Baaghi TV

Tag: صدر جوبائیڈن

  • وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر  جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا

    وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا

    واشنگٹن: وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر طلبا کو تعلیمی قرض سے متعلق ا مریکی صدر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا-

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کینساس اور میزوری میں وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر طلبا کو تعلیمی قرض سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا،عدالت نے ری پبلکن کی درخواست پر اپنے ابتدائی فیصلے میں کہا کہ صدر جوبائیڈن کے ’سیو‘ پروگرام کے دو حصے کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل رہیں گے، ری پبلکن ارکان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’سیو‘ منصوبے‘‘ کا آغاز کرکے صدر جوبائیڈن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    امریکی صدر کے اس منصوبے سے قرض حاصل کرنے والے طلبا ماہانہ ادائیگی میں کمی اور قرض کو معاف بھی کرا سکتے ہیں اس منصوبے میں 80 لاکھ شہریوں نے رجسٹریشن کرائی تھی اور اکثر کے قرض معاف کردئیے گئے تھے۔

    دہشتگردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے روکا نہیں جا سکتا،شازیہ مری

    واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر کی 5 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے موجودہ صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ

  • جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

    جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیاں معطل

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخلے کے منتظر افراد کے پناہ کی درخواست دینے پر عائد پابندیاں معطل کیں امریکی عدالت نے پابندیوں کو پناہ گزینوں سے متعلق ملکی قوانین سے متصادم قرار دیا۔ عدالت نے فیصلے میں جو بائیڈن انتظامیہ کو اپیل کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی جبکہ جو بائیڈن انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف سرکٹ کورٹ آف اپیلز سے رجوع کر لیا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے رواں سال مئی میں پناہ گزینوں سے متعلق پابندی عائد کی تھیں جس کے تحت امریکہ میں پناہ لینے کے خواہش مندوں کی اکثریت درخواست دینے کی اہل نہیں رہی تھی جو بائیڈن انتظامیہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی کو اپنی اسی پالیسی کا ثمر قرار دے رہی ہے۔

    افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    دریں اثنا انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے عدالتی فیصلے کو فتح سے تعبیر کیا ہے امریکن سول لبرٹیز یونین کی ڈپٹی ڈائریکٹر کترینا ایلینڈ کا کہنا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ فتح کے مترادف ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی جزوی ہے اس غیرقانونی پابندی کے خلاف جنگ کو بائیڈن انتظامیہ جتنا طول دے گی، اتنا ہی میکسیکو کی سرحد پر موجود امریکا میں تحفظ کے متلاشی ہزاروں افراد اور ان کے اہل خانہ کے مصائب میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

    بائیڈن انتظامیہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی کو اپنی اسی پالیسی کا ثمر قرار دے رہی ہے۔ جون میں میکسیکو کی سرحد پر ایک لاکھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جو فروری 2021 کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔

    50 ہزارجرمانہ اور تنخواہ بند،ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب،آئی جی جیل پہنچے عدالت

  • فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فی الحال یوکرین نیٹو میمبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو حتمی شکل دینے سے قبل روس، یوکرین جنگ کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کو اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں ہم ابھی سعودی، اسرائیل تعلقات کے معاہدے سے بہت دور ہیں تاہم ہمیں بات کرنے کیلئے بہت کچھ ملا ہے، سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے۔

    یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے، اس عمل کی تکمیل کیلئے یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ ضروری ہے جس کے بعد اس کی اتحاد میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔

    سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    انہوں نے کہا کہ نیٹو ممبرشپ ہونے تک امریکا اور نیٹو اتحادی، روس کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرینی افواج کو درکار دفاعی مدد اور اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے،انہوں نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو بتادیا دیا ہے کہ اسرائیل کے معاملے کی طرح امریکا یوکرین کو دفاعی امداد اور اسلحے کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو پہلی مرتبہ کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر کو اپنے اس فیصلے پر اپنی پارٹی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضروری ہے کیونکہ یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے-

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

  • 9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط

    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط

    پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے امریکی رکن کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستانی امریکی کانگریس نے پاکستان کے خلاف انسانی حقوق پر مبنی افواہوں کی تردید پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے جس میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد ہمیشہ باہمی احترام، جمہوریت اور انسانی وقار کی پاسداری پہ رکھی گئی ہے-

