Baaghi TV

Tag: صدرمملکت

  • درخت آفات کے خلاف ڈھال اور آئندہ نسلوں کے لیے زندگی کا ذریعہ ہیں، صدرمملکت

    درخت آفات کے خلاف ڈھال اور آئندہ نسلوں کے لیے زندگی کا ذریعہ ہیں، صدرمملکت

    اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگست سے اکتوبر تک پاکستان بھر میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

    مون سون شجر کاری مہم کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، درخت لگانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ آج ہم ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات لاحق ہیں، اس سال اگست سے اکتوبر تک پاکستان بھر میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے،محمد اورنگزیب

    آصف،زرداری نے کہا کہ درخت ماحول کیلئے زندگی کی علامت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہیں، قوم کی ترقی جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر منحصر ہے، جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت میں اضافہ اور بار بار آنے والے سیلاب لاکھوں زندگیاں متاثر کر رہے ہیں، شہری سرسبز، صاف اور خوشحال پاکستان کے لیے پودے لگائیں، ہر لگایا گیا درخت آفات کے خلاف ڈھال اور آئندہ نسلوں کے لیے زندگی کا ذریعہ ہے، حالیہ سیلاب اور بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچائی، ہمیں گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانا چاہیے۔

    بدین اور لوئر کوہستان میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 21 ہو گئی

    انہوں نے کہا کہ تمام اہل وطن شجر کاری مہم کے نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں، نوجوان تبدیلی کے سفیر بن کر شجر کاری مہم کی قیادت کریں، کسان درخت لگا کر اپنی فصلوں اور ماحول کی حفاظت کرسکتے ہیں، میڈیا، سول سوسائٹی، کمیونٹی رہنما اور علماءعوام کو اس قومی فریضے کی حمایت کے لیے متحرک کریں۔

  • صدر مملکت کی ای او بی آئی کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت

    صدر مملکت کی ای او بی آئی کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای او بی آئی کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کر دی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں، پنشن کے حصول کیلئے سیکورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے کی اجازت تک نہیں دی گئی ،ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر گہری نظر ڈالے ،ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے ، شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے، فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی،

    صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر فیصلہ کیا،سیکیورٹی گارڈ ، افتخار حسین ، ایک پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے ،افتخار حسین 2008 ء میں سروس کے دوران حادثے میں معذور ہوگئے تھے ، سیکورٹی گارڈ افتخار حسین نے پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا،ای او بی آئی نے پنشن گرانٹ کی ادائیگی سے انکار کیا،ادارے کا موقف تھا کہ افتخار حسین کی مدت ِ ملازمت 15 سال سے کم ہے ، صرف اولڈ ایج گرانٹ کے حقدار ہیں،ریٹائرڈ سیکورٹی گارڈ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا، جس نے ادارے کو کیس پر غور کرنے کی ہدایت کی،محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی ، جسے صدر نے نمٹا دیا،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایک عام مزدور (سیکیورٹی گارڈ) کو انصاف کی تلاش میں برسوں گزارنے پڑے، مایوسی ہوئی کہ گارڈ کیس کی پیروی کیلئے دفتر گیا تو داخلہ تک نہ ملا،ایک ریٹائرڈ افسر کی مداخلت کے بعد شہری کو احاطے میں داخلہ دیا گیا،کیس کی سماعت کے دوران ادارے کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ شکایت پر قانون کے مطابق غور کیا جائے گا، معاملہ ادارے کے چیئرمین کے بجائے ادارے کی اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • صدرمملکت نے اور گورنر سندھ نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کواعزازات سے نوازا

    صدرمملکت نے اور گورنر سندھ نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کواعزازات سے نوازا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کوسول اعزازات سے نوازا ہے۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    گورنرخیبرپختونخوا نے 8 شخصیات کو یوم پاکستان پر صدارتی سول اعزازات سے نوازا

    نذرمحمد راشد مرحوم اور مجید امجد مرحوم کو بعد از وفات ادبی خدمات اور محمد نعیم کو ادبی خدمات پر نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیاڈاکٹر انعام الرحمان کےلیے شعبہ سائنس میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیازاورڈاکٹر قمر محبوب اور طاہر اکرام کےلیے شعبہ انجینئرنگ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ہلال امتیاز کا اعزاز دیا گیا روحیل حیات کو شعبہ موسیقی میں نمایاں خدمات، کشور ناہید کو شعبہ ادب میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا اعزاز دیا گیا-

    ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے محمد عظمیٰ عبدالحامد کو سماجی شعبہ میں نمایاں خدمات پر اور اومان سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد بن حماد الخلیلی اور شیخ احمد بن حنبل الخلیلی کو مذہبی خدمات پر ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

    بلاول بھٹو نے عمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب

    ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں محمد بخش برڈو، ریشماں برڈو اور بریگیڈیئر شفیع اللہ خان شامل ہیں۔ ڈاکٹر سید حسین امام عابدی، راشد رانا، سید عقیل بلگرامی کو کو شعبہ تعمیرات میں نمایاں خدمات ، محمود الحق علوی (مرحوم) کو سماجی خدمات پر بعد از وفات اور سلمان اقبال کو شعبہ کھیل اور فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    سید تجمل حسین کو ڈیٹا سائنس، پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز کو روبوٹک سائنس ، شکیلہ ناز کو شعبہ فن اور عرفان اللہ جان کو شعبہ سماجی خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا چودھری خالد محمود کیلئے سماجی و سیاسی خدمات پر ستارہ قائد اعظم کا اعزاز دیا گیا۔

    تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں محمد اکبر خان کو سماجی خدمات کی بنا پر، آنجہانی اقبال مسیح ، عبدالغفار شیخ شہید، ضیا ءحسین شہید شامل ہیں علاوہ ازیں تبسم شبیر اعوان کو انسداد دہشتگردی کی خدمات، عرفان احمد خان درانی، اسد اللہ قریشی، محمد علی کو بہادری اور شجاعت، احمد علی، صادق حسین کو بھی تمغہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا۔

    ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں:ہمیں کوئی منانے ہی نہیں آرہا:راجہ ریاض کا…

    نور الدین، ملک دارا خان شہید، محمد رحیم شاہ، محمد سعید شاہ، محمد ولید صابر خان، وقار احمد، عبدالقہار خان، جمیل احمد کلہوڑو اور عدنان ملک کو بھی شجاعت و بہادری پر تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد شعبہ انجینئرنگ میں نمایاں خدمات کی وجہ سے مومنہ درید قریشی کو فن و ادب میں نمایاں خدمات پر اوراسد محمود کیلئے بھی شعبہ خدمات عامہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

    تقریب میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزرا، وزرامملکت، وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے18 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سندھ گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی-

    لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ : فائرنگ

    تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے انجام دئیے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہد عبداللہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا، اسی طرح مرحومہ دردانہ بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو ملیحہ انور خان نے وصول کیا۔

    علاوہ ازیں اسماعیل تارا، منظور علی مرزا، سید ساجد حسن، شکور، امداد علی وگھیو، مدد علی سندھی، ایاز گل (ایاز علی دال)، پروین سعید اور سونی فیصل کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، روبینہ قریشی، زاہدہ سعید، پروفیسر شہلا باقی، محمد حنیف طیب اور ڈاکٹر محمد ہارون میمن کو نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے والوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ہمارا وطن ہی ہماری پہچان ہے۔ وطن کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے ۔

    رمضان کےروزے رکھنا ذیا بیطس میں مبتلا افراد کی صحت کیلئے مفید ،مفتی تقی عثمانی

  • صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد: راتوں رات تبدیلی آگئی ، اطلاعات کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پاکستان کے صدر بن گئے ہیں اور ان کا بطور صدر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، اس نوٹیفکیشن کےبعد صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ پانچ روز تک تمام امور انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی5روزہ دورے پر جاپان روانہ ہوگئے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، صادق سنجرانی 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔اطلاعات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی جاپانی حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ ہی صدر کا عہدہ سنبھالتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا اور عدم موجودگی میں عہدے پر ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔

    اسلام آبادہائی کورٹ نےدلائل سننے کے بعد 18 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔ جس کے بعد فیصلہ سنایا کہ چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کے اہل ہیں اور اس سے کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا۔