Baaghi TV

Tag: صفائی

  • اہلیان لاہور کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح

    اہلیان لاہور کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد۔ اجلاس میں سی ای او اور ڈپٹی ای ای او ایل ڈبلیو ایم سی سمیت ادارے کی تمام شعبہ جات کے سربراہان کی شرکت۔ اجلاس میں شہر میں جاری صفائی انتظامات کے حوالے سے رپورٹ لی گئی۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر میں صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ شہر بھر میں صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا جائے۔
    چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون کا کہنا ہے کہ اہلیان لاہور کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
    تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ تمام شعبہ جات اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ۔ شہر میں صفائی کے حوالے سے تمام مسائل پر قابو پاکر بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شہر کی صفائی کی لیے مزید 3 ہزارسے زائد ورکرز کو رکھا جائے گا۔ شہرمیں مزید 6ہزار سے زائدکنٹینرز رکھوائے جائیں گے۔ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

  • حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلروالی میں لوگ گندگی سے جنازہ گزارنے ہر مجبور، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی زیرو

    حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلروالی میں لوگ گندگی سے جنازہ گزارنے ہر مجبور، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی زیرو

    اوکاڑہ(علی حسین) حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلر والی میں جگہ جگہ گندگی اور تعفن زدہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے. علاقہ مکینوں کے بقول میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کی ناقص کاکردگی کھل کر اس وقت سامنے آئی جب ایک شخص کا جنازہ لوگوں سے گندگی سے گزارا۔ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا میونسپل کمیٹی کا عملہ صرف اپنے دفتر کی عمارت تک ہی محدود ہے۔ عوام نے حکام سے فی الفور متاثرہ علاقے کی صفائی ستھرائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    اوکاڑہ(علی حسین)چیئرمین پیٹی اینڈ ٹرنک ایسوسی ایشن بصیرپور میاں قیصر بھٹہ نے بصیرپور میں صفائی کے ناقص انتظامات، پانی والے ٹینکر کی خرابی اور سٹریٹ لائٹس کے بارے میں سی۔او خورشید رحمانی کو آگاہ کیا تھا۔جس نے معاملات کے حل کے لیے ساجد علی کی ڈیوٹی لگائی تھی۔اسی رنج کی پاداش میں سب انجینئر ساجد علی نےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔شہریوں کے مطابق سب انجینئر ساجد علی نے بلدیہ بصیرپور میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ اس کا شیوا ہے۔میری ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم فوری طور ڈی سی اوکاڑہ سے ملیں گے اور تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اور اس کے ناروا سلوک کے خلاف ہر فورم پر قانونی کاروائی کیجائیگی ۔ دوسری طرف سب انجینئر ساجد علی سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول صفائی مہم کا رورہ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی کا یونین کونسل نمبر 5 محلہ حسین کالونی نالہ کی صفائی کی جارہی ہے۔ یہ سارے شہر میں صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور سب لوگوں کی شکایات اور ان کے فوری حل کرنا میونسپل کارپوریشن کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کا کہنا کہ لوگوں کہ جو بھی مسائل ہیں آئیں ہمیں بتائیں ہم ان کا انشاءاللہ فوری حل کریں گے ۔ گجرات کی نمایاں تصویر عوام کے سامنے ہو گی۔