Baaghi TV

Tag: صنم جاوید

  • لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی-

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صنم جاوید ضمانت منظور کرلی –

    صنم جاوید کی جانب سےمیاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی، عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظور کرے ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی جبکہ عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئےصنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا، جوڑے کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا، اس سلسلے میں گرین ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں صنم جاوید کے ساتھ ان کے خاوند کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    بھارت پاکستان ہاکی کو ایونٹس سے محروم کرنے کیلئےسرگرم

  • صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ نے دیا جھٹکا

    صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ نے دیا جھٹکا

    لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے نام کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی استدعا کی۔ درخواست کی سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی۔

    عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم پر رجوع کرنا چاہیے تھا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزار نے براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع کیا، حالانکہ اس نوعیت کے معاملات میں متعلقہ فورم سے پہلے درخواست دائر کرنی چاہیے تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صنم جاوید کو پہلے متعلقہ فورم پر درخواست دائر کرنی ہوگی، اور اگر وہاں شنوائی نہیں ہوتی تو وہ پھر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتی ہیں۔

    صنم جاوید کی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے اور صرف الزامات کی بنیاد پر کسی شخص کا نام پی سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت نے بلا جواز صنم جاوید کا نام پی سی ایل میں شامل کر دیا ہے، جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک سفر کر سکیں اور اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار سکیں۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور اگر وہاں پر کوئی شنوائی نہیں ہوتی تو دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتی ہیں۔

    سری لنکا کے مرکزی بینک کا بھارتی بینک پر جرمانہ

    مرد استاد کو "حاملہ” ہونے پر سکول سے ملی چھٹی

  • عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو،ایف آئی اے نے پھر مہلت مانگ لی

    عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو،ایف آئی اے نے پھر مہلت مانگ لی

    لاہور ہائیکورٹ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ایف آئی اے حکام کو آخری موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ،ایف آئی اے حکام نے عظمی بخاری کے کیس سے متعلق کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ فلک جاوید کی گرفتاری کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،فلک جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، بینک اکاؤنٹ سیل کیے جا رہے ہیں، وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلک جاوید پرسوں اسلام آباد کے جلسے میں موجود تھیں، وہ وہاں سے جلسے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرتی رہیں، اگر ایف آئی اے نے گرفتار کرنا ہوتا تو فلک جاوید کو گرفتار کرسکتے تھے، مگر ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ہم فلک جاوید کی گرفتاری کے بہت قریب ہیں، ہمیں مزید کچھ دنوں کی مہلت دی جائے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ہماری سوسائیٹی کا فیبرک ویسے ہی خراب ہو چکا ہے، ایک پڑھا لکھا ہو سکتا تہذیب یافتہ نہ ہو اور ایک ان پڑھ تہذیب یافتہ ہو، یہ صرف ایک خاتون کا معاملہ نہیں ہے، یہ پوری سوسائٹی کا مسئلہ ہے، ہمارے عوام کا المیہ یہ ہے کہ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ مواد اصلی ہے یا نہیں، جو چیز ان کے سامنے آتی ہے اس پر اعتماد کر لیتے ہیں،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی،ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا،عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے،

    عدالت پیشی کے موقع پر عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اس وقت دہشت گردوں کا اڈا بن چکا ہے ،ان کے لیڈر کی زبان دہشت گردوں والی وہ ان کو ہی اسپورٹ کرے گا ،وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں سیاست نہیں دہشت گردی ہورہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی بھی دی،

    عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

    عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست

    شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ، صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ایک ہفتہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے پولیس کو گرفتار نہ کرنے اور صنم جاوید کو ایک ہفتہ میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    ہم نے اپنی زبان گروی نہیں رکھی ہے بولنا ہمارا حق ہے،صنم جاوید
    پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اتنی سی بات سمجھ نہیں آرہی ہم نے اپنی زبان گروی نہیں رکھی ہے بولنا ہمارا حق ہے،میں نے جیل کاٹی ہے میں سوال پوچھو ں گی کہ میں نے جیل کیوں کاٹی ، میں نے نہیں کہا تھا کہ آپ اس طرح سے بانی چیئرمین کو کورٹ سے گرفتار کریں جس نے یہ آڈر دیے تھے اس کو گرفتار کریں ،14 اگست کے دن سب کو نکلنا چاہیے جس کی مرضی ہے جو جھنڈا پکڑنا چاہیے ،آپ ہمیں ہماری پسند ناپسند پر ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے ،ہمارے آئین میں یہ حق ہے ہم کس کو ووٹ دیں کس کو نہ دیں ،پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہے ہر پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے،ابھی تک لاہور نہیں جاسکی پتہ نہیں کہاں کہاں پولیس بیٹھی ہے مجھے گرفتار کرنے کےلئے ،آپ کا مقصد اگر تفتیش کرنا ہے آپ نے نو مئی کا بیانیہ بنایا ہے اس کی اصل وجہ کیا ہے ہم بھاگے نہیں ہیں آپ تفتیش کرسکتے ہیں ،نہ ہم ڈرنے والے ہیں اور نہ کوئی اور سب سڑکوں پر نکلیں گے،ایک جنرل کے احتساب سےکچھ نہیں ہوگا چھ سات کا احتساب ہونا چاہئے،مریم نواز کے حوالے سے بات کرنے پر عدالت نے منع نہیں کیا صرف یہ کہا ہے جب تک عدالت میں کیسز ہیں اس پر بات نہ کریں،

    صنم جاوید نے دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،صنم جاوید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے میں بلا جواز گھسیٹا جارہا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں ہوں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر اکٹھے اجتماع کا حصہ تھی، ضلع میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جاسکے

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے صنم جاوید کو نوٹس بھجوایا گیا جو صنم جاوید کو موصول ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا

    صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

  • صنم جاوید کے نومئی مقدمے میں وارنٹ جاری

    صنم جاوید کے نومئی مقدمے میں وارنٹ جاری

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے

    عدالت نے عدم حاضری کے باعث قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کررکھا تھا ،اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ جاری کیے،صنم جاوید اور روبینہ جمیل عدالت پیش نہ ہوئیں جس کی وجہ سے عدالت نے وارنٹ جاری کئے،

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے صنم جاوید کو نوٹس بھجوایا گیا جو صنم جاوید کو موصول ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا

    صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

  • عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، صنم جاوید کا جج سے مکالمہ

    عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، صنم جاوید کا جج سے مکالمہ

    تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید عدالت پیش ہوئی.

    ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،صنم جاوید عدالت پیش ہوئی اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے، میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا،

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پرسماعت ہوئی،ایف آئی اے نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

    عدالت پیشی کےموقع پر صنم جاوید کا کہنا تھا کہ میں جج صاحب کا شکریہ ادا کر کے آ رہی ہوں، انصاف کرنا آج مشکل ہے، آپ نے ہمت کر کے انصاف کیا،صنم جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ بہت مسئلے ہیں، پی ٹی آئی کی جان چھوڑیں، نکلیں اس میں سے اور مسئلے حل کریں،

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے صنم جاوید کو نوٹس بھجوایا گیا جو صنم جاوید کو موصول ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا

    صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

  • صنم جاوید کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

    صنم جاوید کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

    پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
    سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے صنم جاوید کو نوٹس بھجوایا گیا جو صنم جاوید کو موصول ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا

    صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

  • صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ نے صنم جاوید پر کڑی تنقید کی ہے

