Baaghi TV

Tag: صدارتی انتخاب

  • مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

    مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

    مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے صدارتی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے-

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور ن لیگ کے نائب صدر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کہ آئندہ صدر ہمارا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اپنا صدر منتخب کرانے کے لیے مطلوبہ اکثریت موجود نہیں،یہ بھی ممکن ہے کہ موجودہ قانون ساز اسمبلی نئے صدر کا انتخاب نہ کرے اور معاملہ آئندہ اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے۔

    واضح رہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،آزاد کشمیر میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے اور پارٹی قیادت کی جانب سے اپنا امیدوار صدر منتخب کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تاہم پارٹی کے اندر مختلف گروپس بھی صدارت کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔1

    بیرسٹر سلطان گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کا عہدہ ان کے گروپ سے کسی رکن کو دیا جائے، جس کے باعث پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آ رہے ہیں، صدر کا انتخاب الیکشن کمیشن نے کرانا ہوتا ہے، تاہم آزاد کشمیر میں کچھ عرصے سے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے، جس کے باعث آئینی بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

  • جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    سیئول: جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں صدر یون سک یول کی معزولی کے بعد 3 جون 2025 کو قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے یہ فیصلہ قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے باضابطہ اعلان کے ذریعے کیا جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق، اگر صدر کا عہدہ خالی ہو جائے تو 60 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہوتا ہے۔

    اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، حالانکہ ان پر کچھ قانونی مقدمات زیرِ التوا ہیں حالیہ گیلپ کوریا پول کے مطابق، لی کو 34 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جو دیگر قدامت پسند امیدواروں سے کہیں زیادہ ہے۔

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    صدارتی امیدواروں میں سابق لیبر منسٹر کم مون سو اور رکن پارلیمان اہن چول سو بھی شامل ہیں اَہن نے صدر یون کے خلاف مواخذے کی حمایت کی تھی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے معیشت کو ترقی دیں گے تا کہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے پیدا شدہ مشکلات سے نمٹا جا سکے۔

    نومئی کتنا نقصان ہوا،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    واضح رہے کہ صدر یون نے دسمبر میں مختصر وقت کے لیے مارشل لا نافذ کیا تھا اور قومی اسمبلی میں فوج تعینات کی تھی، جس پر شدید عوامی غصے اور تنقید کے بعد انہیں آئینی عدالت نے متفقہ طور پر معزول کر دیا تھا صدر یون نے چند گھنٹوں بعد ہی مارشل لا واپس لے لیا تھا، مگر ان کا اقدام ماضی کے آمرانہ ادوار کی یاد دلاتا ہے، جس سے ملک میں سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا۔

    شمالی وزیرستان سے بھی تیل ،گیس کے ذخائر نکل آئے

  • چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
    صادق سنجرانی کے بلوچستان اسمبلی کے ممبر بننے کے بعد وہ سینیٹر نہیں رہے،چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان اسمبلی سے الیکشن لڑا تھا اور وہ جیت گئے، بلوچستان اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،

    چئیرمین سینیٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری ہو چکے ہیں،ووٹرز کے لئے اسمبلی ممبر کے طور پر حلف لینا ضروری ہے،چئیرمین سینیٹ نے صوبائی اسمبلی کے ممبر کے طور پر حلف نہیں لیا،صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کی نشست پر سولہ فروری کو کامیاب قرار پائے،آئینی ماہرین کے مطابق صادق سنجرانی 16فروری کے بعد سینیٹ کے ممبر نہیں رہے،سولہ فروری کے بعد ان کی سینیٹ میں سرگرمیاں غیر قانونی ہیں سینیٹ کی ذمہ داریاں ڈپٹی چئیرمین نبھا سکتے ہیں ،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

    صدارتی انتخابات میں مقابلہ آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود اچکزئی کے مابین ہے، دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں

    صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں،آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، اسکے بعد اب 9 مارچ کو صدارتی انتخابات متوقع ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدر کے امیدوار ہیں، ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آصف زرداری کی حمایت کریں گی

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

  • صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    کراچی:صدارتی انتخاب کے لئے ایک عام شہری نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے۔

    باغی ٹی وی: صدارتی انتخاب کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان اسٹیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، مجھے کوئی رکن پارلیمان نہیں جانتا تاہم صدر بن کر ملک کی معیشت بہتر بناؤں گا۔

    آزاد امیدوار نے پریزائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے پوچھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے آزاد حیثیت سے لڑنے والے کا کیا فیصلہ ہوگا، جس پر پریذائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کر لیے ہیں، اور مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے۔

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، دونوں امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

  • صدر کا الیکشن 9 مارچ کو متوقع ،شیڈول جاری ہونے کا امکان

    صدر کا الیکشن 9 مارچ کو متوقع ،شیڈول جاری ہونے کا امکان

    پاکستان میں صدارتی انتخابات 9 مارچ کو کروائے جانے کا امکان ہے

    صدارتی انتخابات کے لئے شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ہے،الیکشن کمیشن نے اس حوالہ سے تیاری کر لی ہے، آج ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول تیار کر لیا،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد شیڈول جاری کیا جائےگا،الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے شیڈول منظوری کے لیئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، صدارتی انتخاب کے بعد سینیٹ انتخابات کروائے جائینگے

    صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں،آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، اسکے بعد اب 9 مارچ کو صدارتی انتخابات متوقع ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدر کے امیدوار ہیں، ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آصف زرداری کی حمایت کریں گی

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرےمرحلے کی  ووٹنگ آج ہوگی،میکرون اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ

    فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرےمرحلے کی ووٹنگ آج ہوگی،میکرون اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ

    فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ آج 24 اپریل کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی : فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 10 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی اور نتائج کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون نے 27.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ انتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن نے 23.15 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔

    فرانسیسی قانون کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار صدر بن جائے گا، اگر کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو پہلی اور دوسری پوزیشن والے امیدواروں میں دوسر ے مرحلے میں مقابلہ ہوگا فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ آج 24 اپریل کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ آخری مرحلے میں میکرون اورانتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن کے درمیان سخت مقابلہ ہے 2017 کے صدارتی انتخاب میں بھی میکرون اورمارین لیپن کے درمیان مقابلہ ہوا تھا اور دوسرے مرحلے میں میکرون 66 فیصد سے زائد ووٹ لےکر صدر منتخب ہوئے تھے اگر ایمانوئیل میکرون صدارتی انتخاب جیت گئے تو 20 سال میں پہلے سیاستدان ہوں گے جو دوسری بار صدر بنیں گے۔

    بھارت اور برطانیہ کے مابین نیا دفاعی معاہدہ:پاکستان کے لیے‌خطرے کی گھنٹی