Baaghi TV

Tag: صنعتکار

  • صنعتکار بجلی نرخوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج

    صنعتکار بجلی نرخوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج

    بجلی نرخوں میں اضافہ واپس نہ لیا توصنعتیں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے،فیصل معیز خان

    ایس ایم ایز کے لحاظ سے سیالکوٹ کے بعد دوسرے اور سندھ کے سب سے بڑے نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے صنعتکاروں نے بجلی نرخوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورتنبیہ کی ہے کہ اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ سراپا احتجاج ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی صنعتوں کو تالے لگا دیں گے اور چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔

    نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خا ن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل سید عاصم منیر(نشان امتیاز ملٹری)، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹر،نگراں وزیرانرجی،پاور، پیٹرولیم محمد علی اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے اپیل کی کہ وہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے بجلی نرخوں کو کم کرنے میں اپنا کردارادا کریں بصورت دیگر صنعتیں خاص طور پر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں (ایس ایم ایز) بند ہونے سے نہ صرف برآمدات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا جس کو قابو کر نا دشوار ہوگا۔

    صدر نکاٹی نے مزید کہا کہ دنیا میں اگر ترقی یافتہ ممالک کی کامیابیوں کا جائز ہ لیا جائے تو ایس ایم ایز کا اہم کردار نظر آئے گا مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایس ایم ایز کو بری طرح نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زائد پیداواری لاگت کی وجہ سے پہلے ہی پیداواری سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں اور صنعتیں چلانا انتہائی دشوار ہے جبکہ ایس ایم ایز اپنے یونٹس بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں بلکہ یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ چھوٹا صنعتکار تقریباً مرگیا ہے لہٰذا بجلی نرخوں میں حالیہ اضافہ صنعتوں باالخصوص چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز) کو برباد کردے گا کیونکہ مہنگی بجلی اور مہنگی گیس نے بڑی صنعتوں سمیت ایس ایم ایز کی پیداواری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ صورتحال اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ 35 فیصد ایس ایم ایز بند ہوگئی ہیں جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

    فیصل معیز خان نے نگراں حکومت پر زور دیا کہ وہ کاروبار وصنعت مخالف پالیسیوں کے بجائے ایسی پالیسیاں وضع کریں جس سے کاروبارکرنے اور صنعتیں چلانے میں آسانیاں پیدا ہوں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے باالخصوص ایس ایم ایز کے لیے خصوصی پالیسی مرتب کرتے ہوئے سبسڈی کے ساتھ خصوصی بجلی ٹیرف دیا جائے تاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ نگراں حکومت نے اگر ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکانے اورایس ایم ایز کو تباہی سے بچانے کے اقدامات نہ کیے تو ہم ایسے بھنور میں پھنس جائیں گے جہاں سے واپسی شاید ممکن نہ ہو

    بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو مشتعل کر دیا ہے

    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    مہنگائی کا نیا طوفان ,پٹرول ، ڈیزل ، بجلی کے نرخ بڑھیں گے

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • وزیراعظم سےسیالکوٹ کےصنعتکاروں کی ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی

    وزیراعظم سےسیالکوٹ کےصنعتکاروں کی ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی

    وزیر اعظم شہباز شریف سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے وفد کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات۔

    وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سیالکوٹ کی کاروبار برادری اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، تاکہ سیالکوٹ کی موجودہ 2.5 ارب ڈالر کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام وسائل کو بطریق احسن بروۓ کار لانے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے وزارت خزانہ، وزارت صنعت و پیداوار، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے لیے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے لیے سیکٹر سپیسیفک کونسلز کے قیام، سیالکوٹ انڈسٹریل زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جاۓ تاکہ غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک سے برآمدی شعبے کے لیے درکار خام مال کا زیادہ سے زیادہ حصہ ملکی سطح پر تیار کر کے قیمتی زر مبادلہ بچایا جا سکے۔

