Baaghi TV

Tag: صدر عارف علوی

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے،صدر مملکت

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان عظیم رشتے کی ایک نہایت ہی خوبصورت علامت ہے، 2 بھائیوں کے چہروں پر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہوسکتا۔

    وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز منیٰ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء نے منیٰ میں ملاقات کی،محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاسعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

    سرکاری اسپتالوں میں حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ

  • ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صدرِ مملکت عارف علوی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئےبیان میں صدر اے این پی کے پی کے نےکہا ہےکہ‏ تخت پنجاب کی لڑائی میں مصروف سیاستدانوں کو علم ہی نہیں ہوگا کہ آج ضلع خیبر اور تحصیل تیارزہ (جنوبی وزیرستان) میں پی ٹی آئی کے عسکری ونگ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ہمارے بھائیوں کو شہید کیا۔ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ دہشتگردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے-


    صدر اے این پی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کے فیصلوں سے پہلے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان دہشتگردوں کی واپسی کے ذمہ دار ہیں۔ عمران نیازی، عارف علوی، محمودخان، جنرل فیض اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرکے ان سے پوچھا جائے کہ دہشتگردوں کی آبادکاری کہاں ہوئی ہے۔


    اے این پی کے صوبائی صدر نے لکھا ہے کہ ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ دہشت گردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کے فیصلوں سے پہلے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان دہشت گردوں کی واپسی کے ذمے دار ہیں۔


    ایمل ولی نے کہا کہ آپریشن آخری آپشن ہوتا ہے۔ آخری آپشن سے پہلے دہشتگردوں کے حمایتی اور لانیوالوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ پشتونوں کو جنگی اقتصاد کا ایندھن بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ جب تک دہشتگردوں کو واپس لانیوالوں کو سزا نہیں دی جاتی، کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔


    ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی واحد جماعت ہے جنہوں نے عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواران کا اعلان تک کردیا ہے۔ 8اکتوبر 2023ء کو انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیے۔ پنجاب میں جو انتخابات جیتے گا، کیا وہ عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوگا؟ ہم کبھی بھی جمہوریت کی بنیاد پنجاب کو نہیں مانیں گے-


    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور اپنی قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انگریزوں کے زمانے سے آج تک اس جمہوریت کیلئے اپنی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں۔ کوئی اگر اس نظام کو درہم برہم کرنے کا سوچے گا، تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔ ہم نے اس نظام کو بچانے کیلئے اعلان کیا ہے چیف جسٹس صاحب عید تک استعفیٰ دیں-


    2013ء میں ٹی ٹی پی کی حمایت سے اور 2018ء میں فیضیابی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو پختونخوا پر مسلط کیا گیا۔ آج ایک بار پھرپی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ معاہدہ کیا، ان کو واپس لایا گیا تاکہ انہیں سیاسی سپورٹ دے سکیں۔ اس بار انشاء اللہ یہ نہیں ہونے دیں گے

  • تعلیم کے رسمی اور فاصلاتی طریقوں میں سرمایہ کاری کی جائے،صدر عارف علوی

    تعلیم کے رسمی اور فاصلاتی طریقوں میں سرمایہ کاری کی جائے،صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جامعات میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد بڑھانے کیلئے فاصلاتی تعلیم کے معیار اور پہنچ کو مزید بڑھانے ، مخلوط تعلیمی طریقہ کار کے فروغ کی ضرورت ہے ،طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور ہنر فراہم کرنے سے ان کی جلد ملازمت یقینی بنانے اورپیشہ ورانہ ترقی میں مدد ملے گی،صدر مملکت نے تعلیم کے رسمی اور فاصلاتی طریقوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

    صدر مملکت نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فاصلاتی اور ہائبرڈ طریقوں کو پرائمری اور مڈل سکول کی سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے، فاصلاتی اور ہائبرڈ ذریعہ تعلیم سے سکول سے باہر بچوں کو تعلیم دینے میں مدد ملے گی، مساجد کو فجر سے ظہر تک مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے اسکولوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ،وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں قائدانہ کردار ادا کرے .

