مردان میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردان میں صوابی روڈ پر دو گوداموں پر اچانک چھاپہ کے دوران گودام سے 20ہزار لیٹر سے زائد مختلف برانڈزکے جعلی مشروبات برآمد کرکے ضبط کر لیے، اتھارٹی کے پریس ریلیز کے مطابق کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ابراہیم خان اور الف خان کے ہمراہ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے صوابی روڈ پر گودام پر چھاپہ مارا جس سے تقریباً 20000 لیٹر برانڈڈ جعلی مشروبات برآمد کرلی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مردان کامران خان نےکہا کہ یہ جعلی مشروبات اوریجنل مشروبات کے ساتھ رکھے گئے تھے لیکن جدید موبائل لیب کے ذریعے موقع پر ٹسٹ کیا جس سے پتہ لگا کہ یہ جعلی ہے۔رزلٹ غیر تسلی بخش آنے پر سارے مشروبات ضبط کردئیے گئے اور گودام مالکان کو جیل بھیج دیاگیا۔کامران خان کا کہنا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے عہد کیا ہے کہ لوگوں تک صاف اور معیاری خوراک پہنچائیں گے اور کسی کو بھی لوگوں کے صحت کو ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ دریں اثنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابراہیم خان کے مطابق جدید لیبارٹری کے زریعے فوڈ اتھارٹی اور بھی فعال ہو گئی ہے کیونکہ یہ موقع پر ہی 100 پرسنٹ مستند رزلٹ فراہم کرتی ہے۔
Tag: صوابی

صوابی ،دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والا گروہ گرفتار
صوابی کے گاؤں میں گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا گروہ پولیس کے شکنجے میں آگیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسن کے مطابق خطوط بھیجنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پولیس نے گرفتار 6 رکنی گینگ سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ حکام کے مطابق متعلقہ خاندانوں کی رپورٹ پر کالوخان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔یاد رہے صوابی میں 18 خاندانوں کو پیسے منتقل نہ کرنے پر دھمکی آمیرخطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد گاؤں ڈاگئی میں 18 خاندانوں نے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر جرگہ طلب کیا تھا۔جرگے میں پولیس حکام کو کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور ساتھ ہی جرگے نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اگر خطوط بھیجنے والے افراد میں کوئی سخص گاؤں ڈاگئی سے تعلق رکھے گا تو اسے گاؤں بدر کیا جائے گا ،
خط کے متن کے مطابق بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوا کر تیار رکھ لیں، ہم وصولی کیلئے آئیں گے، تمام خاندان پیسے اور سونا اپنے گھروں پر رکھیں۔ بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے اور سونا گھر پر نہ رکھنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
ڈاگئی کے رہائشیوں کو خطوط ملنے کے بعد کالو خان پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا تھا اور اس کے بعد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ
باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ ہوا ہے،جس میں جرگہ مشران نے پولیس کع ملزمان جلد گرفتار کرنے کی تاکید کی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق جرگہ مشران کے مطابق واقعے میں اگر مقامی شخص ملوث ہوا تو قانونی سزا کے ساتھ اسے گاؤں بدر کیا جائے گا،ہم پر امن لوگ ہیں لیکن کسی کو بھی بھتہ نہیں دینگے ،
ایس ایچ او کالو خان کے مطابق پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرے گی، ایس ایچ او کے مطابق اس سے پہلے ڈاگئی میں ہونے والے ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا اور لوٹا گیا مال بھی برآمد کیا ،
واضح رہے کہ ضلع صوابی کے گاؤں ڈاگئی میں اٹھارہ افراد کو خط موصول ہوئے ہیں جس میں ان سے کہا گیا تھا کے اپنے پیسے اور زیوارات بینکوں سے نکال کر گھروں میں جمع کریں ،خط میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم نے علاقے میں چوریاں کی ہے ،خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو جان سے جائنگے ،باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی میں اس سے پہلے صوابی کے مخلف علاقوں میں 20 رکنی گروہ گھروں میں چوری کے واردات کر چکے تھے،جن کو پولیس نے کاروائی کر کے گرفتار کر لیا تھا ،
صوابی،مختلف خاندانوں کو پیسے بینک اکاؤنٹس سے نکال کر گھر پر رکھنے کی دھمکی
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کئی خاندانوں کو پیسے اپنے گھروں پر منتقل نہ کرنے پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔اس مقصد کے لئے صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں 18 خاندانوں کو دھمکی آمیز خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ بھجوائے گئے خطوط میں تمام خاندانوں کو ان کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوا کر گھروں پر رکھنے کا کہا گیا ہے۔ ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ تمام خاندان سونا کے زیورات بھی اپنے گھروں پر رکھے جبکہ عمل درآمد نہ ہونے پر ان کو قتل کیا جائے گا۔
دھمکی بجھوانے والے شخص نےخطوط پر یار حسین کا نام لکھا ہوتا ہے،یہاں پر اس بات کا بھی زکر ضروری ہے کہ ضلع صوابی میں یار حسین نام سے ایک گاؤں بھی موجود ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ خطوط میں یار حسین نام کس وجہ سے لکھا گیا ہے۔
ادھر ڈاگئی کے تمام خاندانوں نے متفقہ طور پر بھتہ نہ دینے اور مشترکہ طور پر مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاگئی کے رہائشیوں کو خطوط ملنے کے بعد کالو خان پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اسی حوالے سے ڈاگئی کے عوام کا آپس میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
گاوں کے عوام نے اتوار کو سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک جرگہ بلا لیا ہے جہاں مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ڈاگئی گاوں کے رہائشیوں کے مطابق پولیس نے ان کو خود بھی اپنی حفاظت کرانے کی ہدایات دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اب تک خطوط ارسال کرنے پر کوئی کاروائی نہیں کی تاہم اس حوالے سے کالو خان پولیس کا کہنا ہے کہ تصدیق کیلئے خطوط متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور تصدیق ہونے کے بعد ایک نتیجے پر پہنچ کر بھرپور کاروائی کی جائے گا،واضح رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں صوابی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی وردی پہن کر کئی گھروں کو لوٹا بھی گیا ہے،
مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بھائیوں سے مل کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا صوابی کے علاقہ نارنجی کے رہائشی سردار علی نے مردان کے تھانہ پارہوتی پولیس کوبتایاکہ اس کی 25سالہ بیٹی ماریہ کی زاہد علی کے ساتھ شادی ہوئی تھی دونوں میاں بیوی حسن آباد سنگ مرمر میں رہائش پذیر تھے وقوعہ کے روز داماد نے اطلاع دی کہ ماریہ وفات پاگئی ہے آکردیکھا تو اسے تشدد سے موت کے گھا ٹ اتاردیاگیاتھا اس نے پولیس کو مزید بتایاکہ اسے یقین ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر زاہد علی اوراس کے بھائیوں اعجازعلی،فضل امین پسران فضل ربی اوردوسرے رشتہ نذر محمد نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ٹاسک فورس اجلاس،پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ
پشاور میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں پولیس مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،بریفنگ کے مطابق پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 19 جون سے خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں جاری ہے۔ جس میں سات اضلاع کے 22 لاکھ 12ہزارسے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ کے مطابق ضلع بونیر، لوئر چترال، لوئر دیر، ہری پور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اورصوابی میں مہم جزوی طور پر چلائی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر1لاکھ 7ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٗکے قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 8441ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اور پولیو ٹیموں میں 7721 موبائل ٹیمیں، 542فکسڈ اور 478 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ بریفنگ کے مطابق ان ٹیموں
کی موثر سکیورٹی کیلئے 14,926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
سابق سپیکر کے گھر پر چھاپہ ،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد
خیبر پختونخوا ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد ہو گئی، اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہے تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا، جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھا
گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابقہ ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابقہ ممبر اسمبلی عدنان ، کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے.
نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا دورہ صوابی
خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے ضلع صوابی کا دورہ کیا ہے جہاں صوبائی وزیر آبپاشی نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا انہوں نے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے. نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے پیہور ہائی لیول کینال کے چھوٹا لاہور سمیت متعدد مقامات پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر حاجی فضل الہٰی نے میٹریل ٹسٹینگ لیب میں مٹیریل ٹیسٹنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کو پیہور ہائی کینال توسیع منصوبے کی لاگت، افادیت، پیش رفت اور درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے مجموعی طور پر 22 ہزار ایکڑ اراضی آبپاشی ہوگی۔اور اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 14938 ملین ہیں۔یہ منصوبہ دسمبر 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔
صوابی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا ضلع صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک،فائرنگ کا واقع گھر یلوں تنازعے کے باعث سامنے آیا ،مقامی پو لیس کے مطابق ایک ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا،صوابی گدون پولیس کے مطابق لڑائی دو خاندانوں کے بیچ جائیداد کے تنازعے پر ہوئی،جن کی آپس میں نا چاقی چل رہی تھی،تاہم تکرار پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں سے ایک، ایک فرد گولیوں کا نشانہ بن کے موقعے پر جاںبحق ہوئے، واقع کے فورا بعد پولیس پہنچی جہاں انہوں ایک شخص کو گرفتار کر کے مزید ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

پی ٹی آئی میں آئے لوٹے اب چھوڑ کے جا رہے ،امیر حیدر خان ہوتی
صوابی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا خود ابسلوٹلی ناٹ ہو گیا،جو لوگ پی ٹی ائی میں زبردستی شامل کر دیئے گئے تھے آج وہی سارے پارٹی چھوڑ کے جا رہے ہے،عمران خان نے امریکی مخالف نعرے پر سیاست کی اور دوسری جانب امریکا میں لابنگ کے لئے پیسے خرچ کر کے کمپنیاں ہائیر کی اور اب امریکا کے لئے ابسلوٹلی ناٹ سے ابسلوٹلی رائیٹ ہو گیا امیر حیدر خان نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو عوام کو ورغلا کر عسکری تنصیبات پر حملہ کروایا اب تک نہ ان واقعات کی مذمت کی اور نہ ان کارکنان کی خبر لی ہے جو اس خود غرض اور انا پرست شخص کی وجہ سے جیلوں میں بے یار و مدد گار پڑے ہے،اے این پی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنے سیاست کے بھینٹ چڑھایا،عمران خان نے ہمیشہ انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جسکا خمیازہ وہ آج خود بھگت رہا ہے،پارٹی کے ارکان ریت کی طرح ہاتھ سے نکل رہے ہے،عمران خان کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے جو کل عمران خان کے دھن گاتے تھے آج اسی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہیں ہیں،امیر حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے تمام اداروں کی قدر کی ہے اور سب سے زیادہ شہداء بھی اسی پارٹی نے قربان کئے ہے،تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ حملے اے این پی پر کئے گئے ہیں ،لیکن اے این پی نے پھر بھی اپنے عوام کا ساتھ دیا،









