Baaghi TV

Tag: صدر مملکت آصف علی زرداری

  • صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد اور اسمٰعیلی مسلمانوں کے 49ویں امام شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن آیا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ اسمٰعیلی برادری کے 50ویں روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ صدر مملکت پرنس کریم آغا خان مرحوم کی وفات پر تعزیت اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لزبن کے دورے پر ہیں۔

    سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    اسلام آباد ہائیکورٹ، ججز کی سینیارٹی تبدیلی پر 5 ججز کی درخواستیں مسترد

  • صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے ہیں، صدر پاکستان پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز ہی اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔علاوہ ازیں، صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔صدرمملکت کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

  • لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین ججز کے تبادلے کر دیے، جس کا نوٹی فکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر لاہور ہائیکورٹ کے 15ویں سینئر جج ہیں، جن کی تقرری 8 جون 2015 کو کی گئی تھی جبکہ وہ 62 سال کی عمر میں وہ 2 جولائی 2030 کو ریٹائر ہوں گے۔سندھ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو سینارٹی فہرست میں 26ویں نمبر پر ہیں، جن کا تقرر بطور ہائی کورٹ جج اپریل 2023 میں کیا گیا تھا، اور ان کی ریٹائرمنٹ 2037 میں ہوگی۔بلوچستان ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس محمد آصف 20 جنوری2025 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز (یکم فروری) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے ملک کی کسی دوسری ہائی کورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے دوسری ہائی کورٹ سے جج لا کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بنانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ججز نے دوسری ہائی کورٹ سے جج لا کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بنانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمد جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ میڈیا میں دوسری ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعینات کرنے کی خبریں رپورٹ ہوئی ہیں، بار ایسوسی اِیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے ایک جج کو ٹرانسفر کیا جانا ہے، اس کے بعد ٹرانسفر کیے گیے جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر زیر غور لایا جائے گا۔ججز خط کے مطابق 2010 میں 18ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان میں سیاسی جمہوری حکومتوں کے ادوار میں آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ہائیکورٹ کے مستقل جج کی تعیناتی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز

  • صدر کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات غیر آئینی قرار

    صدر کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات غیر آئینی قرار

    جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ صدر کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجے جاتے ہیں، لیکن مدارس بل کے حوالے سے صدر مملکت کی جانب سے نہ کوئی تجاویز دی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی حل پیش کیا گیا ہے. صدر مملکت کے اعتراضات آئین میں دی گئی مدت کے اندر نہیں کیے گئے، اور ان کا طریقہ کار قانون کے مطابق نہیں تھا۔اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، جبکہ ایک بار اعتراضات کا جواب دیا جا چکا تھا، اور دوبارہ اعتراضات کا حق نہیں تھا۔ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ اعتراضات کو اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے تھا، لیکن ایوان صدر نے انہیں اسپیکر کے پاس نہیں بھیجا، حالانکہ اسپیکر آفس کے جواب پر صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا۔ ے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے، جس کے باعث وہ بل پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ جے یو آئی رہنماؤں نے صدر کے اعتراضات کو سیاسی طور پر متعصب قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

    بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    سندھ حکومت ائیر ایمبولینس، مرٰیض سکھرسے کراچی منتقل

  • عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے  اقدامات کرے، آصف زرداری

    عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کرے، آصف زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق ِخودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، پائیدار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے ،آزادی، وقار اور انصاف کیلئے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،عالمی ضمیر فلسطین میں لاکھوں لوگوں کی حالت زار نظر انداز نہیں کر سکتا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیلی قبضہ ، عالمی قوانین کی مسلسل بے توقیری خطے میں قیام ِامن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،عالمی برادری اور سلامتی کونسل غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے،عالمی برادری اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے، اسرائیلی اقدامات کو عالمی عدالت انصاف نے بجا طور پر قرین ِقیاس نسل کشی قرار دیا ۔ اسرائیل اور اس کی قیادت کے احتساب کے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں ، اسرائیلی فوجی مہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی، بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کی تباہی، نقل مکانی کا باعث ہے، گزشتہ سال میں اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے بچوں اور خواتین سمیت 45 ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں کھو چکے ۔اسرائیل اقوامِ متحدہ اور دیگر امدادی ایجنسیوں کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے،اسرائیل جان بوجھ کر لاکھوں فلسطینیوں کو ضروری انسانی امداد سے محروم کر رہا ہے،اسرائیلی دیدہ دلیری ، خطے کے ممالک کے خلاف مسلسل جارحیت پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، پاکستان فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

    چینی شہریوں پر حملہ، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

    پیپلزپارٹی گورنر راج ،پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی کی سیاسی انٹری نئی نہیں،عمران خان کی بہن پھٹ پڑی

    ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