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی خدمات کو پاکستان اور دنیا بھر میں مارکیٹ کرنے کیلئے اپنا مارکیٹنگ اور تعلقات عامہ کا شعبہ قائم کرے،صدر مملکت نے ایچ ای سی اور کورسیرا کے ڈیجیٹل لرننگ اینڈ سکلز منصوبے کے تحت دستیاب 24,000 لائسنسوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا.

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کو فاصلاتی اور ورچوئل تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ،افغان طلباء ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ذریعے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی مواد کو استعمال کر سکتے ہیں.

  • خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایاجائے،صدر عارف علوی

    خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایاجائے،صدر عارف علوی

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فیصل آباد ایوانِ صنعت و تجارت برائے خواتین کے وفد نے ملاقات کی ہے.اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ تاجر برادری اور وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبے شروع کرکے عوام کے ساتھ روابط قائم کریں.

    الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے. ترجمان

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبوں سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے اور صحت، ماحول اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ، خواتین کی نمائندہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی کاروبار اور صنعتی شعبوں میں خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر لانے کیلئے فعال کردار ادا کریں، خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لائے بغیر پاکستان کی معاشی اور مالی خود مختار ی کا ہمارا خواب ادھورا رہ جائے گا .

     

    نئی سرکاری جامعات کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی

     

    صدر مملکت نے کہا کہ تمام چیمبرز آف کامرس بینکوں سے کاروباری قرضوں کے حصول کیلئے خواتین کو درپیش مسائل دور کرنے میں ان کی مدد کریں ، صدر مملکت نے ملک کے چیمبرز آف کامرس ، کاروبار، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں خواتین کی کم نمائندگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس میں خواتین کو بطور ممبر اور لیڈرشپ عہدوں پر مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جو کہ تشویشناک ہے.

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چیمبرز آف کامرس اس صنفی تفاوت کو دور کرنے کے لیے عملی اور بامعنی اقدامات کریں ، چیمبرز آف کامرس کے ممبران اپنے خاندان کی خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ایک کاروباری خاتون تھیں اور خواتین کے لیے عمدہ مثال ہیں ،صنعتی اور کاروباری اداروں کی قیادت اپنے علاقوں میں خواتین کے لیے مخصوص ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کریں ، ملک میں اس وقت 9 لاکھ کی طلب کے مقابلے میں صرف 2 لاکھ نرسیں ہیں.

     

    600 سےزائد بند ڈاک خانےکھولنے کے احکامات:نوکریاں ہی نوکریاں

     

    صدر عارف علوی نے کہا کہ نرسوں کی طلب اور رسد میں فرق کم کرنے کیلئے مزید تربیتی سہولیات قائم کرناہوں گی ، متعلقہ تربیتی ادارے ان ہاؤس، ہائبرڈ اور آن لائن طریقہ تعلیم کے ذریعے طلب اور رسد کا خلا پر کرنے کی کوشش کریں ، چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،زیادہ سے زیادہ خواتین چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے بروقت طبی امداد حاصل کررہی ہیں، کاروباری برادری چھاتی کے کینسر کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے .

  • ایف بی آرغیرمستقل لیکچررزکی تنخواہوں پرغیرمنصفانہ ٹیکس کٹوتی بند کرے،صدرعارف علوی

    ایف بی آرغیرمستقل لیکچررزکی تنخواہوں پرغیرمنصفانہ ٹیکس کٹوتی بند کرے،صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے فیڈرل ٹیکس محتسب کے فیصلوں کے خلاف دائر کردہ 30 ایک جیسی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مستقل لیکچررز کی تنخواہوں پر غیر منصفانہ اور غیر معقول ٹیکس کٹوتی کا عمل بند کرے ۔

    الیکشنز میں جو ہارتا ہے وہ شکست تسلیم نہیں کرتا، عمران خان

    صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے سمسٹرز سے سمسٹرز عارضی طور پر رکھے گئے لیکچررز کی 36 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 20 فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ انکم ٹیکس کی وصولی غیر قانونی اور بدانتظامی کا عمل ہے۔

    صدر مملکت نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، بنوں یا اس طرح کے دیگر تعلیمی اداروں کے لیکچررز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے ریجنل ٹیکس آفیسر پشاور کو مزید ہدایت کی کہ وہ متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ان مقدمات پر دوبارہ کارروائی کریں اور تمام ود ہولڈنگ ایجنٹس کو صدر کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں اور 45 دنوں کے اندر تعمیل کی رپورٹ دیں۔

     

    ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی اداروں کی پشت پر کھڑے تھے،چیف جسٹس

     

    صدر مملکت نے ایف بی آر کے ان دلائل کو مسترد کر دیا کہ لیکچررز کو ادائیگیاں "خدمات ” کے زمرے میں آتی ہیں جس میں 20 فیصد کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 12 ، 149 اور 153(1)(b) کے تحت ملازمت کی کسی بھی صورت یعنی ریگولر، ایڈہاک، عارضی، روزانہ اجرت، ہنگامی حالات وغیرہ پر رکھے گئے ملازمین کو ملنے والی اجرت کو "تنخواہ” کے طور پر ہی شمار کیا جائے گا اور "تنخواہ سے آمدن ” کے طور پر ہی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لیکچررز خدمات حاصل کرنے والے اداروں کے ساتھ "آجر -اجیر "تعلق کے تحت کام کر رہے تھے اور قانون کے مطابق ان کی اجرت کو تنخواہ کے برابر ہی سمجھا جاتا ہے اور اس وجہ سے، ان کی اجرت کو "تنخواہ پر ٹیکس ” کے دائرے سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔

    صدر عارف علوی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمات کے حالات اور حقائق کے پیش نظر محتسب کے احکامات جائز اور ٹھوس قانونی بنیادوں پر مبنی تھے، لہٰذا ، ایف بی آر کی نمائندگی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

  • بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ صدر مملکت نے یہ ہدایت بینک کی جانب سے بد انتظامی ثابت ہونے پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف یو بی ایل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کی ۔

    صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینک کی اپنی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ دو چوری شدہ چیک جعلی دستخط کے حامل تھے ، لہٰذا بینک نے ان پر ادائیگی کر کے غفلت کا مظاہرہ کیا ۔ صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے اپنے ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جن کے مطابق 5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی رقم کی منتقلی/ ادائیگی کیلئے صارف کو فون کال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ ایس او پیز تمام صورتوں میں لاگو کرنے کے لیے وضع کیے گئے تھے اور ان کا بنیادی مقصد صارف کو ممکنہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانا ہے اور اس سلسلے میں کسی کو استشنیٰ نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ چونکہ بینک شکایت کنندہ کے خلاف ناقابل تردید طور پر اپنا مؤقف ثابت کرنے اور اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، لہذا اس کی درخواست میرٹ پر نہیں اور مسترد کی جاتی ہے۔

    صدر مملکت نے مزید وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ دونوں چیکس پشت پر کسی مہر یا تحریر سے عاری تھے ۔ انہوں نے فیصلے میں کہا کہ بینک کے ریکارڈ میں موجود شکایت کنندہ کے تسلیم شدہ دستخطوں کے ساتھ چوری شدہ چیکوں پر دستخطوں کا موازنہ نہ کرکے بینک کی جانب سے غفلت برتی گئی۔ صدر نے کہا کہ یہ ٹھوس اور واضح حقیقت بینک کے لیے شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ کرنے کے لیے کافی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی چیک کالعدم ہیں اور ایسے چیکوں کی بنیاد پر صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکالی جاسکتی ۔

    فیروز خان (شکایت کنندہ) کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے جب ان کے دفتر سے دو چیک چوری ہو گئے اور یو بی ایل نے بغیر کسی کال بیک کنفرمیشن کے اور 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد مالیت کے چیکس کے حوالے سے اپنے ہی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 54 لاکھ سے زائد کی رقم نکال لی ۔ شکایت کنندہ نے اپنی کھوئی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینک میں شکایت درج کرائی ۔ کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر شہری نے اپنی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا، جس نے اس کے حق میں احکامات جاری کر دیے۔ تاہم، بینک نے محتسب کے فیصلے پر عمل درآمد کی بجائے صدر عارف علوی کے پاس اپیل دائر کی جسے فیروز خان کے حق میں مسترد کر دیا گیا۔

