Baaghi TV

Tag: صوبائی وزیر

  • بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

    بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

    پشاور: بنوں میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین راہ گیر زخمی ہوئے ۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا،پولیس وین پولیس لائن سے ملک پختون یار خان کو لینے جارہی تھی کہ ڈی آئی خان روڈ پر نشانہ بنایا گیا صوبائی وزیر 9 مئی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے، انہوں نے اس واقعے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں ٹھری میرواہ کے اکری تھانہ حدودِ کے لنک روڈ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ٹائر پنچرہونے کے باوجود کار تیز رفتاری سے بسیرو حسین پاتو سے کرونڈی کے طرف جا رہی تھی کہ اچانک کار سے آگ بھڑک اٹھی کہ تمام تر کوششوں کی باوجود آگ قابو میں نہ آسکی، آتشزد گی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچہ، خاتون اور مرد شامل ہیں۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا

  • ٹرین کی ٹکر سے نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق

    ٹرین کی ٹکر سے نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق

    کراچی : ٹرین کی ٹکر سے نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا پولیس حکام کے مطابق متوفی محمد حسن مری گھگھرپھاٹک کےقریب ہینڈز فری لگا کر گھوم رہا تھا جو نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کا بھائی ہے، واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب نگران وزیر معدنیات و معدنی وسائل خدا بخش مری کے ترجمان کے مطابق متوفی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجےگوٹھ قادر نگر ملیر میں ادا کی جائےگی۔

    سب انسپکٹر نے کانسٹیبل کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

  • ٹریفک حادثے میں اہلیہ کی موت کے بعد زخمی سابق صوبائی وزیر بھی چل بسے

    ٹریفک حادثے میں اہلیہ کی موت کے بعد زخمی سابق صوبائی وزیر بھی چل بسے

    سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے راہنما میاں شوکت علی لالیکا چل بسے ہیں

    سابق صوبائی وزیر ٹریفک حادثہ میں گزشتہ روز شدید زخمی ہوگئے تھے میاں شوکت علی لالیکا کی اہلیہ ٹریفک حادثہ میں موقع پر ہی جانبحق ہوگئی تھی ،اسلام آباد کے نزدیک سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی گاڑی کو ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا پی ٹی آئی راہنما شدید زخمی حالت میں لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ،عثمان بزدار کی کابینہ میں میاں شوکت علی لالیکا صوبائی وزیر عشر و زکوہ رہ چکے ہیں مسابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا 4 بار ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں

    گزشتہ 6 ماہ سے سابق صوبائی وزیر روپوش تھے اور کل حادثے کے بعد منظر عام پر آئے ،سابق صوبائی وزیر پر مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج تھے انتہائی دباو کے باجود میاں شوکت علی لالیکا چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے،سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں میں کل ادا کی جائے گی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا اور ان کی اہلیہ کا ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سابق صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سابق صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شوکت علی لالیکا اور اُن کی اہلیہ محترمہ کی حادثاتی موت کا انتہائی دکھ ہوا ، شوکت علی لالیکا بہت ہی اچھے دوست اور نفیس شخصیت کے مالک تھے اللہ تعالیٰ انہیں اور اُنکی اہلیہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے ،آمین

    پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کا استعفی منظور

    خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کا استعفی منظور

    گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیر شاہد خٹک کے استعفے کی سمری پر دستخط کر کے استعفی منطور کر لیا، محکمہ ایڈمنسٹریشن کی سمری کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے گورنر کو نگران وزیر شاہد خٹک کا استعفیٰ منظور کرنے کی سمری بھیجی تھی جس کے پیش نظر گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیر شاہد خٹک کے استعفی کی سمری پر دستخط کردیے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن کی سمری میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے نہیں ہٹایا۔سیاسی جلسےمیں شرکت پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو 22 جولائی کو متعلقہ وزیر کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی دو سمریاں گورنر کو بھیجی تھیں، ایک سمری الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق کابینہ سے ہٹانے کے حوالے سے تھی، دوسری سمری شاہد خٹک کے استعفی کو قبول کرنے سے متعلق تھی۔ گورنر نے وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجنے کی درخواست کی ہے، وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی سمری کی بجائے استعفے منظور کرنے کی سمری بھیج دی تھی،

  • پشاور انسداد کرپشن عدالت میں سابق صوبائی وزیر کی ضمانت درخواست پر سماعت

    پشاور انسداد کرپشن عدالت میں سابق صوبائی وزیر کی ضمانت درخواست پر سماعت

    پشاور انسداد رشوت ستانی عدالت کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شکیل احمد کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی،
    سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے کی ، عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ملاکنڈ میں غیر قانونی بھرتی کی تھی ۔

  • افسران ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے شاندار خدمات سرانجام دےرہے ,صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ

    افسران ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے شاندار خدمات سرانجام دےرہے ,صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ

    صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گڈگورننس،ٹرانسپرنسی اورسروس ڈیلیوری کے ویزن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے واپڈا،سوئی گیس اور دیگر اداروں اور محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنائاجائے،پرائس میکنیزم کو مزید بہتر انداز میں فعال بنایاجائے، مفاد عامہ کے کیے شروع کی گئی اسیکموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے،ترقیاتی کاموں کو تیز کیاجائے،فنڈز کو کسی صورت ضائع نہیں ھونا چاہیے بصورت دیگر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ہر پندرہ روز بعد ترقیاتی کاموں کی رپورٹ فراہم کریں،افسران اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں،کروناوائرس سے بچاو کے کیے ویکسی نیشن فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سٹاف کو لگائی جائے،وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے، یہ ہدایات انہوں نے اپنے دورہ نارووال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن اور ڈی پی او سید علی اکبرشاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اجلاس میں پرائسز،ترقیاتی اسکیموں ودیگر امور کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او سید علی اکبر شاہ نے امن و امان سمیت سول ڈیفنس،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،ایم ایس ڈی ایس کیو و دیگرتمام افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے صوبائی وزیر اوقاف کوآ گاہ کیا۔صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے کیونکہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اورمحکموں کی بہتر کوارڈی نیشن کی بدولت ہی ضلع کی ترقی خوشحالی ممکن ھے۔ انہوں نے کہا کہ افسران دلجمعی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور ڈی پی او نارووال کی کارگردگی پر بھرپوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران ضلع میں انتظامی اموراورامن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور بالخصوص ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی طرف سے تجاوزات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں اس حوالے سے صوبائی وزیر اوقاف نے اس سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری،عرفان مارٹن کے علاوہ انڈسٹریز،زراعت،سول ڈیفنس،صحت،تعلیم،ریسکیو1122،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،آبپاشی،تحصیل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری!

    ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری!

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جاری صفائی مہم اور ایل ڈبلیوایم سی کے امور کا جائزہ لیا گیا – صوبائی وزیر آپریشنل سٹاف کے مستند ڈیٹا کی عدم فراہمی اور شہر کی بعض سڑکوں پر تاحال کچرے کے ڈھیروں کی موجودگی پر برہم ہوگئے- شہر کے بعض علاقوں سے کچرا نہ اٹھانے پر ایل ڈبلیوایم سی کے افسران کی سرزنش کی- صوبائی وزیر کی شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے ایل ڈبلیوایم سی کے حکام کو آخری وارننگ جاری کردی گئی- آپریشنل سٹاف کا مستند ڈیٹا آج شام تک فراہم کرنے کی ہدایت جاری- آپریشنل سٹاف کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کی مکمل حاضری رپورٹ مرتب کر نے کی ہدایت بھی دی گئی-

    صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے لئے شہر کے اچانک دورے کروں گا- کسی علاقے یاسڑک پر کچرے کا ڈھیر نظر آیا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا اور نہ ہی بہانے سنوں گا، مجھے نتائج چاہیئں- ایل ڈبلیوایم سی میں کام سے جی چرانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات درست کرنے کی جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گا – ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ کچرا اٹھانے کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں- سوسائٹیز کے باہر شہر کے علاقوں میں کوڑا پھینکنے والی سوسائٹیز کے خلاف پرچے درج کرائے جائیں- صوبائی وزیر کو آپریشنل سٹاف اور گاڑیوں کی شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ریشنلائزیشن بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 57مکینکل سوییپرز میں سے صرف 11اپریشنل ہیں –

    صوبائی وزیر کی 10 فروری تک 28مکینکل سوییپرز آپریشنل بنانے کی ہدایت جاری- میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں تمام مکینکل سوییپرز آپریشنل ہوجانے چاہئیں، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی، جی ایم آپریشنز، جی ایم پلاننگ، جی ایم ایچ آراور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی-

  • خیبرپختونخوا حکومت , پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت , پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر ثقافت ومحنت. شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی منظوری کے بعد محمد عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عثمان نے معروف چارلی چپلن کا کردار دوبارہ زندہ کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملازمت کی پیش کش پشاور چارلی چپلن کے لئے ایک تحفہ ہے،ملازمت کے بعد محمد عثمان اپنے فن پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔
    پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان نے بتایا تھا کہ بچپن سے ہی چارلی چپلن کی ویڈیوز دیکھتا تھا اور مجھے شوق تھا کہ میں بھی پاکستانی چارلی چپلن بن جاؤں اور لوگوں ہنساؤں۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جب شروعات کی تو اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے میں بہت پریشانی تھی اور سب لوگ گھروں میں قید تھے۔ میں چاہتا تھا کہ میں لوگوں کے چہروں پر مسکرہٹ لاؤں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میری زندگی کے بارے میں لوگ پوچھیں تو میری زندگی بہت عجیب ہے لوگ اگر سنیں میرے بارے میں تو
    رونے لگیں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ جب گھر سے نکلتا ہوں ناں تو اپنی اس زندگی کو میں دروازہ بند کر کے نکل جاتا ہوں اور لوگوں کو ہنسانے میں لگ جاتا ہوں۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اب حکومت بھی میرے ساتھ تعاون کریں کیونکہ کردار تو اٹھا لیا مگر اب سپورٹ کی ضرورت ہے اور آج جو میں ہوں میرے ساتھ ٹیم وررک کا ہی نتیجہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دوست میرے ساتھ بڑی محنت کرتے ہیں، اس صوبے کے لوگوں نے بڑے دکھ درد دیکھے ہیں اب اگر انہیں میری وجہ سے خوشیاں مل رہی ہے تو میں کرنا چاہتا ہوں۔