Baaghi TV

Tag: صوابی

  • لڑکیوں کا روپ دھارنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    لڑکیوں کا روپ دھارنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر خواتین کا لباس پہن کر ویڈیوز بنانے والے نوجوان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمعیز کے نام سے ہوئی ہے، جو صوابی کے علاقے بامخیل کا رہائشی ہے عبدالمعیز مبینہ طور پر خواتین کا روپ دھار کر سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کر رہا تھا، جن میں وہ مختلف پوز اور انداز میں خود کو لڑکی ظاہر کرتا تھا، یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی تھیں اور عوامی حلقوں میں سخت تشویش اور بے چینی پیدا ہو رہی تھی مقامی لوگوں کی شکایات پر چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالمعیز کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایسی کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،سوشل میڈیا پر اخلاقیات اور مقامی روایات کے منافی مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، اور ایسے افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    پولیس حکام نے والدین اور معاشرتی طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوانوں پر نظر رکھیں اور انہیں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی طرف راغب کریں۔

  • صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ نے ہر طرف تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں کے باعث کئی گھر ڈوب گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

    ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے، عوام رضاکارانہ طور پر متاثرہ علاقوں میں مدد کےلیے نکلیں،گدون میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلابی ریلے کے باعث محصور افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، پانی کم ہونے پر ریسکیو ٹیم نے لوگوں کو چھتوں سے ریسکیو کرلیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے سرکوئی پایاں میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور دو بچے جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے،جہانگیرہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، تور ڈھیر میں بارش سے نجی اسکول کی دیوار گرگئی۔

    صوابی کے علاقہ گدون سر کوئی بانڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مکان کی چھت بارش کے باعث گری، حادثے کے وقت متاثرہ مکان میں کل 11 افراد موجود تھے، جاں بحق افراد میں 37 سالہ نیلم، 40 سالہ نعیمہ، 18 سالہ انیس اور ڈیڑھ سالہ ہادی شامل ہیں۔

    کرک میں صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث متعدد مقامات پر سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں،بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی علاقوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے تحصیل بانڈہ کا ہنگامی دورہ کیا اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت جاری کی ہے۔

    دوسری جانب شدید بارش کے باعث سوات کے علاقے ظاہر آباد، شہید آباد، مکان باغ، ملا بابا، محلہ بنگلادیش، رحیم آباد، کوکورائی، منگلور، بشنبڑ اور شگئی شدید متاثر ہوئے ہیں،مکان باغ، سیدو شریف روڈ اور ملا بابا سمیت کئی علاقوں میں 4 روز سے بجلی بند ہے، 4 روز بعد بھی ملا بابا روڈ ٹریفک کے لیے بحال نہ ہو سکی، پینے کا صاف پانی نایاب ہو چکا ہے جبکہ نکاسی نہ ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ سوات میں بارش سے 400 مکانات متاثر ہوئے، کئی گھر مکمل طور یر تباہ ہو گئے، 124 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے جبکہ 3 مکمل تباہ ہوئے،15 اگست کو کلاوڈ برسٹ کے بعد طوفانی بارش سے 22 افراد جاں بحق ہوئے، متاثرہ علاقوں تک رسائی اورمدد کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

  • ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔

    پشاور ہائیکورٹ میں ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی،سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس سے طالبات کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے، نہ صرف طالبات بلکہ مقامی افراد نے بھی اس اقدام پر اعتراض کیا ہے۔

    ہمیں علم ہے صدر ،وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں،محسن نقوی

    عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ہو رہا ہے؟ جس پر اے اے جی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرایا جا چکا ہے عدالت نے استفسار کیا کہ ویمن یونیورسٹی کا اس معاملے پر مؤقف کیا ہے اور وائس چانسلر کیوں پیش نہیں ہوئے؟-

    وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسران کو صرف ایکس اور فیس بک کے استعمال کی اجازت ہے، جب کہ یہ نوٹیفکیشن 2018 میں جاری ہوا تھا،جبکہ ڈپٹی کمشنر نے 2025 میں اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر یونیورسٹی کی ویڈیوز اپلوڈ کیں، جو سراسر خلاف ضابطہ اقدام ہے۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

    عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 23 جولائی مقرر کرتے ہوئے وی سی ویمن یونیورسٹی صوابی اور ڈپٹی کمشنر صوابی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ، مرکزی مسلم لیگ کا رہنما قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ، مرکزی مسلم لیگ کا رہنما قتل

    خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھےمولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں. واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی صدر عارف اللہ خٹک نے مولانا کاشف علی کے قتل پر ردعمل میں کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت فی الفور مولانا کاشف علی کے قاتلوں کو گرفتار کرے،مولانا کاشف علی کا قصور صرف پاکستان سے محبت اور نظریہ پاکستان کا احیاء تھا، پاکستان کے حق میں اٹھنے والی آوازوں پر دہشتگردانہ حملے روکے جائیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اس واقعے کا نوٹس لیں، دہشتگرد عناصر کے خلاف مرکزی مسلم لیگ ریاست پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے کل ہی وزیراعلیٰ کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف ہونے والی قومی مجلس مشاورت میں شرکت کی تھی

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

  • صوابی میں گولیاں چل گئیں، میاں بیوی سمیت 3 قتل

    صوابی میں گولیاں چل گئیں، میاں بیوی سمیت 3 قتل

    صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں فائرنگ کے ایک دردناک واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ پرانی دشمنی کے سبب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ 7 دسمبر 2024 کو صبح کے وقت پیش آیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں گاڑی کے اندر سوار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گاڑی کا رخ ڈھیرو لار گدون کے علاقے کی طرف تھا، جہاں ملزمان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جو میاں بیوی تھے، جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک قریبی رشتہ دار بھی اس فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آنے والی بچی، جو تقریباً 8 سے 9 سال کی عمر کی ہے، شدید زخمی ہوگئی، تاہم وہ زندہ بچ گئی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی طبی امداد کی جا رہی ہے۔

    پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، کیونکہ علاقے میں ماضی میں دونوں فریقوں کے درمیان دشمنی رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔صوابی پولیس کے ڈی ایس پی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی بچی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ٹوپی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں تاکہ اس دہشت گردانہ حملے کے ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق اس واقعے کا تعلق ممکنہ طور پر دونوں فریقوں کے مابین ایک طویل عرصے سے چلتی آرہی دشمنی سے ہے، جو مختلف چھوٹے بڑے تنازعات کی شکل میں کئی مرتبہ سامنے آ چکی تھی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جس میں ملزمان نے اپنی پرانی دشمنی کے بدلے فائرنگ کی۔صوابی کے اس علاقے میں اس طرح کے واقعات ایک سنجیدہ مسئلہ بنتے جا رہے ہیں، خاص طور پر جب یہ دشمنیاں مسلسل بگڑتی جارہی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اس واقعے کے بعد سیکیورٹی کے مزید اقدامات کیے جائیں گے اور علاقے میں گشت کو بڑھایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    صوابی کے ضلعی انتظامیہ نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ ضلعی پولیس افسران نے ایک پریس کانفرنس میں عوام کو یقین دلایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو تیز کیا جائے گا اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔صوابی کے عوام نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس علاقے میں پرانی دشمنیاں اور تنازعات پہلے بھی دیکھنے کو ملے ہیں، لیکن اس نوعیت کی فائرنگ نے عوام میں خوف اور بے چینی کو بڑھا دیا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور پولیس اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کریں تاکہ ایسے المیے کی دوبارہ تکرار نہ ہو۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا،علی امین گنڈاپور

    پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا،علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، یہ حکومت اس طرح کے ہھتکنڈے استعمال کرتی ہے، معلوم نہیں پارٹی رہنماؤں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا تاہم یہ کوئی نئی بات نہیں، یہ اسی طرح کرتے ہیں، صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا، میں ڈھونڈ رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ صوابی جلسے میں ایک پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا تھا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی تھیں مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا تھا، قریب موجود کارکنان نے اس سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا پولیس نے کارکن سے امریکی جھنڈا لے کر اسے باہر نکال دیا۔

  • آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسد قیصر

    آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسد قیصر

    صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا، اس قانون سازی میں انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کو ایک ربڑ سٹیمپ بنا دیا، آج صوابی میں جلسہ عوامی اسمبلی ہو گی۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں انتہائی افسوسناک ہے، ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے اور تینوں اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے، ہمیں کسی بھی صورت یہ فسطائیت اور حکومت منظور نہیں، حقیقی مالک 25 کروڑ عوام ہیں یہ فیصلہ کریں گے۔

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنا، ہم اپنے ملک میں کسی قسم کی کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے، کم از کم انٹرنیشنل کمیونٹی اس پر آواز اٹھائے،ہمارا تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطہ ہے، عنقریب اپوزیشن کے ساتھ ایک بہت بڑا الائنس بنانے والے ہیں، آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

    1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد،میاں بیوی سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

  • منگنی سے ناخوش بھائی نے تین بہنوں کی جان لے لی

    منگنی سے ناخوش بھائی نے تین بہنوں کی جان لے لی

    خیبر پختونخواہ کے شہر صوابی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بھائی نے گولیاں چلا کر تین بہنوں کو مار دیا ، بھائی موقع سے فرار ہو گیا،

    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق قتل کا واقعہ زیدہ سٹی میں ہوا ہے، جہاں بھائی نے بہنوں پر گولیاں چلا دی ہیں، 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں، 1 بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم ناخوش تھا،اس لئے ملزم نے بہنوں پر گولیاں چلائیں، جب ملزم نے فائرنگ کی تو اس دوران گھر میں موجود دیگر دو بہنوں نے چھپ کراپنی جان بچائی، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    پولیس حکام کے مطابق مقتول بہنوں کی والدہ وفات پا چکی ہیں اور والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا ایک بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے

    صوابی کے گاؤں زیدہ میں ہونے والے سانحہ پر آئی جی کے پی پولیس نے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا.

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول

    جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

    صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

    صوابی: حلقہ این اے 20 کے گاؤں ادینہ میں خواتین کی ووٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

    علاقہ مکینوں نے آج متفقہ فیصلہ کرلیا کہ خواتین ووٹ نہیں ڈالیں گی، پولنگ اسٹیشن پر عملہ تو موجود لیکن ووٹ ڈالنے والی خواتین غائب ہیں اس علاقہ میں 6 ہزار تک خواتین اپنی حق رائے دہی استعمال نہیں کرینگی

    تمام شہروں پرامن طریقے سے انتخابی عمل جاری ہے، جوان، بوڑھے اور خواتین بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کر رہے ہیں تاہم صوابی میں خواتین کو ووٹنگ کے عمل سے دور رکھا گیا ہے،

    ووٹ ڈال کر اسلام کی نفاذ کی راہ میں تاخیر اور رکاوٹ کا سبب نہ بنیں،این اے 30 میں پمفلٹ تقسیم
    دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 30 میں ووٹ ڈالنے کو گناہ قرار دیتے ہوئے پابندی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں،جن میں کہا گیا ہے کہ ووٹ کا استعمال شرعا ناجائز ہے، پملفٹ علاقہ سب ڈویژن حسن خیل میں تقسیم کیے گئے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے عبدالرحیم گروپ کی جانب سے تقسیم کیےگئے ان پمفلٹس میں حلقہ این اے 30 میں ووٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے،پمفلٹس میں کیا گیا کہ ووٹ عورت کو بھی حکمرانی کا حق دیتا ہے جو اسلام میں جائز نہیں ووٹنگ میں مسلمانوں کی اجتماعیت تقسیم ہوتی ہے،اس لیے ووٹ ڈال کر اسلام کی نفاذ کی راہ میں تاخیر اور رکاوٹ کا سبب نہ بنیں،ووٹ ڈالنا گناہ ہے لہذا اس گناہ سے بچنا چاہیے، پمفلٹس تقسیم ہونے کے بعد اہل علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے،

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین، وزیراعظم کے مشیر حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عورتوں کے ووٹ پر واضح فتویٰ دے چکے ہیں انہیں ووٹ کا حق ہے شریعت کے مطابق خواتین کے لیے پولنگ اسٹیشن الگ ہوں،جس طرح مردوں کا ووٹ ہو، اسی طرح عورتوں کابھی ووٹ ہے، عورتوں کے لئے الگ انتظام ہونا چاہئے، خواتین کو ووٹ سے روکنا درست نہیں

    واضح رہے کہ الیکشن 2024 میں خواتین ووٹررجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے،انتخابی فہرستوں میں ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹر کا اندارج کیا گیا ہے، خواتین ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ نمایاں رجحانات ہیں،ووٹرز کی تعداد اس وقت ملک کی آبادی کا 53.2 فیصد ہے، 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا، پنجاب میں 57 فیصد، خیبر پختونخوا میں 53 فیصد آبادی ووٹر ہے،سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں، بلوچستان میں آبادی کا صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جو اب 7.7 فیصد ہوگیا ہے، 2018 کے بعد خواتین رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں سے 1 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز خواتین اور 1 کروڑ مرد ہیں۔جن اضلاع میں صنفی فرق 2018 میں 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 85 سے کم ہو کر 24 رہ گیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 173 سےکم ہوکر 38 رہ گیا ہے

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

  • صوابی کنڈل ڈیم میں دو افراد ڈوب گئے،تلاش جاری

    صوابی کنڈل ڈیم میں دو افراد ڈوب گئے،تلاش جاری

    کنڈل ڈیم کے مقام پر میں دو افراد کے ڈوب گئے ہے ،ریسکیو حکام کے مطابق کنڈل ڈیم جھنڈا کے مقام پر دو افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو موصول ہوئی ، اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 صوابی کی واٹر ریسکیو/غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 صوابی کی واٹر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر واٹر ریسکیو سرچ شروع کر دیا۔

    ڈوبنے والے افراد میں جمال عمر 16 سال سکنہ سگندے اور آفتاب عمر 18 سال سکنہ مینئی ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے دونوں افراد کی تلاش کیلئے واٹر سرچ آپریشن جاری ہے۔