    ایک انٹرویو میں طیبہ راجہ کا کہنا تھا کہ بطور نظریاتی سپورٹر میں بہت سارے لوگوں کے خلاف ہوں، کم ظرفوں کو دشمن نہیں سمجھتی ہم بالکل دوست نہیں تھے، زمان پارک میں ملتے تھے، اس سے زیادہ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، ایک شو ہم نے اکٹھا کیا تھا، میرے سے زیادہ وہ اور لوگوں کے ساتھ دکھائی دیتی ہو گی، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو انسانیت کے لیول سے بہت نیچے ہیں، میں ان پر بات نہیں کرنا چاہتی بات کروں گی تو ایسے لگے گا کہ ذاتیات پر بات کر رہی ہوں

    طیبہ راجہ نے بعد ازاں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آپس کی کسی بات کو لے کر اگر نون لیگ کو لگتا ہے کہ ہمیں رگڑا لگا سکتی ہے تو تم ہمیں پھر جانتے نہیں ہم وہ عشقِ عمران کے پاگل لوگ ہیں آپس میں ایک گھر میں بیٹھے ایک دوسرے کو مار پیٹ بھی رہیں ہونگے تو اگر تم لوگوں نے ہم میں سے کسی کی طرف انگلی کی ہم مل کر تمہاری وہ انگلی پہلے توڑیں گے بعد میں اپنی بحث کریں گے۔۔ ن لیگ اِس بار آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔آئی آئی پی ٹی آئی۔

    صنم جاوید جیل میں تھیں آج انکی رہائی ہوئی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی ہے، صنم جاوید اور طیبہ راجہ کے اختلافات انتخابات کے دنوں میں بھی سامنے آئے تھے، طیبہ راجہ نے الیکشن کے دنوں میں بھی صنم جاوید پر تنقید کی تھی،تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ نے صنم جاوید کا نام سینیٹ میں امیدوار کے لئے نامزد ہونے پر پارٹی پر کڑی تنقید کی ہے، صنم جاوید کا کہنا تھا کہ کسی ایک کو اونچا دکھانے کیلئے ضروری نہیں کہ باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے،صنم جاوید کی ضمانت بار بار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیسے ہو جاتی ہے؟ صنم جاوید 8 بار گرفتار اس لیے ہوئی کیونکہ 7بار انکی ضمانت ہوئی، عالیہ حمزہ اورطیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے 9ماہ بعد 15بار بینچ ٹوٹنے کے بعد ہوئی، تب بار بار اے ٹی سی سے کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی ہے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے،ہم سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، تھوڑا صبر کریں سب بولیں گے.

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

  • صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار

    صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
    صنم جاوید عدالت پیش ہوئی، اٹارنی جنرل بھی عدالت پیش ہوئے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ‏بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی،صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے استفسار کیا کہ ‏میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے،آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی،‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی

    صنم جاوید کو اب مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرادی۔صنم جاوید کو اپنے صوبے میں جانے کی اجازت مل گئی

    کوشش کروں گی کہ کسی طرح عمران خان سے ملاقات ہو جائے،صنم جاوید
    عدالت پیشی کے موقع پر صنم جاوید کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گی کہ کسی طرح عمران خان سے ملاقات ہو جائے،صنم جاوید سے صحافیوں نے سوال کئے مگر صنم جاوید نے انتہائی مختصر جواب دیئے، اس موقع پر صنم جاوید کے والد اور والدہ بھی انکے ہمراہ تھیں، جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنما بھی صنم جاوید کے ہمراہ تھیں،

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو ایف آئی اے نے رہا کیا تھا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتاری سے روک دیا

    تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی
    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس میاں‌گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید خان کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو صنم جاوید کے کیس میں ساڑھے پانچ بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کہا کہ ساتھ میں صنم جاوید کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے ،

    صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ن
    دوبارہ سماعت ہوئی تو آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے،صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا دیا گیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی،
    کمرہ عدالت کے باہر بھی مرد و خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے،وکیل نے کہا کہ صنم جاوید نے بتایا ہے کہ بار بار اسلام آباد پولیس سے پوچھا اسلام آباد پولیس کی کوئی ایف آئی آر نہیں ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا وہ حراست میں لی گئی تھی ؟ وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی میرے آفس کے باہر سے حراست میں لی گئی تھی ، عدالت نے صنم جاوید کیخلاف ایک سال کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے صنم جاوید کی جمعرات تک گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے کہا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت آپنا آرڈر واپس لے لے گی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کے لیے قابل تعریف ہے ، ورکنگ ڈیز میں ہم اس کا فیصلہ کریں گے ، صنم جاوید کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا،

    صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم
    دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں صنم جاوید کی راہداری ریمانڈ کی پولیس درخواست پر سماعت ہوئی، صنم جاوید کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے،‏صنم جاوید روسٹرم پر آ گئیں اور کہا کہ میں استدعا کرتی ہوں کہ انتظار کرلیا جائے، میں 14 ماہ سے زائد عرصہ سے گرفتار ہوں، کل میرے بچے خوش تھے کہ میں واپس گھر آ رہی ہوں، جج مرید عباس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی آر دیکھ لیں بلوچستان میں 7 اے ٹی اے کی دفعات ہیں،صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ صنم جاوید کو کل 4 بجے گرفتار کیا ہے،سینئر کونسل نے آنا ہے وقفہ کردیا جائے۔جج مرید عباس نے ریمارکس دیئے کہ زیادہ دیر تک انتظار نہیں کیا جاسکتا، رش کی وجہ سے اس کیس کو رکھ نہیں سکتا،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کردیا۔دوبارہ سماعت ہوئی تو وکیل علی بخاری نے کہا کہ ‏عدالت نے دیکھنا ہے کہ اس کیس میں میرا کیا کردار ہے،10 مئی 2023 سے صنم گرفتار ہےایک کیس سے بری ہوں تو دوسرے میں گرفتار،کل عمران خان لاہور کیسز میں گرفتار ہوئے لیکن وہاں نہیں لیکر گئےریمانڈ بھی یہیں سے ہوا،اگر خان کا ریمانڈ یہاں سے ہو سکتا ہے تو صنم کا کیوں نہیں، اسلام آبادہائیکورٹ نے ہدایت کی ہےکہ کیس انتظار میں رکھیں جس کے بعد سیشن جج مرید عباس نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے؟ میں پہلےآفس سے کنفرم کرلوں،عد ازاں سیشن جج نے کہا کہ دوران سماعت عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈائریکشن آئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق صنم جاوید کو ہائیکورٹ پیش کیا جائے، یہ عدالت تب تک کوئی بھی فیصلہ نہیں دے سکتی جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آتا

    تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا،صنم جاوید کا G11 کچہری سے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا،صنم جاوید کی بلوچستان میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی،صنم جاوید 2023 کے ایک مقدمے میں بلوچستان پولیس کو مطلوب ہے،صنم جاوید کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے،مقدمہ دہشت گردی سمیت 15 دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا،بلوچستان پولیس نے گرفتاری کیلئے وفاقی پولیس سے مدد مانگی تھی ،صنم جاوید کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا،صنم جاوید کے خلاف اسلام آباد میں کوئی بھی مقدمہ درج نہیں،صنم جاوید کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، صنم جاوید کو عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا، صنم جاوید وکیل کے ہمراہ عدالت سے باہر نکلیں تو انہیں ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا تھا،

    دوسری جانب صنم جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، درخواست صنم جاوید کے والد کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،

    صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ایف آئی اے نے اپیل دائر کردی
    علاوہ ازیں صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ایف آئی اے نے اپیل دائر کردی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا 18 جولائی کو ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کریں گے

    واضح رہے کہ صنم جاوید کولاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا، عدالت نے ایف آئی اے کو رہا کرنے کا حکم دیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، قبل ازیں صنم جاوید کو سردگوھا سے رہائی ملی تو گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، میانوالی سے رہائی ملی تھی تو سرگودھا پولیس نے گرفتار کر لیا تھا،

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید بھی جیل میں ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوتی ہے تو کبھی انہیں نظر بندتو کبھی دوبارہ کسی اور مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار