Baaghi TV

Tag: صحافی پر قاتلانہ حملہ

  • صحافی پر قاتلانہ حملہ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    صحافی پر قاتلانہ حملہ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    قصور
    صحافی پر قاتلانہ حملہ،تحقیقات نا ہو سکی،صحافی برادری کا اظہار تشویش

    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ قصور کے صحافی رانا جنید خان رائیونڈ قصور روڈ پر اپنی گاڑی میں گزشتہ دنوں اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ حویلی ملکانوالی کے قریب ان کی گاڑی کے قریب آکر دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر رانا جنید نے گاڑی بھگا کر لیاقت فلنگ اسٹیشن میں گاڑی داخل کی تو تعاقب کرنے والے مسلح افراد نے ان کی جانب فائرنگ کی اور بھاگ نکلے تاہم رانا جنید محفوظ رہے
    واقعہ کی اطلاع ریسیکو 15 قصور پولیس کو کی گئی تو ایس ایچ او راجہ جنگ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور حملہ آوروں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی
    واضع رہے کہ چند دن قبل اسی راجہ جنگ کے علاقے میں اظہر یسین ثانی ایڈووکیٹ سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے باعث پورے علاقے میں خوف کی فضاء قائم ہے
    راجہ جنگ قصور کی سیاسی،سماجی و صحافی برادری نے ڈی پی او قصور عمران ہشور سے رانا جنید خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • صحافی پر قاتلانہ حملہ صحافی برادری سراپا احتجاج

    صحافی پر قاتلانہ حملہ صحافی برادری سراپا احتجاج

    قصور
    کوٹرادہاکشن میں نامعلوم افراد کی صحافی پر فائرنگ،جان سے مارنے کی کوشش،قصور کی صحافی برادری سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نجی اخبار کے صحافی اساس کھوکھر پر گھر جاتے ہوئے کوٹ رادھاکشن کے علاقے موضع مدکے کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ملزمان نے اساس کھوکھر پر فائرنگ کی تاہم اساس کھوکھر معجزاتی طور پر بچ گئے
    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی بستی لال شاہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا
    اساس کھوکھر پر قاتلانہ حملے کی قصور کی صحافی برادری نے پر زور مذمت کی ہے اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ قصور کی صحافی برادری احتجاج کرے گی

  • صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

    قصور
    پتوکی قصور کے صحافی پر قاتلانہ حملہ
    صحافی برداری کا اظہار افسوس اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کے سینئر صحافی چوہدری مختار پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ قاتلانہ حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے سینئر صحافی چوہدری مختار احمد جو کہ سریسر چک نمبر21 کے رہائشی ہیں گھر سے ضروری کام کی بابت نکلے ہی تھے کہ مخالفین فیصل منظور وغیرہ نرسری کے قریب دھاک لگائے بیٹھے تھے جونہی مختار احمد ان کے قریب سے گزرنے لگے تو مسلح 6 افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی خوف وہراس پھیلنے سے چوہدری مختار احمد اپنی موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑا تو مخالفین مختار احمد پر ٹو ٹ پڑے ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مختار احمد پر حملہ آور ہوگئے ملزم وقاص نے جان سے مارنے کیلئے فائر کئے لیکن مختار احمد فائر لگنے سے محفوظ رہا ملزم وقاص کے دوسرے ساتھی جن میں عدنان ، عمران ، انس، عابد، ساجد وغیرہ شامل ہیں انہوں نے شدید زدوکوب کیا جس سے مختار احمد لہولہان اور بے ہوش ہوگیا فائرنگ کی آواز سن کر راہگیر اکھٹے ہوئے تو ملزمان مختار احمد کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔جس پر راہگیروں نے زخمی اور بے ہوش مختار احمد کو ہسپتال پہنچایا بعد ازاں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دائر کر دی گئی پتوکی کے صحافیوں کا مختار احمد پر قاتلانہ حملے کے خلاف شدید احتجاج اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