ 2021 پاس کیا گیا.صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس بھی وفاقی حکومت کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے ایک اہم اقدام ہے.پاکستان میں صحافیوں کے خلاف جرائم کو روکنے، ارتکاب کرنے والوں کی سزا یقینی بنانے اور انکے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں.آئین پاکستان آزادی اظہارِ رائے، آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے اور حکومت پاکستان اس کو یقینی بناتی ھے،
بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں،مریم نواز
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے
-

بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں،مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والےصحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے- مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے آزاد صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے زمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے،صحافیوں کے تحفظ پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق پاکستان میں رواں سال 6 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور 11 پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں،
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے
-

ایک تاریخی لمحہ!سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کیجانب سے باغی ٹی وی کو مل گیا اعلی صحافتی ایوارڈ
سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور ظلم کے خلاف پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے پر اعلیٰ صحافتی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

چیمبر آف کامرس نے ایک خصوصی ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کو بھی ان کی خدمات پر سراہا گیا۔

ایوارڈ تقریب میں موجود شخصیات میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک، ممبر ایگزیکٹو باڈی سلیم بھٹہ، اور ممبر شہزادہ سید خرم شاہ موجود تھے

اس پروقار تقریب میں پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد خرم میر، صدر شاہد ریاض (بیورو چیف باغی ٹی وی)، سینئر نائب صدر مہر مصطفی، نائب صدر رانا جاوید، نائب صدر مدثر رتو، سیکرٹری جنرل شیخ بلال حسین اور ممبر مجلس عاملہ محمد بلال ودیگر شامل تھے جنہیں اعزاز سے نوازاگیا.

منعقدہ تقریب میں باغی ٹی وی اور دیگر صحافیوں کو عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل پر آواز اٹھانے پر سراہا گیا اورسیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو تسلیم کیا۔

یہ ایوارڈ سیالکوٹ کے صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کی خدمات کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مہر مصطفی کو بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا

-

آزادی صحافت کاعالمی دن،پاکستان میں ایک اور صحافی دھماکے میں شہید
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا
خضدار پریس کلب کے صدر بم دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں،چمروک کے مقام پر صدیق مینگل کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید جبکہ مزید 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،صدیق مینگل جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر بھی تھے.پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق امحمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے جب انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،
بلوچستان میں یہ معمول بن چکا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں اپنی مذموم کارروائیوں کی تکمیل کے لیے معصوم نہتے افراد کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں، خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو ان کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہیں،وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے خضدار واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے دن پریس کلب کے صحافی کی ہلاکت صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔ضلع انتظامیہ تمام زخمیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔
خضدار دھماکے میں صحافی کی موت، وزیراعظم، وزیر داخلہ،وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر کا اظہار افسوس
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خضدار دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیرِ اعظم نے شہید کیلئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیرِ اعظم نے واقعے مین زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں دھماکے کی مذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپریس کلب خضدار کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےلواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وفاقی وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،اور کہا کہ خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خضدار میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار رنج و غم کیا ہے،پی پی پی چیئرمین نے متاثرہ خاندان اور صحافی برادری کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،گھناؤنے جرم میں ملوث درندوں کو ذلت کے علاوہ کچھ نہيں ملے گا، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی.
آزادیِ صحافت کے دشمن کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خضدار میں دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پریس کلب کے صدر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ہے،وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ آزادیِ صحافت کے دشمن کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔امن وامان قائم کرنے والے ادارے سیاسی مداخلت میں مصروف ہیں،مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خضدار دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل شہیدہوئے ہیں،اللہ کریم مولانا مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کی شہادت کو قبول فرمائے ۔امن وامان قائم کرنے والے ادارے سیاسی مداخلت میں مصروف ہیں اور عوام کی جان ومال کا کوئی پرسان حال نہیں ۔واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔مولانا صدیق شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ۔اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
-

آزادی صحافت ہی جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے،خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یومِ صحافت کے دن کے موقع پر صحافی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافتی برادری ریاست کے چوتھا ستون کی اہمیت رکھتی ہے اور ملک میں مظلوم کی آواز کو حاکم تک پہنچانے کا سب سے معتبر طریقہ آزادی صحافت ہے ، آزادی صحافت ہی جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے اور انسانی حقوق کی جان ہے آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی جدوجہد اور بے شمار قربانیاں لائق تحسین ہیں
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اس دن کے موقع پر ارشد شریف سمیت 167 صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے صحافتی خدمات سر انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دیکر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہیں جہاں آئے روز صحافیوں پر تشدد اور ان کو شہید کیا جاتا ہے آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت اور موثر انصاف کا تصور نا ممکن ہے، معاشرے کی اجتماعی اصلاح اور قوم کو اجتماعی شعور دینے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار ہمیشہ سے بہترین رہا ہے صحافت کے اس اہم کردار کے پیش نظر پاکستان مرکزی مسلم لیگ میڈیا کی مکمل آزادی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس مقصد کے لئے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے دورِ حکومت میں صحافیوں کے لیے نٸی ہاٶسنگ سوساٸٹیوں و دیگر تمام سہولیات کو فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے تاکہ صحافی برادری کی معاشی پریشانیوں میں خاطر خواہ کمی ہو سکے
ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے
-

جھوٹ کا مقابلہ کریں،نوجوان نسل کو محفوظ بنائیں،شرجیل میمن
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کا عالمی دن دراصل حق اور سچ لکھنے والے بہادر صحافیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت جمہوری معاشروں کا اہم ستون ہے،جہاں سچ کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہ ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی۔آزاد صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے ، جس نے آزادی صحافت کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافیوں نے مل کر ملک میں جھموریت کی مضبوطی کے لیے جنگ لڑی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے صحافیوں اور صحافتی انجمنوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے کےلئے ہمیشہ بھرپور اقدامات کئے ہیں ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے لیکر سابق صدر آصف علی زرداری تک صحافیوں کی فلاح و بہبود ہماری پارٹی کے منشور کا اولین نکتہ رہا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے لیے اقدامات کی خصوصی ہدایات دی ہیں ،
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹشنر بل منظور کرایا ،جرنلسٹس کے تحفظ کا کمیشن تشکیل دیا ،سندھ حکومت جلد جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کا مستقبل سیکریٹریٹ قائم کرنے جا رہی ہے ،سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے تحت ہیلپ لائن قائم کردی ہے ، جس کا جلد اعلان کردیا جائے گا ، پاکستان اس وقت جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کا شکار ہے آج ملک میں سچ اور جھوٹ کی لڑائی ہے، صحافت کے عالمی دن کے موقع آئیں ہم سب ملک کر ملک میں جاری جھوٹ کا مقابلہ کریں اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کر کے اپنی نوجوان نسل کو محفوظ بنائیں