  • ملکی ترقی کیلئے ہنرمند افرادی وسائل میں جلد اضافہ ضروری ہے، صدرعارف علوی

    ملکی ترقی کیلئے ہنرمند افرادی وسائل میں جلد اضافہ ضروری ہے، صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعات کو آن لائن ذریعہ تعلیم کی جانب منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات یونیورسٹی ایڈوائزری بورڈز تشکیل دے کر ان میں انڈسٹری، زراعت اور خدمات کے شعبوں سے ماہرین کو بطور ممبران شامل کریں، تیز رفتار ملکی ترقی کیلئے قلیل مدتی آن لائن اور ہائبرڈ کورسز کی مدد سے ہنرمند افرادی وسائل میں جلد اضافہ ضروری ہے۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    صدر مملکت نے زور دے کر کہا کہ وژن اور تزویراتی رہنمائی کی فراہمی کیلئے جامعات کی سینیٹ کو فعال بنایا جائے، جامعات یونیورسٹی ایڈوائزری بورڈز تشکیل دے کر ان میں انڈسٹری، زراعت اور خدمات کے شعبوں سے ماہرین کو بطور ممبران شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری بورڈز کے قیام سے جامعات کے نصاب میں مسلسل بہتری لانے میں مدد ملے گی، انڈسٹری اور جامعات میں روابط سے نجی شعبے کو مارکیٹ ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کیلئے تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی اور ہماری مصنوعات اور خدمات کے معیار اور قیمتوں کے تناظر میں علاقائی اور عالمی منڈیوں میں مسابقت میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کی یونیورسٹیوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہیے اور اپنی مہارتوں اور علم کو مؤثر بنانا چاہیے، پبلک سیکٹر جامعات کو نجی شعبے اور صنعت کے ساتھ مل کر مارکیٹ کی ضروریات پر مبنی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جامعات کو چار سالہ ڈگری کورسز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے علاوہ کم مدتی ہنرمند تربیتی ڈگریاں اور ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے چاہیئں، جامعات چیمبرز آف کامرس کے تعاون سے تیار کردہ مختصر مدتی ڈپلومہ پروگرام بھی شروع کریں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ صنعتکار طلب اور رسد کے فرق سے تیزی سے نمٹنے کیلئے ہنرمند اور تعلیم یافتہ افرادی قوت کی فراہمی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تعلیمی ادارے تیزی سے سیکھنے اور طالب علموں کی تعداد میں اضافہ کیلئے فزیکل ایجوکیشن سے ہائبرڈ اور آن لائن ایجوکیشن کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، پاکستانی جامعات کو ترقی یافتہ ممالک کے بہترین آن لائن تعلیمی طریقوں کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اپنی آن لائن اور فاصلاتی تعلیمی پالیسی پر مسلسل نظرثانی کرے، ایچ ای سی جامعات کو آن لائن تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی اپنے فیکلٹی ممبران اور طالب علموں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں اپنے 24 ہزار کورسز کو بھرپور انداز میں پیش کرے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی اپنے نصاب اور طریقہ کار میں مزید بہتری لائیں اور ایسے ممالک کو اپنی اکیڈمک اور تعلیمی مصنوعات کی پیشکش کریں جن ممالک بالخصوص اسلامی ممالک میں آن لائن اور ورچوئل تعلیمی نظام غیرفعال یا موجود نہیں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ طلبا اور فیکلٹی ممبران میں تنازعات، بے چینی اور تقسیم کی بنیادی وجوہات جاننے کیلئے جامعات اپنے نصاب اور تعلیمی نظام کا جامع جائزہ لیں، جامعات یقینی بنائیں کہ فیکلٹی اور طلباء پوری توجہ علم حاصل کرنے پر مرکوز رکھیں جو کہ یونیورسٹیوں کا کلیدی مقصد ہے۔ صدر مملکت نے معاشرے اور مسلم امہ کے مفاد میں تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کیلئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے کردار کو سراہا۔

    قبل ازیں ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے مسلسل سرپرستی اور رہنمائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے تمام شعبوں میں بہتری کیلئے دی گئی ہدایات کے تناظر میں یونیورسٹی کی جانب سے عملدرآمد کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

  • فیری سروس سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا،صدر عارف علوی

    فیری سروس سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا،صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ساحلی سیاحت اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساحل، جزائر اور ساحلی مقامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیری سروس کے ذریعے سمندری نقل و حمل سے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مناسب اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔

    نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن ہو سکیں،سلمان صوفی

    صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ٹورنامنٹ کے سی ای او احمد معمور امیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی، وزارت میری ٹائم افیئرز، پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

     

    پاکستان میں ہالینڈ کے سفیرکا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ،قومی ٹیم کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی

     

    صدر مملکت نے کہا کہ فیری سروس سے پاکستانی سامان کی دیگر حصوں تک نقل و حمل کا ایک قابل عمل وسیلہ میسر ہوگا، فیری سروس سے بندرگاہوں اور سیاحتی مقامات کی ترقی کے علاوہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس کی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق ترقی دی جانی چاہیے ، ساحلی علاقے کی ترقی سے ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ اور مقامی آبادی کو روزگار ملے گا۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ساحلی علاقے کی ترقی سے پاکستان کے منفرد جیو اکنامک محل وقوع کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر نے سمندری سفر کے فروغ کیلئے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سمندری سفر کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ باقاعدہ، رسمی اور قانونی سمندری سفر کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ محکموں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سمندری کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے کافی آمدن کماسکتا ہے، بوٹ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں۔ صدر مملکت کو اس موقع پر پاکستان میں سمندری سیاحت کے امکانات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

    صدر مملکت کو پاکستان میں بلیو ٹورازم کے امکانات اور پاکستان کے سافٹ امیج کو بلند کرنے میں پاکستان بوٹ ریلی اور فشنگ ٹورنامنٹ کے کردار کے بارے میں بتایا گیا۔ گزشتہ سال پاکستان بوٹ ریلی نے کراچی سے گوادر تک 9 کشتیوں پر 5 دن اور 4 راتوں تک 650 کلومیٹر کا سفر کیا جسے ”دنیا کی سب سے طویل بوٹ ریلی“ کا نام دیا گیا۔ پاکستان بوٹ ریلی ایک عالمی ایونٹ ہونے جا رہی ہے جس میں ارد گرد کے ممالک کے کشتی ران بھی شرکت کریں گے۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ،ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی ، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی بلوچستان ہائی کورٹ کےایڈیشنل ججز تعینات
    ،ایڈووکیٹ گل حسن ترین ، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی.صدر مملکت نےتعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ،صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی .

    مذید برآں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس ، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2022ء کی توثیق کر دی ،بل کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس ، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام ہے
    ،صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیل 75 کے تحت دی.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،صدر مملکت کی جانبحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا مصدر مملکت نے ہدایت کی کہ آفت زدہ علاقے میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے .

  • مکمل انسان کیلئے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے،صدر عارف علوی

    مکمل انسان کیلئے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے،صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مکمل انسان کیلئے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار منگل کو غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے 26 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے بغیر ہم ان کو شکست دیں گے،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ جامعات اور معاشرہ اخلاقیات اور اقدار پر خصوصی توجہ دے، ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ صدر نے کہا کہ انسانی وسائل اور اذہان کی ترقی علم سے منسلک ہے، طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ رابطے اور زبان و بیان کی صلاحیتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ دیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ زمانے میں تیزی سے ظہور پزیر ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنا ہوگا، ٹیکنالوجی کی مدد سے علم تک رسائی بڑھ چکی ہے۔

     

    وفاقی کابینہ نے نیب ترمیم بل 2022 منظور کرلیا

     