    پاکستانی امریکن کانگریس نے مزید لکھا کہ حال ہی میں ہمیں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہے پاکستان میں 9 مئی کو واقع ہونے والے تکلیف دہ حادثہ کی یاد دلانا چاہیں گے جب سینکڑوں شر پسندوں نے ملک پر حملہ کیا اس حملے میں پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ اور قومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا-

    ناہیدہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لکھا کہ 9 مئی کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی 9 مئی کا سانحہ کوئی اتفاقی عمل نہیں تھا بلکہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، 9 مئی 2023 کو پاکستانی عوام اور پاک فوج کےدرمیان منظم شرانگیزیوں کےذریعےانتشار اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا –

    خط میں6 جنوری 2021 میں ہونے والےواشنگٹن ڈی سی پر ہونے والے حملے کاحوالہ دیا گیا کہ کیسےان حملہ آوروں اور شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا اور انہیں انتہائی خطرناک قراردیاگیا تھا،یہ بات طےہےکہ کسی بھی معصوم کوبے خطا گرفتارنہیں کیا گیا لیکن شر پسندی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت قانونی مراحل سے گزر کر کیفرِ کردار تک پہنچنا ہوگا-

    پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

    انہوں نے خط میں لکھا کہ ہم پاکستانی امریکی کانگریس کے ایگزیکٹوز اور بی او ٹی ممبرز، یہ عہد کرتے ہیں کہ فیصلہ کرنے والے ہر ایک ممبر کے پاس حقائق کو پیش کرنے کے لئے ہم امریکی سینٹ اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کے ساتھ رابطہ کریں گےہم اس بے بنیاد اینٹی پاکستانی تشہیری مہم کے خلاف متحرک اور فی الفور طریقے سے کام کریں گے-

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صدر جوبائیڈن

    چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صدر جوبائیڈن

    امریکی صدرجوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کیا-

    باغی ٹی وی: اپنے خطاب میں صدر جوبئایڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز مل کر امریکہ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، ڈیمو کریٹس اور ری پبلیکنز مل کر امریکہ کو بحرانوں سے نکالیں گے،40سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے،بیروزگاری کی سطح3.4ہوگئی،جو تاریخ کی کم تریں سطح ہے-

    اپنے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں اور نوکریوں کے مواقع پیدا کر رہے ہیں،کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی اور خوراک کے مسائل پیدا ہوئے،امریکہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے،دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا ہے،امریکہ میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،امریکہ میں گزشتہ6ماہ میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے،بیروزگاری کی شرح 3.4ہوگئی،جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے-

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں گیس کی قیمتو ں میں 1.50ڈالر فی گیلن کمی ہوئی،گزشتہ2سال میں ایک کروڑ امریکیوں نے کاروباہ شروع کیے جوریکارڈ ہے،اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھاکہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے،امریکہ کمزور ہو رہا ہے،چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے،صدرشی پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں پرسرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے،امریکہ کو نمبرون بنانے کیلئے انفراسٹرکچر مضبوط بنانا ہوگا،امریکہ انفراسٹرکچر میں پہلے نمبر پر تھا، پھر 13ویں پر آگیا-

    صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 20ہزارمنصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں،منصوبوں میں ہائی ویز،پلوں،پٹڑیوں،سرنگوں ،زمینی اور فضائی اڈوں کی تعمیر شامل ہے،گھروں اور اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کیلئے پائپ تبدیل کرا رہے ہیں،استحکام کو یقینی بنانے،جارحیت کو روکنے کیلئے فوج کو جدید کررہے ہیں،امریکہ میں صاف پانی،تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت کیلئےفنڈزجاری کیے،دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا ہے،امریکا میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،امریکا میں گیس کی قیمتو ں میں 1.50ڈالر فی گیلن کمی ہوئی،امریکا میں لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے،اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جا رہا،فنڈز کی منظوری کیلئےحمایت پر ریپبلکن دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنے والے ریپبلکن پریشان نہ ہوں،منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