Baaghi TV

Tag: صدف نعیم

  • اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف کے شوہر نے کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنی ڈیوٹی کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کرموقع پر ہی ہلاک ہوئیں یہ ایک حادثہ ہے میں کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرانا چاہتا نہ ہی پوسٹ مارٹم کرانا چاہتا ہوں-

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان


    خاتون صحافی کے شوہر کا کہنا ہے کہ میت فوری طور پر ہمارے حوالے کی جائے تاکہ ہم تجہیزو تدفین بروقت کر سکیں-

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری تھا کہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔

    حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

    چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

  • وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکےچیک اہلخانہ کےحوالےکرنےکی ہدایت کی ہے-

    آج پھرعمران خان لانگ مارچ چھوڑ کرلاہور واپس آگئے:اہم اجلاس طلب کرلیا

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر سے ٹیلی فون پر میری بات ہوئی۔ اندوہناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں ذاتی طور پر صدف کو جانتی تھی، وہ نہایت بہادر اور محنتی رپورٹر تھیں۔ ان کے گھر والوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ صدف کے لئے سب دعا کریں-


    دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی


    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔


    ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی صدف کے جاں بحق ہونے پر دکھی ہیں، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق