Baaghi TV

Tag: ‘صنم تیری قسم’ فلم میں ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے ماوراحسین کو کیوں کاسٹ کیا گیا؟

  • ملکی ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ ، سول ایوی ایشن ملازمین کا احتجاج

    ملکی ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ ، سول ایوی ایشن ملازمین کا احتجاج

    ملکی ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کا معاملہ ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی

    سی اے اے ملازمین کام چھوڑ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کے لاونجز میں جمع ہو گئے، سی اے اے ملازمین نے ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، سی اے اے ملازمین کے احتجاج کے باعث ائیرلائنز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاونجز میں احتجاج کے باعث مسافروں کو بورڈنگ اور امیگریشن کروانے میں پریشانی اٹھانی پڑٰی،جائیکا اور اکائی یونین کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک تحریری تحفظات دور نہیں کرتی احتجاج ختم نہیں ہوگا ۔

    سی اے اے ملازمین کے نمائندوں نے دو روز قبل کابینہ کمیٹی سے بھی ملاقات کی تھی کابینہ کمیٹی میں سی اے اے یونینز نے تحریری معاہدہ ہونے تک احتجاج کا اعلان کیا تھا کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق ، نوید قمر سمیت دیگر ارکان نے سی اے اے ملازمین کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔

    سی اے اے ملازمین کا کہنا ہے کہ 8 اگست کو لاہور جبکہ 17 اگست کو کراچی میں کام بند کردیا جائے گا قلم چھوڑ ہڑتال کی کال اکاٸی یونین اور جیکا یونین نے دی۔

    قبل ازیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کو بتایا تھا کہ حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں کے انتظام اور آپریشن آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے،یہ فیصلہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔کمیٹی کو واضح کیا گیا تھا کہ سول ایوی ایشن ہوائی اڈے فروخت نہیں کر رہی اور صرف آپریشن اور انتظامی کنٹرول آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • ایف بی آر اور سوئی سدرن کے مابین بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا تنازع

    ایف بی آر اور سوئی سدرن کے مابین بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا تنازع

    کراچی: سیلز ٹیکس کی عدم وصولی پر ایف بی آر نے سوئی سدرن کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا تاہم گیس ترسیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے والے ادارے کے نوٹسز کو قانونی معیار سے عاری ہونے کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

    ایف بی آر لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق سوئی سدرن سیلز ٹیکس کی مد میں 23 ارب روپے کی نادہندہ ہے اور واجبات میں سے صرف 31 کروڑ روپے وصولی ہوسکی ہے اور گیس کی ترسیلی کمپنی کے اکاؤنٹس اس لیے منجمد کیے تھے تاکہ واجب الادا رقم ریکور کی جائے۔

    دوسری جانب سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے قانونی عمل کی پیروی کیے بغیر اور آزاد فورم یعنی اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر بینکوں کو ریکوری کے نوٹسز جاری کیے جسےسندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

  • ‘صنم تیری قسم’ فلم میں ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے ماوراحسین کو کیوں کاسٹ کیا گیا؟

    ‘صنم تیری قسم’ فلم میں ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے ماوراحسین کو کیوں کاسٹ کیا گیا؟

    بالی وڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ کی ریلیز کو رواں ماہ 5 سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے اور اس موقع پر فلم کے ہدایت کاروں وینے سپرو اور رادھیکا راؤ نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے مسلمان لڑکی کیوں کاسٹ کی؟

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار وینے سپرو کا کہنا تھا کہ فلم لکھتے وقت ہم ہر لمحہ، ہر کردار اور اور ہر ڈائیلاگ کو اپنی ذاتی زندگی کی طرح سے لے رہےتھے، فلم میں سارہ (ماورہ حسین کا اداکردہ کردار) ایک تیلگو برہمن لڑکی کا کردار تھا جو کہ رادھیکاراؤ کی ذاتی زندگی سے مطابقت رکھتا ہے جبکہ فلم کے ہیرو کا کردار میری زندگی سے مطابقت رکھتا ہے۔

    ہدایت کار وینے سپرو کے مطابق کاسٹ کرتے وقت ہمارے پاس انڈسٹری میں دیگر اسٹارز کو کاسٹ کرنے کا آپشن موجود تھا لیکن ہم محبت سے بھری اس فلم کی داستان میں کسی نئے چہرے کو متعارف کروانا چاہتے تھے۔

    ہدایت کار کے مطابق ماورا حسین کو ایک برہمن کے کرداراور برہمن روایات کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا لیکن ماورا جیسی مسلمان لڑکی نے برہمن لڑکی کا کردار اچھے سے نبھایا۔

    واضح رہے کہ رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982میں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم کا ری میک ہے فلم کی کاسٹ میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ انوراگ سنہا، منیش چوہدری، مرلی شرما اور وجے راز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

    صنم تیری قسم‘ ماورا حسین کی نہ صرف پہلی بولی وڈ فلم تھی بلکہ وہ ان کی پہلی فلم بھی تھی اور اس فلم کے بعد ہی انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا اگرچہ ’صنم تیری قسم‘ کو اتنی شہرت نہیں ملی، تاہم اس باوجود فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