Baaghi TV

Tag: صدر پیوٹن

  • صدر پیوٹن کے ناقد روسی آرٹسٹ  قتل، 2 بیلاروسی گرفتار

    صدر پیوٹن کے ناقد روسی آرٹسٹ قتل، 2 بیلاروسی گرفتار

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر طنزیہ کارٹون بنانے کے لیے مشہور روسی آرٹسٹ کو پولینڈ کے مشرقی علاقے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

    وزارتِ استغاثہ کے ترجمان مارسن کوزاک نے صحافیوں کو بتایا کہ 44 سالہ روسی شہری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جنہیں میڈیا میں سیمیون اسکریپٹسکی کے نام سے جانا جاتا ہے ان کا اصل نام رابرٹ کوزوفکوف بتایا گیا ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں 2 بیلاروسی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی پولینڈ کے شہر بیالا پوڈلاسکا میں بیلاروسی قونصل خانے کے قریب پیش آیا تاہم لُبلن پولیس کے ترجمان نائب انسپکٹر آندریج فیولیک نے کہا ہے کہ اصل حملہ آور کی تلاش اب بھی جاری ہے اور ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےنامعلوم مسلح حملہ آور نے فنکار کو پہلے 3 گولیاں ماریں، اور جب وہ زمین پر گر گئے تو قریب جا کر مزید 2 گولیاں چلائی گئیں۔

    پولینڈ حکومت کے ترجمان آدم شلاپکا نے کہا کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے اور مذکورہ آرٹسٹ کو پہلے سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے قبول نہیں کیا،واقعے کے بعد پولش میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مقتول کے اہلِ خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ابھی تک کسی پر باضابطہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی، اور گرفتار شدہ دونوں بیلاروسی شہری تفتیشی اداروں کی تحویل میں ہیں،یہ واقعہ پولینڈ اور روس کے درمیان کشید گی کو مزید بڑھا سکتا ہے، جو پہلے ہی گزشتہ سال پولینڈ کی حدود میں ڈرون گرنے کے واقعات کے بعد کشیدہ ہے۔

  • دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر نے کل ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قوم سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو کانسرٹ کے تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے پکڑ لیا ہے، حملہ آوروں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی، تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ جس نے حملے کا حکم دیا اسے بھی سزا دی جائے گی۔

    روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز، اسپیشل سروسز کے شکر گزار ہیں، حملے کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں دہشتگرد حملے سے ہلاک افراد کی تعداد 143ہوگئی ہے، گزشتہ شام کارکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دھماکے سے 100سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے، کارکس سٹی ہال حملے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے،جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، چین قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے روس میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں یوکرین ملوث نہیں ہے ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے 8 مارچ کو امریکی شہریوں کو ممکنہ دہشتگردی سے خبردار کرتے ہوئے مجمع میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

    روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے دہشت گردی میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے سے متعلق امریکی ردعمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے حملے کے دوران ہی آخر کس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرلیا کہ دہشت گرد حملے میں کوئی دوسرا ملوث ہے؟

    روس کے صدارتی آفس کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانسرٹ ہال حملے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق دو مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے،تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے، دھماکے سے کانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔

  • روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

    روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،صدر پیوٹن

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے-

    باغی ٹی وی : روسی سفارت خانے کے مطابق صدرپیوٹن نے صدرعارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام تعزیتی پیغام بھیجاروسی صدر کا کہنا تھاکہ مذہبی تقریب میں حملے نے ایک بارپھر دہشت گردی کی بربریت کو اجاگر کردیا، مجرموں کو سزا سے قطعی نہیں بچنا چاہیے روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے،روسی صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خودکش حملہ ہوا تھا خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں ریکارڈ کی گئیں،6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ ہوئی اور ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے،حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے، جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا، ان زخمیوں میں سے 25 زخمی اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی

    دوسری جانب روس نے افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ماسکو فارمیٹ کے تحت افغانستان کی صورتحال روس کے شہر کازان میں اجلاس ہوا جس میں روس، چین، پاکستان، ایران کے نمائندے اور طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس نے تشویش کا اظہار کیا اور روسی نمائندہ خصوصی نے کہاکہ طالبان دہشتگرد گروہوں اور خاص طور داعش کا مقابلہ کرنے میں غیرمؤثر رہے، طالبان بھی افغانستان کے شدید اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں، نسلی گروہوں کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں۔

    موبائل چوری و ڈکیتی کا 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر

    جبکہ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو تسلیم کرنا جامع حکومت کے قیام کی بنیاد پر ہوسکتا ہے، افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس کو تشویش ہے۔