Baaghi TV

Tag: صرحا اصغر

  • اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم گھر تک پہنچ گیا، کپڑے پھاڑ دیئے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ اداکارہ صرحا کی مدعیت میں کراچی کے علاقے شارع فیصل کے تھانے میں درج کیا گیا ہے، درج مقدمے کے مطابق صرحا اصغر نے کہا کہ وہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئیں، واپس آ رہی تھیں تو ایک آوارہ شخص میرا پیچھا کرنے لگا اور آوازیں کسنے لگا،اور میرے گھر کے دروازے تک آ گیا، اس دوران مجھے وہ ہاتھ لگاتا رہا،جس کے فوری بعد میں نے گھر کی گھنٹی بجائی،شوہر نے دروازہ کھولا تو میں اندر آئی، یہ شخص میرے شوہر کے ساتھ لڑائی کرتا رہا،پھر اندر آ گیا،مجھے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران میرے کپڑے پھٹ گئے، اہل محلہ شور سن کر آئے تو اس آوارہ شخص کو پکڑا، جس کا نام عاصم معلوم ہوا، تھانے لے کر آئی ہوں، اسکے خلاف کاروائی کی جائے،

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاہے،مزید تحقیقات جاری ہیں

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • صرحا اصغر ایک عرصہ کیوں رہیں پریشان؟‌

    صرحا اصغر ایک عرصہ کیوں رہیں پریشان؟‌

    چھوٹی سکرین کی بہترین اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ وہ ایک عرصہ بہت زیادہ پریشان رہی ہیں. پریشانی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جیسا کے موٹی تھیں پتلی نہیں تھیں اسی لئے ان پر بہت زیادہ تنقید ہوتی تھی. صرحا نے بتایا کہ وہ جب کبھی اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتی تھیں تو وہاں لوگ ان کو بہت سناتے تھے. انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اس میں میں یقینا موٹی تھی میرا وزن زیادہ تھا. کسی لڑکی نے میرے پیٹ پر ایرو کا نشان لگا کر تصویر میرے

    کمنٹس باکس میں پوسٹ کی تو میں نے بہت محسوس کیا اس بات نے میرے دل کو بہت پریشان کیا. یہ بات تو جیسے میرے دل و دماغ میں ہی بیٹھ گئی تھی اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا وزن کم کروں گی. انہوں نے کہا کہ مجھے جب لوگ موٹی کہتے تھے تو مجھے اتنا برا لگتا تھا تو سوچیں کیا دوسروں‌کو برا نہیں‌لگتا ہو گا؟ لہذا ایسا نہیں کرنا چاہیے کسی کو بھی کسی کی باڈی شیمنگ نہیں‌کرنی چاہیے. ہر کسی کو ویسے ہی قبول کریں جیسے وہ ہیں ان کو مایوس مت کریں ان باتوں کو جن پر ان کا براہ راست اخیتار نہیں ہے.

  • صرحا اصغر بنی حاملہ خواتین کے لئے انسپریشن

    صرحا اصغر بنی حاملہ خواتین کے لئے انسپریشن

    اداکارہ صرحا اصغر جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے یہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں صرحا اصغر انسٹاگرام پر اکثر اپنی ڈانس وڈیوز بھی شئیر کرتی رہتی ہیں. صرحا بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں. انسٹاگرام پر ہر وقت متحرک رہنے والی صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں بنی ہیں حاملہ خواتین کے لئے انسپریشن. وہ اس وڈیو میں وزش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ حمل کے دوران ورزش کرنا کوئی بہت اچنبے کی بات نہیں ہے. ماں‌بننے کا عمل کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ایک

    خوبصورت احساس ہے. صرحا کے مطابق حمل کے دوران روز مرہ کی روٹین کو چھوڑ کر بالکل ہی اپنا آپ بھول جانا مناسب نہیں ہے اس دوران اچھا کھانا کھانے کے ساتھ پر سکون رہنا اور ورزش کرنا بہت ضروری ہوتا ہے . صرحا کی حالیہ وڈیو بتاتی ہے کہ حمل کے پیریڈ کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ واک ورزش ہر چیز کرنی چاہیے . یاد رہے کہ صرحا اصغر کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں یہ اپنی صلاحیتوں‌کا اظہار کرتی رہتی ہیں. صرحا ڈراموں میں نظر آتی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے ایسا ڈرامہ نہیں‌کیا جس میں ان کا کردار مرکزی ہو.