مریم نواز کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے
کیپٹن ر صفدر کی کرونا کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی کیپٹن (ر) صفدر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ،لاہورکی مقامی عدالت نےکیپٹن (ر) صفدر کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا
قبل ازیں مریم نواز بھی کرونا کا شکار ہو چکی ہیں، مریم نواز پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے ایک روز قبل کرونا کا شکار ہوئیں، مریم نواز کو پہلے بھی کرونا ہو چکا ہے جبکہ کیپٹن ر صفدر کو بھی پہلے بھی کرونا ہو چکا ہے اب دوسری بار ہوا ہے
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر پر غداری سمیت کئی مقدمے بنائے تھے، کیپٹن ر صفدر عدالتوں میں پیش ہوتے آ رہے ہیں اور ضمانت پر ہیں، پشاور ،لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں مقدمے قائم ہیں، کراچی میں بھی ایک مقدمہ کیپٹن ر صفدر پر قائم کیا گیا تھا
کپٹن ر صفدر کا گزشتہ دنوں مقدمات کے حوالہ سے کہنا تھا کہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو، جمہوریت کے لئے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، نواز شریف کو جب ڈاکٹر کہیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے، مجھے نہیں پتہ کہ میرے اوپر کیا مقدمہ ہے،اب وکیل کے ساتھ رہ کر قانون بھی سیکھ گیا ہوں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر، کیپٹن ر صفدر پر اشتعال انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے
کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم گوجوانوالہ کی عدالت نے عائد کی ہے،کیپٹن (ر) صفدر اور ن لیگ کے رکن اسمبلی عمران خالد بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے دھمکی آمیز تقاریر کیس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی کیپٹن(ر) صفدر اور ایم پی اے نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 20 جون کو طلب کر لیا ہے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثناء دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ سابق ڈپٹی مئیر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہوں گے
عدالت پیشی کے موقع پر کیپٹن رصفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں، عدالت کا حکم قبول کریں گے وزیر اعظم ملک کو بحران سے نکال رہے ہیں جب سے شہباز شریف آئے ہیں کسی پر کوئی مقدمہ نہیں بنا اداروں کے خلاف بیان بازی پرعمران خان پر مقدمہ بننا چاہیے
دل امید توڑا ہے کسی نے ،سہارا دے کر چھوڑا ہے کسی نے ،کیپٹن ر صفدر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے ڈالر 100 روپے کا ہوتا ہے تو صبح انہیں لے آتا ہوں،
کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ ہم صوفیا کی اولاد اور ہمارے مرید ہیں، گھر میں روز ایسا لنگر ہوتا ہے جیسا جنید صفدر کی شادی پر ہوا ، 30 سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں اگر اٹا سستا ہوتا ہے تو کل ہی اسحاق ڈار کو بلا لیتے ہیں ڈاکٹرکا بیٹا ڈاکٹر بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹابھی سیاستدان بن سکتا ہے،جیند صفدر پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے،کور کمانڈر پشاور سے میری دوستی ہے عمران خان آج کل یہ گا رہے ہیں دل امید توڑا ہے کسی نے سہارا دے کر چھوڑا ہے کسی نے ،
کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے جج صاحبان کو طاقت دی ہے وہ فیصلے صحیح لکھیں، سب منجانب اللہ ہوتا ہے،
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن فیصلے کااختیار نوازشریف کے پاس ہیں ،میاں شہبازشریف میرے والد کی طرح ہیں پارٹی کی کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیار نوازشریف کے پاس ہے میرے لیۓ اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کوئی نہیں ہوگی کہ شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد ہوں ،مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں جے یو آئی کی جیت پر لگا یہ ہماری فتح ہے، اپنی جماعت کوکہا ہےکہ خیبرپختونخوا پر خاص توجہ کی ضرورت ہے ،مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا پر خاص توجہ دینی ہوگی پشاور میں ایک بی آرٹی ہے جو چلتی کم جلتی زیادہ ہے نوازشریف وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں،مجھ سمیت ہم سب چاہتے ہیں نوازشریف وطن آجائیں پاکستان نوازشریف کا اپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کپیٹن صفدر نے کہا ہے کہ اتنی گندی ویڈیوز ریلیز ہونے والی ہیں کہ دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں۔ اب یہ ویڈیوز تو پتہ نہیں کب منظر عام پر آنی ہیں ۔ مگر اس وقت پورے پاکستان میں برہنہ ویڈیوز اور لیک ویڈیوز ہونے کا ایک ایسا رواج چل پڑا ہے کہ ہمارا پورا کا پورا معاشرہ ننگا ہو کر رہ گیا ۔ معاشی اور سیاسی طور پر تو ہم پہلے ہی زوال کا شکار ہیں ۔ پر ساتھ اب ہمارے ملک کا اخلاقی طور پر بھی جنازہ نکل رہا ہے ۔ کبھی فیصل آباد میں کاغذ چننے والیوں کی برہنہ ویڈیوز سامنے آتی ہیں تو کبھی تھیڑاداکاروں کی ویڈیوز تو کبھی ایسے ایسے جنسی اسکینڈل نکل کر سامنے آرہے ہیں کہ مجھے تو ٹی وی اور اخبار اٹھاتے ہوئے اب ڈر لگنے لگا ہے ۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو کل کوئٹہ سے اسٹوری سامنے آئی ہے ۔ اس نے تو اوسان خطا کر دیے ہیں ۔ سب کچھ بتانے سے پہلے میں واضح کر دوں کہ میری نظر میں ان تمام چیزوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ریاست اور حکومت پاکستان کی ہے ۔ کیونکہ جس ملک میں نظام عدل کا وجود نہ ہو ۔ جس ملک کی حکومت بیرون ملک پلٹ نکمے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو ۔ وہاں پھر ایسے درندے ۔ ایسے جرائم پیشہ لوگ دلیر ہوجاتے ہیں ۔ کیونکہ ان کو پتہ ہوتا ہے کہ جب مرضی اس قانون کے جالے کو پھاڑ کر ہم نکل جائیں گے ۔ اس لیے جو کرنا ہے کر گزرو۔۔۔ اور یہ جو کچھ بھی اس وقت پاکستان میں ہو رہا ہے ۔ اسکی سب سے بڑی ذمہ داری حکومت وقت پر پڑتی ہے ۔ یہ جو کوئٹہ میں اسٹوری سامنے آئی ہے یہ اتنی خوفناک ہے کہ دل دہل جاتا ہے ۔ یہ میری زندگی کی مشکل ترین اسٹوری ہے ۔ جس کو آپ تک پہنچتے ہوئے ۔ روح کانپ اٹھی ہے ۔ ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ میں ملزمان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے ۔ پھر جھانسہ دے کر نشہ آور مواد پلایا جاتا اور اس کے بعد نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا جاتا تھا ۔ ان ویڈیوز میں نظر آنے والے مناظر نہایت دردناک ہیں، ان میں لڑکیوں کو برہنہ کرکے ان کے گلے میں رسی ڈال کر ان کو گھسیٹا جاتا ہے، تھپڑوں سے مار جاتا ہے، بال نوچے جاتے ہیں، پاؤں انکے منہ پہ مارے جاتے ہیں غرض جس قدر درندگی ہوسکتی ہے ان ویڈیوز میں موجود ہے اس لیے ہدایت خلجی کا ڈارک ویب سے بھی تعلق نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ 200 سے زائد بچیاں ہیں جن کو نوکری اور روزگار کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بنا کر انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ، بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ کا بیٹا سابقہِ کونسلر ہدایت خلجی نامی درندے نے یہ گھناؤنا کھیل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات سے شروع کیا۔ اس سارے گندے کھیل میں اسے بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل رہی جن کے پاس لڑکیوں کو بھیجا جاتا تھا اس لیے بھی اس کے خلاف کبھی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی۔ اب مختلف کیسز اور متاثرہ خواتین کی شکایات سامنے آنے کے بعد ہدایت خلجی اور اسکے بھائی کو بظاہر گرفتار کرلیا گیا ہے ان کے قبضے سے سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کرکے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور دیگر ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ تاہم سیاسی دباؤ کی وجہ سے پولیس کاروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے کوئی خاص ایکشن نظر نہیں آ رہا۔ ہدایت خلجی کے اثرورسوخ کا اندازہ ایک خاتون کے اس بیان سے بھی لگایا جاسکتا ہے جس میں ایک متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ قائد آباد کوئٹہ کے SHO شیخ قاضی کے پاس ملزم ہدایت خلجی کے خلاف مقدمہ درج کرنے گئی تو شیخ قاضی ایس ایچ او نے بھی متاثرہ لڑکی کو اپنے پاس رکھا اور ذیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں پریشر ڈالنے کے لیے مجھے، میری بہن اور میرے بھائی کو اٹھا کر لے گئے، میرے بہن، بھائی کا ابھی تک علم نہیں کہ وہ کہاں، کس حال میں ہیں۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہدایت خلجی سے جو ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ان میں 6 ہزارہ، 221 پشتون، 63 بلوچ اور 22 اردو بولنے والی لڑکیاں شامل ہیں۔ اس وقت ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں مقدمے میں زیرحراست ملزمان سمیت 3 افراد نامزد کئے گئے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ۔ ملزمان سے برآمد کئے گئے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ویڈیو، کو پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ جو تحقیقات کر رہی ہے۔ کیس میں نامز د ملزم شائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔ پھر ملزمان کی جانب سے اغوا کی گئی 2 لڑکیاں افغانستان میں ہیں ۔ لڑکیوں کی واپسی کے لیے وفاقی سطح پر افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہان نازیبا ویڈیو کیس کے حوالہ سے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، بہت انکشافات سامنے آئی ہیں۔ ملزمان ویڈیوز کب سے بنا رہے تھے اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں ،ملزم ہدایت کے خلاف دو مقدمے درج ہیں، ملزم نے کسی بھی لڑکی کو بلیک میل کیا ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرے ، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ہم چاہتے ہیں ملزمان کے خلاف زیادہ سے زیادہ ثبوت ملیں اور کیس مضبوط ہو تا کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا مل سکے۔۔ مجھے نہیں پتہ کب تک اس ملک میں صرف قانون ہی بنتے رہیں گے، کب یہ اندھا، گونگا، بہرہ نظام انصاف جاگے گا۔ کب تک لوگ خود قانون ہاتھ میں لیں گے۔ کب تک ایسے درندے ہمارے معاشرے میں دندناتے پھریں گے۔ کب تک ہماری مائیں،بہنیں اور بیٹیاں مجبوری کے ہاتھ تنگ آ کر ان درندوں کے ہاتھ استعمال ہوتی رہیں گی۔ ایسے درندوں کو لٹکا دینا چاہیے انکے سیاسی یاروں کو جو خدمت کے نام پہ ووٹ لیکر فرعون بن جاتے ہیں عزتوں سے کھیلتے ہیں، مجرموں، زانیوں، قاتلوں اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرتے۔ ان گندے کرداروں کا نام بھی سامنے آنا چاہیئے ۔ تاکہ عوام جان سکیں کہ کیسے گندے لوگ حکمران بنے بیٹھے ہیں ۔ میرا حکومت سے بھی سوال ہے کہ جب آپ اپنے سیاسی معاملات کے ایجنسیز کو استعمال کرسکتے ہیں تو ایسے گھناونے کرداروں کا قلع قمع کرنے کے لیے ان ایجنسیوں کو استعمال کیوں نہیں کرتے ۔ کیا عوام کا دکھ درد آپ کو دیکھائی نہیں دیتا ۔ یادرکھیں ایک سب نے مر جانا ہے ۔ اور اس وقت نہ کوئی رتبہ ، عہدہ ، پیسہ اور زمین کام نہ آئے گی ۔ ایسا اسکینڈل اور اسٹوری کسی اور ملک میں آئی ہوتی تو ابھی تک اس ملک کے تمام ادارے ، حکومتیں ، عوام جت جاتے کہ ان درندے صفت کرداروں کا قلع قمع کیا جائے ۔ پر یہ پاکستان ہی ہے جہاں وزیر اعظم سے لے کر وزیر اطلاعات تک روز دسیوں پر بار ٹی وی پر آتے ہیں ۔ ان کو اپوزیشن کی بینڈ بجانا یاد رہتا ہے یہ عوام کے دکھ دیکھائی نہیں دیتے ۔ میری شکایت اعلی عدالتوں سے بھی ہے جن کے کسی جج کا نام آجائے توsuo motoلے لیا جاتا ہے ۔ مگر یہاں دو سو سے زائد بچیوں کی زندگی زندہ درگوں کردی گئی ۔ مگر ہماری حکومت ، ہماری عدالت ، ہمارے ادارے سب خاموش ہیں ۔
دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے،کیپٹن (ر) صفدر
کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے،
کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں توکوئی بات نہیں،آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں فواد چودھری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی اداھار نہیں دیتا،ن لیگ کے پاس اتنا وقت نہیں کہ فواد چودھری کی بات کا جواب دیں،فواد چودھری شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں ،ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے،وہ شخص سپریم کورٹ میں جج رہا مگر ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے شروع کر دیئے،میں اس شخص کو ریٹائرڈ جج ہی نہیں کہتا،اس شخص کے گھر میں مکھن شاہ کا قتل ہوا اس کے گھر سے منشیات برآمد ہوئیں،اعجاز افضل سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،میرے والد کی زمین پر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی،اعجاز افضل جب وکیل تھا تو قادیانیوں کے مقدمے لڑتا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہوں،مجھے پتا تھا ہم فاتح ہوں گے آج بری سرکاری حاضری دونگا،ہمارا کیس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے وہاں بھی پیش ہوں گے،اعجاز افضل حضور ص کے منکروں کا وکیل بنا اس کے جسم میں کیڑے پڑیں گے،
کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں ممتاز قادری زندہ باد،ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہو گیا مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں ،جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا،بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا،ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہونگے،بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی،اعجاز افضل کو ایف آئی آر دکھا کر پاناما کا فیصلہ لکھوایا گیا دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے،
قبل ازیں سپریم کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر اور سابق جج کے بھائی کے درمیان اراضی تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی،ضمانت قبل از گرفتاری اور ایف آئی آر کے خاتمے کے مقدمات ایبٹ آباد سیشن کورٹ منتقل کر دیا گیا سپریم کورٹ نے ایبٹ آباد کی متعلقہ عدالتوں کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ مانسہرہ میں ایک ہزار لوگوں کا مجمع کھڑا کر کے جج سے دباو میں فیصلہ لینا کیا مناسب بات ہے؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ انصاف کے نظام کو اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں، منڈی بہاوالدین واقعے کا علم ہے؟کیا ایسے واقعات پر صرف عدلیہ ایکشن لے؟ ایسے واقعات پر ریاست کی پھر کیا ذمہ داری ہے؟ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،