    انہوں نے کہا انسان کی تجزیہ کاری اور فیصلہ سازی کی صلاحیتیں بُنیادی اہمیت اختیار کر گئی ہیں، قدرتی وسائل کی نسبت انسانی اور فکری وسائل کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں علم ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کو ہنر مند اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کی اشد ضرورت ہے، جامعات معیاری انسانی وسائل کی زیادہ تعداد پیدا کریں۔

    صدر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان سالانہ تقریباَ 30 ہزار طلباء پیدا کرتا ہے، ہنر مند نوجوان آن لائن خدمات کی مدد سے روزگار کما رہے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو اخلاقیات کے لحاظ سے بھی برتری حاصل ہے، پاکستان نے 40 سال تک 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کو پناہ دی، پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کی صورت میں عوام بڑھ چڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ ڈالتے ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ قیادت کی جانب سے درست فیصلہ سازی کی ضرورت ہے، فیک نیوز اور غیبت کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، سر سید احمد خان، علامہ اقبال اور قائدِ اعظم نے ہمیں بحیثیت قوم اٹھایا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے جمہوریت، تجارت اور جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پر معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کی خصوصی ذمے داری عائد ہوتی ہے

  • صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس بھجوا دیئے

    صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس بھجوا دیئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھیجتے ہوئے ان پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے، صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر منظوری کے واپس وزارت پالیمانی امور کو بھجوا دئیے اور ان دونوں بلز پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔ صدرعارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق کے تحت واپس وزیر اعظم کو بھجوائے اور کہا ہے کہہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹی/ کمیٹیاں دونوں بلوں پر نظر ثانی اور تفصیلی غور کریں، صدر مملکت کو قانون سازی کی تجاویز کے متعلق مطلع نہ کرکے آئین کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ دونوں بل جلد بازی میں 26 مئی کو قومی اسمبلی اور 27 مئی کو سینیٹ سے منظور ہوئے، معاشرے کے لیے دور رس اثرات والی قانون سازی پر قانونی برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی محنت سے کمائی دولت کے ذریعے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی 2018ء اور 2014ء میں سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی توثیق کی، ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آئی ووٹنگ کو تھرڈ پارٹیز کی جانب سے محفوظ ، معتبر اور قابل بھروسہ قرار دیا جا چکا ہے، آئین کے آرٹیکل 17 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے روزانہ 8.5 ارب ڈالر کے محفوظ لین دین کیے جاتے ہیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ووٹنگ مشین میں پیپر ٹریل کا پورا سسٹم موجود ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین بیلٹ پیپر کی چھپائی اور گنتی میں مدد دیتی ہے ، پاکستان میں ہر الیکشن کے نتائج کو چیلنج کیا جاتا ہے اور ہر حکومت پر الزامات لگتے ہیں، نئی ترامیم ایک قدم آگے جانے اور گھبرا کر دو قدم واپس پلٹ جانے کے مترادف ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترامیم الیکشن میں شفافیت اور بہتری لانے کے تکنیکی عمل میں غیر ضروری تاخیر لانے کے مترادف ہیں، پارلیمنٹ ان قوانین پر پیچھے کی جانب مت جائے ، مزید بہتری لا کر نفاذ یقینی بنایا جائے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم سے بارِ ثبوت استغاثہ پر ڈال کر اسے 1898ء کے فوجداری قوانین جیسا بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے استغاثہ کے لیے کرپشن اور سرکاری اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے، نیب قانون میں ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا عمل دفن ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نیب ترامیم اسلامی فقہ کی روح کے بھی خلاف ہیں، نیب ترامیم سے غیر قانونی اثاثوں کی منی ٹریل حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا، ترامیم منظور کرنے سے عدالتوں میں میگا کرپشن کے کیسز بے نتیجہ ہوجائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کے عمل کو مزید مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

    قبل ازیں وزارت پارلیمانی امور نے دونوں بلز منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے تھے جب کہ یہ بلز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوچکے ہیں۔