    مزید برآں انہوں نے کراچی، لاہور اور سیالکوٹ جیسے صنعتی شہروں میں ایکسپورٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے وزارت ریلوے و ہوابازی کے حکام کو سیالکوٹ کے برآمدکنندگان کو خصوصی کارگو ٹرینز کی فراہمی اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے غیر ملکی کمرشل فلائٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے باہمی مشاورت سے قابل عمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے اسلام آباد-تہران-استنبول ٹرین کی بحالی پر کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب کو سیالکوٹ کی شاہراہوں، خصوصا سیالکوٹ-پسرور روڈ اور دیگر انفراسٹرکچر کے منصوبےبشمول فلائی اوور اور انڈر پاس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو جدید فنی مہارتوں اور ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرنے کے لیے سیالکوٹ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی کے قیام اور سیالکوٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور اعلی سرکاری حکام کی شرکت۔

    چیف سیکرٹری پنجاب اور گورنر سٹیٹ بینک نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

  • صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی

    صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی

    سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی
    بہترین اقتصادی ٹیم، بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بحرانوں کو شکست دینا کوئی بڑی بات نہیں، زبیر موتی والا
    وزیراعظم شہباز شریف کا سائٹ ایریاکی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،عبدالرشید،صدر سائٹ ایسوسی ایشن

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر عبدالرشید، سینئر نائب صدر سعود محمود، نائب صدر محمد کامران عربی، سائٹ کے رہنماؤں جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ، یونس ایم بشیر، جنید ماکڈا، عبدالہادی اور سینئر ممبران نے میاں محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ میاں شہباز شریف وسیع تجربے کے حامل ایک منجھے ہوئے سینئر سیاستدان ہیں اور ملکی معیشت اور صنعت کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو معاشی بحرانوں سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    سائٹ کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم بہترین اقتصادی ٹیم اور بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بحرانوں کو شکست دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ کی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کا خیرمقدم کیا جس میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سائٹ صنعتی ایریا کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم سائٹ ایریا کی سڑکوں کی جلدازجلد تعمیرکا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو دوبارہ سی پیک میں شامل کرانے کا بھی خیرمقدم کیا اورسائٹ ایریا سے ٹاور تک گرین بس چلانے کی بھی درخواست کی تاکہ ورکرزکو سائٹ ایریا تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

    زبیر موتی والا ودیگر رہنماؤں نے کراچی کی صنعتوں کو درپیش اہم مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے زائد نرخوں اور گیس، پانی کے بحران نے صنعتی پیداواری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے باالخصوص پچھلی حکومت کی جانب سے مہنگے نرخ پر بھی موسم سرما کے دوران صنعتوں کو گیس فراہم نہ کرنے سے مقامی صنعتوں سمیت برآمدی صنعتوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    انہوں نے مزید کاکہا کہ حکومت اگربزنس کمیونٹی اور صنعتوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ پاکستان پیداواری صلاحیتوں سے مالا مال ہے لہٰذا صنعتوں کے لیے مشکلات کے بجائے آسانیاں پید اکی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں۔

    سائٹ کے رہنماؤں نے ملک کی دیرپا ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کاروباری لاگت میں کمی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو مکمل پریشر کے ساتھ بلاناغہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے، طلب کے مطابق پانی کی سپلائی اورکم نرخوں میں بجلی کی فراہمی پر زور ددیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں کمی بھی صنعتکاری کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس سے سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

    عبدالرشید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے علم میں ہے کہ کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری تمام تر مشکلات کے باوجود قومی خزانے میں 65 فیصد سے زائد ریونیو اور صوبائی خزانے میں 95 فیصد سے زائد ریونیو جمع کراتے ہیں جبکہ کراچی کا ملک کی مجموعی برآمدات میں شیئر 54 فیصد سے زائد ہے لہٰذا کراچی پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اس کا جائز حق دیا جائے جس سے تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس کے ملک کی مجموعی معیشت پر شاندار اثرات مرتب ہوں گے اور ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر